خط والے منصوبے کے ثبوت میں سات دلائل
اسلام میں اختلافات کا آغاز
فریب صرف چندا کا بر کا کام تھا اور کوئی تعجب نہیں کہ صرف عبداللہ بن سبا اور اس کے چند خاص
شاگردوں کا کام ہو۔اور دوسرے لوگوں کو خواہ وہ سر دارلشکر ہی کیوں نہ ہوں اس کا علم نہ ہو۔خط والے منصوبے کے ثبوت میں سات دلائل
اس امر کا ثبوت کہ یہ کاروائی انہی لوگوں میں سے بعض لوگوں
کی تھی یہ ہے:۔ان لوگوں کی نسبت اس سے پہلے ثابت ہو چکا ہے کہ اپنے مدعا کے حصول کے لئے
یہ لوگ جھوٹ سے پر ہیز نہیں کرتے تھے جیسا کہ ولید بن عتبہ اور سعید بن العاص کے مقابلہ
میں انہوں نے جھوٹ سے کام لیا۔اسی طرح مختلف ولایات کے متعلق جھوٹی شکایات مشہور
کیں جن کی تحقیق اکا بر صحابہ نے کی اور ان کو غلط پایا۔پس جب کہ ان لوگوں کی نسبت
ثابت ہو چکا ہے کہ جھوٹ سے ان
کو پر ہیز نہ تھا تو کوئی وجہ نہیں کہ اس امر میں ان کو ملزم نہ
قرار دیا جاوے اور ایسے لوگوں پر الزام لگا یا جاوے جن کا جھوٹ ثابت نہیں۔جیسا کہ حضرت علی اور محمد بن مسلمہؓ نے اعتراض کیا ہے ان لوگوں کا ایسی جلدی
واپس آجانا اور ایک وقت میں مدینہ میں داخل ہونا اس بات کی شہادت ہے کہ یہ ایک
سازش تھی۔کیونکہ جیسا کہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے اہل مصر بیان کرتے تھے کہ انہوں نے
بویب مقام پر اس قاصد کو جو ان کے بیان کے مطابق حضرت عثمان کا خط والی مصر کی
طرف لے جار ہا تھا پکڑا تھا۔بویب مدینہ سے کم سے کم چھ منازل پر واقع ہے اور اس جگہ
واقع ہے جہاں سے مصر کا راستہ شروع ہوتا ہے۔جب اہل مصر اس جگہ تک پہنچ گئے تھے تو
اہل کوفہ اور اہل بصرہ بھی قریباً بالمقابل جہات پر چھ چھ منازل طے کر چکے ہوں گے اور اس
طرح اہل مصر سے جو کچھ واقع ہوا اس کی اطلاع دونوں قافلوں کو کم سے کم بارہ تیرہ دن میں
84
مل سکتی تھی۔اور ان کے آنے جانے کے دن شامل کر کے قریباً چوبیس دن میں یہ لوگ مدینہ
پہنچ سکتے تھے۔مگر یہ لوگ اس عرصہ سے بہت کم عرصہ میں واپس آگئے تھے۔پس صاف
ثابت ہوتا ہے کہ مدینہ سے رخصت ہونے سے پہلے ہی ان لوگوں نے آپس میں منصوبہ بنا
لیا تھا کہ فلاں تاریخ کو سب قافلے واپس مدینہ کو ٹیں اور ایک دم مدینہ پر قبضہ کر لیں اور
چونکہ مصری قافلہ کے ساتھ عبد اللہ بن سبا تھا اور وہ نہایت ہوشیار آدمی تھا۔اس نے ایک
طرف تو یہ دیکھا کہ لوگ ان سے سوال کریں گے کہ تم بلا وجہ کوٹے کیوں ہو اور دوسری
طرف اس
کو یہ بھی خیال تھا کہ خود اس کے ساتھیوں کے دل میں بھی یہ بات کھٹکے گی کہ فیصلہ
