تیسرا سرچشمہ: نفس مطمئنہ، روح آرام میں
اِسلامی اُصول کی فلاسفی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور طبعی خواہشیں عقل کے مشورہ سے ظہور پذیر ہوں ۔ پس چونکہ وہ بری حرکت پر ملامت کرتا ہے
اس لئے اس کا نام نفس لوامہ ہے یعنی بہت ملامت کرنے والا اور نفس لوامہ اگر چہ طبعی جذبات
پسند نہیں کرتا بلکہ اپنے تئیں ملامت کرتا رہتا ہے لیکن نیکیوں کے بجالانے پر پورے طور سے قادر
بھی نہیں ہو سکتا اور کبھی نہ کبھی طبعی جذبات اس پر غلبہ کر جاتے ہیں۔ تب گر جاتا ہے اور ٹھوکر کھاتا
ہے۔ گویا وہ ایک کمزور بچہ کی طرح ہوتا ہے جو گرنا نہیں چاہتا ہے مگر کمزوری کی وجہ سے گرتا ہے
پھر اپنی کمزوری پر نادم ہوتا ہے۔ غرض یہ نفس کی وہ اخلاقی حالت ہے۔ جب نفس اخلاق فاضلہ کو
اپنے اندر جمع کرتا ہے اور سرکشی سے بیزار ہوتا ہے مگر پورے طور پر غالب نہیں آ سکتا۔
(۳) نفس مطمئنه
پھر ایک تیسرا سر چشمہ ہے جس کو روحانی حالتوں کا مبدء کہنا چاہیے۔ اس سرچشمہ کا نام قرآن
شریف نے نفس مطمئنہ رکھا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔
يَأَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً
فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي !
یعنی اے نفس آرام یافتہ جو خدا سے آرام پا گیا اپنے خدا کی طرف واپس چلا آ ۔ تو اس سے
راضی اور وہ تجھ سے راضی ۔ پس میرے بندوں میں مل جا اور میرے بہشت کے اندر آ جا۔ یہ
وہ مرتبہ ہے جس میں نفس تمام کمزوریوں سے نجات پاکر روحانی قوتوں سے بھر جاتا ہے اور
خدا تعالیٰ سے ایسا پیوند کر لیتا ہے کہ بغیر اس کے جی بھی نہیں سکتا اور جس طرح پانی اوپر سے نیچے
کی طرف بہتا اور بسبب اپنی کثرت کے اور نیز روکوں کے دور ہونے سے بڑے زور سے چلتا
ہے اسی طرح وہ خدا کی طرف بہتا چلا جاتا ہے۔ اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ اے وہ نفس جو خدا سے آرام پا گیا اس کی طرف واپس چلا آ ۔ پس وہ اسی زندگی میں نہ
موت کے بعد ایک عظیم الشان تبدیلی پیدا کرتا ہے اور اسی دنیا میں نہ دوسری جگہ ایک بہشت
اس کو ملتا ہے اور جیسا کہ اس آیت میں لکھا ہے کہ اپنے رب کی طرف یعنی پرورش کرنے
الفجر: ۲۸ تا ۳۱
والے کی طرف واپس آ ۔ ایسا ہی اس وقت یہ خدا سے پرورش پاتا ہے اور خدا کی محبت اس کی
غذا ہوتی ہے اور اسی زندگی بخش چشمہ سے پانی پیتا ہے اس لئے موت سے نجات پاتا ہے جیسا کہ
دوسری جگہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَهَا !
