حضرت عثمانؓ کا حاجیوں کے نام خط

اسلام میں اختلافات کا آغاز

اور مدینہ سے نکل سکے مدینہ سے تشریف لے گئے اور باقی لوگ سوائے چندا کا بر صحابہؓ کے
اپنے گھروں میں بیٹھ رہے اور آخر حضرت عثمان کو بھی یہ محسوس ہو گیا کہ یہ لوگ نرمی سے مان
نہیں سکتے اور آپ نے ایک خط تمام والیان صوبہ جات کے نام روانہ کیا جس کا خلاصہ یہ تھا۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے بعد ہلا کسی خواہش یا درخواست کے مجھے ان
لوگوں میں شامل کیا گیا تھا جنہیں خلافت کے متعلق مشورہ کرنے کا کام سپر د کیا گیا تھا۔پھر
ہلا میری خواہش یا سوال کے مجھے خلافت کے لئے چنا گیا اور میں برابر وہ کام کرتا رہا جو مجھے
سے پہلے خلفاء کرتے رہے اور میں نے اپنے پاس سے کوئی بدعت نہیں نکالی۔لیکن چند
لوگوں کے دلوں میں بدی کا بیج بویا گیا اور شرارت جاگزیں ہوئی اور انہوں نے میرے
خلاف منصوبے کرنے شروع کر دیئے۔اور لوگوں کے سامنے کچھ ظاہر کیا اور دل میں کچھ اور
رکھا اور مجھ پر وہ الزام لگانے شروع کئے جو مجھ سے پہلے خلفاء" پر بھی لگتے تھے۔لیکن
میں معلوم ہوتے ہوئے خاموش رہا۔اور یہ لوگ میرے رحم سے ناجائز فائدہ اٹھا کر شرارت
میں اور بھی بڑھ گئے۔اور آخر کفار کی طرح مدینہ پر حملہ کر دیا۔پس آپ لوگ اگر کچھ کرسکیں
تو مدد کا انتظام کریں۔اسی طرح ایک خط جس کا خلاصہ مطلب ذیل میں درج ہے حج پر
آنے والوں کے نام لکھ کر کچھ دن بعد روانہ کیا۔حضرت عثمان کا حاجیوں کے نام خط
میں آپ لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور اس کے انعامات یا دلاتا
ہوں۔اس وقت کچھ لوگ فتنہ پردازی کر رہے ہیں اور اسلام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش میں
مشغول ہیں۔مگر ان لوگوں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا
103

ہے۔وَعَدَ اللَّهُ الَّذِيْنَ آمَنُوْا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَستَخْلِفَنَّهُمْ فِي
الْأَرَضِ ( النور : ۵۶) اور اتفاق کی قدر نہیں کی۔حالانکہ خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ
وَاعْتَصِمُوْ بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيْعًا (ال عمران : ۱۰۳) اور مجھ پر الزام لگانے والوں کی باتوں
کو قبول کیا اور قرآن کریم کے اس حکم کی پرواہ نہ کی کہ يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا إِنْ جَاءَ
كُمْ فَاسِقُ بِنَبَافَتَبَيَّنُوْا (الحجرات : 4 ) اور میری بیعت کا ادب نہیں کیا حالانکہ اللہ تعالیٰ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرماتا ہے کہ إِنَّ الَّذِينَ يُبَا بِعُوْنَكَ إِنَّمَا
يُبَايِعُونَ اللهَ (الفتح : 11) اور میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہوں۔کوئی
امت بغیر سردار کے ترقی نہیں کر سکتی اور اگر کوئی امام نہ ہو تو جماعت کا تمام کام خراب و بر باد
ہو جائے گا۔یہ لوگ امت اسلامیہ کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔اور اس کے سوا ان کی کوئی
غرض نہیں۔کیونکہ میں نے ان کی بات کو قبول کر لیا تھا اور والیوں کے بدلنے کا وعدہ کر لیا
تھا۔مگر انہوں نے اس پر بھی شرارت نہ چھوڑی۔اب یہ تین باتوں میں سے ایک کا مطالبہ
کرتے ہیں۔اول یہ کہ جن لوگوں کو میرے عہد میں سزا ملی ہے ان سب کا قصاص مجھ سے
لیا جاوے۔اگر یہ مجھے منظور نہ ہو تو پھر خلافت کو چھوڑ دوں اور یہ لوگ میری جگہ کسی اور کو
مقرر کر دیں۔یہ بھی نہ مانوں تو پھر یہ لوگ دھمکی دیتے ہیں کہ یہ لوگ اپنے تمام ہم خیال
لوگوں کو پیغام بھیجیں گے کہ وہ میری اطاعت سے باہر ہو جائیں۔پہلی بات کا تو یہ جواب
ہے کہ مجھ سے پہلے خلفاء" بھی کبھی فیصلوں میں غلطی کرتے تھے مگر ان
کو کبھی سزا نہ دی گئی اور
اس قدر سزائیں مجھ پر جاری کرنے کا مطلب سوائے مجھے مارنے کے اور کیا ہوسکتا ہے۔خلافت سے معزول ہونے کا جواب میری طرف سے یہ ہے کہ اگر یہ لوگ موچنوں
104

