صفات باری تعالی
اِسلامی اُصول کی فلاسفی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
صفات باری تعالی
یہ دلائل وجود باری پر ہیں جو ہم نے بطور نمونہ کے لکھ دیئے ۔ بعد اس کے یہ بھی جاننا
چاہیے کہ جس خدا کی طرف ہمیں قرآن شریف نے بلایا ہے اس کی اس نے یہ صفات لکھی ہیں ۔
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ !
مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ
الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ] هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ
لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ
وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ، عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ رَبِّ الْعُلَمِينَ
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ لَ أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ
إِذَا دَعَانِ - اَلْحَيُّ الْقَيُّومُ ^ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ۔ اللَّهُ الصَّمَدُ۔
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ۔
یعنی وہ خدا جو واحد لاشریک ہے جس کے سوا کوئی بھی پرستش اور فرمانبرداری کے
لائق نہیں ۔ یہ اس لئے فرمایا کہ اگر وہ لاشریک نہ ہو تو شاید اس کی طاقت پر دشمن کی طاقت
غالب آ جائے ۔ اس صورت میں خدائی معرض خطرہ میں رہے گی ۔ اور یہ جو فرمایا کہ اس کے
سوا کوئی پرستش کے لائق نہیں اس سے یہ مطلب ہے کہ وہ ایسا کامل خدا ہے جس کی صفات اور
خوبیاں اور کمالات ایسے اعلیٰ اور بلند ہیں کہ اگر موجودات میں سے بوجہ صفات کاملہ کے ایک
خدا انتخاب کرنا چاہیں یا دل میں عمدہ سے عمدہ اور اعلیٰ سے اعلیٰ خدا کی صفات فرض کریں
تو سب سے اعلیٰ جس سے بڑھ کر کوئی اعلیٰ نہیں ہو سکتا ۔ و ہو سکتا ۔ وہی خدا ہے ؟ اہے جس کی پرستش میں
ادنی کو شریک کرنا ظلم ہے۔ پھر فرمایا کہ عالم الغیب ہے یعنی اپنی ذات کو آپ ہی جانتا ہے
ا الحشر: ۲۳ ۲ الفاتحة : - الحشر : ۲۴ الحشر: ۲۵ ۵ البقرة : ٢١ الفاتحة : ۲ تا ۴
ك البقرة : ۱۸۷ البقرة : ۲۵۶ و الاخلاص: ۲ تا ۵
اس کی ذات پر کوئی احاطہ نہیں کر سکتا۔ ہم آفتاب اور ماہتاب اور ہر ایک مخلوق کا سرا پاد یکھ سکتے ۴۳
ہیں مگر خدا کا سرا پا د یکھنے سے قاصر ہیں پھر فرمایا کہ وہ عالم الشهادة ہے یعنی کوئی چیز اس کی
نظر سے پردہ میں نہیں ہے۔ یہ جائز نہیں کہ وہ خدا کہلا کر پھر علم اشیاء سے غافل ہو۔ وہ اس عالم
کے ذرہ ذرہ پر اپنی نظر رکھتا ہے لیکن انسان نہیں رکھ سکتا۔ وہ جانتا ہے کہ کب اس نظام کو توڑ
دے گا اور قیامت برپا کر دے گا۔ اور اس کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ ایسا کب ہوگا ؟ سو وہی خدا
ہے جو ان تمام وقتوں کو جانتا ہے ۔ پھر فرمایا کہ هُوَ الرَّحْمَن یعنی وہ جانداروں کی ہستی اور ان
کے اعمال سے پہلے محض اپنے لطف سے نہ کسی غرض سے اور نہ کسی عمل کی پاداش میں ان کے
لئے سامان راحت میسر کرتا ہے جیسا کہ آفتاب اور زمین اور دوسری تمام چیزوں کو ہمارے
وجود اور ہمارے اعمال کے وجود سے پہلے ہمارے لئے بنا دیا۔ اس عطیہ کا نام خدا کی کتاب
میں رحمانیت ہے اور اس کام کے لحاظ سے خدا تعالیٰ رحمن کہلاتا ہے اور پھر فرمایا کہ الرَّحِیم
