صحابہؓ کی نسبت بدگمانی بلا وجہ ہے

اسلام میں اختلافات کا آغاز

صحابہ کی نسبت بدگمانی بلا وجہ ہے
غرض صحابہ کی نسبت جو بعض لوگوں کو حسد اور بدگمانی پیدا ہوگئی تھی بلا وجہ اور بلا
سبب تھی۔مگر بلا وجہ ہو یا با وجہ اس کا بیج بویا گیا تھا اور دین کی حقیقت سے ناواقف لوگوں
میں سے ایک طبقہ ان کو غاصب کی حیثیت میں دیکھنے لگا تھا اور اس بات کا منتظر تھا کہ کب
کوئی موقع ملے اور اُن لوگوں کو ایک طرف کر کے ہم حکومت و اموال حکومت پر تصرف
کریں۔دوسری وجہ اس فساد کی یہ تھی کہ اسلام نے حریت فکر اور آزادی عمل اور مساوات
افراد کے ایسے سامان پیدا کر دیئے تھے جو اس سے پہلے بڑے سے بڑے فلسفیانہ خیالات
کے لوگوں کو بھی میسر نہ تھے۔اور جیسا کہ قاعدہ ہے کہ کچھ لوگ جو اپنے اندر مخفی طور
پر بیماریوں کا مادہ رکھتے ہیں وہ اعلیٰ سے اعلیٰ غذا سے بھی بجائے فائدہ کے نقصان اٹھاتے
ہیں۔اس حریت فکر اور آزادی عمل کے اصول سے کچھ لوگوں نے بجائے فائدہ کے نقصان
اٹھایا اور اس کی حدود کو قائم نہ رکھ سکے۔اس مرض کی ابتداء تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں ہی ہوئی جب کہ ایک ناپاک روح نام کے مسلم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے منہ پر آپ کی نسبت یہ الفاظ کہے کہ یا رسول اللہ! تقویٰ اللہ سے کام لیں کیونکہ آپ
نے تقسیم مال میں انصاف سے کام نہیں لیا۔جس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
إِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ ضِنْضِئِي هَذَا قَوْمٌ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ رَطْبًا لَا يُجَاوِزُ
حَنَاجِرَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّيْنِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ۔(بخاري
كتاب المغازی باب بعث علی ابن ابی طالب و خالد ابن الوليد الى اليمن قبل حجۃ الوداع)
یعنی اس شخص کی نسل سے ایک قوم نکلے گی جو قرآن کریم بہت پڑھیں گے لیکن وہ ان کے
15

گلے سے نہیں اترے گا۔اور وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جس طرح تیر اپنے نشانہ سے
نکل جاتا ہے۔دوسری دفعہ ان خیالات کی دبی ہوئی آگ نے ایک شعلہ حضرت عمرہ کے وقت میں
مارا جب کہ ایک شخص نے برسر مجلس کھڑے ہو کر حضرت عمر” جیسے بے نفس انسان اور امت
محمدیہ کے اموال کے محافظ خلیفہ پر اعتراض کیا کہ یہ گرتا آپ نے کہاں سے بنوایا ہے۔مگر
ان دونوں وقتوں میں اس فتنہ نے کوئی خوفناک صورت اختیار نہیں کی کیونکہ اس وقت تک
اس کے نشونما پانے کے لئے کوئی تیار شدہ زمین نہ تھی۔اور نہ موسم ہی موافق تھا۔ہاں
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے وقت میں یہ دونوں باتیں میسر آگئیں اور یہ پودا جسے میں
اختلال کا پودا کہوں گا ایک نہایت مضبوط تنے پر کھڑا ہو گیا اور حضرت علی کے وقت میں تو
اس نے ایسی نشونما پائی کہ قریب تھا کہ تمام اقطار عالم میں اس کی شاخیں اپنا سایہ ڈالنے
لگیں۔مگر حضرت علیؓ نے وقت پر اس کی مضرت کو پہچانا اور ایک کاری ہاتھ کے ساتھ اسے
کاٹ کر گراد یا اور اگر وہ بالکل اسے مٹانہ سکے تو کم از کم اس کے دائرہ اثر کو انہوں نے بہت
محدود کر دیا۔تیسرا سبب میرے نزدیک یہ ہے کہ اسلام کی نورانی شعاعوں کے اثر سے بہت
سے لوگوں نے اپنی زندگیوں میں ایک تغیر عظیم پیدا کر دیا تھا مگر اس اثر سے وہ کمی کسی طرح
پوری نہیں ہو سکتی تھی جو ہمیشہ دینی و دنیاوی تعلیم کے حصول کے لئے کسی معلم کا انسان کو محتاج
بناتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں جب فوج در فوج آدمی داخل اسلام
ہوئے تب بھی یہی خطرہ دامن گیر تھا۔مگر آپ سے خدا تعالیٰ کا خاص وعدہ تھا کہ اس ترقی
16

