علم کی تین قسمیں
اِسلامی اُصول کی فلاسفی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْيَقِينِ ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ !
یعنی دنیا کی کثرت حرص و ہوا نے تمہیں آخرت کی تلاش سے روک رکھا یہاں تک کہ تم
قبروں میں جا پڑے۔ دنیا سے دل مت لگاؤ تم عنقریب جان لو گے کہ دنیا سے دل لگانا اچھا نہیں۔
پھر میں کہتا ہوں کہ عنقریب تم جان لو گے کہ دنیا سے دل لگانا اچھا نہیں ۔ اگر تمہیں یقینی علم حاصل
ہو تو تم دوزخ کو اسی دنیا میں دیکھ لوگے ۔ پھر برزخ کے عالم میں یقین کی آنکھوں کے ساتھ
دیکھو گے۔ پھر عالم حشر اجساد میں پورے مواخذہ میں آ جاؤ گے اور وہ عذاب تم پر کامل طور پر
وارد ہو جائے گا اور صرف قال سے نہیں بلکہ حال سے تمہیں دوزخ کا علم حاصل ہو جائے گا۔
علم کی تین قسمیں
ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے صاف فرما دیا ہے کہ اسی جہان میں بدکاروں کے لئے
جہنمی زندگی پوشیدہ طور پر ہوتی ہے اور اگر غور کریں تو اپنی دوزخ کو اسی دنیا میں دیکھ لیں گے
اور اس جگہ اللہ تعالیٰ نے علم کو تین درجوں پر منقسم کیا ہے یعنی علم الیقین ، عین الیقین ، حق الیقین
اور عام کے سمجھنے کے لئے ان تینوں علموں کی یہ مثالیں ہیں کہ اگر مثلاً ایک شخص دور سے کسی جگہ
بہت سا دھواں دیکھے اور پھر دھوئیں سے ذہن منتقل ہو کر آگ کی طرف چلا جائے اور آگ کے
وجود کا یقین کرے اور اس خیال سے کہ دھوئیں اور آگ میں ایک تعلق لا ینفک اور ملازمت تامہ
ہے۔ جہاں دھواں ہے ا دھواں ہو گا ضرور ہے کہ آگ بھی ہو۔ گ بھی ہو۔ پس اس علم کا نام علم الیقین ہے اور پھر جب
آگ کے شعلے دیکھ لے تو اس علم کا نام عین الیقین ہے اور جب اس آگ میں آپ ہی داخل ہو
جائے تو اس علم کا نام حق الیقین ہے۔ اب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جہنم کے وجود کا علم الیقین تو
اسی دنیا میں ہو سکتا ہے پھر عالم برزخ میں عین الیقین حاصل ہوگا اور عالم حشر اجساد میں وہی علم
حق الیقین کے کامل مرتبہ تک پہنچے گا۔
تین عالم
اس جگہ واضح رہے کہ قرآنی تعلیم کی رو سے تین عالم ثابت ہوتے ہیں۔
التكاثر : ۲ تا ۹
اول: دنیا جس کا نام عالم کسب اور نشاء اولی ہے اسی دنیا میں انسان
اکتساب نیکی کا یا بدی کا کرتا ہے اور اگر چہ عالم بعث میں نیکوں کے واسطے ترقیات ہیں مگر وہ محض
خدا کے فضل سے ہے سے ہیں ۔ انسان کے کسب کو ان میں دخل نہیں ۔
(۲) اور دوسرے عالم کا نام برزخ ہے۔ اصل میں لفظ برزخ لغت عرب میں اس
☆
چیز کو کہتے ہیں کہ جو دو چیزوں کے درمیان واقع ہو۔ سو چونکہ یہ زمانہ عالم بعث اور عالم نشاء اولی
میں واقع ہے۔ اس لئے اس کا نام برزخ ہے لیکن یہ لفظ قدیم سے اور جب سے کہ دنیا کی بناء
پڑی عالم درمیانی پر بولا گیا ہے۔ اس لئے اس لفظ میں عالم درمیانی کے وجود پر ایک عظیم الشان
