واقعات شہادت حضرت عثمانؓ

اسلام میں اختلافات کا آغاز

گھسے تو حضرت عثمان قرآن کریم پڑھ رہے تھے۔اور جب سے کہ محاصرہ ہوا تھا رات دن
آپ کا یہی شغل تھا کہ نماز پڑھتے یا قرآن کریم کی تلاوت کرتے اور اس کے سوا اور کسی کام
کی طرف توجہ نہ کرتے اور ان دنوں میں صرف آپ نے ایک کام کیا اور وہ یہ کہ ان لوگوں
کے گھروں میں داخل ہونے سے پہلے آپ نے دو آدمیوں کو خزانہ کی حفاظت کے لئے مقرر
کیا۔کیونکہ جیسا کہ ثابت ہے اس دن رات کو رویا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو نظر
آئے اور فرمایا کہ عثمان آج شام کو روزہ ہمارے ساتھ کھولنا۔اس رؤیا سے آپ کو یقین ہو گیا
تھا کہ آج میں شہید ہو جاؤں گا پس آپ نے اپنی ذمہ داری کا خیال کر کے دو آدمیوں کو حکم دیا
کہ وہ خزانہ کے دروازہ پر کھڑے ہو کر پہرہ دیں تا کہ شور وشر میں کوئی شخص خزانہ لوٹنے کی
کوشش نہ کرے۔واقعات شہادت حضرت عثمان
ย
غرض جب یہ لوگ اندر پہنچے تو حضرت عثمان کو قرآن کریم پڑھتے پایا ان حملہ
آوروں میں محمد بن ابی بکر بھی تھے۔اور بوجہ اپنے اقتدار کے جوان لوگوں پر ان کو حاصل تھا
اپنا فرض سمجھتے تھے کہ ہر ایک کام میں آگے ہوں۔چنانچہ انہوں نے بڑھ کر حضرت عثمان
کی ڈاڑھی پکڑ لی اور زور سے جھٹکا دیا۔حضرت عثمان نے ان کے اس فعل پر صرف اس قدر
فرمایا کہ اے میرے بھائی کے بیٹے ! اگر تیرا باپ (حضرت ابوبکر ) اس وقت ہوتا تو کبھی
ایسانہ کرتا۔تجھے کیا ہوا تو خدا کے لئے مجھے پر ناراض ہے۔کیا اس کے سوا تجھے مجھ پر کوئی غصہ
ہے کہ تجھ سے میں نے خدا کے حقوق ادا کروائے ہیں۔اس پر محمد بن ابی بکر شرمندہ ہوکر
واپس لوٹ گئے۔لیکن دوسرے شخص وہیں رہے اور چونکہ اس رات بصرہ کے لشکر کی مدینہ
118

میں داخل ہو جانے کی یقینی خبر آ چکی تھی اور یہ موقع ان لوگوں کے لئے آخری موقع تھا ان
لوگوں نے فیصلہ کر لیا کہ بغیر اپنا کام کئے واپس نہ لوٹیں گے اور ان میں سے ایک شخص آگے
بڑھا اور ایک لوہے کی سیخ حضرت عثمان کے سر پر ماری اور پھر حضرت عثمان کے سامنے جو
قرآن دھرا ہوا تھا اس کو لات مار کر پھینک دیا۔قرآن کریم لڑھک کر حضرت عثمان کے
پاس آگیا اور آپ کے سر پر سے خون کے قطرات گر کر اس پر آ پڑے قرآن کریم کی بے
اد بی تو کسی نے کیا کرنی ہے مگر ان لوگوں کے تقویٰ اور دیانت کا پردہ اس واقع سے اچھی
طرح فاش ہو گیا۔جس آیت پر آپ کا خون گراوہ ایک زبردست پیشگوئی تھی جو اپنے وقت میں جا کر
اس شان سے پوری ہوئی کہ سخت دل سے سخت دل آدمی نے اس کے خونی حروف کی جھلک
کو دیکھ کر خوف سے اپنی آنکھیں بند کر لیں۔وہ آیت یی فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ
السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ (البقرة :۱۳۸ ) اللہ تعالیٰ ضرور ان سے تیرا بدلہ لے گا اور وہ بہت سننے والا
اور جاننے والا ہے۔اس کے بعد ایک اور شخص سودان نامی آگے بڑھا اور اس نے تلوار سے آپ پر حملہ
کرنا چاہا۔پہلا وار کیا تو آپ نے اپنے ہاتھ سے اس کو روکا اور آپ کا ہاتھ کٹ گیا۔اس پر
آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی قسم یہ وہ ہاتھ ہے جس نے سب سے پہلے قرآن کریم لکھا
تھا۔اس کے بعد پھر اس نے دوسرا وار کر کے آپ
کو قتل کرنا چاہا تو آپ کی بیوی نائلہ وہاں
آگئیں اور اپنے آپ
کو بیچ میں کھڑا کر دیا مگر اس شقی نے ایک عورت پر وار کرنے سے بھی
دریغ نہ کیا اور وار کر دیا جس سے آپ کی بیوی کی انگلیاں کٹ گئیں اور وہ علیحدہ ہو گئیں۔پھر
119

اس نے ایک وار حضرت عثمان پر کیا اور آپ کو سخت زخمی کر دیا اس کے بعد اس شقی نے یہ
خیال کر کے کہ ابھی جان نہیں نکلی شاید بچ جاویں اسی وقت جب کہ زخموں کے صدموں سے
آپ بے ہوش ہو چکے تھے اور شدت درد سے تڑپ رہے تھے آپ کا گلا پکڑ کرگھونٹنا شروع
کیا اور اس وقت تک آپ کا گلا نہیں چھوڑا جب تک آپ کی رُوح جسم خاکی سے پرواز کر
کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو لبیک کہتی ہوئی عالم بالا کو پرواز نہیں کر
گئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ
پہلے حضرت عثمان کی بیوی اس نظارہ کی ہیبت سے متأثر ہوکر بول نہ سکیں لیکن
آخر انہوں نے آواز دی اور وہ لوگ جو دروازہ پر بیٹھے ہوئے تھے اندر کی طرف دوڑے۔مگر اب مدد فضول تھی جو کچھ ہونا تھا وہ ہو چکا تھا۔حضرت عثمان کے ایک آزاد کردہ غلام نے
سودان کے ہاتھ میں وہ خون آلودہ تلوار دیکھ کر جس نے حضرت عثمان کو شہید کیا تھا نہ رہا گیا
اور اس نے آگے بڑھ کر اس شخص کا تلوار سے سرکاٹ دیا۔اس پر اس کے ساتھیوں میں سے
ایک شخص نے اس کو قتل کر دیا۔اب اسلامی حکومت کا تخت خلیفہ سے خالی ہو گیا۔اہل مدینہ
نے مزید کوشش فضول سمجھی اور ہر ایک اپنے اپنے گھر جا کر بیٹھ گیا۔ان لوگوں نے حضرت
عثمان کو مار کر گھر پر دست تعدی دراز کرنا شروع کیا۔حضرت عثمان کی بیوی نے چاہا کہ
اس جگہ سے ہٹ جاویں تو اس کے لوٹتے وقت ان میں سے ایک کم بخت نے اپنے
ساتھیوں سے کہا کہ دیکھو اس کے سرین کیسے موٹے ہیں۔بے شک ایک حیادار آدمی کے لئے خواہ وہ کسی مذہب کا پیرو کیوں نہ ہو اس بات کو
باور کرنا بھی مشکل ہے کہ ایسے وقت میں جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نہایت
120

آج 10 میں سے 10 باقی