کے زمانہ میں اسلام لانے والے لوگوں کو بد اثر سے بچایا جائے گا۔چنانچہ آپ کی وفات
کے بعد گو ایک سخت پہر ارتداد کی پیدا ہوئی مگر فوراً دب گئی اور لوگوں کو حقیقت اسلام معلوم ہو
گئی مگر آپ کے بعد ایران و شام اور مصر کی فتوحات کے بعد اسلام اور دیگر مذاہب کے میل
و ملاپ سے جو فتوحات روحانی اسلام کو حاصل ہوئیں وہی اس کے انتظام سیاسی کے اختلال
کا باعث ہو گئیں۔کروڑوں کروڑ آدمی اسلام کے اندر داخل ہوئے اور اس کی شاندار تعلیم کو
دیکھ کر ایسے فدائی ہوئے کہ اس کے لئے جانیں دینے کے لئے تیار ہو گئے۔مگر اس قدر
تعداد نو مسلموں کی بڑھ گئی کہ ان کی تعلیم کا کوئی ایسا انتظام نہ ہو سکا جو طمانیت بخش ہوتا۔جیسا
کہ قاعدہ ہے اور انسانی دماغ کے بار یک مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائی جوش کے
ما تحت ان لوگوں کی تربیت اور تعلیم کی ضرورت محسوس نہ ہوئی۔جو کچھ یہ مسلمانوں کو کرتے
دیکھتے تھے کرتے تھے اور ہر ایک حکم کو بخوشی بجالاتے تھے۔مگر جوں جوں ابتدائی جوش کم
ہوتا گیا۔جن لوگوں کو تربیت روحانی حاصل کرنے کا موقع نہ ملا تھا ان کو احکام اسلام کی بجا
آوری بار معلوم ہونے لگی۔اور نئے جوش کے ٹھنڈا ہوتے ہی پرانی عادات نے پھر زور کرنا
شروع کیا۔غلطیاں ہر ایک انسان سے ہو جاتی ہیں اور سیکھتے سیکھتے انسان سیکھتا ہے۔اگر ان
لوگوں کو کچھ حاصل کرنے کا خیال ہوتا تو کچھ عرصہ تک ٹھوکریں کھاتے ہوئے آخر سیکھ
جاتے۔مگر یا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت یہ حال تھا کہ ایک شخص سے جب ایک
جرم ہو گیا تو باوجود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اشارہ فرمانے کے کہ جب خدا تعالیٰ
ستاری کرے تو کوئی خود کیوں اپنی فضیحت کرے اس نے اپنے قصور کا خود اقرار کیا اور سنگسار
ہونے سے نہ ڈرا۔یا اب حدود شریعت کو قائم رکھنے کے لئے اگر چھوٹی سے چھوٹی سزا بھی
دی جاتی تو ان لوگوں کو نا پسند ہوتی پس بوجہ اسلام کے دل میں نہ داخل ہونے کے شریعت کو
17

