خلق (تخلیق) اور خلق (اخلاق)
اِسلامی اُصول کی فلاسفی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لوامہ کی حالت تک پہنچانے کیلئے صرف سرسری نصائح کافی نہیں ہوتیں بلکہ ضروری ہوتا ہے کہ
اس کو خدا شناسی کا اس قدر حصہ ملے جس سے وہ اپنی پیدائش بیہودہ اور لغو خیال نہ کرے تا
معرفت الہی سے سچے اخلاق اس میں پیدا ہوں ۔ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے ساتھ ساتھ سچے خدا
کی معرفت کیلئے توجہ دلائی ہے اور یقین دلایا ہے کہ ہر ایک عمل اور مخلق ایک نتیجہ رکھتا ہے جو اس
زندگی میں روحانی راحت یا روحانی عذاب کا موجب ہوتا ہے اور دوسری زندگی میں کھلے کھلے طور
پر اپنا اثر دکھائے گا۔ غرض نفس لوامہ کے درجہ پر انسان کو عقل اور معرفت اور پاک کانشنس سے
اس قدر حصہ حاصل ہوتا ہے کہ وہ برے کام پر اپنے تئیں ملامت کرتا ہے اور نیک کام کا خواہشمند
اور حریص رہتا ہے۔ یہ وہی درجہ ہے کہ جس میں انسان اخلاق فاضلہ حاصل کرتا ہے۔
خلق اور خلق
اس جگہ بہتر ہوگا کہ میں خلق کے لفظ کی بھی کسی قدر تعریف کر دوں ۔ سو جاننا چاہیے کہ
خلق خا کی فتح سے ظاہری پیدائش کا نام ہے اور خلق خاکے ضمہ سے باطنی پیدائش کا نام ہے
اور چونکہ باطنی پیدائش اخلاق سے ہی کمال کو پہنچتی ہے نہ صرف طبعی جذبات سے۔ اس لئے
اخلاق پر ہی یہ لفظ بولا گیا ہے طبعی جذبات پر نہیں بولا گیا۔ اور پھر یہ بات بھی بیان کر دینے
کے لائق ہے کہ جیسا کہ عوام الناس خیال کرتے ہیں کہ خلق صرف حلیمی اور نرمی اور انکسار ہی کا نام
ہے یہ ان کی غلطی ہے بلکہ جو کچھ بمقابلہ ظاہری اعضاء کے باطن میں انسانی کمالات کی کیفیتیں
رکھی گئی ہیں ان سب کیفیتوں کا نام خلق ہے مثلاً انسان آنکھ سے روتا ہے اور اس کے مقابل پر
دل میں ایک قوت رقت ہے وہ جب بذریعہ عقل خداداد کے اپنے محل پر مستعمل ہو تو وہ ایک
خلق ہے۔ ایسا ہی انسان ہاتھوں دشمن کا مقابلہ کرتا ہے اور اس حرکت ا ہے اور اس حرکت کے مقابل پر دل میں ایک
قوت ہے جس کو شجاعت کہتے ہیں۔ جب انسان محل پر اور موقع کے لحاظ سے اس قوت کو استعمال
میں لاتا ہے تو اس کا نام بھی خلق ہے اور ایسا ہی انسان کبھی ہاتھوں کے ذریعہ سے مظلوموں کو
ظالموں سے بچانا چاہتا ہے یا ناداروں اور بھوکوں کو کچھ دینا چاہتا ہے یا کسی اور طرح سے بنی نوع
دو
☆
حاصل مسودہ میں ” ہاتھوں سے دشمن “ کے الفاظ مرقوم ہیں۔ (ناشر)
کی خدمت کرنا چاہتا ہے اور اس حرکت کے مقابل پر دل میں ایک قوت ہے جس کو رحم
بولتے ہیں اور کبھی انسان اپنے ہاتھوں کے ذریعہ سے ظالم کو سزا دیتا ہے اور اس حرکت
کے مقابل پر دل میں ایک قوت ہے جس کو عفو اور صبر کہتے ہیں اور کبھی ا ں اور کبھی انسان بنی نوع
کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنے ہاتھوں سے کام لیتا ہے یا پیروں سے یا دل اور دماغ
سے اور ان کی بہبودی کے لئے اپنا سرمایہ خرچ کرتا ہے تو اس حرکت کے مقابل پر دل
میں ایک قوت ہے جس کو سخاوت کہتے ہیں ۔ پس جب انسان ان تمام قوتوں کو موقع اور محل
کے لحاظ سے استعمال کرتا ہے تو اس وقت ان کا نام خلد نام خلق رکھا جاتا ہے ۔ اللہ جل شانه
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔
إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ بِ ۔
یعنی تو ایک بزرگ مخلق پر قائم ہے۔ سواسی تشریح کے مطابق اس کے معنے ہیں یعنی یہ کہ
تمام قسمیں اخلاق کی سخاوت ، شجاعت ، عدل ، رحم ، ا ، رحم ، احسان ، صدق ، حوصلہ وغیرہ تجھ
میں جمع ہیں ۔ غرض جس قدر انسان کے دل میں قوتیں پائی جاتی ہیں جیسا کہ ادب ، حیا،
دیانت، مروت، غیرت، استقامت، عفت، زہادت، اعتدال، مواسات یعنی
ہمدردی ۔ ایسا ہی شجاعت، سخاوت ، عفو، صبر، احسان ، صدق ، وفا وغیرہ جب یہ تمام
طبعی حالتیں عقل اور تدبر کے مشورہ سے اپنے اپنے محل اور موقع پر ظاہر کی جائیں گی تو
سب کا نام اخلاق ہوگا ۔ اور یہ تمام اخلاق در حقیقت انسان کی طبعی حالتیں اور طبعی
جذبات ہیں اور صرف اس وقت اخلاق کے نام سے موسوم ہوتے ہیں کہ جب محل اور
موقعہ کے لحاظ سے بالا رادہ ان کو استعمال کیا جائے چونکہ انسان کے طبعی خواص میں
سے ایک یہ بھی خاصہ ہے کہ وہ ترقی پذیر جاندار ہے اس لئے وہ سچے مذہب کی پیروی
اور نیک صحبتوں اور نیک تعلیموں سے ایسے طبعی جذبات کو اخلاق کے رنگ میں لے
اصل مسودہ میں ایک قوت ہے جس کو انتقام کہتے ہیں اور کبھی انسان حملہ کے مقابل پر حملہ کرنا نہیں چاہتا اور ظالم کے ظلم سے
درگزر کرتا ہے اور اس حرکت کے مقابل پر “ کے الفاظ بھی مرقوم ہیں ۔ ( ناشر ) ا القلم : ۵