مفسدوں کا مدینہ میں پہنچنا
اسلام میں اختلافات کا آغاز
واقعات سے ثابت ہے۔صحابہ اور دیگر اہل مدینہ ان لوگوں سے سخت بیزار تھے۔پس ان
کی دلیری کا یہ باعث تو نہیں ہوسکتا کہ وہ لوگ ان سے کسی قسم کی ہمدردی کا اظہار کرتے
تھے ان کی دلیری کا اصل باعث اول تو حضرت عثمان کا رحم تھا۔یہ لوگ سمجھتے تھے کہ اگر ہم
کامیاب ہو گئے تو فھو المراد۔اور اگر ناکام رہے تو حضرت عثمان سے درخواست رحم کر کے
سزا سے بچ جائیں گے۔دوسرے گو صحابہ اور اہل مدینہ کا طریق عمل یہ پچھلی دفعہ دیکھ چکے
تھے۔اور ان کو معلوم تھا کہ حضرت عثمان کو ہماری آمد کا علم ہے مگر یہ لوگ خیال کرتے تھے
کہ حضرت عثمان اپنے علم کے باعث ان کے خلاف لڑنے کے لئے کوئی لشکر نہیں جمع کریں
گے اور صحابہ ہمارا مقابلہ نہیں کریں گے۔کیونکہ یہ لوگ اپنے نفس پر قیاس کر کے سمجھتے تھے
کہ صحابہ ظاہر میں حضرت عثمان سے اخلاص کا اظہار کرتے ہیں ورنہ اصل میں ان کی
ہلاکت کو پسند کرتے ہیں۔اور اس خیال کی یہ وجہ تھی کہ یہ لوگ یہی ظاہر کیا کرتے تھے کہ
صحابہ کے حقوق کی حفاظت کے لئے ہی ہم سب کچھ کر رہے ہیں۔پس ان کو خیال تھا کہ
صحابہ ہمارے اس فریب سے متاثر ہیں اور دل میں ہمیں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔مفسدوں کا مدینہ میں پہنچنا
رض
جونہی اس لشکر کے مدینہ کے قریب پہنچنے کی اطلاع ملی صحابہ اور اہل مدینہ جو اردگرد
میں جائدادوں پر انتظام کے لئے گئے ہوئے تھے مدینہ میں جمع ہو گئے اور لشکر کے دوحصے
کئے گئے ایک حصہ تو مدینہ کے باہر ان لوگوں کے مقابلہ کرنے کے لئے گیا اور دوسرا حصہ
حضرت عثمان کی حفاظت کے لئے شہر میں رہا۔جب تینوں قافلے مدینے کے پاس پہنچے تو
اہل بصرہ نے ذوخشب مقام پر ڈیرہ لگایا، اہل کوفہ نے اعواص پر اور اہل مصر نے ذوالمروہ
72
پر۔اور مشورہ کیا گیا کہ اب ان کو کیا کرنا چاہئے۔گو اس لشکر کی تعداد کا اندازہ اٹھارہ سو آدمی
سے لے کر تین ہزار تک کیا جاتا ہے۔( دوسرے حجاج جو ان کو قافلہ حج خیال کر کے ان کے
ساتھ ہو گئے تھے وہ علیحدہ تھے مگر پھر بھی یہ لوگ سمجھتے تھے کہ دلاورانِ اسلام کا مقابلہ اگر
وہ مقابلہ پر آمادہ ہوئے ان کے لئے آسان نہ ہوگا۔اس لئے مدینہ میں داخل ہوتے ہی
پہلے اہل مدینہ کی رائے معلوم کرنا ضروری سمجھتے تھے۔چنانچہ دو شخص زیادہ بن النضر اور عبد
اللہ بن الاصم نے اہل کوفہ اور اہل بصرہ کو مشورہ دیا کہ جلدی اچھی نہیں وہ اگر جلدی کریں
گے تو اہل مصر کو بھی جلدی کرنی پڑے گی اور کام خراب ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں
معلوم ہوا ہے کہ اہل مدینہ نے ہمارے مقابلہ کے لئے لشکر تیار کیا ہے۔اور جب ہمارے
پورے حالات معلوم نہ ہونے کے باوجود انہوں نے اس قدر تیاری کی ہے تو ہمارا پورا حال
معلوم ہونے پر تو وہ اور بھی زیادہ ہوشیاری سے کام لیں گے اور ہماری کامیابی خواب و
خیال ہو جائے گی۔پس بہتر ہے کہ ہم پہلے جا کر وہاں کا حال معلوم کریں۔اور اہل مدینہ
سے بات چیت کریں۔اگر ان لوگوں نے ہم سے جنگ جائز نہ سمجھی اور جو خبریں ان کی
نسبت ہمیں معلوم ہوئی ہیں وہ غلط ثابت ہوئیں تو پھر ہم واپس آکر سب حالات سے تم کو
اطلاع دیں گے اور مناسب کا روائی عمل میں لائی جائے گی۔سب نے اس مشورہ کو پسند
کیا۔اور یہ دونوں شخص مدینہ گئے اور پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات
سے ملے۔اور ان سے مدینہ میں داخل ہونے کی اجازت مانگی اور کہا کہ ہم لوگ صرف اس
لئے آئے ہیں کہ حضرت عثمان سے بعض والیوں کے بدل دینے کی درخواست کریں اور اس
کے سوا ہمارا اور کوئی کام نہیں۔سب از اواج مطہرات نے ان کی بات کو قبول کرنے سے
انکار کیا اور کہا کہ اس بات کا نتیجہ اچھا نہیں۔پھر وہ باری باری حضرت علی حضرت طلحہ
73