یعنی وہ خدا نیک عملوں کی نیک تر جزا دیتا ہے اور کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا اور اس کام کے
لحاظ سے رحیم کہلاتا ہے اور یہ صفت رحیمیت کے نام سے موسوم ہے اور پھر فرمایا ملِكِ يَوْمِ
الدین یعنی وہ خدا ہر ایک کی جزا اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔ اس کا کوئی ایسا کار پرداز نہیں جس کو
اس نے زمین آسمان کی حکومت سونپ دی ہو اور آپ الگ ہو بیٹھا ہوا اور آپ کچھ نہ کرتا ہو
وہی کار پرداز سب کچھ جزا سزاد یتا ہو یا آئندہ دینے والا ہو اور پھر فرمایا الْمَلِكُ القُدُّوسُ یعنی
وہ خدا بادشاہ ہے جس پر کوئی داغ عیب نہیں۔ یہ ظاہر ہے کہ انسانی بادشاہت عیب سے خالی
نہیں۔ اگر مثلاً تمام رعیت جلا وطن ہو کر دوسرے ملک کی طرف بھاگ جاوے تو پھر بادشاہی
قائم نہیں رہ سکتی یا اگر مثلاً تمام رعیت قحط زدہ ہو جائے تو پھر خراج شاہی کہاں سے آئے اور اگر
رعیت کے لوگ اس سے بحث شروع کر دیں کہ تجھ میں ہم سے زیادہ کیا ہے تو وہ کونسی لیاقت اپنی
ثابت کرے۔ پس خدا تعالیٰ کی بادشاہی ایسی نہیں ہے۔ وہ ایک دم میں تمام ملک کو فنا کر کے
اور مخلوقات پیدا کر سکتا ہے۔ اگر وہ ایسا خالق اور قادر نہ ہوتا تو پھر بحر ظلم کے اس کی بادشاہت
چل نہ سکتی کیونکہ وہ دنیا کو ایک مرتبہ معافی اور نجات دے کر پھر دوسری دنیا کہاں سے لاتا۔ کیا
نجات یافتہ لوگوں کو دنیا میں بھیجنے کے لئے پھر پکڑتا اور ظلم کی راہ سے اپنی معافی اور نجات دہی
کو واپس لیتا تو اس صورت میں اس کی خدائی میں فرق آتا اور دنیا کے بادشاہوں کی طرح
داغدار بادشاہ ہوتا جو دنیا کے لئے قانون بناتے ہیں۔ بات بات میں بگڑتے ہیں اور اپنی
خود غرضی کے وقتوں پر جب دیکھتے ہیں کہ ظلم کے بغیر چارہ نہیں تو ظلم کو شیر مادر سمجھ لیتے ہیں۔
مثلاً قانون شاہی جائز رکھتا ہے کہ ایک جہاز کو بچانے کے لئے ایک کشتی کے سواروں کو تباہی
میں ڈال دیا جائے اور ہلاک کیا جائے مگر خدا کو تو یہ اضطرار پیش نہیں آنا چاہیے ۔ پس اگر
خدا پورا قادر اور عدم سے پیدا کرنے والا نہ ہوتا تو یا تو وہ کمزور راجوں کی طرح قدرت کی جگہ
ظلم سے کام لیتا اور یا عادل بن کر خدائی کو ہی الوادع کہتا بلکہ خدا کا جہاز تمام قدرتوں کے
۴۴) ساتھ سچے انصاف پر چل ر پر چل رہا ہے۔ پھر فرمایا السلام یعنی وہ خدا جو تمام عیبوں اور مصائب
اور سختیوں سے محفوظ ہے بلکہ سلامتی دینے والا ہے۔ اس کے معنے بھی ظاہر ہیں کیونکہ اگر وہ
آپ ہی مصیبتوں میں پڑتا ، لوگوں کے ہاتھ سے مارا جاتا اور اپنے ارادوں میں ناکام رہتا تو
پھر اس بد نمونہ کو دیکھ کر کس طرح دل تسلی پکڑتے کہ ایسا خدا ہمیں ضرور مصیبتوں سے چھڑاوے
گا چنانچہ اللہ تعالیٰ باطل معبودوں کے بارے میں فرماتا ہے۔
إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَنْ يَخْلُقُوا ذُ بَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ وَإِنْ
يَسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لَّا يَسْتَنْقِذُوهُ مِنْهُ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ مَا
قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزُ - الجزو نمبر ۱۷ سوره حج 1
