واقعات متذکرہ کا خلاصہ اور نتائج
اسلام میں اختلافات کا آغاز
گئے۔حضرت عثمان کے دونوں غلاموں کی لاشوں کو باہر جنگل میں نکال کر ڈال دیا اور کتوں
کو کھلا دیا۔(طبری جلد صفحہ ۴۹، مطبوعہ بیروت) نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِکَ۔واقعات متذکرہ کا خلاصہ اور نتائج
یہ وہ صحیح واقعات ہیں جو حضرت عثمان کے آخری ایام خلافت میں ہوئے ان کے
معلوم کرنے کے بعد کوئی شخص یہ گمان بھی نہیں کر سکتا کہ حضرت عثمان یا صحابہ کا ان
فسادات میں کچھ بھی دخل تھا۔حضرت عثمان نے جس محبت اور جس اخلاص اور جس بُردباری
سے اپنی خلافت کے آخری چھ سال میں کام لیا ہے وہ انہی کا حصہ ہے۔خدائے پاک کے
بندوں کے سوا اور کسی جماعت میں ایسی مثال نہیں مل سکتی۔وہ بے لوث مسند خلافت پر بیٹھے
اور بے لوث ہی اپنے محبوب حقیقی سے جاملے۔ایسے خطر ناک اوقات میں جب کہ بڑے
بڑے صابروں کا خون بھی جوش میں آجاتا ہے آپ نے ایسا رویہ اختیار کیا کہ آپ کے خون کے
پیاسے آپ کے قتل کے لئے کوئی کمزور سے کمزور بہانہ بھی تلاش نہ کر سکے اور آخر اپنے ظالم
ہونے اور حضرت عثمان کے بری ہونے کا اقرار کرتے ہوئے انہیں آپ پر تلوار اٹھانی پڑی۔اسی طرح ان واقعات سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ صحابہ کو حضرت عثمان کی
خلافت پر کوئی اعتراض نہ تھا۔وہ آخر دم تک وفاداری سے کام لیتے رہے اور جب کہ کسی قسم
کی مدد کرنی بھی ان کے لئے ناممکن تھی تب بھی اپنی جان
کو خطرہ میں ڈال کر آپ کی حفاظت
کرتے رہے۔یہ بھی ان واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ ان فسادات میں حضرت عثمان
کے انتخاب والیان کا بھی کچھ دخل نہ تھا اور نہ والیوں کے مظالم اس کا باعث تھے کیونکہ ان کا
کوئی ظلم ثابت نہیں ہوتا حضرت علی اور طلحہ اور حضرت زبیر پر خفیہ ریشہ دوانیوں کا بھی الزام
رض
124
بالکل غلط ہے۔ان تینوں اصحاب نے اس وفاداری اور اس ہمدردی سے اس فتنہ کے دور
کرنے میں سعی کی ہے کہ سگے بھائی بھی اس سے زیادہ تو کیا اس کے برابر بھی نہیں کر سکتے۔انصار پر جو الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ حضرت عثمان سے ناراض تھے وہ غلط ہے کیونکہ ہم
دیکھتے ہیں کہ انصار کے سب سردار اس فتنہ کے دور کرنے میں کوشاں رہے ہیں۔فساد کا اصل باعث یہی تھا کہ دشمنان اسلام نے ظاہری تدابیر سے اسلام کو تباہ نہ
ہوتے دیکھ کر خفیہ ریشہ دوانیوں کی طرف توجہ کی اور بعض اکابر صحابہ کی آڑ لے کر خفیہ خفیہ
مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنا چاہا۔جن ذرائع سے انہوں نے کام لیا وہ اب لوگوں پر روشن
ہو چکے ہیں۔سزا یافتہ مجرموں کو اپنے ساتھ ملایا اورلٹیروں کو تحریص دلائی۔جھوٹی مساوات
کے خیالات پیدا کر کے انتظام حکومت کو کھوکھلا کیا۔مذہب کے پردہ میں لوگوں کے ایمان کو
کمزور کیا اور ہزاروں حیلوں اور تدبیروں سے ایک جماعت تیار کی۔پھر جھوٹ سے،جعل
سازی سے اور فریب سے کام لے کر ایسے حالات پیدا کر دیئے جن کا مقابلہ کرنا حضرت
عثمان اور دیگر صحابہ کے لئے مشکل ہو گیا۔ہم نہیں جانتے کہ انجام کیا ہوتا۔مگر ہم واقعات
سے یہ جانتے ہیں کہ اگر اس وقت حضرت عمر کی خلافت بھی ہوتی تب بھی یہ فتنہ ضرور کھڑا ہو
جاتا اور وہی الزام جو حضرت عثمان پر لگائے گئے حضرت عمر پر بھی لگائے جاتے کیونکہ
حضرت عثمان نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو حضرت عمرؓ اور حضرت ابوبکر نے نہیں کیا تھا۔حضرت علی کی خلافت کے واقعات چونکہ بوجہ قلت وقت چند منٹ میں بیان کئے
گئے تھے اور بہت مختصر تھے اس لئے نظر ثانی کے وقت میں نے اس حصہ کو کاٹ دیا۔ย
