مفسدوں کی سازشوں کا انکشاف
اسلام میں اختلافات کا آغاز
کہ والی بدلا یا جاوے۔انہوں نے دریافت کیا کہ وہ کسے چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا ابو
موسیٰ اشعری کو پسند کرتے ہیں۔ابو موسیٰ اشعری کا والی کوفہ مقرر ہونا
حضرت عثمان نے فرمایا ہم نے ابو موسیٰ اشعری کو کوفہ کا والی مقرر کر دیا۔اور خدا
کی قسم ہے ان لوگوں کو عذر کا کوئی موقع نہ دوں گا اور کوئی دلیل ان کے ہاتھوں میں نہیں
آنے دوں گا اور ان کی باتوں پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے ماتحت صبر کروں گا
یہاں تک کہ وہ وقت آجاوے جس کا یہ ارادہ کرتے ہیں یعنی عثمان کے علیحدہ کرنے کا۔اس
فتنہ نے ظاہر کر دیا کہ یہ لوگ جھوٹ اور فریب سے کسی قسم کا پر ہیز نہیں رکھتے تھے۔مفسدوں کی سازشوں کا انکشاف
مالک الاشتر کا جزیرہ سے بھاگے چلے آنا اور مدینہ سے آنے کا اظہار کرنا۔سعید بن
العاص پر جھوٹا الزام لگانا اور شرمناک باتیں اپنے پاس سے بنا کر ان کی طرف منسوب کرنا
ایسے امور نہیں ہیں جو ان مفسدوں کے اصل ارادوں اور مخفی خواہشوں کو چھپا رہنے دیں۔بلکہ ان باتوں سے صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ اسلام سے بالکل کورے تھے۔اسلام
جھوٹ کو جائز نہیں قرار دیتا اور فریب کاروادار نہیں۔اتہام لگانا اسلام میں ایک سخت جرم
ہے۔مگر یہ اسلام کی محبت ظاہر کرنے والے اور اس کے لئے غیرت کا اظہار کرنے والے
جھوٹ بولتے ہیں۔اتہام لگاتے ہیں اور ان کاموں سے ان کو کوئی عار نہیں معلوم ہوتی۔پس ایسے لوگوں کا حضرت عثمان کے خلاف شور مچانا ہی اس امر کا کافی ثبوت ہے کہ کسی حقیقی
نقص کی وجہ سے یہ شورش نہیں
تھی بلکہ اسلام سے ڈوری اور بے دینی کا نتیجہ ہے۔61
دوسرا استنباط اس واقعہ سے یہ ہوتا ہے کہ ان لوگوں کے پاس حضرت عثمان اور ان
کے عمال کے برخلاف ایک بھی واجبی شکایت نہ تھی کیونکہ اگر واقعہ میں کوئی شکایت ہوتی تو
ان کو جھوٹ بنانے کی کیا ضروری تھی۔جھوٹی شکایات کا بنانا ہی اس امر کا کافی ثبوت ہے کہ
ان لوگوں کو حقیقی شکایات نہ تھیں۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اشتر کے آنے سے پہلے جب
یزید نے جلسہ کیا ہے تو اس وقت صرف چند سپاہی لوگ ہی اس جلسہ میں شریک ہوئے تھے
اور قعقاع کے روکنے پر یہ لوگ ڈر گئے اور جلسہ کرنا انہوں نے موقوف کر دیا تھا۔مگر اسی
مہینہ کے اندر اندر ہم دیکھتے ہیں کہ اشتر کے جھوٹ سے متاثر ہو کر کوفہ کے عامتہ الناس کا
ایک کثیر گروہ ان لوگوں کے ساتھ مل کر سعید کو روکنے اور دوسرے والی کے طلب کرنے کے
لئے کوفہ سے نکل پڑا۔یہ امر اس بات کی شہادت ہے کہ پہلے لوگ ان کی باتوں میں نہ آتے
تھے۔کیونکہ ان کے پاس ان کو جوش دلانے کا کوئی ذریعہ نہ تھا۔اشتر نے جب ایسا ذریعہ
ایجاد کیا جو لوگوں کی غیرت کو بھڑکانے والا تھا تو عامتہ الناس کا ایک حصہ فریب میں آگیا اور
ان کے ساتھ مل گیا۔اس فتنہ کے اظہار سے یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ ان لوگوں کی اصل مخالفت
حضرت عثمان سے تھی نہ کہ ان کے عمال سے۔کیونکہ ابتداء یہ لوگ آپ کے ہی خلاف
جوش بھڑکانا چاہتے تھے مگر جب دیکھا کہ لوگ اس بات میں ان کے شریک نہیں ہو سکتے
بلکہ ان کی مخالفت پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔تب امراء کے خلاف جوش بھر کا نا شروع کر دیا۔ایک جماعت کثیر کے ساتھ مدینہ کی طرف رخ کرنا بھی ثابت کرتا ہے کہ ان کی نیت
حضرت عثمان کے متعلق اچھی نہ تھی۔سعید بن العاص کے آزاد کردہ غلام کو بلا وجہ قتل کر
62