جن لوگوں کو تم خدا بنائے بیٹھے ہو وہ تو ایسے ہیں کہ اگر سب مل کر ایک مکھی پیدا کرنا
ا الحج : ۷۴، ۷۵
چاہیں تو کبھی پیدا نہ کر سکیں اگر چہ ایک دوسرے کی مدد بھی کریں بلکہ اگر مکھی ان کی چیز چھین کر
لے جائے تو انہیں طاقت نہیں ہوگی کہ وہ مکھی سے چیز واپس لے سکیں۔ ان کے پرستار عقل کے
کمزور اور وہ طاقت کے کمزور ہیں۔ کیا خدا ایسے ہوا کرتے ہیں؟ خدا تو وہ ہے کہ سب قوتوں
والوں سے زیادہ قوت والا اور سب پر غالب آنے والا ہے ۔ نہ اُس کو کوئی پکڑ سکے نہ مار
سکے ۔ ایسی غلطیوں میں جو لوگ پڑتے ہیں وہ خدا کی قدر نہیں پہچانتے اور نہیں جانتے خدا کیسا
ہونا چاہیے اور پھر فرمایا کہ خدا امن کا بخشنے والا اور اپنے کمالات اور توحید پر دلائل قائم کرنے والا
ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ سچے خدا کا ماننے والا کسی مجلس میں شرمندہ نہیں ہو
سکتا اور نہ خدا کے سامنے شرمندہ ہوگا کیونکہ اس کے پاس زبردست دلائل ہوتے ہیں لیکن بناوٹی
خدا کا ماننے والا بڑی مصیبت میں ہوتا ہے۔ وہ بجائے دلائل بیان کرنے کے ہر ایک بے ہودہ
بات کو راز میں داخل کرتا ہے تا ہنسی نہ ہو اور ثابت شدہ غلطیوں کو چھپانا چاہتا ہے۔
اور پھر فرمایا کہ الميهمن العزيز الجبار المتکبر یعنی وہ سب کا محافظ ہے اور
سب پر غالب اور بگڑے ہوئے کاموں کا بنانے والا ہے اور اس کی ذات نہایت ہی مستغنی
ہے اور فرمایا۔ هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى یعنی وہ
ایسا خدا ہے کہ جسموں کا بھی پیدا کرنے والا اور روحوں کا بھی پیدا کرنے والا ۔ رحم میں تصویر
کھینچنے والا ہے۔ تمام نیک نام جہاں تک خیال میں آ سکیں سب اُسی کے نام ہیں۔ اور پھر
فرمایا۔ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔ یعنی آسمان کے
لوگ بھی اس کے نام کو پاکی سے یاد کرتے ہیں اور زمین کے لوگ بھی ۔ اس آیت میں اشارہ
فرمایا کہ آسمانی اجرام میں آبادی ہے اور وہ لوگ بھی پابند خدا کی ہدایتوں کے ہیں اور پھر
فرمايا على كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ یعنی خدا بڑا قادر ہے ۔ یہ پرستاروں کے لئے تسلی ہے کیونکہ
اگر خدا عاجز ہوا اور قادر نہ ہو تو ایسے خدا سے کیا امید رکھیں اور پھر فرمایا۔ رب العالمين۔
الرحمن الرحيم۔ مالك يوم الدين۔ اجيب دعوة الداع اذا دعان یعنی وہی خدا
ہے جو تمام عالموں کا پرورش کرنے والا ۔ رحمن رحیم اور جزا کے دن کا آپ مالک ہے۔ اس اختیار
کو کسی کے ہاتھ میں نہیں دیا۔ ہر ایک پکارنے والے کی پکار کو سننے والا اور جواب دینے والا یعنی
۴۵ دعاؤں کا قبول کرنے والا اور پھر فرمایا۔ الحی القیوم یعنی ہمیشہ رہنے والا اور تمام جانوں کی
جان اور سب کے وجود کا سہارا۔ یہ اس لئے کہا کہ وہ ازلی ابدی نہ ہو تو اس کی زندگی کے بارے
میں بھی دھڑکا رہے گا کہ شاید ہم سے پہلے فوت نہ ہو جائے ۔ اور پھر فرمایا کہ وہ خدا اکیلا خدا ہے
نہ وہ کسی کا بیٹا اور نہ کوئی اس کا بیٹا اور نہ کوئی اس کے برابر اور نہ کوئی اس کا ہم جنس ۔
اور یادر ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید کو صحیح طور پر ماننا اور اس میں زیادت یا کمی نہ کرنا۔
یہ وہ عدل ہے جو انسان اپنے مالک حقیقی کے حق میں بجالاتا ہے۔ یہ تمام حصہ اخلاقی تعلیم کا ہے
