عالم معاد کے متعلق تین قرآنی معارف

اِسلامی اُصول کی فلاسفی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جس کا نمونہ شوق دلانے کے لئے پہلے ہی دیا جاتا ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی
یا د رکھنا چاہیے کہ با خدا آدمی دنیا میں سے نہیں ہوتا اس لئے تو دنیا اس سے بغض رکھتی
ہے بلکہ وہ آسمان سے ہوتا ہے اس لئے آسمانی نعمت اس کو ملتی ہے۔ دنیا کا آدمی دنیا کی نعمتیں پاتا
ہے اور آسمان کا آسمانی نعمتیں حاصل کرتا ہے۔ سو یہ بالکل سچ ہے کہ وہ نعمتیں دنیا کے کانوں
اور دنیا کے دلوں اور دنیا کی آنکھوں سے چھپائی گئ پائی گئیں لیکن جس کی دنیوی زندگی پر موت آ جائے
۲۰ اور وہ پیالہ روحانی طور پر اس کو پلایا جائے جو آگے جسمانی طور پر پیا جائے گا اس کو یہ پینا
اس وقت یاد آ جائے گا جبکہ وہی پیالہ جسمانی طور پر اس کو دیا جائے گا لیکن یہ بھی سچ ہے کہ
وہ اس نعمت سے دنیا کی آنکھ اور کان وغیرہ کو بے خبر سمجھے گا۔ چونکہ وہ دنیا میں تھا اگر چہ دنیا میں کرچہ
سے نہیں تھا اس لئے وہ بھی گواہی دے گا کہ دنیا کی نعمتوں سے وہ نعمت نہیں ۔ نہ دنیا میں اس کی
آنکھ نے ایسی نعمت دیکھی نہ کان نے سنی اور نہ دل میں گذری لیکن دوسری زندگی میں اس کے
نمونے دیکھے جو دنیا میں سے نہیں تھے بلکہ وہ آنے والے جہان کی ایک خبر تھی اور اُسی سے اُس کا
رشتہ اور تعلق تھا۔ دنیا سے کچھ تعلق نہیں تھا۔
عالم معاد کے متعلق تین قرآنی معارف
اب قاعدہ کلی کے طور پر یہ بات بھی یادرکھنی چاہیے کہ موت کے بعد جو حالتیں پیش آتی
ہیں۔ قرآن شریف نے انہیں تین قسم پر منقسم کیا ہے اور عالم معاد کے متعلق یہ تین قرآنی معارف
ہیں جن کو ہم جدا جدا اس جگہ ذکر کرتے ہیں۔
پہلا دقیقه معرفت
اول ۔ یہ دقیقہ معرفت ہے کہ قرآن شریف بار بار یہی فرماتا ہے کہ عالم آخرت کوئی نئی
چیز نہیں ہے بلکہ اسکے تمام نظارے اسی دنیوی زندگی کے اظلال و آثار ہیں جیسا کہ وہ فرماتا ہے
وَكُلَّ إِنْسَانِ الْزَمْنُهُ طَبِرَهُ فِي عُنُقِهِ وَنُخْرِجُ لَهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ
كِتُبًا يَلْقَهُ مَنْشُورًا
بنی اسرائیل: ۱۴

یعنی ہم نے اسی دنیا میں ہر ایک شخص کے اعمال کا اثر اس کی گردن سے باندھ رکھا ہے
اور انہیں پوشیدہ اثروں کو ہم قیامت کے دن ظاہر کر دیں گے اور ایک کھلے کھلے اعمال نامہ کی
شکل پر دکھلاویں گے۔ اس آیت میں جو طائر کا لفظ ہے تو واضح ہو کہ طائر اصل میں پرندہ کو
کہتے ہیں پھر استعارہ کے طور پر اس سے مراد عمل بھی لیا گیا ہے کیونکہ ہر ایک عمل نیک ہو یا بد ہو
وہ وقوع کے بعد پرندہ کی طرح پرواز کر جاتا ہے اور مشقت یا لذت اس کی کالعدم ہو جاتی ہے
اور دل پر اس کی کثافت یا لطافت باقی رہ جاتی ہے۔
یہ قرآنی اصول ہے کہ ہر ایک عمل پوشیدہ طور پر اپنے نقوش جماتا رہتا ہے جس طور کا
انسان کا فعل ہوتا ہے اس کے مناسب حال ایک خدا تعالیٰ کا فعل صادر ہوتا ہے اور وہ فعل اس گناہ
کو یا اس کی نیکی کو ضائع ہونے نہیں دیتا بلکہ اس کے نقوش دل پر ، منہ پر ، آنکھوں پر کانوں پر،
ہاتھوں پر، پیروں پر لکھے جاتے ہیں اور یہی پوشیدہ طور پر ایک اعمالنامہ ہے جو دوسری زندگی میں
کھلے طور پر ظاہر ہو جائے گا۔
اور پھر ایک دوسری جگہ بہشتیوں کے بارے میں فرماتا ہے۔
يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ يَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ
أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ !
یعنی اس دن بھی ایمانی نور جو پوشیدہ طور پر مومنوں کو حاصل ہے کھلے کھلے طور پر ان کے آگے
اور ان کے داہنے ہاتھ پر دوڑتا نظر آئے گا۔ پھر ایک اور جگہ بدکاروں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔
الحديد: ۱۳
الْهُكُمُ التَّكَاثُرُ حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ كَلَّا سَوْفَ
تَعْلَمُونَ ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ
عِلْمَ الْيَقِينِ لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ

آج 10 میں سے 10 باقی