فتنه فرو کرنے میں صحابہؓ کی مساعی جمیلہ

اسلام میں اختلافات کا آغاز

مفسدوں کا حضرت عثمان کے گھر میں پتھر پھینکنا
آخر تنگ آکر یہ تدبیر شو بھی کہ جب رات پڑتی اور لوگ سوجاتے۔حضرت عثمان
کے گھر میں پتھر پھینکتے۔اور اس طرح اہل خانہ کو اشتعال دلاتے تا کہ جوش میں آکر وہ بھی
پتھر پھینکیں تو لوگوں کو کہہ سکیں کہ انہوں نے ہم پر پہلے حملہ کیا ہے اس لئے ہم جواب دینے
پر مجبور ہیں۔مگر حضرت عثمان نے اپنے تمام اہل خانہ کو جواب دینے سے روک دیا۔ایک
دن موقع پا کر دیوار کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ اے لوگو! میں تو تمہارے نزدیک
تمہارا گناہ گار ہوں مگر دوسرے لوگوں نے کیا قصور کیا ہے۔تم پتھر پھینکتے ہو تو دوسروں کو بھی
چوٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ ہم نے پتھر نہیں پھینکے۔حضرت عثمان نے فرمایا کہ اگر تم نہیں پھینکتے تو اور کون پھینکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خدا تعالیٰ
پھینکتا ہوگا ( نعوذ باللہ من ذالک) حضرت عثمان نے فرمایا کہ تم لوگ جھوٹ بولتے ہو۔اگر
ہم پر پتھر پھینکتا تو اس کا کوئی پتھر خطانہ جاتا۔لیکن تمہارے پھینکے ہوئے پتھر تو ادھر ادھر
بھی جا پڑتے ہیں۔یہ فرما کر آپ ان کے سامنے سے ہٹ گئے۔فتنه فروکرنے میں صحابہ کی مساعی جمیلہ
گو صحابہ کو اب حضرت عثمان کے پاس جمع ہونے کا موقع نہ دیا جاتا تھا مگر پھر بھی
وہ اپنے فرض سے غافل نہ تھے۔مصلحت وقت کے ماتحت انہوں نے دوحصوں میں اپنا کام
تقسیم کیا ہوا تھا۔جوسن رسیدہ اور جن کا اخلاقی اثر عوام پر زیادہ تھاوہ تو اپنے اوقات کو لوگوں
کے سمجھانے پر صرف کرتے اور جو لوگ ایسا کوئی اثر نہ رکھتے تھے یا نوجوان تھے وہ حضرت
عثمان کی حفاظت کی کوشش میں لگے رہتے۔106

اوّل الذکر جماعت میں سے حضرت علی اور حضرت سعد بن وقاص فاتح فارس فتنہ
کے کم کرنے میں سب سے زیادہ کوشاں تھے۔خصوصاً حضرت علی تو اس فتنہ کے ایام میں
اپنے تمام کام چھوڑ کر اس کام میں لگ گئے تھے چنانچہ ان واقعات کی رؤیت کے
گواہوں میں سے ایک شخص عبد الرحمن نامی بیان کرتا ہے کہ ان ایام فتنہ میں میں نے دیکھا
ہے کہ حضرت علی نے اپنے تمام کام چھوڑ دیئے تھے اور حضرت عثمان کے دشمنوں کا غضب
ٹھنڈا کرنے اور آپ کی تکالیف دور کرنے کی فکر میں ہی رات دن لگے رہتے تھے۔ایک
دفعہ آپ تک پانی پہنچنے میں کچھ دیر ہوئی تو حضرت طلحہ" پر جن کے سپرد یہ کام تھا آپ سخت
ناراض ہوئے اور اس وقت تک آرام نہ کیا جب تک پانی حضرت عثمان کے گھر میں پہنچ نہ گیا۔دوسرا گروہ ایک ایک، دو دو کر کے جس جس وقت موقع ملتا تھا تلاش کر کے حضرت
عثمان یا آپ کے ہمسایہ گھروں میں جمع ہونا شروع ہوا۔اور اس نے اس امر کا پختہ ارادہ کر
لیا کہ ہم اپنی جانیں دے دیں گے مگر حضرت عثمان کی جان پر آنچ نہ آنے دیں گے۔اس
گروہ میں حضرت علی ، حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کی اولاد کے سوائے خود صحابہ میں سے
بھی ایک جماعت شامل تھی۔یہ لوگ رات اور دن حضرت عثمان کے مکان کی حفاظت
کرتے تھے اور آپ تک کسی دشمن کو پہنچنے نہ دیتے تھے۔اور گویہ قلیل تعداد اس قدر کثیر لشکر کا
مقابلہ تو نہ کرسکتی تھی مگر چونکہ باغی چاہتے تھے کوئی بہانہ رکھ کر حضرت عثمان کو قتل کریں وہ
بھی اس قدر زور نہ دیتے تھے۔اس وقت کے حالات سے حضرت عثمان کی اسلامی خیر
خواہی پر جو روشنی پڑتی ہے اس سے عقل دنگ رہ جاتی ہے۔تین ہزار کے قریب لشکر آپ
کے دروازہ کے سامنے پڑا ہے اور کوئی تدبیر اس سے بچنے کی نہیں۔مگر جولوگ آپ
کو بچانے
107

