قرآن کریم کا دنیا پر احسان
اِسلامی اُصول کی فلاسفی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور جب طبعی حالتوں سے نکال کر اخلاق فاضلہ کے محل عالی تک پہنچایا تو فقط اسی پر کفایت نہ کی
بلکہ اور مرحلہ جو باقی تھا یعنی روحانی حالتوں کا مقام ۔ اس تک پہنچنے کے لئے پاک معرفت کے
دروازے کھول دیئے اور نہ صرف کھول دیئے بلکہ لاکھوں انسانوں کو اس تک پہنچا بھی دیا اور
اس طرح پر تینوں قسم کی تعلیم جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں کمال خوبی سے بیان فرمائی۔ پس
چونکہ وہ تمام تعلیموں کا جن پر دینی تربیت کی ضرورتوں کا مدار ہے کامل طور پر جامع ہے۔ اس
لئے یہ دعوی اس نے کیا کہ میں نے دائرہ دینی تعلیم کو کمال تک پہنچایا جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ
لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا !
یعنی آج میں نے دین تمہارا کامل کیا اور اپنی نعمت کو تم پر پورا کر دیا اور میں تمہارا
دین اسلام ٹھہرا کر خوش ہوا یعنی دین کا انتہائی مرتبہ وہ امر ہے جو اسلام کے مفہوم میں پایا
جاتا ہے یعنی یہ کہ محض خدا کے لئے ہو جانا اور اپنی نجات اپنے وجود کی قربانی سے چاہنا نہ اور
طریق سے اور اس نیت اور اس ارادہ کو عملی طور پر دکھلا دینا۔ یہ وہ نکتہ ہے جس پر تمام کمالات
ختم ہوتے ہیں۔ پس جس خدا کو حکیموں نے شناخت نہ کیا قرآن نے اُس سچے خدا کا پتہ
بتایا۔ قرآن نے خدا کی معرفت عطا کرنے کے لئے دو طریق رکھتے ہیں۔ اول وہ طریق جس
کی رو سے انسانی عقل عقلی دلائل پیدا کرنے میں بہت قوی اور روشن ہو جاتی ہے اور انسان غلطی
کرنے
عنقریب انشاء اللہ تعالیٰ بیان کریں گے۔
☆
سے بچ جاتا ہے اور دوسرا روحانی طریق جس کو ہم تیسرے سوال کے جواب میں
دلائل ہستی باری تعالی
اب دیکھو کہ عقلی طور پر قرآن شریف نے خدا کی ہستی پر کیا کیا عمدہ اور بے مثل دلائل
دیئے ہیں جیسا کہ ایک جگہ فرماتا ہے۔
ا المائدة: ۴ اصل مسودہ میں ” اور غلطی کرنے سے بچ جاتی ہے “ کے الفاظ مرقوم ہیں ۔ ( ناشر )
رَبُّنَا الَّذِي أَعْطَى كُلَّ شَيْ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى !
