اصلاح اول یعنی طبیعی حالتیں
اِسلامی اُصول کی فلاسفی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آتا ہے اور یہ امر کسی اور جاندار کے لئے نصیب نہیں۔
اصلاح اول یعنی طبعی حالتیں
اب ہم منجملہ قرآن شریف کی اصلاحات ثلاثہ کے پہلی اصلاح کو جو ادنی درجہ کی طبعی
حالتوں کے متعلق ہے ذکر کرتے ہیں اور یہ اصلاح اخلاق کے شعبوں میں سے وہ شعبہ
ہے جو ادب کے نام سے موسوم ہے یعنی وہ ادب جس کی پابندی وحشیوں کو ان کی طبعی
حالتوں کھانے، پینے اور شادی کرنے وغیرہ تمدنی امور میں مرکز اعتدال پر لاتی ہے اور
اُس زندگی سے نجات بخشتی ہے جو وحشیانہ اور چو پاؤں یا درندوں کی طرح ہو جیسا کہ ان
تمام آداب کے بارے میں اللہ جل شانۂ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهُتُكُمْ وَبَنْتُكُمْ وَأَخَوْتُكُمْ وَعَمْتُكُمْ وَخُلْتُكُمْ وَبَنْتُ الْآخِ
وَبَنْتُ الْأُخْتِ وَأَمَّهُتُكُمُ الَّتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوتُكُمْ مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهُتُ نِسَابِكُمْ
وَرَبَّائِبُكُمُ الَّتِي فِي حُجُوْرِكُمْ مِنْ نِسَائِكُمُ الَّتِي دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِنْ لَّمْ تَكُونُوا
دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَابِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَأَنْ
تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأَخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ، لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا لَ
وَلَا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ ٣ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ۔
وَالْمُحْصَنَتُ مِنَ الْمُؤْمِنَتِ وَالْمُحْصَنْتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتُبَ مِنْ قَبْلِكُمْ إِذَا
أَتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِينَ وَلَا مُتَّخِذِى أَخْدَانٍ ]
وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ لا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا
ا النساء : ۲۴ ۲ النساء : ۲۰ - النساء: ۲۳ المائدة : ه النساء : ٣٠ الانعام: ۱۵۲
وَتُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا ، فَإِنْ لَّمْ تَجِدُوا فِيهَا أَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوهَا حَتَّى
يُؤْذَنَ لَكُمْ وَإِنْ قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا هُوَ ازْلَى لَكُمْ وَأَتُوا
الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا ، وَإِذَا حُيِّيْتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا
أَوْ رُدُّوهَا ، إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ
عَمَلِ الشَّيْطَنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ
وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ
وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلَّا مَا ذَكَّيْتُمْ وَمَا ذُبِحَ عَلَى
النُّصُبِ لا يَسْتَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ -
إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجْلِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ وَإِذَا
قِيلَ انْشُزُوا فَانْشُزُوا ، كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا ۔ وَقُولُوا
قَوْلًا سَدِيدًا * وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ وَاقْصِدُ فِي
مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ تَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ
التقوى ١٣ وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا ، وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ
لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ ١٥ وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتُى
فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَثَ وَرُبَعَ فَإِنْ خِفْتُمْ
أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا
وَاتُوا النِّسَاءَ صَدُقَتِهِنَّ نِحْلَةً !
ترجمہ۔ یعنی تم پر تمہاری مائیں حرام کی گئیں اور ایسا ہی تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں
اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور تمہاری بھتیجیاں اور تمہاری بھانجیاں اور تمہاری وہ
مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا اور تمہاری رضاعی بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری ۱۸
النور : ۲۸ - النور : ۳۲۹ البقرة: ۲۱۹۰ النساء : ۵۸۷ المائدة : ٢٩١ المائدة : - المائدة : ٨٥ المجادلة : ١٢ ٩ الاعراف : ٣٢