شہادت مخفی ہے۔ جیم ہے۔ منن الرحمن میں ثابت کر چکے ہیں کہ عربی کے الفا کے الفاظ وہ الفاظ ہیں جو
خدا کے منہ سے نکلے ہیں اور دنیا میں فقط یہی ایک زبان ہے جو خدائے قدوس کی زبان اور قدیم
اور تمام علوم کا سر چشمہ اور تمام زبانوں کی ما اور خدا کی وحی کا پہلا اور پچھلا تخت گاہ ہے۔ خدا کی
وحی کا پہلا تخت گاہ اس لئے کہ تمام عربی خدا کا کلام تھا جو قدیم سے خدا کے ساتھ تھا۔ پھر وہی
کلام دنیا میں اترا اور دنیا نے اس سے اپنی بولیاں بنائیں ۔ اور آخری تخت گاہ خدا کا اس لئے
لغت عربی ٹھہری کہ آخری کتاب خدا تعالیٰ کی جو قرآن شریف ہے ۔ عربی میں نازل ہوئی ۔
سو برزخ عربی لفظ ہے جو مرکب ہے رخ اور بَر سے جس کے معنے یہ ہیں کہ طریق کسب ۶۲)
اعمال ختم ہو گیا اور ایک مخفی حالت میں پڑ گیا۔ برزخ کی حالت وہ حالت ہے کہ جب یہ
نا پائیدار ترکیب انسانی تفرق پذیر ہو جاتی ہے اور روح الگ اور جسم الگ ہو جاتا ہے اور جیسا
کہ دیکھا گیا ہے جسم کسی گڑھے میں ڈال دیا جاتا ہے اور روح بھی ایک قسم کے گڑھے میں پڑ
جاتی ہے جس پر لفظ زخ کا دلالت کرتا ہے کیونکہ وہ افعال کسب خیر یا شر پر قادر نہیں ہو سکتی کہ
جو جسم کے تعلقات سے اس سے صادر ہو سکتے تھے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ ہماری روح کی عمدہ صحت
جسم پر موقوف ہے۔ دماغ کے ایک خاص حصہ پر چوٹ لگنے سے حافظہ جاتا رہتا ہے اور
دوسرے حصہ پر آفت پہنچنے سے قوت متفکرہ رخصت ہوتی ہے اور تمام ہوش و حواس رخصت
اصل مسودہ میں ” ہم اپنی کتاب “ کے الفاظ بھی مرقوم ہیں ۔ (ناشر)
ہو جاتے ہیں اور دماغ میں اب کسی قسم کا تشنج ہو جائے یا ورم پیدا ہو یا خون یا کوئی اور مادہ ٹھہر
جائے اور کسی سده تام یا غیر تام کو پیدا کرے تو غشی یا مرگی یا سکتہ معاً لاحق حال ہو جاتا ہے۔
پس ہمارا قدیم کا تجربہ ہمیں یقینی طور پر سکھلاتا ہے کہ ہماری روح بغیر تعلق جسم کے بالکل نکمی
ہے۔ سو یہ بات بالکل باطل ہے کہ ہم ایسا خیال کریں کہ کسی وقت میں ہماری مجرد روح جس کے
ساتھ جسم نہیں ہے کسی خوشحالی کو پاسکتی ہے۔ اگر ہم قصہ کے طور پر اس کو قبول کریں تو کریں لیکن
معقولی طور پر اس کے ساتھ کوئی دلیل نہیں ۔ ہم بالکل سمجھ نہیں سکتے کہ وہ ہماری روح جسم کے
ادنی ادنی خلل کے وقت بیکار ہو کر بیٹھ جاتی ہے وہ اس روز کیونکر کامل حالت پر رہے گی جبکہ
بالکل جسم کے تعلقات سے محروم کی جائے گی ۔ کیا ہر روز ہمیں تجربہ نہیں سمجھا تا کہ روح کی صحت
کے لئے جسم کی صحت ضروری ہے۔ جب ایک شخص ہم میں سے پیر فرتوت ہو جاتا ہے تو ساتھ ہی
اس کی روح بھی بوڑھی ہو جاتی ہے۔ اس کا تمام علمی سرمایہ بڑھاپے کا چور چرا کر لے جاتا ہے
جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔
لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا
یعنی انسان بڑھا ہو کر ایسی حالت تک پہنچ جاتا ہے کہ پڑھ پڑھا کر پھر جاہل بن جاتا
ہے۔ پس ہمارا یہ مشاہدہ اس بات پر کافی دلیل ہے کہ روح بغیر جسم کے کچھ چیز نہیں ۔ پھر یہ خیال
بھی انسان کو حقیقی سچائی کی طرف توجہ دلاتا ہے اگر روح بغیر جسم کے کچھ چیز ہوتی تو خدا تعالیٰ کا
یہ کام لغو ٹھہرتا کہ اس کو خواہ نخواہ جسم فانی سے پیوند دے دیتا۔ اور پھر یہ بھی سوچنے کے لائق ہے کہ
خدا تعالیٰ نے انسان کو غیر متناہی ترقیات کے لئے پیدا کیا ہے۔ پس جس حالت میں انسان اس
مختصر زندگی کی ترقیات کو بغیر رفاقت جسم کے حاصل نہیں کر سکا تو کیوں کر امید رکھیں کہ ان
نامتناہی ترقیات کو جونا پیدا کنار ہیں بغیر رفاقت جسم کے خود بخود حاصل کرلے گا۔
سوان تمام دلائل سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ روح کے افعال کاملہ صادر ہونے کیلئے اسلامی
الحج : 1
اصول کے رو سے جسم کی رفاقت روح کے ساتھ دائمی ہے۔ گوموت کے بعد یہ فانی جسم روح سے
الگ ہو جاتا ہے مگر عالم برزخ میں مستعار طور پر ہر ایک روح کو کسی قدر اپنے اعمال کا مزہ چکھنے
کے لئے جسم ملتا ہے۔ وہ جسم اس جسم کی قسم میں سے نہیں ہوتا بلکہ ایک نور سے یا ایک تاریکی سے ۶۳
جیسا کہ اعمال کی صورت ہو جسم طیار ہوتا ہے۔ گویا کہ اس عالم میں انسان کی عملی حالتیں جسم کا کام
دیتی ہیں۔ ایسا ہی خدا کے کلام میں بار بار ذکر آیا ہے اور بعض جسم نورانی اور بعض ظلمانی قرار
دیئے ہیں جو اعمال کی روشنی یا اعمال کی ظلمت سے طیار ہوتے ہیں۔ اگر چہ یہ راز ایک نہایت
دقیق راز ہے مگر غیر معقول نہیں۔ انسان کامل اسی زندگی میں ایک نورانی وجود اس کیفیت جسم
کے علاوہ پاسکتا ہے اور عالم مکاشفات میں اس کی بہت مثالیں ہیں۔ اگر چہ ایسے شخص کو سمجھانا
مشکل ہوتا ہے جو صرف ایک موٹی عقل کی حد تک ٹھہرا ہوا ہے لیکن جن کو عالم مکاشفات میں سے
کچھ حصہ ہے وہ اس قسم کے جسم کو جو اعمال سے طیار ہوتا ہے تعجب اور استبعاد کی نگہ سے نہیں
دیکھیں گے بلکہ اس مضمون سے لذت اٹھائیں گے۔
غرض یہ جسم جو اعمال کی کیفیت سے ملتا ہے یہی عالم برزخ میں نیک و بد کی جزاء کا
موجب ہو جاتا ہے۔ میں اس میں صاحب تجربہ ہوں ۔ مجھے کشفی طور پر عین بیداری میں بارہا
بعض مردوں کی ملاقات کا اتفاق ہوا ہے اور میں نے بعض فاسقوں اور گمراہی اختیار کرنے
والوں کا جسم ایسا سیاہ دیکھا ہے کہ گویا وہ دھویں سے بنایا گیا ہے۔ غرض میں اس کو چہ سے ذاتی
واقفیت رکھتا ہوں اور میں زور سے کہتا ہوں کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے ایسا ہی ضرور
مرنے کے بعد ہر ایک کو ہر ایک کو ایک جسم ملتا ہے خواہ نورانی خواہ ظلمانی ۔ انسان کی یہ غلطی ہوگی اگر وہ
ان نہایت بار یک معارف کو صرف عقل کے ذریعہ سے ثابت کرنا چاہے بلکہ جاننا چاہیے کہ جیسا
