مفسدوں کی ایک اور گہری سازش

اسلام میں اختلافات کا آغاز

ہی نہیں تھی۔اسی وقت حضرت عثمان کو قتل کر دیتے اور ان کی جگہ کسی اور شخص کو خلافت کے
لئے منتخب کر لیتے۔مگر ہم دیکھتے ہیں کہ بجائے اس کے کہ یہ لوگ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
کے قتل میں کامیاب ہوتے خود ان کی جانیں صحابہ کی شمشیر ہائے برہنہ سے خطرہ میں پڑ گئی
تھیں۔اور صرف اسی رحیم و کریم وجود کی عنایت و مہربانی سے یہ لوگ بیچ کر واپس جا سکے
جس کے قتل کا ارادہ ظاہر کرتے تھے اور جس کے خلاف اس قدر فساد برپا کر رہے تھے۔ان
مفسدوں کی کینہ وری اور تقویٰ سے بُعد پر تعجب آتا ہے کہ اس واقعہ سے انہوں نے کچھ بھی
فائدہ نہیں اٹھایا ان کے ایک ایک اعتراض کا خوب جواب دیا گیا۔اور سب الزام غلط اور
بے بنیا د ثابت کر دیئے گئے۔حضرت عثمان ” کا رحم وکرم انہوں نے دیکھا اور ہر ایک شخص کی
جان اس پر گواہی دے رہی تھی کہ اس شخص کا مثیل اس وقت دنیا کے پردہ پر نہیں مل سکتا۔مگر بجائے اس کے کہ اپنے گناہوں سے تو بہ کرتے جفاؤں پر پشیمان ہوتے ، اپنی غلطیوں
پر نادم ہوتے ، اپنی شرارتوں سے رجوع کرتے ، یہ لوگ غیظ و غضب کی آگ میں اور بھی
زیادہ جلنے لگے اور اپنے لاجواب ہونے کو اپنی ذلت اور حضرت عثمان کے عفو کو اپنی حسن
تدیر کا نتیجہ سمجھتے ہوئے آئندہ کے لئے اپنی بقیہ تجویز کے پورا کرنے کی تدابیر سوچتے
ہوئے واپس لوٹ گئے۔مفسدوں کی ایک اور گہری سازش
واپس جا کر ان لوگوں نے پھر خط و کتابت شروع کی اور آخر فیصلہ کیا کہ شوال میں
اپنی پہلی تجویز کے مطابق حج کے ارادہ سے قافلہ بن کر نکلیں اور مدینہ میں جا کر یک دم تمام
انتظام کو درہم برہم کر دیں اور اپنی مرضی کے مطابق نظام حکومت کو بدل دیں۔اس تجویز
70

کے مطابق شوال یعنی چاند کے دسویں مہینے حضرت عثمان کی خلافت کے بارھویں سال،
چھتیسویں سال ہجری میں یہ لوگ تین قافلے بن کر اپنے گھروں سے نکلے۔ایک قافلہ بصرہ
سے ایک کوفہ سے اور ایک مصر سے۔پچھلی دفعہ کی ناکامی کا خیال کر کے اور اس بات کو مدنظر
رکھ کر کہ یہ کوشش آخری کوشش ہے عبد اللہ بن سبا خود بھی مصر کے قافلہ کے ساتھ مدینہ کی
طرف روانہ ہوا۔اس رئیس المفسدین کا خود باہر نکلنا اس امر کی علامت تھا کہ یہ لوگ اب
ہر ایک ممکن تدبیر سے اپنے مدعا کے حصول کی کوشش کریں گے۔چونکہ ہر ایک گروہ نے
اپنے علاقہ میں حج پر جانے کے ارادہ کا اظہار کیا تھا کچھ اور لوگ بھی ان کے ساتھ بارادہ حج
شامل ہو گئے اور اس طرح اصل ارادے ان لوگوں کے عامتہ المسلمین سے مخفی رہے۔مگر
چونکہ حکام کو ان کی اندرونی سازش کا علم تھا عبد اللہ بن ابی سرح والی مصر نے ایک خاص
آدمی بھیج کر حضرت عثمان کو اس قافلہ اور اس کے مخفی ارادہ کی اطلاع قبل از وقت دے دی
جس سے اہل مدینہ پہلے ہوشیار ہو گئے۔اس جگہ ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب تک اہل
مدینہ اور خصوصاً صحابہ ان لوگوں کے تین دفعہ آنے پر ان کو قتل کرنا چاہتے تھے اور ان کو یہ
معلوم تھا کہ ان کا حج کے بہانہ سے آکر فساد کرنے کا ارادہ حضرت عثمان" پر ظاہر ہے۔تو پھر
کیوں انہوں نے کوئی اور تدبیر اختیار نہ کی اور اسی پہلی تدبیر کے مطابق جن کا علم حضرت
عثمان کو ہو چکا تھا سفر کیا۔کیا اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ در حقیقت اہل مدینہ ان لوگوں کے
ساتھ تھے اسی وجہ سے یہ لوگ ڈرے نہ تھے۔اس سوال کا جواب یہ ہے کہ بے شک ان کی
یہ دلیری ظاہر کرتی ہے کہ ان لوگوں
کو اپنی کامیابی کا پورا یقین تھا۔مگر اس کی یہ وجہ نہیں کہ
صحابہ یا اہل مدینہ ان کے ساتھ تھے یا ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے تھے۔بلکہ جیسا کہ
خودان کے بیان سے ثابت ہے کہ صرف تین شخص مدینہ کے ان کے ساتھ تھے اور جیسا کہ
71

آج 10 میں سے 10 باقی