حضرت عثمانؓ کا اتہامات سے بریت ثابت کرنا

اسلام میں اختلافات کا آغاز

قتل کر دیجئے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص ایسے وقت میں کہ
ایک امام موجود ہو اپنی اطاعت یا کسی اور کی اطاعت کے لئے لوگوں کو بلا وے اس پر خدا
کی لعنت ہو۔تم ایسے شخص کو قتل کر دو خواہ کوئی ہو۔(مسلم کتاب الامارۃ باب حکم
من فرق المسلمين و هو مجتمع ) اور حضرت عمرؓ کا قول یاد دلایا کہ میں تمہارے
لئے کسی ایسے شخص کا قتل جائز نہیں سمجھتا جس میں میں شریک نہ ہوں۔یعنی سوائے حکومت
کے اشارہ کے کسی شخص کا قتل جائز نہیں۔حضرت عثمان نے صحابہ کا یہ فتویٰ سن کر فرمایا کہ
نہیں ہم ان کو معاف کریں گے اور ان کے عذروں
کو قبول کریں گے اور اپنی ساری کوشش
سے ان کو سمجھا دیں گے اور کسی شخص کی مخالفت نہیں کریں گے۔جب تک وہ کسی حد شرعی کو نہ
توڑے یا اظہار کفر نہ کرے۔حضرت عثمان کا اتہامات سے بریت ثابت کرنا
پھر فرمایا کہ ان لوگوں نے کچھ باتیں بیان کی ہیں جو تم کو بھی معلوم ہیں مگر ان کا
خیال ہے کہ وہ ان باتوں کے متعلق مجھ سے بحث کریں تا کہ واپس جا کر کہہ سکیں کہ ہم نے
ان امور کے متعلق عثمان سے بحث کی اور وہ ہار گئے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس نے سفر میں
پوری نماز ادا کی حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں نماز قصر کیا کرتے تھے۔(ترمذی ابواب السفرباب التقصير فى السفر ) مگر میں نے صرف منی میں پوری
پڑھی ہے۔اور وہ بھی دو وجہ سے۔ایک تو یہ کہ میری وہاں جائید داد تھی اور میں نے وہاں
شادی کی ہوئی تھی۔دوسرے یہ کہ مجھے معلوم ہوا تھا کہ چاروں طرف سے لوگ ان دنوں حج
کے لئے آئے ہیں۔ان میں سے ناواقف لوگ کہنے لگیں گے کہ خلیفہ تو دو ہی رکعت پڑھتا
67

ہے دو ہی رکعت ہوگی۔کیا یہ بات درست نہیں ؟ صحابہ نے جواب دیا کہ ہاں درست ہے۔آپ نے فرمایا دوسرا الزام یہ لگاتے ہیں کہ میں نے رکھ مقرر کرنے کی بدعت جاری کی
ہے۔حالانکہ یہ الزام غلط ہے۔رکھ مجھ سے پہلے مقرر کی گئی تھی حضرت عمر نے اس کی ابتداء
کی تھی۔اور میں نے صرف صدقہ کے اونٹوں کی زیادتی پر اس کو وسیع کیا ہے اور پھر رکھ میں
جوز میں لگائی گئی ہے وہ کسی کا مال نہیں ہے اور میرا اس میں کوئی فائدہ نہیں میرے تو صرف دو
اونٹ ہیں حالانکہ جب میں خلیفہ ہو ا تھا اس وقت میں سب عرب سے زیادہ مال دار تھا اب
صرف دو اونٹ ہیں جو حج کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔کیا یہ درست نہیں؟ صحابہ کرام نے
فرمایا ہاں درست ہے۔پھر فرمایا یہ کہتے ہیں کہ نو جوانوں کو حاکم بناتا ہے۔حالانکہ میں ایسے
ہی لوگوں کو حاکم بناتا ہوں جو نیک صفات نیک اطوار ہوتے ہیں اور مجھ سے پہلے بزرگوں
نے میرے مقرر کردہ والیوں سے زیادہ نو عمر لوگوں کو حاکم مقرر کیا تھا اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر اسامہ بن زید کے سردار شکر مقرر کر نے پر اس سے زیادہ اعتراض کئے گئے تھے
جواب مجھ پر کئے جاتے ہیں۔کیا یہ درست نہیں؟ صحابہ نے جواب دیا کہ ہاں درست
ہے۔یہ لوگوں کے سامنے عیب تو بیان کرتے ہیں مگر اصل واقعات نہیں بیان کرتے۔غرض
اسی طرح حضرت عثمان نے تمام اعتراضات ایک ایک کر کے بیان کئے اور ان کے جواب
بیان کئے۔صحابہ برابر زور دیتے کہ ان کو قتل کر دیا جائے۔مگر حضرت عثمان نے ان کی یہ
بات نہ مانی اور ان کو چھوڑ دیا۔طبری کہتا ہے کہ ابى الْمُسْلِمُوْنَ إِلَّا قَتْلَهُمْ وَأَبِي إِلَّا
تَرْكَهُمْ (طبری جلد ۲ صفحہ ۱۹۵۳ مطبوعہ بیروت) یعنی باقی سب مسلمان تو ان لوگوں کے قتل کے
سوا کسی بات پر راضی نہ ہوتے تھے۔مگر حضرت عثمان سزا دینے پر کسی طرح راضی نہ
ہوتے تھے۔68
88

آج 10 میں سے 10 باقی