کہ آنکھ شیریں چیز کا مزہ نہیں بتلا سکتی اور نہ زبان کسی چیز کو دیکھ سکتی ہے ایسا ہی وہ علوم معاد
جو پاک مکاشفات سے حاصل ہو سکتے ہیں صرف عقل کے ذریعہ سے ان کا عقدہ حل نہیں ہو
سکتا۔ خدا نے اس دنیا میں مجہولات کے جاننے کیلئے علیحدہ علیحدہ وسائل رکھے ہیں۔ پس ہر ایک
چیز کو اس کے وسیلہ کے ذریعہ سے ڈھونڈ وتب اسے پالوگے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی
ایک اور بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ خدا نے ان لوگوں کو جو بدکاری اور گمراہی
میں پڑ گئے اپنے کلام میں مردہ کے نام سے موسوم کیا ہے اور نیکوکاروں کو زندہ قرار دیا ہے۔
اس میں بھید یہ ہے کہ جو لوگ خدا سے غافل ہوئے ان کی زندگی کے اسباب جو کھانا پینا اور
شہوتوں کی پیروی تھی منقطع ہو گئے اور روحانی غذا سے ان کو کچھ حصہ نہ تھا۔ پس وہ در حقیقت
مر گئے اور وہ صرف عذاب اٹھانے کے لئے زندہ ہوں گے۔ اسی بھید کی طرف اللہ جل شانہ نے
اشارہ فرمایا ہے جیسا کہ کہتا ہے۔
مَنْ يَّاتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى !
یعنی جو شخص مجرم بن کر خدا کے پاس آئے گا تو اس کا ٹھکانہ جہنم ہے وہ اس میں نہ
مرے گا اور نہ زندہ رہے گا مگر جو لوگ خدا کے محب ہیں وہ موت سے نہیں مرتے کیونکہ ان کا پانی
اور ان کی روٹی ان کے ساتھ ہوتی ہے۔ پھر برزخ کے بعد وہ زمانہ ہے جس کا نام عالم بعث
ہے۔ اس زمانہ میں ہر ایک روح نیک ہو یا بد، صالح ہو یا فاسق ایک کھلا کھلا جسم حاصل کرے
۶۴ گی۔ اور یہ دن خدا کی ان پوری تجلیات کے لئے مقرر کیا گیا ہے جس میں ہر ایک انسان اپنے
رب کی ہستی سے پورے طور پر واقف ہو جائے گا اور ہر ایک شخص اپنی جزاء کے انتہائی نقطہ تک
پہنچے گا۔ یہ تعجب نہیں کرنا چاہیے کہ خدا سے یہ کیوں کر ہو سکے گا کیونکہ وہ ہر ایک قدرت کا مالک
ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے۔
أَوَلَمْ يَرَ الْإِنْسَانُ أَنَّا خَلَقْتُهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ مُّبِينٌ
وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّنَسِيَ خَلْقَهُ قَالَ مَنْ يُحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ
قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنْشَاهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمُ ۔
ا طه : ۷۵
یس : ۷۸ تا ۸۰
أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ بِقَدِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ
T
مِثْلَهُمْ بَلَى وَهُوَ الْخَلْقُ الْعَلِيمُ إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ
يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ فَسُبْحَنَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَ إِلَيْهِ
تُرْجَعُونَ !