یعنی خدا وہ خدا ہے کہ جس نے ہر ایک شے کے مناسب حال اس کو پیدائش بخشی ۔
پھر اس شے کو اپنے کمالات مطلوبہ حاصل کرنے کے لئے راہ دکھلا دی۔ اب اگر اس آیت کے
مفہوم پر نظر رکھ کر انسان سے لے کر تمام بحری اور بری جانوروں اور پرندوں کی بناوٹ تک دیکھا
جائے تو خدا کی قدرت یاد آتی ہے کہ ہر ایک چیز کی بناوٹ اس کے مناسب حال معلوم ہوتی
ہے۔ پڑھنے والے خود سوچ لیں کیونکہ یہ مضمون بہت وسیع ہے۔
دوسری دلیل خدا تعالیٰ کی ہستی پر قرآن شریف نے خدا تعالیٰ کا علت العلل ہونا قرار
دی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔
وَأَنَّ إِلَى رَبِّكَ الْمُنْتَهى ۔
یعنی تمام سلسله علل و م سلسله علل و معلولات کا تیرے رب پر ختم ہو جاتا ہے۔ لفظ پرختم ہو جاتا ہے۔ تفصیل اس دلیل کی یہ
ہے کہ نظر تعمق سے معلوم ہوگا کہ یہ تمام موجودات علل و معلول کے سلسلہ سے مربوط ہے۔
اسی وجہ سے دنیا میں طرح طرح کے علوم پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ کوئی حصہ مخلوقات کا نظام سے ۴۱)
باہر نہیں۔ بعض بعض کے لئے بطور اصول اور بعض بطور فروغ کے ہیں اور یہ تو ظاہر ہے کہ علت
یا تو خود اپنی ذات سے قائم ہوگی یا اس کا وجود کسی دوسری علت کے وجود پر منحصر ہوگا اور پھر یہ
دوسری علت کسی اور علت پر ، وعلی ھذا القیاس اور یہ تو جائز نہیں کہ اس محدود دنیا میں علل و معلول
کا سلسلہ کہیں جا کر ختم نہ ہو اور غیر متناہی ہو۔ تو بالضرورت ماننا پڑا کہ یہ سلسلہ ضرور کسی اخیر علت
پر جا کر ختم ہو جاتا ہے۔ پس جس پر اس تمام سلسلہ کی انتہا ہے وہی خدا ہے ۔ آنکھ کھول کر دیکھ لو
کہ آیت وَأَنَّ إِلَى رَبِّكَ الْمُنْتَهى اپنے مختصر لفظوں میں کس طرح اس دلیل مذکور بالا
کو بیان فرما رہی ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ انتہا تمام سلسلہ کی تیرے رب تک ہے۔
پھر ایک اور دلیل اپنی ہستی پر یہ دی جیسا کہ فرماتا ہے۔
ا طه : ۵۱
النجم: ۴۳
لَا الشَّمْسُ يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا الَّيْلُ سَابِقُ
النَّهَارِ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ !
یعنی آفتاب چاند کو نہیں پکڑ سکتا اور نہ رات جو مظہر ماہتاب ہے دن پر جو مظہر آفتاب
ہے کچھ تسلط کر سکتی ہے یعنی کوئی ان میں سے اپنی حدود مقررہ سے باہر نہیں جاتا۔ اگر ان کا در پردہ
کوئی مد بر نہ ہو تو یہ تمام سلسلہ درہم برہم ہو جائے ۔ یہ دلیل ہیئت پر غور کرنے والوں کے لئے
نہایت فائدہ بخش ہے کیونکہ اجرام فلکی کے اتنے بڑے عظیم الشان اور بے شمار گولے ہیں جن کے
تھوڑے سے بگاڑ سے تمام دنیا تباہ ہو سکتی ہے۔ یہ کیسی قدرت حق ہے کہ وہ آپس میں نہ ٹکراتے
ہیں اور نہ بال بھر رفتار بدلتے اور نہ اتنی مدت تک کام دینے سے کچھ گھسے اور نہ ان کی کلوں پرزوں
میں کچھ فرق آیا۔ اگر سر پر کوئی محافظ نہیں تو کیونکر اتنا بڑا کارخانہ بے شمار برسوں سے خود بخود
چل رہا ہے۔ انہیں حکمتوں کی طرف اشارہ کر کے خدا تعالیٰ دوسرے مقام میں فرماتا ہے۔
افِي اللَّهِ شَكٍّ فَاطِرِ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ !
یعنی کیا خدا کے وجود میں شک ہو سکتا ہے جس نے ایسے آسمان اور ایسی زمین بنائی۔
پھر ایک دلیل اپنی ہستی پر دیتا ہے اور وہ یہ ہے۔
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلْلِ وَالْإِكْرَامِ "
یعنی ہر ایک چیز معرض زوال میں ہے اور جو باقی رہنے والا ہے وہ خدا ہے جو جلال والا
اور بزرگی والا ہے۔ اب دیکھو کہ اگر ہم فرض کر لیں کہ ایسا ہو کہ زمین ذرہ ذرہ ہو جائے اور
اجرام فلکی بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو ہو جائیں جائیں اور اور ان ان پر پر معدوم معدوم کر کرنے والی ایک ایسی ہوا ہوا چلے چلے ج؟ جو تمام
نشان ان چیزوں کے مٹادے مگر پھر بھی عقل اس بات کو مانتی اور قبول کرتی ہے بلکہ صحیح
کانشنس اس کو ضروری سمجھتا ہے کہ اس تمام نیستی کے بعد بھی ایک چیز باقی رہ جائے جس پر
ايس : ۴۱
ابراهيم :
الرحمن: ۲۷، ۲۸
فنا طاری نہ ہو اور تبدل اور تغیر کو قبول نہ کرے اور اپنی پہلی حالت پر باقی رہے۔ پس وہ وہی
خدا ہے جو تمام فانی صورتوں کو ظہور میں لایا اور خو دفنا کی دست برد سے محفوظ رہا۔
پھر ایک اور دلیل اپنی ہستی پر قرآن شریف میں پیش کرتا ہے۔
الَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى
یعنی میں نے روحوں کو کہا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں ۔
اس آیت میں خدا تعالیٰ قصہ کے رنگ میں روحوں کی اس خاصیت کو بیان فرماتا ہے جو ان کی
فطرت میں اُس نے رکھی ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ کوئی روح فطرت کی رو سے خدا تعالیٰ کا ۴۲
انکار نہیں کر سکتی ۔ صرف منکروں کو اپنے خیال میں دلیل نہ ملنے کی وجہ سے انکار ہے مگر باوجود
اس انکار کے وہ اس بات کو مانتے ہیں کہ ہر ایک حادث کے واسطے ضرور ایک محدث ہے۔
دنیا میں ایسا کوئی نادان نہیں کہ اگر مثلاً بدن میں کوئی بیماری ظاہر ہو تو وہ اس بات پر اصرار کرے
که در پردہ اس بیماری کے ظہور کی کوئی علت نہیں۔ اگر یہ سلسلہ دنیا کا علل اور معلول سے
مربوط نہ ہوتا تو قبل از وقت یہ بتا دینا کہ فلاں تاریخ طوفان آئے گا یا آندھی آئے گی یا خسوف
ہوگا یا کسوف ہوگا یا فلاں وقت بیمار مر جائے گا یا فلاں وقت تک ایک بیماری کے ساتھ فلاں
بیماری لاحق ہو جائے گی ۔ یہ تمام باتیں غیر ممکن ہو جائیں ۔ پس ایسا محقق اگر چہ خدا کے وجود کا
اقرار نہیں کرتا مگر ایک طور سے تو اس نے اقرار کر ہی دیا کہ وہ بھی ہماری طرح معلولات کے لئے
علل کی تلاش میں ہے۔ یہ بھی ایک قسم کا اقرار ہے اگر چہ کمال اقرار نہیں۔ ماسوا اس کے اگر کسی
ترکیب سے ایک منکر وجود باری کو ایسے طور سے بے ہوش کیا جائے کہ وہ اس سفلی زندگی کے
خیالات سے بالکل الگ ہو کر اور تمام ارادوں سے معطل رہ کر اعلیٰ ہستی کے قبضہ میں ہو جائے تو
وہ اس صورت میں خدا کے وجود کا اقرار کرے گا ۔ انکار نہیں کرے گا جیسا کہ اس پر بڑے بڑے
مجربین کا تجربہ شاہد ہے۔ سوایسی حالت کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے اور مطلب آیت یہ
ہے کہ انکار وجود باری صرف سفلی زندگی تک ہے ورنہ اصل فطرت میں اقرار بھرا ہوا ہے۔
الاعراف: ۱۷۳