یعنی جس نے ارضی جذبات سے اپنے نفس کو پاک کیا۔ وہ بچ گیا اور نہیں ہلاک ہو گا مگر جس نے
ارضی جذبات میں جو طبعی جذبات ہیں اپنے تئیں چھپا دیا وہ زندگی سے نا امید ہو گیا۔
غرض یہ تین حالتیں ہیں جن کو دوسرے لفظوں میں طبعی اور اخلاقی اور روحانی حالتیں کہہ سکتے
ہیں اور چونکہ طبعی تقاضے افراط کے وقت بہت خطرناک ہو جاتے ہیں اور بسا اوقات اخلاق اور
روحانیت کا ستیا ناس کر دیتے ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کی پاک کتاب میں ان کو نفس امارہ کی
حالتوں سے موسوم کیا گیا ۔ اگر یہ سوال ہو کہ انسان کی طبعی حالتوں پر قرآن شریف کا کیا اثر ہے
اور وہ ان کی نسبت کیا ہدایت دیتا ہے اور عملی طور پر کس حد تک ان کو رکھنا چاہتا ہے تو واضح ہو کہ
قرآن شریف کے رو سے انسان کی طبعی حالتوں کو اس کی اخلاقی اور روحانی حالتوں سے نہایت
ہی شدید تعلقات واقع ہیں یہاں تک کہ انسان کے کھانے پینے کے طریقے بھی انسان کی اخلاقی
اور روحانی حالتوں پر اثر کرتے ہیں۔ اور اگر ان طبعی حالتوں سے شریعت کی ہدایت کے موافق
کام لیا جائے تو جیسا کہ نمک کی کان میں پڑ کر ہر ایک چیز نمک ہی ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی یہ تمام
حالتیں اخلاقی ہی ہو جاتی ہیں اور روحانیت پر نہایت گہرا اثر کرتی ہیں ۔ اسی واسطے قرآن شریف
نے تمام عبادات اور اندرونی پاکیزگی کے اغراض اور خشوع خضوع کے مقاصد میں جسمانی
طہارتوں اور جسمانی آداب اور جسمانی تعدیل کو بہت ملحوظ رکھا ہے۔ اور غور کرنے کے وقت یہی
فلاسفی نہایت صحیح معلوم ہوتی ہے کہ جسمانی اوضاع کا روح پر بہت قومی اثر ہے جیسا کہ ہم دیکھتے
ہیں کہ ہمارے طبعی افعال کو بظاہر جسمانی ہیں مگر ہماری روحانی حالتوں پر ضرور انکا اثر ہے مثلاً
جب ہماری آنکھیں رونا شروع کریں اور گو تکلف سے ہی روویں مگر فی الفوران آنسوؤں کا ایک
ا الشمس: ١٠،اا
شعلہ اٹھ کر دل پر جا پڑتا ہے۔ تب دل بھی آنکھوں کی پیروی کر کے عملین ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی
جب ہم تکلف سے ہنسنا شروع کریں تو دل میں بھی ایک انبساط پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ بھی دیکھا
جاتا ہے کہ جسمانی سجدہ بھی روح میں خشوع اور عاجزی کی حالت پیدا کرتا ہے۔اس کے مقابل
پر ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جب ہم گردن کو اونچی کھینچ کر اور چھاتی کو ابھار کر چلیں تو یہ وضع رفتار
ہم میں ایک قسم کا تکبر اور خود بینی پیدا کرتی ہے۔ تو ان نمونوں سے پورے انکشاف کے ساتھ
کھل جاتا ہے کہ بے شک جسمانی اوضاع کا روحانی حالتوں پر اثر ہے۔
ایسا ہی تجربہ ہم پر ظاہر کرتا ہے کہ طرح طرح کی غذاؤں کا بھی دماغی اور دلی قوتوں پر ضرور
اثر ہے مثلاً ذرا غور سے دیکھنا چاہیے کہ جو لوگ کبھی گوشت نہیں کھاتے رفتہ رفتہ ان کی شجاعت
کی قوت کم ہوتی جاتی ہے یہاں تک کہ نہایت دل کے کمزور ہو جاتے ہیں اور ایک خداداد
اور قابل تعریف قوت کو کھو بیٹھتے ہیں۔ اس کی شہادت خدا کے قانون قدرت سے اس طرح پر
بھی ملتی ہے کہ چارپایوں میں سے جس قدر گھاس خور جانور ہیں کوئی بھی ان میں سے وہ شجاعت
نہیں رکھتا جو ایک گوشت خوار جانور رکھتا ہے۔ پرندوں میں بھی یہی بات مشاہدہ ہوتی ہے۔
پس اس میں کیا شک ہے کہ اخلاق پر غذاؤں کا اثر ہے ہاں جو لوگ دن رات گوشت خواری پر
زور دیتے ہیں اور نباتی غذاؤں سے بہت ہی کم حصہ رکھتے ہیں وہ بھی حلم اور انکسار کے خلق میں
کم ہو جاتے ہیں اور میانہ روش کو اختیار کرنے والے دونوں خلق کے وارث ہوتے ہیں ۔
اسی حکمت کے لحاظ سے خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔
كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا !
