حضرت عثمان کا صحابہؓ کو وصیت کرنا
اسلام میں اختلافات کا آغاز
سے زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔حضرت عثمان کو جب اس لڑائی کا علم ہوا تو آپ نے صحابہؓ کو
لڑنے سے منع کیا۔مگر وہ اس وقت حضرت عثمان کو اکیلا چھوڑ دینا ایمانداری کے خلاف اور
اطاعت کے حکم کے متضاد خیال کرتے تھے اور باوجود حضرت عثمان کو اللہ کی قسم دینے کے
انہوں نے کوٹنے سے انکار کر دیا۔حضرت عثمان کا صحابہ کو وصیت کرنا
آخر حضرت عثمان نے ڈھال ہاتھ میں پکڑی اور باہر تشریف لے آئے اور صحابہ کو
اپنے مکان کے اندر لے گئے اور دروازے بند کرا دیئے اور آپ نے سب صحابہ اور ان
کے مددگاروں کو وصیت کی کہ خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں
کو دنیا اس لئے نہیں دی کہ تم اس کی
طرف جھک جاؤ۔بلکہ اس لئے دی ہے کہ تم اس کے ذریعہ سے آخرت کے سامان جمع کرو۔یہ دنیا تو فنا ہو جاوے گی اور آخرت ہی باقی رہے گی۔پس چاہئے کہ فانی چیز تم کو غافل نہ
کرے۔باقی رہنے والی چیز کو فانی ہو جانے والی چیز پر مقدم کرو اور خدا تعالیٰ کی ملاقات کو
یا درکھو اور جماعت کو پراگندہ نہ ہونے دو۔اور اس نعمت الہی کو مت بھولو کہ تم ہلاکت کے
گڑھے میں گرنے والے تھے اور خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے تم کو نجات دے کر بھائی
بھائی بنا دیا اور اس کے بعد آپ نے سب کو رخصت کیا۔اور کہا کہ خدا تعالیٰ تمہارا حافظ و
ناصر ہو۔تم سب اب گھر سے باہر جاؤ اور ان صحابہ کو بھی بلو اؤ جن کو مجھ تک آنے نہیں دیا
تھا۔خصوصاً حضرت علی، حضرت طلحہ ، حضرت زبیر کو۔یہ لوگ باہر آئے اور دوسرے صحابہ کو بھی بلوایا گیا۔اس وقت کچھ ایسی کیفیت پیدا
ہو رہی تھی اور ایسی افسردگی چھا رہی تھی کہ باغی بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہے۔اور
110
کیوں نہ ہو تا سب دیکھ رہے تھے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جلائی ہوئی ایک شمع اب
اس دنیا کی عمر کو پوری کر کے اس دنیا کے لوگوں کی نظر سے اوجھل ہونے والی ہے۔غرض
باغیوں نے زیادہ تعرض نہ کیا اور سب صحابہ جمع ہوئے۔جب لوگ جمع ہو گئے تو آپ گھر
کی دیوار پر چڑھے اور فرمایا میرے قریب ہو جاؤ۔جب سب قریب ہو گئے تو فرمایا کہ
اے لوگو! بیٹھ جاؤ۔اس پر صحابہ بھی اور مجلس کی ہیبت سے متاثر ہو کر باغی بھی بیٹھ گئے۔جب سب بیٹھ گئے تو آپ نے فرمایا کہ اہل مدینہ! میں تم کوخدا تعالیٰ کے سپر د کرتا ہوں اور
اس سے دعا کرتا ہوں کہ وہ میرے بعد تمہارے لئے خلافت کا کوئی بہتر انتظام فرما دے۔آج کے بعد اس وقت تک کہ خدا تعالیٰ میرے متعلق کوئی فیصلہ فرمادے میں باہر نہیں نکلوں
گا اور میں کسی کو کوئی ایسا اختیار نہیں دے جاؤں گا کہ جس کے ذریعہ سے دین یا دنیا میں وہ تم
پر حکومت کرے۔اور اس امر کو خدا تعالیٰ پر چھوڑ دوں گا کہ وہ جسے چاہے اپنے کام کے لئے
پسند کرے۔اس کے بعد صحابہ و دیگر اہل مدینہ کو قسم دی کہ وہ آپ کی حفاظت کر کے اپنی
جانوں کو خطرہ عظیم میں نہ ڈالیں اور اپنے گھروں کو چلے جاویں۔آپ کے اس حکم نے صحابہ میں ایک بہت بڑا اختلاف پیدا کر دیا۔ایسا اختلاف
کہ جس کی نظیر پہلے نہیں ملتی۔صحابہ حکم ماننے کے سوا اور کچھ جانتے ہی نہ تھے۔مگر آج اس
حکم کے ماننے میں ان میں سے بعض کو اطاعت نہیں غداری کی بو نظر آتی تھی۔بعض صحابہ
نے تو اطاعت کے پہلو کو مقدم سمجھ کر بادل ناخواستہ آئندہ کے لئے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا
ارادہ چھوڑ دیا اور غالباً انہوں نے سمجھا کہ ہمارا کام صرف اطاعت ہے یہ ہمارا کام نہیں ہے
کہ ہم دیکھیں کہ اس حکم پر عمل کرنے کے کیا نتائج ہوں گے مگر بعض صحابہ نے اس حکم کو
111