یعنی کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اس کو ایک قطرہ پانی سے پیدا کیا جو رحم میں ڈالا
گیا تھا پھر وہ ایک جھگڑنے والا آدمی بن گیا۔ ہمارے لئے باتیں بنانے لگا اور اپنی پیدائش بھول
گیا اور کہنے لگا کہ یہ کیوں کر ممکن ہے کہ جب کہ ہڈیاں بھی سلامت نہیں رہیں گی تو پھر انسان
نئے سرے زندہ ہوگا ۔ ایسی قدرت والا کون ہے جو اس کو زندہ کرے گا۔ ان کو کہہ وہی زندہ
کرے گا جس نے پہلے اس کو پیدا کیا تھا اور وہ ہر ایک قسم سے اور ہر ایک راہ سے زندہ کرنا جانتا
ہے۔ اس کے حکم کی یہ شان ہے کہ جب کسی چیز کے ہونے کا ارادہ کرتا ہے تو صرف یہی کہتا ہے
کہ ہو پس وہ چیز پیدا ہو جاتی ہے۔ پس وہ ذات پاک ہے جس کی ہر ایک چیز پر بادشاہی ہے
اور تم سب اسی کی طرف رجوع کرو گے۔ سو ان آیات میں اللہ جل شانہ نے فرما دیا ہے کہ خدا
کے آگے کوئی چیز انہونی نہیں جس نے ایک قطرہ حقیر سے انسان کو پیدا کیا۔ کیا وہ دوسری مرتبہ
پیدا کرنے سے عاجز ہے؟
اس جگہ ایک اور سوال نا واقفوں کی طرف سے ہو سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ جس
حالت میں تیسرا عالم جو عالم بعث ہے مدت دراز کے بعد آئے گا تو اس صورت میں ہر ایک
نیک و بد کے لئے عالم برزخ صرف بطور حوالات کے ہوا جو ایک امر عبث معلوم ہوتا ہے اس کا
جواب یہ ہے کہ ایسا سمجھنا سراسر غلطی ہے جو محض نا واقعی سے پیدا ہوتی ہے بلکہ خدا کی کتاب
میں نیک و بد کی جزا کے لئے دو مقام پائے جاتے ہیں۔ ایک عالم برزخ جس میں مخفی طور پر ہر
ایک شخص اپنی جزا پائے گا۔ برے لوگ مرنے کے بعد ہی جہنم میں داخل ہوں گے۔ نیک لوگ
ایس ۸۲ تا ۸۴
مرنے کے بعد ہی جنت میں آرام پائیں گے چنانچہ اس قسم کی آیتیں قرآن شریف میں بکثرت
ہیں کہ بحجر دموت کے ہر ایک انسان اپنے اعمال کی جزا د یکھ لیتا ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ ایک بہشتی
کے بارے میں خبر دیتا ہے اور فرماتا ہے۔
قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ
یعنی اس کو کہا گیا کہ تو بہشت میں داخل ہو اور ایسا ہی ایک دوزخی کی خبر دے کر
فرماتا ہے۔
فَرَاهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ ۔
یعنی ایک بہشتی کا ایک دوست دوزخی تھا۔ جب وہ دونوں مر گئے تو بہشتی حیران تھا کہ
۶۵ میرا دوست کہاں ہے۔ پس اس کو دکھلایا گیا کہ وہ جہنم کے درمیان ہے۔ سوجز اسزا کی کارروائی تو
بلا توقف شروع ہو جاتی ہے اور دوزخی دوزخ میں اور بہشتی بہشت میں جاتے ہیں مگر اس کے بعد
ایک اور تجلّی اعلیٰ کا دن ہے جو خدا کی بڑی حکمت نے اس دن کے ظاہر کرنے کا تقاضا کیا ہے
کیونکہ اس نے انسان کو پیدا کیا تا وہ اپنی خالقیت کے ساتھ شناخت کیا جائے اور پھر وہ سب کو
ہلاک کرے گا تا کہ وہ اپنی قہاریت کے ساتھ شناخت کیا جائے اور پھر ایک دن سب کو کامل
زندگی بخش کر ایک میدان میں جمع کرے گا تا کہ وہ اپنی قادریت کے ساتھ پہچانا جائے ۔اب
جاننا چاہیے کہ دقائق مذکورہ میں سے یہ پہلا دقیقہ معرفت تھا جس کا بیان ہوا۔
دوسرا دقیقه معرفت
سرا دقیقه معرفت جس کو عالم معاد کے متعلق قرآن شریف نے ذکر فرمایا ہے وہ
یہ ہے کہ عالم معاد میں وہ تمام امور جو دنیا میں روحانی تھے جسمانی طور پر متمثل ہوں گے خواہ
عالم معاد میں برزخ کا درجہ ہو یا عالم بحث کا درجہ ۔ اس بارے میں جو کچھ خدا تعالیٰ نے
ایس : ۲۷
الصفت : ۵۶