کے بعد نقض عہد کیوں کیا گیا ہے۔اس لئے اس نے جعلی خط بنایا اور خود اپنے ساتھیوں کی
عقلوں پر پردہ ڈال دیا۔اور غیظ و غضب کی آگ کو ان کے دلوں میں اور بھی بھڑ کا یا۔اور
صدقہ کے اونٹ کا چرالینا اور کسی غلام کو رشوت دے کر ساتھ ملا لینا کوئی مشکل بات نہیں۔اس خط کے پکڑنے کا واقعہ جس طرح بیان کیا جاتا ہے وہ خود غیر طبعی ہے۔کیونکہ اگر
حضرت عثمان نے یا مروان نے کوئی ایسا خط بھیجا ہوتا تو یہ کیونکر ہوسکتا تھا کہ وہ غلام کبھی ان
کے سامنے آتا اور کبھی چھپ جاتا۔یہ حرکت تو وہی شخص کر سکتا ہے جو خود اپنے آپ
کو پکڑوانا
چاہے۔اس غلام کو تو بقول ان لوگوں کے حکم دیا گیا تھا کہ اس قافلہ سے پہلے مصر پہنچ جائے۔پھر بویب مقام پر جو مصر کا دروازہ ہے اس شخص کا ان کے ساتھ ساتھ جانا کیونکر خیال میں
آسکتا ہے۔قافلہ اور ایک آدمی کے سفر میں بہت فرق ہوتا ہے ایک آدمی جس سرعت سے
سفر کر سکتا ہے قافلہ نہیں کرسکتا۔کیونکہ قافلہ کی حوائج بہت زیادہ ہوتی ہیں اور سب قافلہ کی
سواریاں ایک جیسی تیز نہیں ہوتیں۔پس کیونکر ممکن تھا کہ بویب تک قافلہ پہنچ جاتا اور وہ
85
پیغا مبرا بھی قافلہ کے ساتھ ہی ہوتا اس وقت تو اسے اپنی منزل مقصود کے قریب ہونا چاہئے
تھا۔جو حالت وہ اس پیغامبر کی بیان کرتے ہیں وہ ایک جاسوس کی نسبت تو منسوب کی جا
سکتی ہے پیغامبر کی نسبت منسوب نہیں کی جاسکتی۔اسی طرح جب اس پیغامبر کو پکڑا گیا تو جو
سوال و جواب اس سے ہوئے وہ بالکل غیر طبعی ہیں۔کیونکہ وہ بیان کرتا ہے کہ وہ
پیغامبر ہے۔لیکن نہ اسے کوئی خط دیا گیا ہے اور نہ اسے کوئی زبانی پیغام دیا گیا ہے یہ جواب
سوائے اس شخص کے کون دے سکتا ہے جو یا تو پاگل ہو یا خود اپنے آپ کو شک میں ڈالنا
چاہتا ہو۔اگر واقع میں وہ شخص پیغامبر ہوتا تو اسے کیا ضرورت تھی کہ وہ کہتا کہ میں حضرت
عثمان یا کسی اور کا بھیجا ہوا ہوں۔یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ سچ کا بڑا پابند تھا کیونکہ کہا جاتا
ہے کہ اس کے پاس خط تھا۔مگر اس نے کہا کہ میرے پاس کوئی خط نہیں پس ان لوگوں کی
روایت کے مطابق اس پیغامبر نے جھوٹ تو ضرور بولا۔پس سوال یہ ہے کہ اس نے وہ
جھوٹ کیوں بولا جس سے وہ صاف طور پر پکڑا جا تا تھا۔وہ جھوٹ کیوں نہ بولا جوایسے موقع
پر اس کو گرفتاری سے بچا سکتا تھا۔غرض یہ تمام واقعات بتاتے ہیں کہ خط اور خط لے جانے
والے کا واقعہ شروع سے آخر تک فریب تھا۔انہی مفسدوں میں سے کسی نے ( زیادہ تر گمان
یہ ہے کہ عبد اللہ بن سبانے ) ایک جعلی خط بنا کر ایک شخص کو دیا ہے کہ وہ اسے لے کر قافلہ
