صحابہؓ کی مفسدوں سے لڑائی

اسلام میں اختلافات کا آغاز

خدا تعالیٰ کو کیا منہ دکھا ئیں گے۔بوجہ اپنی قلت تعداد اب مکان کے اندر کی طرف سے
حفاظت کرتے تھے۔اور دروازہ تک پہنچنا با غیوں کے لئے مشکل نہ تھا۔انہوں نے دروازہ
کے سامنے لکڑیوں کے انبار جمع کر کے آگ لگا دی تا کہ دروازہ جل جاوے اور اندر پہنچنے کا
راستہ مل جاوے۔صحابہ نے اس بات کو دیکھا تو اندر بیٹھنا مناسب نہ سمجھا۔تلواریں پکڑ کر
باہر نکلنا چاہا مگر حضرت عثمان نے اس بات سے روکا اور فرمایا کہ گھر کو آگ لگانے کے بعد
اور کون سی بات رہ گئی ہے۔اب جو ہونا تھا ہو چکا۔تم لوگ اپنی جانوں
کو خطرہ میں نہ ڈالو اور
اپنے گھروں کو چلے جاؤ۔ان لوگوں کو صرف میری ذات سے عداوت ہے۔مگر جلد یہ لوگ
اپنے کئے پر پشیمان ہوں گے۔میں ہر ایک شخص کو جس پر میری اطاعت فرض ہے اس کے
فرض سے سبکدوش کرتا ہوں اور اپنا حق معاف کرتا ہوں۔(طبری جلد صفحہ ۲۰۰۲ مطبوعہ
بیروت ) مگر صحابہ نے اور دیگر لوگوں نے اس بات
کو تسلیم نہ کیا اور تلواریں پکڑ کر باہر نکلے۔ان کے باہر نکلتے وقت حضرت ابو ہریرہ بھی آگئے اور باوجود اس کے کہ وہ فوجی آدمی نہ
تھے وہ بھی ان کے ساتھ مل گئے۔اور فرمایا کہ آج کے دن کی لڑائی سے بہتر اور کون سی
لڑائی ہوسکتی ہے اور پھر باغیوں کی طرف دیکھ کر فرما یا قَوْمِ مَالِيَّ أَدْعُوكُمْ إِلَى النُّجُوةِ
وَتَدْعُوْنَنِي إِلَى النَّارِ (المؤمن :۴۲) یعنی اے میری قوم! کیا بات ہے کہ میں تم کو
نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم لوگ مجھ کو آگ کی طرف بلاتے ہو۔صحابہؓ کی مفسدوں سے لڑائی
یلڑائی ایک خاص لڑائی تھی۔اور مٹھی بھر صحابہ جو اس وقت جمع ہو سکے انہوں نے
اس لشکر عظیم کا مقابلہ جان تو ڑ کر کیا۔حضرت امام حسن جو نہایت صلح جو بلکہ صلح کے شہزادے
113