یعنی گوشت بھی کھاؤ اور دوسری چیزیں بھی کھاؤ مگر کسی چیز کی حد سے زیادہ کثرت نہ کروتا اس کا
اخلاقی حالت پر بداثر نہ پڑے اور تا یہ کثرت مضر صحت بھی نہ ہو اور جیسا کہ جسمانی افعال اور
اعمال کا روح پر اثر پڑتا ہے ایسا ہی کبھی روح کا اثر بھی جسم پر جا پڑتا ہے۔ جس شخص کو کوئی غم پہنچے
الاعراف: ۳۲
☆
آخر وہ چشم پر آب ہو جاتا ہے اور جس کو خوشی ہو آخر وہ تبسم کرتا ہے۔ جس قدر ہمارا کھانا، پینا،
سونا، جاگنا، حرکت کرنا، آرام کرنا غسل کرنا وغیرہ افعال طبعیہ ہیں۔ یہ تمام افعال ضروری ہمارے
روحانی حالات پر اثر کرتے ہیں۔ ہماری جسمانی بناوٹ کا ہماری انسانیت سے بڑا تعلق ہے۔
دماغ کے ایک مقام پر چوٹ لگنے سے یکلخت حافظہ جاتا جاتا ہے اور دوسرے مقام پر چوٹ
لگنے سے ہوش و حواس رخصت ہوتے ہیں۔ وباء کی ایک زہریلی ہوا کس قدر جلدی سے جسم میں اثر
کر کے پھر دل میں اثر کرتی ہے۔ اور دیکھتے دیکھتے وہ اندرونی سلسلہ جس کے ساتھ تمام نظام
اخلاق کا ہے درہم برہم ہونے لگتا ہے۔ یہاں تک کہ انسان دیوانہ سا ہو کر چند منٹ میں گذر جاتا
ہے۔ غرض جسمانی صدمات بھی عجیب نظارہ دکھاتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ روح اور جسم
کا ایک ایسا تعلق ہے کہ اس راز کو کھولنا انسان کا کام نہیں۔ اس سے زیادہ اس تعلق کے ثبوت پر
یہ دلیل ہے کہ غور سے معلوم ہوتا ہے کہ روح کی ماں جسم ہی ہے۔ حاملہ عورتوں کے پیٹ میں
روح کبھی اوپر سے نہیں گرتی بلکہ وہ ایک نور ہے جو نطفہ میں ہی پوشیدہ طور پر مخفی ہوتا ہے اور جسم
کی نشو و نما کے ساتھ چمکتا جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کا پاک کلام ہمیں سمجھاتا ہے کہ روح اس قالب
میں سے ہی ظہور پذیر ہو جاتی ہے جو نطفہ سے رحم میں تیار ہوتا ہے جیسا کہ وہ قرآن شریف
میں فرماتا ہے۔
ثُمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبْرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ لَ
یعنی پھر ہم اس جسم کو جو رحم میں تیار ہوا تھا ایک اور پیدائش کے رنگ میں لاتے ہیں۔ اور ایک
اور خلقت اس کی ظاہر کرتے ہیں جو روح کے نام سے موسوم ہے اور خدا بہت برکتوں والا ہے
اور ایسا خالق ہے کہ کوئی اس کے برابر نہیں۔
اور یہ جو فرمایا کہ ہم اسی جسم میں سے ایک اور پیدائش ظاہر کرتے ہیں۔ یہ ایک گہرا راز ہے
جو روح کی حقیقت دکھلا رہا ہے اور ان نہایت مستحکم تعلقات کی طرف اشارہ کر رہا ہے جو روح اور جسم
کے درمیان واقع ہیں اور یہ اشارہ ہمیں اس بات کی بھی تعلیم دیتا ہے کہ انسان کے جسمانی اعمال اور
وو