کے پاس سے گزرے لیکن چونکہ ایک آبادراستہ پر ایک سوار کو جاتے ہوئے دیکھ کر پکڑ لینا
قرین قیاس نہ تھا اور اس خط کو بنانے والا چاہتا تھا کہ جہاں تک ہو سکے اس واقعہ کو دوسرے
کے ہاتھ سے پورا کر وائے اس لئے اس نے اس قاصد کو ہدایت کی کہ وہ اس طرح قافلہ
کے ساتھ چلے کہ لوگوں کے دلوں میں شک پیدا ہو اور جب وہ اس شک کو دور کرنے کے
لئے سوال کریں تو ایسے جواب دے کہ شک اور زیادہ ہو۔تا کہ عامۃ الناس خود اس کی تلاشی
86
لیں اور خط اس کے پاس دیکھ کر ان کو یقین ہو جاوے کہ حضرت عثمان نے ان سے فریب
کیا ہے۔اس خط کا مضمون بھی بتا تا ہے کہ وہ خط جعلی ہے اور کسی واقف کار مسلمان کا بنایا ہوا
نہیں۔کیونکہ بعض روایات میں اس کا یہ مضمون بتایا گیا ہے کہ فلاں فلاں کی ڈاڑھی منڈوائی
جاوے حالانکہ ڈاڑھی منڈوانا اسلام کی رو سے منع ہے اور اسلامی حکومتوں میں سز ا صرف
وہی دی جا سکتی تھی جو مطابق اسلام ہو۔یہ ہرگز جائز نہ تھا کہ کسی شخص کو سزا کے طور پر سور
کھلایا جاوے یا شراب پلائی جاوے یا ڈاڑھی منڈوائی جاوے۔کیونکہ یہ ممنوع امر ہے۔سز ا صرف قتل یا ضرب یا جرمانہ یا نفی عن الارض کی اسلام سے ثابت ہے خواہ نفی بصورت
جلا وطنی ہو یا بصورت قید۔اس کے سوا کوئی سزا اسلام سے ثابت نہیں اور نہ آئمہ اسلام نے
کبھی ایسی سزادی۔نہ خود حضرت عثمان یا ان کے عمال نے کبھی کوئی ایسی سزادی۔پس ایسی
سزا کا اس خط میں تحریر ہونا اس امر کا کافی ثبوت ہے کہ یہ خط کسی ایسے شخص نے بنایا تھا جومغنز
اسلام سے واقف نہ تھا۔اس خط سے پہلے کے واقعات بھی اس امر کی تردید کرتے ہیں کہ یہ خط حضرت
عثمان یا ان کے سیکرٹری کی طرف سے ہو کیونکہ تمام روایات اس امر پر متفق ہیں کہ حضرت
عثمان نے ان لوگوں کو سزا دینے میں بہت ڈھیل سے کام لیا ہے۔اگر آپ چاہتے تو جس
وقت یہ لوگ پہلی دفعہ آئے تھے اسی وقت ان کو قتل کر دیتے۔اگر اس دفعہ انہوں نے چھوڑ
دیا تھا تو دوسری دفعہ آنے پر تو ضرور ہی ان سرغنوں کو گرفتار کیا جاسکتا تھا کیونکہ وہ کھلی کھلی
سرکشی کر چکے تھے اور صحابہ ان سے لڑنے پر آمادہ تھے۔مگر اس وقت ان سے نرمی کر کے مصر
87
کے والی کو خط لکھنا کہ ان کو سزا دے ایک بعید از عقل خیال ہے۔اور یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ
حضرت عثمان کی نرمی کو دیکھ کر مروان نے ایسا خط لکھ دیا کیونکہ مروان یہ خوب جانتا تھا کہ
حضرت عثمان حدود کے قیام میں بہت سخت ہیں۔وہ ایسا خط لکھ کر سزا سے محفوظ رہنے کا خیال