تھے انہوں نے بھی اس دن رجز پڑھ پڑھ کر دشمن پر حملہ کیا۔ان کا اور محمد بن طلحہ کا اس دن کا
رجز خاص طور پر قابل ذکر ہے کیونکہ ان سے ان کے دلی خیالات کا خوب اندازہ ہو جاتا ہے۔حضرت امام حسن یہ شعر پڑھ کر باغیوں پر حملہ کرتے تھے۔لَادِيْنُهُمْ دِيْنِي وَلَا آنَا مِنْهُمْ حَتَّى آسِيْرَ إِلَى طَمَارِ شَمَامٍ
طبری جلد ۲ صفحه ۱۴ ۳۰ مطبوعه بیروت)
یعنی ان لوگوں کا دین میرا دین نہیں اور نہ ان لوگوں سے میرا کوئی تعلق ہے اور
میں ان سے اس وقت تک لڑوں گا کہ شمام پہاڑ کی چوٹی تک پہنچ جاؤں۔شام عرب کا
ایک پہاڑ ہے جس کو بلندی پر پہنچنے اور مقصد کے حصول سے مشابہت دیتے ہیں۔اور
حضرت امام حسن کا یہ مطلب ہے کہ جب تک میں اپنے مدعا کو نہ پہنچ جاؤں اس وقت تک
میں برابر ان سے لڑتا رہوں گا اور ان سے صلح نہ کروں گا۔کیونکہ ہم میں کوئی معمولی اختلاف
نہیں کہ بغیر ان پر فتح پانے کے ہم ان سے تعلق قائم کر لیں یہ تو وہ خیالات ہیں جو اس
شہزادہ صلح کے دل میں موجزن تھے۔اب ہم طلحہ کے لڑکے محمد کا رجز لیتے ہیں وہ کہتے ہیں:
أَنَا ابْنُ مَنْ حَامَى عَلَيْهِ بِأَحَدٍ وَرَدَّ أَحْزَابَا عَلَىٰ رَغْمِ مَعَدٌ
یعنی میں اس کا بیٹا ہوں جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت احد کے دن
کی تھی اور جس نے باوجود اس کے کہ عربوں نے سارا زور لگایا تھا ان کو شکست دے دی
تھی۔یعنی آج بھی احد کی طرح کا ایک واقعہ ہے اور جس طرح میرے والد نے اپنے ہاتھ
کو تیروں سے چھلنی کروالیا تھا۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آنچ نہ آنے دی تھی میں بھی
114

ایسا ہی کروں گا۔حضرت عبد اللہ بن زبیر بھی اس لڑائی میں شریک ہوئے اور بری طرح زخمی
ہوئے۔مروان بھی سخت زخمی ہوا۔اور موت تک پہنچ کر لوٹا۔مغیرہ بن الاخنس مارے گئے۔جس شخص نے ان
کو مارا تھا اس نے دیکھ کر کہ آپ زخمی ہی نہیں ہوئے بلکہ مارے گئے ہیں
زور سے کہا کہ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ سردار لشکر نے اسے ڈانٹا کہ اس خوشی کے موقع
پر افسوس کا اظہار کرتے ہو۔اس نے کہا کہ آج رات میں نے رویا میں دیکھا تھا کہ ایک
شخص کہتا ہے مغیرہ کے قاتل کو دوزخ کی خبر دو۔پس یہ معلوم کر کے کہ میں ہی اس کا قاتل
ہوں مجھے اس کا صدمہ ہونا لازمی تھا۔مذکورہ بالا لوگوں کے سوا اور لوگ بھی زخمی ہوئے اور مارے گئے اور حضرت عثمان
کی حفاظت کرنے والی جماعت اور بھی کم ہو گئی۔لیکن اگر باغیوں نے باوجود آسمانی انذار
کے اپنی ضد نہ چھوڑی اور خدا تعالیٰ کی محبوب جماعت کا مقابلہ جاری رکھا تو دوسری طرف
مخلصین نے بھی اپنے ایمان کا اعلیٰ نمونہ دکھانے میں کمی نہ کی۔باوجود اس کے کہ اکثر محافظ
مارے گئے یا زخمی ہو گئے پھر بھی ایک قلیل گروہ برابر دروازہ کی حفاظت کرتا رہا۔چونکہ باغیوں کو بظاہر غلبہ حاصل ہو چکا تھا۔انہوں نے آخری حیلہ کے طور پر پھر
ایک شخص کو حضرت عثمان کی طرف بھیجا کہ وہ خلافت سے دستبردار ہو جائیں۔کیونکہ وہ
سمجھتے تھے کہ اگر خود دست بردار ہو جاویں گے تو مسلمانوں کو انہیں سزا دینے کا کوئی حق اور
موقع نہ رہے گا۔حضرت عثمان کے پاس جب پیغامبر پہنچا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے تو
جاہلیت میں بھی بدیوں سے پر ہیز کیا ہے اور اسلام میں بھی اس کے احکام کو نہیں تو ڑا۔میں
115

آج 10 میں سے 10 باقی