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے بمطابق مسودہ ” جاتا رہتا ہے “ ہونا چاہیے۔ (ناشر) | المؤمنون: ۱۵
اقوال اور تمام طبعی افعال جب خدا تعالیٰ کے لئے اور اس کی راہ میں ظاہر ہونے شروع
ہوں تو ان سے بھی یہی الہی فلاسفی متعلق ہے یعنی ان مخلصانہ اعمال میں بھی ابتدا ہی سے
ایک روح مخفی ہوتی ہے جیسا کہ نطفہ میں مخفی تھی اور جیسے جیسے ان اعمال کا قالب تیار
ہوتا جائے وہ روح چمکتی جاتی ہے ۔ اور جب وہ قالب پورا تیار ہو چکتا ہے تو ایک دفعہ
وہ روح اپنی کامل تجلی کے ساتھ چمک اٹھتی ہے اور اپنی روحی حیثیت سے اپنے وجود کو
دکھا دیتی ہے اور زندگی کی صریح حرکت شروع ہو جاتی ہے جبھی کہ اعمال کا پورا قالب
تیار ہو جاتا ہے ۔ معاً بجلی کی طرح ایک چیز اندر سے اپنی کھلی کھلی چمک دکھلا نا شروع
کر دیتی ہے ۔ یہ وہی زمانہ ہوتا ہے جس کی نسبت اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں مثالی طور
سے فرماتا ہے۔
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ لَ
یعنی جب میں نے اس کا قالب بنا لیا اور تجلیات کے تمام مظاہر درست کر لئے اور اپنی
روح اس میں پھونک دی تو تم سب لوگ اس کے لئے زمین پر سجدہ کرتے ہوئے گر جاؤ۔
سواس آیت میں یہی اشارہ ہے کہ جب اعمال کا پورا قالب تیار ہو جاتا ہے تو اس قالب
میں وہ روح چمک اٹھتی ہے۔ جس کو خدا تعالیٰ اپنی ذات کی طرف منسوب کرتا ہے کیونکہ
دنیوی زندگی کے فنا کے بعد وہ قالب تیار ہوتا ہے اس لئے الہی روشنی جو پہلے دھیمی تھی
یک دفعہ بھڑک اٹھتی ہے ۔ اور واجب ہوتا ہے کہ خدا کی ایسی شان کو دیکھ کر ہر ایک سجدہ
کرے اور اس کی طرف کھینچا جائے ۔ سو ہر ایک اس نور کو دیکھ کر سجدہ کرتا ہے ۔ اور طبعاً
اس طرف آتا ہے بجز ابلیس کے جو تاریکی سے دوستی رکھتا ہے۔
اس جگہ ایک اور نکتہ بیان کرنا فائدہ سے خالی نہیں اور وہ یہ ہے کہ رحم میں جو بچہ
پیدا ہوتا ہے وہ چار ماہ دس دن کے بعد حرکت کرتا ہے اور یہ زمانہ قریباً اس زمانہ سے آدھا
ل الحجر: ٣٠ اس نشان سے لے کر صفحہ ۳۲۲ د کے جید نشان تک کی عبارت اصل مسودہ میں موجود ہے جبکہ رپورٹ اور ایڈیشن اول
میں لکھنے سے رہ گئی ہے۔ موجودہ ایڈیشن میں اسے حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ کی اجازت سے شامل کیا جارہا ہے۔ (ناشر)
زمانہ ہے جس زمانہ تک بچہ رحم کے خلوت خانہ میں رہتا ہے۔ سو جیسا کہ جنین یعنی کہ رحم کے
اندر کا بچہ چوتھے مہینے اپنی زندگی کا کرشمہ دکھاتا ہے اور نباتی صورت سے حیوانی صورت میں
آ جاتا ہے یہی قانون قدرت روحانی پیدائش میں پایا جاتا ہے یعنی جیسا کہ جنین رحم کے