ایک منٹ کے لئے بھی اپنے دل میں نہیں لاسکتا تھا۔پھر اگر وہ ایسا خط لکھتا بھی تو کیوں صرف
مصر کے والی کے نام لکھتا۔کیوں نہ بصرہ اور کوفہ کے والیوں کے نام بھی وہ ایسے خطوط لکھ دیتا۔جس سے سب دشمنوں کا ایک دفعہ ہی فیصلہ ہو جاتا۔صرف مصر کے والی کے نام ہی خط لکھا جانا
اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ کوفہ اور بصرہ کے قافلوں میں کوئی عبد اللہ بن سبا جیسا چال باز
آدمی نہ تھا۔اگر یہ کہا جائے کہ شاید ان دونوں علاقوں کے والیوں کے نام بھی ایسے احکام جاری
کئے گئے ہوں گے مگر ان کے لے جانے والے پکڑے نہیں گئے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ
اگر ایسا ہوتا تو یہ بات مخفی نہیں رہ سکتی تھی۔کیونکہ اگر عبد اللہ بن عامر پر یہ الزام لگا دیا جاوے
کہ وہ حضرت عثمان کا رشتہ دار ہونے کے سبب خاموش رہا تو حضرت ابو موسیٰ اشعری جو
اکابر صحابہ میں سے تھے اور جن کے کامل الایمان ہونے کا ذکر خود قرآن شریف میں آتا
ہے اور جو اس وقت کوفہ کے والی تھے وہ کبھی خاموش نہ رہتے اور ضرور بات کو کھول دیتے۔پس حق یہی ہے کہ یہ خط جعلی تھا اور مصری قافلہ میں سے کسی نے بنایا تھا۔اور چونکہ مصری
قافلہ کے سوا دوسرے قافلوں میں کوئی شخص نہ اس قسم کی کاروائی کرنے کا اہل تھا اور نہ اس
قدر عرصہ میں متعدد اونٹ بیت المال کے کرائے جا سکتے تھے اور نہ ہی اس قدر غلام قابو
کئے جاسکتے تھے۔اس لئے دوسرے علاقوں کے والیوں کے نام کے خطوط نہ بنائے گئے۔88
88
سب سے زیادہ اس خط پر روشنی وہ غلام ڈال سکتا تھا جس کی نسبت ظاہر کیا جاتا ہے
کہ وہ خط لے گیا تھا۔مگر تعجب ہے کہ باوجود اس کے کہ حضرت عثمان نے گواہوں کا مطالبہ
کیا ہے اس غلام کو پیش نہیں کیا گیا اور نہ بعد کے واقعات میں اس کا کوئی ذکر آتا ہے جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا پیش کیا جانا ان لوگوں کے مفاد کے خلاف تھا۔شاید ڈرتے ہوں
کہ وہ صحابہ کے سامنے آکر اصل واقعات کو ظاہر کر دے گا۔پس اس کو چھپا دینا بھی اس
امر کا ثبوت ہے کہ خط کے بنانے والا یہ مفسد گر وہ ہی تھا۔ایک نہایت زبر دست ثبوت اس بات کا کہ ان لوگوں نے ہی یہ خط بنا یا تھا یہ ہے کہ
یہ پہلا خط نہیں جو انہوں نے بنایا ہے بلکہ اس کے سوا اسی فساد کی آگ بھڑ کانے کے لئے اور
کئی خطوط انہوں نے بنائے ہیں۔پس اس خط کا بنانا بھی نہ ان کے لئے مشکل تھا اور نہ اس
واقعہ کی موجودگی میں کسی اور شخص کی طرف منسوب کیا جاسکتا ہے۔وہ خط جو یہ پہلے بناتے
رہے ہیں حضرت علی کے بدنام کرنے کے لئے تھے اور ان میں اس قسم کا مضمون ہوتا تھا کہ
