سوال اوّل کا جواب

اِسلامی اُصول کی فلاسفی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حدیثیں قرآن شریف سے ہی لی گئی ہیں اور وہ کامل کتاب ہے جس پر تمام کتابوں کا خاتمہ
ہے۔ غرض آج قرآن کی شان ظاہر ہونے کا دن ہے اور ہم خدا سے دعا مانگتے ہیں کہ وہ
اس کام میں ہمارا مددگار ہو۔ آمین
سوال اول کا جواب
معزز ناظرین کو خیال رہے کہ اس مضمون کے ابتدائی صفحوں میں بعض تمہیدی عبارتیں ہیں جو
بظاہر غیر متعلق معلوم دیتی ہیں مگر اصل جوابات کے سمجھنے کے لئے پہلے ان کا سمجھنا نہایت
ضروری ہے اس لئے صفائی بیان کے لئے قبل از شروع مطلب ان عبارتوں کو لکھا گیا کہ تا اصل
مطلب سمجھنے میں دقت نہ ہو۔
اقسام حالات ثلاثه انسانی
اب واضح ہو کہ پہلا سوال انسان کی طبعی اور اخلاقی اور روحانی حالتوں کے بارے میں ہے۔
سو جاننا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے پاک کلام قرآن شریف نے ان تین حالتوں کی اس طرح پر تقسیم
کی ہے کہ ان تینوں کے لئے علیحدہ علیحدہ تین مبدء پٹھہرائے ہیں یا یوں کہو کہ تین سرچشمے قرار دیئے
ہیں جن میں سے جدا جدا یہ حالتیں نکلتی ہیں ۔
(1) نفس اماره
پہلا سر چشمہ جو تمام طبعی حالتوں کا مورد اور مصدر ہے اس کا نام رہے اس کا نام قرآن شریف نے نفس امارہ رکھا
ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔
L
إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ !
یعنی نفس امارہ میں یہ خاصیت ہے کہ وہ انسان کو بدی کی طرف جو اس کے کمال کے مخالف اور اس
ا يوسف : ۵۴

آج 10 میں سے 10 باقی