کی کوشش کرنا چاہتے ہیں ان کو بھی آپ روکتے ہیں کہ جاؤ اپنی جانوں کو خطرہ میں نہ ڈالوان
لوگوں کو صرف مجھ سے عداوت ہے تم سے کوئی تعرض نہیں۔آپ کی آنکھ اس وقت کو دیکھ
رہی تھی جب کہ اسلام ان مفسدوں کے ہاتھوں سے ایک بہت بڑے خطرہ میں ہوگا۔اور
صرف ظاہری اتحاد ہی نہیں بلکہ روحانی انتظام بھی پراگندہ ہونے کے قریب ہو جاوے گا۔اور آپ جانتے تھے کہ اس وقت اسلام کی حفاظت اور اس کے قیام کے لئے ایک ایک
صحابی" کی ضرورت ہو گی پس آپ نہیں چاہتے تھے کہ آپ کی جان بچانے کی بے فائدہ
کوشش میں صحابہ کی جانیں جاویں اور سب کو یہی نصیحت کرتے تھے کہ ان لوگوں سے
تعرض نہ کرو اور چاہتے تھے کہ جہاں تک ہو سکے آئندہ فتنوں کو دور کرنے کے لئے وہ
جماعت محفوظ رہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت پائی ہے۔مگر باوجود آپ
کے سمجھانے کے جن صحابہ کو آپ کے گھر تک پہنچنے کا موقع مل جاتا وہ اپنے فرض کی
ادائیگی میں کوتاہی نہ کرتے اور آئندہ کے خطرات پر موجودہ خطرہ کو مقدم رکھتے اور اگر ان کی
جانیں اس عرصہ میں محفوظ تھیں تو صرف اس لئے کہ ان لوگوں کو جلدی کی کوئی ضرورت نہ
معلوم ہوتی تھی اور بہانہ کی تلاش تھی۔لیکن وہ وقت بھی آخر آگیا جب کہ زیادہ انتظار کرنا
ناممکن ہو گیا۔کیونکہ حضرت عثمان کا وہ دل کے ہلا دینے والا پیغام جو آپ نے حج پر جمع
ہونے والے مسلمانوں کو بھیجا تھا حتجاج کے مجمع میں سنا دیا گیا تھا اور وادی مکہ ایک سرے
سے دوسرے سرے تک اس کی آواز سے گونج رہی تھی اور حج پر جمع ہونے والے مسلمانوں
نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ حج کے بعد جہاد کے ثواب سے بھی محروم نہ رہیں گے اور مصری
مفسدوں اور ان کے ساتھیوں کا قلع قمع کر کے چھوڑیں گے۔مفسدوں کے جاسوسوں نے
انہیں اس ارادہ کی اطلاع دے دی تھی اور اب ان کے کیمپ میں سخت گھبراہٹ کے آثار
108

آج 10 میں سے 10 باقی