تم لوگ حضرت عثمان کے خلاف جوش بھڑ کا ؤ۔ان خطوط کے ذریعے عوام الناس کا جوش
بھڑ کا یا جاتا تھا اور وہ حضرت علی کی تصدیق دیکھ کر عبد اللہ بن سبا کی باتوں میں پھنس جاتے
تھے۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ان خطوط کا مضمون بہت مخفی رکھنے کا حکم تھا تا کہ حضرت علی کو
معلوم نہ ہو جائے اور وہ ان کی تردید نہ کر دیں۔اور مخفی رکھنے کی تاکید کی وجہ بھی بانیانِ فساد
کے پاس معقول تھی۔یعنی اگر یہ خط ظاہر ہوں گے تو حضرت علی مشکلات میں پڑ جاویں
گے۔اس طرح لوگ حضرت علی کی خاطر ان خطوط کے مضمون کو کسی پر ظاہر نہ کرتے تھے۔اور بات کے مخفی رہنے کی وجہ سے بانیان فساد کا جھوٹ کھلتا بھی نہ تھا۔لیکن جھوٹ آخر زیادہ
89
دیر تک چھپا نہیں رہتا خصوصاً جب سینکڑوں کو اس سے واقف کیا جاوے۔حضرت عثمان
کے نام پر لکھا ہوا خط پکڑا گیا اور عام اہل کوفہ نہایت غصہ سے واپس ہوئے تو ان میں سے
ایک جماعت حضرت علی کے پاس گئی اور ان سے مدد کی درخواست کی حضرت علی تو تمام
واقعہ کوسن کر ہی اس کے جھوٹا ہونے پر آگاہ ہو چکے تھے اور اپنی خداداد فراست سے اہل
مصر کا فریب ان پر کھل چکا تھا۔آپ نے صاف انکار کر دیا کہ میں ایسے کام میں تمہارے
ساتھ شریک نہیں ہو سکتا اس وقت جوش کی حالت میں ان میں سے بعض سے احتیاط نہ ہو سکی
اور بے اختیار بول اٹھے کہ پھر ہم سے خط و کتابت کیوں کرتے تھے۔حضرت علی کے لئے
یہ ایک نہایت حیرت انگیز بات تھی۔آپ نے اس سے صاف انکار کیا اور لاعلمی ظاہر کی اور
فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی قسم ہے میں نے کبھی کوئی خط آپ لوگوں کی طرف نہیں لکھا۔(طبری
جلد نمبر صفحه ۱۹۶۵ مطبوعہ بیروت) اس پر ان لوگوں کو بھی سخت حیرت ہوئی کیونکہ در حقیقت
خود ان کو بھی دھوکا دیا گیا تھا۔اور انہوں نے ایک دوسرے کی طرف حیرت سے
دیکھا اور دریافت کیا کہ کیا اس شخص کے لئے تم غضب ظاہر کرتے ہو اور لڑتے
ہو یعنی یہ شخص تو ایسا بز دل ہے کہ سب کچھ کر کرا کر موقع پر اپنے آپ کو بالکل بری
ظاہر کرتا ہے۔(نَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِکَ)
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں میں بعض ایسے آدمی موجود تھے جو جعلی
خطوط بنانے میں مہارت رکھتے تھے اور یہ بھی کہ ایسے آدمی مصریوں میں موجود تھے۔کیونکہ
حضرت علی کے نام پر خطوط صرف مصریوں کی طرف لکھے جاسکتے تھے جو حضرت علی کی
محبت کے دعویدار تھے۔پس اس خط کا جو حضرت عثمان کی طرف منسوب کیا جاتا تھا مصری
00
90