125
۱۔اس مضمون پر برائے اشاعت نظر ثانی کرتے وقت میں نے حاشیہ پر بعض
ضروری تاریخی حوالجات دے دیئے ہیں اور مطالعہ کنندہ کتاب کو زیادہ مشقت سے بچانے
کے لئے صرف تاریخ طبری کے حوالوں پر اکتفاء کی ہے۔الا ماشاء اللہ۔منہ
۲۔درحقیقت عشرہ مبشرہ ایک محاورہ ہو گیا ہے ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس سے بہت زیادہ صحابہؓ کی نسبت جنت کی بشارت دی ہے۔عشرہ مبشرہ سے دراصل وہ
دس مہاجر مراد ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس شوری کے رکن تھے اور جن پر آپ
کو خاص اعتماد تھا۔رض۔اسلامی تاریخ کے بعد کے واقعات سے یہ بات خوب اچھی طرح ثابت ہو جاتی
ہے کہ صحابہ کا دخل کیسا مفید و با برکت تھا کیونکہ کچھ عرصہ کے لئے صحابہ کے دخل کو ہٹا کر خدا
تعالیٰ نے بتایا کہ ان کے علیحدہ ہونے سے کیسے بُرے نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔اسلام کی
تضحیک خود مسلمان کہلانے والوں کے ہاتھوں اس عرصہ میں اس طرح ہوئی کہ دل ان
حالات کو پڑھ کر خوف کھاتے ہیں اور جسموں میں لرزہ آتا ہے۔( مرزا محمود احمد )
۴۔اس سے آپ کی دو غرضیں تھیں۔ایک تو یہ کہ مدینہ میں معلمین کی ایک جماعت
موجود رہتی تھی اور دوسرے آپ کا خیال تھا کہ صحابہ کو چونکہ ان کے سابق بالا یمان ہونے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی خدمات کی وجہ سے بیت المال سے خاص حصے
ملتے ہیں اگر یہ لوگ جنگوں میں شامل ہوئے تو ان کو اور حصے ملیں گے اور دوسرے لوگوں کو
نا گوار ہوگا کہ سب مال انہی کو مل جاتا ہے۔ہ۔یعنی بحیثیت سابق ہونے کے بھی حصہ لیں اور اب بھی جہاد کر کے حصہ لیں تو
126
دوسرے لوگ محروم رہ جائیں گے۔لَا تَأْكُلُو اَبَدًا جِيْرَانَكُمْ سَرَفًا أَهْلُ الدَّعَارَةِ فِي مُلْكِ ابْنِ عَفَّانَ
إِنَّ ابْنَ عَفَّانَ الَّذِي جَرَّبْتُمْ فَطِمُ اللَّصُوْصِ بِحُكْمِ الْفُرْقَانِ
مَازَالَ يَعْمَلُ بِالْكِتْبِ مُهَيْمِنًا فِي كُلِّ عُنْقٍ مِنْهُمْ وَ بَنَانِ
ے۔جیسا کہ آگے ثابت کیا جاوے گا۔یہ اس کا جھوٹ تھا کہ مدینہ کے لوگ اس
فتنہ سے محفوظ تھے۔بوقت نظر ثانی۔۔یہ پیشگوئی فتح مکہ کی ہے جسے بگاڑ کر اس شخص نے رجعت کا عقیدہ بنالیا۔چونکہ
مکہ کی طرف لوگ بہ نیت حج اور حصول ثواب بار بار جاتے ہیں اس لئے اس کا نام بھی معاد
ہے یعنی وہ جگہ جس کی طرف لوگ بار بار کو ٹتے ہیں۔و۔جہاں جلا وطن کر کے یہ لوگ بھیجے گئے تھے وہاں کے لوگوں کو خراب کرنے کا ان
کو موقع نہ تھا کیونکہ وہاں خاص نگرانی اور نظر بندی کی حالت میں ان کو رکھا جاتا تھا۔۱۰۔حضرت معاویہؓ کے کلام اور ان لوگوں کے جواب سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ
حضرت عثمان یا ان کے مقرر کردہ حکام سے ان لوگوں کو مخالفت نہ تھی بلکہ قریش سے ہی
یا دوسرے لفظوں میں ایمان میں سابق لوگوں سے ہی ان کو حسد تھا۔اگر حضرت عثمان کی
جگہ کوئی اور صحابی خلیفہ ہوتا۔اور ان کے مقرر کردہ والیوں کی جگہ کوئی اور والی ہوتے تو ان
سے بھی یہ لوگ اسی طرح حسد کرتے کیونکہ ان کا مد عاصرف حصول جاہ تھا۔127
۱۱۔طبری کی روایت کے مطابق شام میں حضرت عثمان کی مدد کے لئے لوگوں میں
جوش دلانے والے صحابہ میں حضرت ابو درداء انصاری بھی شامل تھے۔مگر دوسری روایت
سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حضرت عثمان کی شہادت سے پہلے فوت ہو چکے تھے جیسا کہ
استیعاب اور اصابہ سے ثابت ہے اور یہی بات درست ہے مگر جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے یہ
بھی اپنے ایام زندگی میں اس
فتنہ کے مٹانے میں کوشاں رہے ہیں۔****************
*******
128