حاکم وقت کی اطاعت ضروری ہے۔

اسلام میں اختلافات کا آغاز

دینے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اپنے مقاصد کے پورا کرنے کے لئے ان لوگوں کوکسی جرم
کے ارتکاب سے اجتناب نہ تھا۔معلوم ہوتا ہے کہ اب یہ لوگ اس بات کو محسوس کرنے لگ گئے تھے کہ اگر چندے
اور دیر ہوئی تو امت اسلامیہ پوری طرح ہمارے فتنہ کی اہمیت سے آگاہ ہو جاوے گی۔اس لئے وہ جس طرح بھی ہو اپنے مدعا کو جلد سے جلد پورا کرنے کی فکر میں تھے۔مگر حضرت
عثمان نے اپنی دانائی سے ایک دفعہ پھر ان کے عذرات کو توڑ دیا اور ابو موسیٰ اشعری کو والی
مقرر کر کے فوراً ان لوگوں کو اطلاع دی۔سعید بن العاص کے واپس چلے جانے اور ان کے
ارادوں سے اہل مدینہ کو اطلاع دے دینے سے ان کی امیدوں پر پہلے ہی پانی پھر چکا تھا
اور یک دم مدینہ پر قبضہ کر لینے کے منصوبے جو سوچ رہے تھے باطل ہو چکے تھے اور یہ لوگ
واپس ہونے پر مجبور ہو چکے تھے۔اب ابو موسیٰ اشعری کے والی مقرر ہونے پر ان کے
عذرات بالکل ہی ٹوٹ گئے۔کیونکہ یہ لوگ ایک مدت سے ان کی ولایت کے طالب تھے۔ابو موسیٰ اشعری کو جب معلوم ہوا کہ ان کو کوفہ کا والی مقرر کیا گیا ہے تو انہوں نے
سب لوگوں کو جمع کیا اور کہا کہ اے لوگو! ایسے کاموں کے لئے پھر کبھی نہ نکلنا اور جماعت اور
اطاعت کو اختیار کرو اور صبر سے کام لو اور جلد بازی سے بچو۔کیونکہ اب تم میں ایک امیر
موجود ہے یعنی میں امیر مقرر ہوا ہوں۔اس پر ان لوگوں نے درخواست کی کہ آپ ہمیں
نماز پڑھائیں تو انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔اور فرما یا کہ نہیں یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔حاکم وقت کی اطاعت ضروری ہے۔جب تک تم لوگ حضرت عثمان کی کامل اطاعت اور ان کے احکام کے قبول کرنے
63

کا اقرار نہ کرو گے میں تمہارا امام جماعت نہیں بنوں گا۔اس پر ان لوگوں نے اس امر کا وعدہ
کیا کہ وہ آئندہ پوری طرح اطاعت کریں گے اور ان کے احکام کو قبول کریں گے تب
حضرت ابو موسیٰ اشعری نے ان کو نماز پڑھائی۔اسی طرح حضرت ابو موسیٰ نے ان کو کہا کہ
سنو میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ جو کوئی ایسے وقت میں کہ لوگ ایک
امام کے ماتحت ہوں ان میں تفرقہ ڈالنے کے لئے اور ان کی جماعت کو پراگندہ کرنے کے
لئے کھڑا ہو جاوے اسے قتل کر دو خواہ وہ کوئی ہی کیوں نہ ہو۔(مسلم کتاب الامارة
باب حكم من فرق المسلمين وهو مجتمع ) اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
امام کے ساتھ اس کے عادل ہونے کی شرط نہیں لگائی یعنی تم لوگ یہ نہیں کہہ سکتے کہ حضرت
عثمان عادل نہیں۔کیونکہ اگر یہ مان لیا جاوے تو بھی تمہارا یہ فعل جائز نہیں۔کیونکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے عادل
کی شرط نہیں لگائی بلکہ صرف یہ فرمایا ہے کہ لوگوں پر کوئی حاکم ہو۔یہ خیالات ہیں ان لوگوں کے جنہوں نے اپنی عمریں خدمت اسلام کے لئے خرچ
کر دی تھیں اور جنہوں نے اسلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے سنا تھا اور آپ
کے سامنے ان پر عمل کر کے سند قبولیت حاصل کی تھی۔وہ لوگ ان مفسدوں کے پیچھے نماز
پڑھنا تو الگ رہا ان کا امام بننا بھی پسند نہیں کرتے تھے اور ان کو واجب القتل جانتے تھے۔کیا ان لوگوں کی نسبت کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ لوگ فتنہ عثمان میں شامل تھے یا یہ کہا جا سکتا ہے
کہ حضرت عثمان اور ان کے عمال حقوق رعایا کو تلف کرتے تھے یا ان واقعات کی
موجودگی میں قبول کیا جا سکتا ہے کہ ان لوگوں کی خاطر یہ مفسد فساد برپا کر رہے تھے۔نہیں
بلکہ یہ فسادی جماعت صحابہ پر حسد کر کے فساد پر آمادہ تھے اور اپنے دلی خیالات کو چھپاتے
64

آج 10 میں سے 10 باقی