جو قرآن شریف کی تعلیم میں سے درج ہوا ہے۔ اس میں اصول یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمام
اخلاق کو افراط اور تفریط سے بچایا ہے۔ اور ہر ایک خلق کو اس حالت میں خلق کے نام سے موسوم
کیا ہے کہ جب اپنی واقعی اور واجب حد سے کم و بیش نہ ہو۔ یہ تو ظاہر ہے کہ نیکی حقیقی وہی چیز
ہے جو دو حدوں کے وسط میں ہوتی ہے یعنی زیادتی اور کمی یا افراط اور تفریط کے درمیان ہوتی
ہے۔ ہر ایک عادت جو وسط کی طرف کھینچے اور وسط پر قائم کرے وہی خلق فاضل کو پیدا کرتی ہے۔
اور موقعہ کا پہچاننا ایک وسط ہے مثلاً اگر زمیندار اپنا تخم وقت سے پہلے بودے یا وقت کے بعد ۔
دونوں صورتوں میں وہ وسط کو چھوڑتا ۔ ا ہے۔ نیکی اور حق اور حکمت سب وسط میں ہے اور وسط موقع
بینی میں ۔ یا یوں سمجھ لو کہ حق وہ چیز ہے کہ ہمیشہ دو متقابل باطلوں کے وسط میں ہوتا ہے اور اس
میں کچھ شک نہیں کہ عین م موقعہ کا التزام ہمیشہ انسان کو وسط میں رکھتا ہے اور خدا شناسی کے
بارے میں وسط کی شناخت یہ ہے کہ خدا کی صفات بیان کر ۔ ہے کہ خدا کی صفات بیان کرنے میں نہ تو نفی صفات کے پہلو کی
طرف جھک جائے اور نہ خدا کو جسمانی چیزوں کا مشابہ قرار دے۔ یہی طریق قرآن شریف
محل
نے صفات باری تعالیٰ میں اختیار کیا ہے چنانچہ وہ یہ بھی فرماتا ہے کہ خدا سنتا، جانتا، بولتا ، کلام
کرتا ہے اور پھر مخلوق کی مشابہت سے بچانے کے لئے یہ بھی فرماتا ہے۔
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ فَلَا تَضْرِبُوا لِلَّهِ الْأَمْثَالَ
یعنی خدا کی ذات اور صفات میں کوئی اس کا شریک نہیں ۔ اس کے لئے مخلوق سے مثالیں مت
دو۔ سوخدا کی ذات کو تشبیہ اور تنزیہ کے بین بین رکھنا یہی وسط ہے۔ غرض اسلام کی تعلیم
میانہ روی کی تعلیم ہے۔ سورہ فاتحہ بھی میانہ روی کی ہدایت فرماتی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے۔ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ مغضوب علیہم سے وہ لوگ مراد ہیں جو
خدا تعالیٰ کے مقابل پر قوت غضبی کو استعمال کر کے قومی سبعیہ کی پیروی کرتے ہیں اور ضالین سے
وہ مراد ہیں جو قوی بہیمیہ کی پیروی کرتے ہیں۔ اور میانہ طریق وہ ہے جس کو لفظ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ سے یاد فرمایا ہے۔ غرض اس مبارک امت کے لئے قرآن شریف میں وسط کی ہدایت
ہے۔ توریت میں خدا تعالیٰ نے انتظامی امور پر زور دیا تھا اور انجیل میں عفو اور درگذر پر زور دیا
تھا اور اس امت کو موقعہ شناسی اور وسط کی تعلیم ملی چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا
یعنی ہم نے تم کو وسط پر عمل کرنے والے بنایا اور وسط کی تعلیم تمہیں دی۔ سو مبارک وہ
جو وسط پر چلتے ہیں۔خیر الامور اوسطھا۔
روحانی حالتیں
تیسرا حصہ یعنی یہ کہ روحانی حالتیں کیا ہیں؟ واضح رہے کہ ہم پہلے اس سے بیان (۴۶)
کر چکے ہیں کہ بموجب ہدایت قرآن شریف کے روحانی حالتوں کا منبع اور سرچشمہ نفس مطمئنہ
ہے جو انسان کو با اخلاق ہونے کے مرتبہ سے باخدا ہونے کے مرتبہ تک پہنچاتا ہے جیسا کہ
اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔
اصل مسودہ میں خدا دیکھتا سنتا“ کے الفاظ مرقوم ہیں ۔ (ناشر) لا الشورى : ۱۲ النحل ۳۷۵ البقرة: ۱۴۴