سے میری بوٹیاں کر دیں تو یہ مجھے منظور ہے۔مگر خلافت سے میں جدا نہیں ہوسکتا۔باقی رہی تیسری بات کہ پھر یہ لوگ اپنے آدمی چاروں طرف بھیجیں گے کہ کوئی میری
بات نہ مانے۔سو میں خدا کی طرف سے ذمہ دار نہیں ہوں اگر یہ لوگ ایک امر خلاف
شریعت کرنا چاہتے ہیں تو کریں۔پہلے بھی جب انہوں نے میری بیعت کی تھی تو میں نے
ان پر جبر نہیں کیا تھا۔جو شخص عہد توڑنا چاہتا ہے میں اس کے اس فعل پر راضی نہیں نہ خدا
تعالیٰ راضی ہے۔ہاں وہ اپنی طرف سے جو چاہے کرے۔چونکہ حج کے دن قریب آرہے تھے اور چاروں طرف سے لوگ مکہ مکرمہ میں جمع
ہو رہے تھے۔حضرت عثمان نے اس خیال سے کہ کہیں وہاں بھی کوئی فساد نہ کھڑا کریں اور
اس خیال سے بھی کہ حج کے لئے جمع ہونے والے مسلمانوں میں اہل مدینہ کی مدد کی تحریک
کریں حضرت عبد اللہ بن عباس کو حج کا امیر بنا کر روانہ کیا۔حضرت عبد اللہ بن عباس نے
بھی عرض کی کہ ان لوگوں سے جہاد کرنا مجھے زیادہ پسند ہے مگر حضرت عثمان نے ان کو مجبور کیا
کہ وہ حج کے لئے جاویں۔اور حج کے ایام میں امیر حج کا کام کریں تا کہ مفسد وہاں اپنی
شرارت نہ پھیلا سکیں اور وہاں جمع ہونے والے لوگوں میں بھی مدینہ کے لوگوں کی مدد کی
تحریک کی جاوے۔اور مذکورہ بالا خط آپ ہی کے ہاتھ روانہ کیا۔جب ان خطوں کا ان
مفسدوں کو علم ہوا تو انہوں نے اور بھی سختی کرنا شروع کر دی۔اور اس بات کا موقع تلاش
کرنے لگے کہ کسی طرح لڑائی کا کوئی بہانہ مل جاوے تو حضرت عثمان کو شہید کر دیں مگر ان کی
تمام کوششیں فضول جاتی تھیں اور حضرت عثمان ان کو کوئی موقع شرارت کا ملنے نہ دیتے تھے۔105

آج 10 میں سے 10 باقی