اہل بصرہ کا حضرت طلحہؓ کے پاس جانا

اسلام میں اختلافات کا آغاز

کریں گے انہوں نے ان کی بات سن کر اس غیرت دینی سے کام لے کر جو آپ کے رتبہ
کے آدمی کا حق تھا ان لوگوں کو دھتکار دیا اور بہت سختی سے پیش آئے اور فرمایا کہ سب نیک
لوگ جانتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی کے طور پر ذ والمروہ اور ذ وخشب
(جہاں ان لوگوں کا ڈیرہ تھا ) پر ڈیرہ لگانے والے لشکروں کا ذکر فرما کر ان پر لعنت فرمائی
تھی۔(البداية والنهاية جز ۷ صفحه ۱۷۴ مطبوعه بیروت ۱۹۶۶) پس خدا تمہارا بُرا
کرے تم واپس چلے جاؤ۔اس پر ان لوگوں نے کہا کہ بہت اچھا ہم واپس چلے جاویں گے
اور یہ کہہ کر واپس چلے گئے۔رض
اہل کوفہ کا حضرت زبیر کے پاس جانا
اہل کوفہ حضرت زبیر کے پاس گئے اور ان سے عرض کیا کہ آپ عہدہ خلافت کے
خالی ہونے پر اس عہدہ کو قبول کریں۔انہوں نے بھی ان سے حضرت علی کا سا سلوک کیا
اور بہت سختی سے پیش آئے اور اپنے پاس سے دھتکار دیا اور کہا کہ سب مؤمن جانتے ہیں
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذوالمروہ اور ذ والخشب اور اعواص پر ڈیرہ لگانے
والے لشکر لعنتی ہوں گے۔اہل بصرہ کا حضرت طلحہ کے پاس جانا
اسی طرح اہل بصرہ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے بھی ان کو
رد کر دیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی اور آپ کے ان پر لعنت کرنے سے ان کو
آگاہ کیا۔(طبری جلد صفحه ۲۹۵۶، ۲۹۵۷ مطبوعہ بیروت )
75

آج 10 میں سے 10 باقی