توڑنے سے کچھ لوگ باز نہ رہتے۔اور جب حدود شریعت کو قائم کیا جاتا تو ناراض ہوتے
اور خلیفہ اور اس کے عتمال پر اعتراض کرتے اور ان کے خلاف اپنے دل میں کینہ رکھتے اور
اس انتظام کو سرے سے ہی اکھاڑ پھینک دینے کے منصوبے کرتے۔چوتھا سبب میرے نزدیک اس فتنہ کا یہ تھا کہ اسلام کی ترقی ایسے غیر معمولی طور پر
ہوئی ہے کہ اس کے دشمن اس کا اندازہ شروع میں کر ہی نہ سکے۔مکہ والے بھی اپنی طاقت
کے گھمنڈ میں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ضعف کے خیال میں ہی بیٹھے تھے کہ مکہ فتح
ہو گیا اور اسلام جزیرہ عرب میں پھیل گیا۔اسلام کی اس بڑھنے والی طاقت کو قیصر روم اور
کسری ایران ایسی حقارت آمیز اور تماش میں نگاہوں سے دیکھ رہے تھے جیسے کہ ایک جابر
پہلوان ایک گھٹنوں کے بل رینگنے والے بچہ کھڑے ہونے کے لئے پہلی کوشش کو دیکھتا ہے۔سلطنت ایران اور دولت یونان ضربت محمدی کے ایک ہی صدمہ سے پاش پاش
ہوگئیں۔جب تک مسلمان ان جابر حکومتوں کا مقابلہ کر رہے تھے جنہوں نے سینکڑوں
ہزاروں سال سے بنی نوع انسان کو غلام بنا رکھا تھا اور اس کی قلیل التعداد بے سامان فوج
دشمن کی کثیر التعداد با سامان فوج کے ساتھ برسر پیکار تھی۔اس وقت تک تو دشمنان اسلام یہ
خیال کرتے رہے کہ مسلمانوں کی کامیابیاں عارضی ہیں اور عنقریب یہ لہر نیا رخ پھیرے
گی۔اور یہ آندھی کی طرح اٹھنے والی قوم بگولے کی طرح اُڑ جائے گی۔مگر ان کی حیرت کی
کچھ حد نہ رہی جب چند سال کے عرصہ میں مطلع صاف ہو گیا اور دنیا کے چاروں کونوں پر
اسلامی پرچم لہرانے لگا یہ ایسی کامیابی تھی جس نے دشمن کی عقل مار دی اور وہ حیرت و
استعجاب کے سمندر میں ڈوب گیا۔اور صحابہ اور ان کے صحبت یافتہ لوگ دشمنوں کی نظر میں
18

انسانوں سے بالا ہستی نظر آنے لگے۔اور وہ تمام امید میں اپنے دل سے نکال بیٹھے۔مگر جب
کچھ عرصہ فتوحات پر گزر گیا اور وہ حیرت و استعجاب جوان کے دلوں میں پیدا ہو گیا تھا کم ہوا
اور صحابہ کے ساتھ میل جول سے وہ پہلا خوف و خطر جاتا رہا تو پھر اسلام کا مقابلہ کرنے اور
مذاہب باطلہ کو قائم کرنے کا خیال پیدا ہوا۔اسلام کی پاک تعلیم کا مقابلہ دلائل سے تو وہ نہ کر
سکتے تھے۔حکومتیں مٹ چکی تھیں اور وہ ایک ہی حربہ جو حق کے مقابلہ میں چلا یا جا تا تھا یعنی
جبر اور تعدی ٹوٹ چکا تھا۔اب ایک ہی صورت باقی تھی یعنی دوست بن کر دشمن کا کام کیا
جائے اور اتفاق پیدا کر کے اختلاف کی صورت کی جائے۔پس بعض شقی القلب لوگوں نے
جو اسلام کے نور کو دیکھ کر اندھے ہو رہے تھے اسلام کو ظاہر میں قبول کیا اور مسلمان ہوکر
اسلام کو تباہ کرنے کی نیت کی۔چونکہ اسلام کی ترقی خلافت سے وابستہ تھی اور گلہ بان کی
موجودگی میں بھیڑ یا حملہ نہ کر سکا اس لئے یہ تجویز کی گئی کہ خلافت کو مٹایا جاوے اور اس
سلک اتحاد کو توڑ دیا جاوے جس میں تمام عالم کے مسلمان پروئے ہوئے ہیں تا کہ اتحاد کی
برکتوں سے مسلمان محروم ہو جائیں۔اور نگر ان کی عدم موجودگی سے فائدہ اٹھا کر مذاہب
باطلہ پھر اپنی ترقی کے لئے کوئی راستہ نکال سکیں اور دجل وفریب کے ظاہر ہونے کا کوئی
خطرہ نہ رہے۔یہ وہ چار بواعث ہیں جو میرے نزدیک اس فتنہ عظیم کے برپا کرنے کا موجب
ہوئے۔جس نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے وقت میں ملت اسلام کی بنیادوں کو ہلا دیا
اور بعض وقت اس پر ایسے آئے کہ دشمن اس بات پر اپنے دل میں خوش ہونے لگا کہ یہ قصر
عالی شان اب اپنی چھتوں اور دیواروں سمیت زمین کے ساتھ آلگے گا اور ہمیشہ کے لئے
19

آج 10 میں سے 10 باقی