حضرت عثمانؓ کی شہادت پر صحابہؓ کا جوش

اسلام میں اختلافات کا آغاز

کی گنجیاں پھینک کر چلے گئے۔چنانچہ انہوں نے بیت المال کوجا کر کھولا اور اس میں جو کچھ
تھا لوٹ لیا۔اور اس طرح ہمیشہ کے لئے اس امر کی صداقت پر مہر لگا دی کہ یہ لوگ ڈاکو اور
ٹیرے تھے۔اور ان کو اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہ تھا۔اور کیا یہ تعجب کی بات نہیں
کہ وہ لوگ جو حضرت عثمان " پر یہ اعتراض دھرتے تھے کہ آپ غیر مستحقین کو روپیہ دے
دیتے ہیں حضرت عثمان کی شہادت کے بعد سب سے پہلا کام یہ کرتے ہیں کہ پہلے آپ کا
گھر لوٹتے ہیں اور پھر بیت المال۔مگر خدا تعالیٰ نے ان کی آرزوؤں کو اس معاملہ میں بھی
پورا نہ ہونے دیا۔کیونکہ بیت المال میں اس وقت سوائے چند روپوں کے جو ان کی حرص کو
پورا نہیں کر سکتے تھے اور کچھ نہ تھا۔حضرت عثمان کی شہادت پر صحابہ کا جوش
حضرت عثمان کی شہادت کی خبر جب صحابہ کو پہنچی تو ان کو سخت صدمہ ہوا۔حضرت
زبیر نے جب یہ
خبر ی تو إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔اے خدا عثمان پر رحم کر اور اس
کا بدلہ لے اور جب ان سے کہا گیا کہ اب وہ لوگ شرمندہ ہیں اور اپنے کئے پر پشیمان ہو
رہے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ یہ منصوبہ بازی تھی اور پھر یہ آیت تلاوت فرمائی وَ حِيْلَ
بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ (ا: ٥٥) خدا تعالیٰ نے ان کی آرزوؤں کے پورا ہونے
میں روکیں ڈال دی تھیں۔یعنی جو کچھ یہ لوگ چاہتے تھے چونکہ اب پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔گل عالم اسلامی کو اپنے خلاف جوش میں دیکھ رہے ہیں اس لئے اظہار ندامت کرتے
ہیں۔جب حضرت طلحہ کو خبر ملی تو آپ نے بھی یہی فرمایا کہ خدا تعالیٰ عثمان پر رحم
فرمادے۔اور اس کا اور اسلام کا بدلہ ان لوگوں سے لے۔جب ان سے کہا گیا کہ اب تو وہ
122

لوگ نادم ہیں تو آپ نے فرمایا کہ ان پر ہلاکت ہو اور یہ آیت کریمہ پڑھی فَلَا
يَسْتَطِيْعُوْنَ تَوْصِيَةً وَّلَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُوْنَ (يس:۵۱) ان کو وصیت
کرنے کی بھی توفیق نہ ملے گی۔اور وہ اپنے اہل وعیال کی طرف واپس نہ کوٹ سکیں گے۔اسی طرح جب حضرت علی کو اطلاع ملی تو آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالی عثمان پر رحم
فرمادے اور ان کے بعد ہمارے لئے کوئی بہتر جانشین مقررفرما وے اور جب ان سے بھی
کہا گیا کہ اب تو وہ لوگ شرمندہ ہیں تو آپ نے یہ آیت کریمہ پڑھی كَمَثَلِ الشَّيْطَنِ اذْ
قَالَ لِلْإِنْسانِ اكْفُرْ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ إِنِّي بَرِئُ : مِنْكَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ
الْعَلَمِينَ ( الحشر :۱۷) یعنی ان کی مثال اس شیطان کی ہے جولوگوں کو کہتا ہے کہ کفر کر وجب
وہ کفر اختیار کر لیتے ہیں تو پھر کہتا ہے کہ میں تجھ سے بیزار ہوں میں تو خدا سے ڈرتا ہوں۔جب ان لشکروں کو جو حضرت عثمان کی مدد کے لئے آرہے تھے معلوم ہوا کہ آپ شہید ہو گئے
ہیں۔تو وہ مدینہ سے چند میل کے فاصلہ پر سے ہی لوٹ گئے اور مدینہ کے اندر داخل ہونا انہوں
نے پسند نہ کیا کیونکہ ان کے جانے سے حضرت عثمان کی تو کوئی مرد نہ ہوسکتی تھی اور خطرہ تھا کہ
فساد زیادہ نہ بڑھ جاوے اور مسلمان عام طور پر بلا امام کے لڑنا بھی پسند نہ کرتے تھے۔اب مدینہ انہیں لوگوں کے قبضہ میں رہ گیا اور ان ایام میں ان لوگوں نے جو حرکات
کیں وہ نہایت حیرت انگیز ہیں۔حضرت عثمان کو شہید تو کر چکے تھے ان کی نعش کے دفن
کرنے پر بھی ان کو اعتراض ہوا۔اور تین دن تک آپ کو دفن نہ کیا جا سکا آخر صحابہ کی ایک
جماعت نے ہمت کر کے رات کے وقت آپ کو دفن کیا۔ان لوگوں کے راستہ میں بھی انہوں
نے روکیں ڈالیں لیکن بعض لوگوں نے سختی سے ان کا مقابلہ کرنے کی دھمکی دی تو دب
123

آج 10 میں سے 10 باقی