خلوت خانہ میں اپنی اندرونی بود و باش کا قریباً آدھا زمانہ بسر کر کے پھر آثار حیات ظاہر کرتا
ہے اور زندگی کا پورا جلوہ دکھلاتا ہے یہی صورت روحانی زندگی کے لئے مقدر ہے۔ انسان
کی عمدہ زندگی جو اختلال حواس کی کدورتوں اور کثافتوں سے پاک ہے جو باعتبار اکثر
اغلب افراد کے انٹی برس تک ہوتی ہے اور انٹی کا نصف چالیس ہے جو چار کے لفظ سے
بہت مشابہ ہے یعنی اس چار مہینے سے جس کا شمار ختم ہونے پر رحم کے بچہ کو زندگی کی روح ملتی
ہے۔ سو تجر بہ صحیحہ دلالت کرتا ہے کہ جب انسان اپنی عمدہ زندگی کا نصف حصہ یعنی چالیس برس
جو رحم کے چار مہینے سے مشابہ ہے طے کر لیتا ہے یا اس کے سر پر پہنچ جاتا ہے تب اگر اس کے
خمیر میں سچائی کی روح ہوتی ہے تو وہ روح اس خاص وقت پر آ کر اپنے نمایاں آثار دکھاتی
ہے اور حرکت کرنا شروع کر دیتی ہے ۔
یہ بات کسی پر پوشیدہ نہیں ہو گی کہ چالیس برس سے پہلے اکثر انسان پر
ا
ظلمت کا زمانہ غالب رہتا ہے کیونکہ سات آٹھ برس تو طفولیت میں ہی بسر ہوتے ہیں
پھر پچیس چھبیس برس تک علمی تحصیلوں میں مشغول رہتا ہے یا لہو ولعب میں ضائع کرتا ہے
اور پھر اس زمانہ کے بعد بباعث شادی ہونے اور بیوی بچہ ہو جانے کے یا یوں ہی طبعاً
دنیا کی خواہشیں اس پر غلبہ کرتی ہیں اور دنیاوی مالوں اور عزتوں کے لئے طرح طرح
کی خواہشیں اور امنگیں پیدا ہوتی ہیں اور لذتوں کے پورا کرنے کے لئے خیال افراط
تک پہنچ جاتا ہے اور اگر خدا تعالیٰ کی طرف رجوع بھی کرے تو دنیا کی آرزوئیں کسی قدر
۳۲۲ ب
اسلامی اصول کی فلاسفی
ساتھ ہوتی ہیں ۔ اگر دعا بھی کرے تو غالباً دنیا کے لئے بہت کرتا ہے اور اگر رووے بھی
تو غالباً کچھ دنیا کے اغراض اس میں ملے ہوتے ہیں ۔ معاد کے دن پر بہت کمزور ایمان
ہوتا ہے اور اگر ہو بھی تو مرنے میں ابھی لمبا عرصہ معلوم ہوتا ہے اور جس طرح کسی نہر کا
بند ٹوٹ کر ارد گرد کی زمین کو تباہ کرتا چلا جاتا ہے اسی طرح نفسانی جذبات کا سیلاب
نہایت خطرہ میں زندگی کو ڈال دیتا ہے۔ اس حالت میں وہ معاد کے باریک باریک
امور کا کب قائل ہو سکتا ہے بلکہ دینیات پر ہنستا اور ٹھٹھا کرتا ہے اور اپنی خشک منطق اور
بیہودہ فلسفہ کو دکھلاتا ہے ۔ ہاں اگر نیک فطرت ہو تو خدا کو بھی مانتا ہے مگر دل کے صدق
اور وفا سے نہیں مانتا بلکہ صرف اپنی کامیابیوں کی شرط سے ۔ اگر دنیا کی مرادیں مل گئیں تو
خدا کا ورنہ شیطان کا ۔
غرض اس جوانی کی عمر میں بہت نازک حال ہوتا ہے اور اگر خدا کی عنایت
دستگیری نہ کرے تو جہنم کے گڑھے میں گر جاتا ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ یہی عمر تمام خرابیوں کی
