صحابہؓ کی مفسدوں کے خلاف جنگ پر آمادگی

اسلام میں اختلافات کا آغاز

جس کی تعمیر نہایت مقدس ہاتھوں سے ہوئی تھی کنکروں
کا مینہ برسانہ شروع کیا اور کنکر مارمار
کر صحابہ کرام اور اہل مدینہ کو مسجد نبوی سے باہر نکال دیا اور حضرت عثمان پر اس قدر کنکر
برسائے گئے کہ آپ بے ہوش ہو کر منبر پر سے گر گئے اور چند آدمی آپ
کو اٹھا کر گھر چھوڑ آئے۔یہ اس محبت کا نمونہ تھا جو ان لوگوں کو اسلام اور حاملانِ شریعت اسلام سے تھی۔اور
یہ وہ اخلاق فاضلہ تھے جن کو یہ لوگ حضرت عثمان کو خلافت سے علیحدہ کر کے عالم اسلام
میں جاری کرنا چاہتے تھے۔اس واقع کے بعد کون کہہ سکتا ہے کہ حضرت عثمان کے مقابلہ
میں کھڑی ہونے والی جماعت صحابہ سے کوئی تعلق رکھتی تھی۔یا یہ کہ فی الواقع حضرت عثمان
کی بعض کا روائیوں سے وہ شورش کرنے پر مجبور ہوئے تھے یا یہ کہ حمیت اسلامیہ ان کے
غیظ و غضب کا باعث تھی۔ان کی بد عملیاں اس بات کا کافی ثبوت ہیں کہ نہ اسلام سے ان کو
کوئی تعلق تھا نہ دین سے ان کو کوئی محبت تھی۔نہ صحابہ سے ان کو کوئی اُنس تھا۔وہ اپنی مخفی
اغراض کے پورا کرنے کے لئے ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے پر آمادہ ہو رہے تھے اور
اسلام کے قلعہ میں نقب زنی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔صحابہؓ کی مفسدوں کے خلاف جنگ پر آمادگی
اس واقعہ ہائکہ کے بعد صحابہ اور اہل مدینہ نے سمجھ لیا کہ ان لوگوں کے دلوں میں
اس سے بھی زیادہ بغض بھرا ہوا ہے جس قدر کہ یہ ظاہر کرتے ہیں۔گووہ کچھ کرنہیں سکتے تھے
مگر بعض صحابہ جو اس حالت سے موت کو بہتر سمجھتے تھے اس بات پر آمادہ ہو گئے کہ خواہ نتیجہ
کچھ بھی ہو جاوے ہم ان سے جنگ کریں گے۔اس دو تین ہزار کے لشکر کے مقابلہ میں چار
پانچ آدمیون کا لڑ نا دنیاداری کی نظروں میں شاید جنون معلوم ہو۔لیکن جن لوگوں نے اسلام
94

کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہوا تھا انہیں اس کی حمایت میں لڑنا کچھ بھی دوبھر نہیں معلوم
ہوتا تھا۔ان لڑائی پر آمادہ ہو جانے والوں میں مفصلہ ذیل صحابہ بھی شامل تھے۔سعد بن
مالک ، حضرت ابوہریرہ ، زید بن صامت اور حضرت امام حسن۔جب حضرت عثمان کو یہ
خبر پہنچی تو آپ نے فوراً ان کو کہلا بھیجا کہ ہرگز ان لوگوں سے نہ لڑیں اور اپنے اپنے گھروں کو
چلے جائیں۔حضرت عثمان کی محبت جو آپ
کو صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل
بیت سے تھی اس نے بے شک اس لڑائی کو جو چند جان فروش صحابہ اور اس دو تین ہزار کے
باغی لشکر کے درمیان ہونے والی تھی روک دیا۔مگر اس واقعہ سے یہ بات ہمیں خوب اچھی
طرح سے معلوم ہو جاتی ہے کہ صحابہ میں ان لوگوں کی شرارتوں پر کس قدر جوش پیدا ہو رہا
تھا۔کیونکہ چند آدمیوں کا ایک لشکر جرار کے مقابلہ پر آمادہ ہو جانا ایسی صورت میں ممکن ہے
کہ وہ لوگ اس لشکر کی اطاعت کو موت سے بدتر خیال کریں۔اس جماعت میں ابو ہریرہ
اور امام حسن کی شرکت خاص طور پر قابل غور ہے۔کیونکہ حضرت ابو ہریرہ فوجی آدمی نہ
تھے اور اس سے پیشتر کوئی خاص فوجی خدمت ان سے نہیں ہوئی۔اسی طرح حضرت امام
حسن گو ایک جری باپ کے بیٹے اور خود جری اور بہادر تھے مگر آپ صلح اور امن کو بہت پسند
فرماتے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی کے مطابق صلح کے شہزادے
تھے۔(مستدرک الحاكم الجزء الثالث كتاب معرفة الصحابة باب
اخبار النبي بان الحسن يصلح به بين فئتين من المسلمين ) ان دو شخصوں کا
اس موقع پر تلوار ہاتھ میں لے کر کھڑے ہو جانا دلالت کرتا ہے کہ صحابہ اور دیگر اہل مدینہ
95

آج 10 میں سے 10 باقی