م الاحزاب: اے الى المدثر : ۲۶۵ لقمان: ۲۰ ۱۳ البقرة: ۱۹۸ ۴ المائدة: ۱۵ الذاريات : ۲۰ ٦ النساء : ۴ كل النساء: ۵
بیویوں کے پہلے خاوند سے لڑکیاں جن سے تم ہم صحبت ہو چکے ہو اور اگر تم ان سے ہم صحبت نہیں
ہوئے تو کوئی گناہ نہیں اور تمہارے حقیقی بیٹوں کی عورتیں اور ایسے ہی دو بہنیں ایک وقت میں ۔
یہ سب کام جو پہلے ہوتے تھے آج تم پر حرام کئے گئے ۔ یہ بھی تمہارے لئے جائز نہ ہوگا کہ
جبراً عورتوں کے وارث بن جاؤ۔ یہ بھی جائز نہیں کہ تم ان عورتوں کو نکاح میں لاؤ جو تمہارے
باپوں کی بیویاں تھیں جو پہلے ہو چکا سو ہو چکا۔ پاک دامن عورتیں تم میں سے یا پہلے اہل کتاب
میں سے تمہارے لئے حلال ہیں کہ ان سے شادی کرو لیکن جب مہر قرار پا کر نکاح ہو جائے
بدکاری جائز نہیں اور نہ چھپا ہوا یا رانہ۔ عرب کے جاہلوں میں جس شخص کے اولاد نہ ہوتی تھی
بعض میں یہ رسم تھی کہ ان کی بیوی اولاد کے لئے دوسرے سے آشنائی کرتی قرآن شریف
نے اس صورت کو حرام کر دیا۔ مسافحت اسی بد رسم کا نام ہے۔
☆
پھر فرمایا کہ تم خودکشی نہ کرو۔ اپنی اولاد کو قتل نہ کرو اور دوسرے گھروں میں وحشیوں کی
طرح خود بخود بے اجازت نہ چلے جاؤ۔ اجازت لینا شرط ہے اور جب تم دوسرے کے گھروں
میں جاؤ تو داخل ہوتے کہ السلام علیکم کہو اور اگر ان گھروں میں کوئی نہ ہو تو جب تک کوئی مالک خانہ
تمہیں اجازت نہ دے ان گھروں میں مت جاؤ اور اگر مالک خانہ یہ کہے کہ واپس چلے جاؤ تو تم
واپس چلے جاؤ۔ اور گھروں میں دیواروں پر سے کود کر نہ جایا کرو بلکہ گھروں میں ان گھروں کے
دروازہ میں سے جاؤ اور اگر کوئی تمہیں سلام کہے تو اس سے بہتر اور نیک تر اس کو سلام کہو۔ شراب
اور قمار بازی اور بت پرستی اور شگون لینا یہ سب پلید اور شیطانی کام ہیں ان سے بچو۔ مردارمت
کھاؤ۔ خنزیر کا گوشت مت کھاؤ ۔ بتوں کے چڑھاوے مت کھاؤ۔ لاٹھی سے مارا ہوا مت کھاؤ۔
سینگ لگنے سے مرا ہوا مت کھاؤ۔ درندہ کا پھاڑا ہوا مت کھاؤ۔ بت پر چڑھایا ہوا مت کھاؤ
کیونکہ یہ سب مردار کا حکم رکھتے ہیں اور اگر یہ لوگ پوچھیں کہ پھر کھا ئیں کیا؟ تو جواب یہ دے کہ
دنیا کی تمام پاک چیزیں کھاؤ ۔ صرف مردار اور مردار کے مشابہ اور پلید چیزیں مت کھاؤ۔
اگر مجلسوں میں تمہیں کہا جائے کہ کشادہ ہو کر بیٹھو یعنی دوسروں کو جگہ دو تو جلد جگہ کشادہ کر
دوتا دوسرے بیٹھیں اور اگر کہا جائے کہ تم اٹھ جاؤ تو پھر بغیر چون و چرا کے اٹھ جاؤ۔ گوشت دال
حمد اصل مسودہ میں داخل ہوتے ہی “ کے الفاظ مرقوم ہیں۔ (ناشر)
وغیرہ سب چیزیں جو پاک ہوں بے شک کھاؤ مگر ایک طرف کی کثرت مت کرو اور اسراف اور
زیادہ خوری سے اپنے تئیں بچاؤ ۔ لغو باتیں مت کیا کرو۔ محل اور موقعہ کی بات کیا کرو۔ اپنے
کپڑے صاف رکھو ۔ بدن کو اور گھر کو اور کوچہ کو اور ہر ایک جگہ کو جہاں تمہاری نشست ہو پلیدی
اور میل کچیل اور کثافت سے بچاؤ یعنی غسل کرتے رہو اور گھروں کو صاف رکھنے کی عادت
پکڑو۔ نہ بہت اونچا بولا کرو نہ بہت نیچا۔ درمیان کو نگاہ رکھو یعنی باستثناء وقت ضرورت کے۔
چلنے میں بھی نہ بہت تیز چلو اور نہ بہت آہستہ درمیان کو نگاہ رکھو ۔ جب سفر کرو تو ہر ایک طور پر سفر ۱۹
کا انتظام کر لیا کرو اور کافی زادراہ لے لیا کرو تا گداگری سے بچو۔ جنابت کی حالت میں غسل
کر لیا کرو۔ جب روٹی کھاؤ تو سائل کو بھی دو اور کتے کو بھی ڈال دیا کرو اور دوسرے پر ند وغیرہ کو
بھی۔ اگر موقع ہو یتیم لڑکیاں جن کی تم پرورش کروان سے نکاح کرنا مضائقہ نہیں لیکن اگر تم
دیکھو کہ چونکہ وہ لاوارث ہیں شاید تمہارا نفس ان پر زیادتی کرے تو ماں باپ اور اقارب والی
عورتیں کرو جو تمہاری مؤدب رہیں اور ان کا تمہیں خوف رہے۔ ایک دو تین چار تک کر سکتے ہو
بشر طیکہ اعتدال کرو اور اگر اعتدال نہ ہو تو پھر ایک ہی پر کفایت کرو گو ضرورت پیش آوے۔
چار کی حد لگا دی گئی ہے وہ اس مصلحت سے ہے کہ تاتم پرانی عادت کے تقاضے سے افراط نہ کرو
یعنی صد ہا تک نوبت نہ پہنچاؤ یا یہ کہ حرام کاری کی طرف جھک نہ جاؤ اور اپنی عورتوں کو مہر دو۔
غرض یہ قرآن شریف کی پہلی اصلاح ہے جس میں انسان کی طبعی حالتوں کو وحشیانہ
طریقوں سے کھینچ کر انسانیت کے لوازم اور تہذیب کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ اس تعلیم میں
ابھی اعلیٰ اخلاق کا کچھ ذکر نہیں ۔ صرف انسانیت کے آداب ہیں اور ہم لکھ چکے ہیں کہ اس تعلیم کی
یہ ضرورت پیش آئی تھی کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جس قوم کی اصلاح کیلئے آئے تھے وہ
وحشیانہ حالت میں سب قوموں سے بڑھی ہوئی تھی۔ کسی پہلو میں انسانیت کا طریق ان میں قائم
نہیں رہا تھا۔ پس ضرور تھا کہ سب سے پہلے انسانیت کے ظاہری ادب ان کو سکھلائے جاتے۔