جڑ ہے ۔ اسی عمر میں انسان اکثر بدنی بیماریاں اور قابل شرم روگ خرید لیتا ہے ۔ اسی
کچی عمر کی غلطیوں سے کبھی سچے اور غیر متغیر خدا سے منہ پھیر لیتا ہے ۔ غرض یہ وہ زمانہ
ہے جس میں خدا کا خوف کم اور شہوت طالب اور نفس غالب ہوتا ہے اور کسی ناصح کی
نہیں سنتا ۔ اسی زمانہ کی خطاؤں کا خمیازہ ساری عمر بھگتنا پڑتا ہے ۔ پھر جب چالیس برس
تک پہنچتا ہے تو جوانی کے پر وبال کچھ کچھ گرنے شروع ہو جاتے ہیں ۔ اب خود ہی ان
بہت سی خطاؤں پر نادم ہوتا ہے جن پر نصیحت کرنے والے سر پیٹ کر رہ گئے تھے ۔ اور
خود بخود نفس کے جوش کم ہوتے چلے جاتے ہیں کیونکہ جسمانی حالت کی رو سے انحطاط
۳۲۲ ج
اسلامی اصول کی فلاسفی
عمر کا زمانہ بھی شروع ہو جاتا ہے وہ خون شر انگیز اب کہاں پیدا ہوتا ہے جو پہلے پیدا ہوتا
تھا وہ اعضاء کی طاقت اور جوانی کی مستانہ نشاط کہاں باقی رہتی ہے جو پہلے تھی ۔ اب تو
تنزل اور گھاٹے کا زمانہ آتا جاتا ہے اور اس پر متواتر ان بزرگوں کی موتیں دیکھنی
پڑتی ہیں جو اپنی عمر سے بہت زیادہ تھے بلکہ بعض وقت قضا و قدر سے چھوٹوں کی موتیں
بھی کمروں کو توڑتی ہیں اور غالباً اس زمانہ میں والدین بھی قبروں میں جا لیٹتے ہیں اور
دنیا کی نا پائیداری کے بہت سے نمونے ظاہر ہو جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ اس کے سامنے
ایک آئینہ رکھ دیتا ہے کہ دیکھ دنیا کی یہ ہیئت ہے اور جس کے لئے تو مرتا ہے اس کا
انجام یہ ہے ۔ تب اپنی گذشتہ غلطیوں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک بھاری
انقلاب اس پر آتا ہے اور ایک نئی دنیا شروع ہوتی ہے بشرطیکہ خمیر میں سعادت رکھتا
ہو اور ان میں سے ہو جو بلائے گئے ہیں ۔ اسی بارے میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے
وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ اِحْسَنًا حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَوَضَعَتْهُ كُرْهًا
وَحَمْلُهُ وَفِصْلُهُ ثَلُثُوْنَ شَهْرًا حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ أَرْبَعِيْنَ سَنَةً قَالَ
رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ
صَالِحًا تَرْضُهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ ۔
یعنی ہم نے انسان کو یہ وصیت کی ہے کہ تو اپنے والدین سے نیکی کر ۔ دیکھ تیری ماں
نے تیرے لئے کیا تکلیفیں اٹھائیں ۔ وہ تیرے پیٹ سے ایک مدت دراز تک دکھ میں
رہی اور دکھوں اور تکلیفوں سے تجھے جنا ۔ تیرے دودھ پلانے اور حمل میں رہنے سے
تمہیں مہینے تک اس نے مصیبتیں اٹھا ئیں ۔ پھر فرماتا ہے کہ جب نیک انسان چالیس برس
ا الاحقاف : ١٦