دوسرا دقیقہ معرفت

اِسلامی اُصول کی فلاسفی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فرمایا ہے اس میں سے ایک یہ آیت ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی
مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا
یعنی جو شخص اس جہان میں اندھا ہو گا وہ دوسرے جہان میں بھی اندھا ہوگا۔اس آیت
کا مقصد یہ ہے کہ اس جہان کی روحانی نابینائی اُس جہان میں جسمانی طور پر مشہود اور محسوس
ہوگی ۔ ایسا ہی دوسری آیت میں فرماتا ہے۔
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ ثُمَّ فِي سِلْسِلَةِ
ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ ۔
یعنی اس جہنمی کو پکڑو۔ اس کی گردن میں طوق ڈالو پھر دوزخ میں اس کو جلاؤ پھر
ایسی زنجیر میں جو پیمائش میں سترے گز ہے اس کو داخل کرو۔ جاننا چاہیے کہ ان آیات میں ظاہر
فرمایا ہے کہ دنیا کا روحانی عذاب عالم معاد میں جسمانی طور پر نمودار ہوگا چنانچہ طوق گردن دنیا
کی خواہشوں کا جس نے انسان کے سرکو زمین کی طرف جھکا رکھا تھا وہ عالم ثانی میں ظاہری
صورت پر نظر آ جائے گا اور ایسا ہی دنیا کی گرفتاریوں کی زنجیر پیروں میں پڑی ہوئی دکھائی دے
گی اور دنیا کی خواہشوں کی سوزشوں کی آگ ظاہر ظاہر بھڑ کی ہوئی نظر آئے گی۔
فاسق انسان دنیا کی زندگی میں ہوا و ہوس کا ایک جہنم اپنے اندر رکھتا ہے اور ناکامیوں
میں اس جہنم کی سوزشوں کا احساس کرتا ہے۔ پس جبکہ اپنی فانی شہوات سے دور ڈالا جائے گا اور
ہمیشہ کی نا امیدی طاری ہوگی تو خدا تعالیٰ ان حسرتوں کو جسمانی آگ کے طور پر اس پر ظاہر کرے
گا جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔
وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ ۔
یعنی ان میں اور ان کی خواہشوں کی چیزوں میں جدائی ڈالی جائے گی اور یہی عذاب کی جڑ
بنی اسرائیل: ۷۳
الحاقة : ٣٢،٣١
سبا : ۵۵

ہوگی اور پھر جو فرمایا کہ سنتر گز کی زنجیر میں اس کو داخل کرو۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے
کہ ایک فاسق بسا اوقات ستر برس کی عمر پالیتا ہے بلکہ کئی دفعہ اس دنیا میں اس کو ایسے ستر
برس بھی ملتے ہیں کہ خورد سالی کی عمر اور پیر فرتوت ہونے کی عمر الگ کر کے پھر اس قدر
صاف اور خالص حصہ عمر کا اس کو ملتا ہے جو عقلمندی اور محنت اور کام کے لائق ہوتا ہے لیکن وہ
بد بخت اپنی عمدہ زندگی کے ستر برس دنیا کی گرفتاریوں میں گذارتا ہے اور اس زنجیر سے آزاد
ہونا نہیں چاہتا۔ سو خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ وہی ستر برس جو اس نے گرفتاری
دنیا میں گزارے تھے عالم معاد میں ایک زنجیر کی طرح متمثل ہو جائیں گے جو سترگز کی
ہوگی ۔ ہر ایک گز بجائے ایک سال کے ہے۔ اس جگہ یا د رکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ اپنی طرف
سے بندہ پر کوئی مصیبت نہیں ڈالتا بلکہ وہ انسان کے اپنے برے کام اس کے آگے رکھ دیتا
ہے۔ پھر اسی اپنی سنت کے اظہار میں خدا تعالیٰ ایک اور جگہ فرماتا ہے۔
انْطَلِقُوا إِلى ظِلَّ ذِي ثَلْثِ شُعَبٍ لَّا ظَلِيْلٍ وَلَا يُغْنِي
مِنَ اللَّهَبِ !
یعنی اے بدکارو! گمراہو ! سہ گوشہ سایہ کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں ۔
جو سایہ کا کام نہیں دے سکتیں اور نہ گرمی سے بچا سکتی ہیں ۔ اس آیت میں تین شاخوں
سے مراد قوت سبعی اور بہیمی اور وہمی ۔ ہے۔ جو لوگ ان تینوں قوتوں کو اخلاقی رنگ میں
نہیں لاتے اور ان کی تعدیل نہیں کرتے ان کی یہ قوتیں قیامت میں اس طرح پر نمودار
کی جائیں گی کہ گویا تین شاخیں بغیر پتوں کے کھڑی ہیں اور گرمی سے بچا نہیں سکتیں ۔
اور وہ گرمی سے جلیں گے۔ پھر ایسا ہی خدا تعالیٰ اپنی اسی سنت کے اظہار کے لئے
بہشتیوں کے حق میں فرماتا ہے۔
المرسلت : ۳۲۳۱

يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ يَسْعَى نُورُهُمْ
بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ !
یعنی اس روز تو دیکھے گا کہ مومنوں کا یہ نور جو دنیا میں پوشیدہ طور پر ہے۔ ظاہر ظاہر
ان کے آگے اور ان کے داہنی طرف دوڑتا ہو گا۔
اور پھر ایک اور آیت میں فرماتا ہے۔
يَوْمَ تَبْيَضُ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهُ ۔
یعنی اس دن بعض منہ سیاہ ہو جائیں گے اور بعض سفید اور نورانی ہو جائیں گے اور
پھر ایک اور آیت میں فرماتا ہے۔
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وَعِدَ الْمُتَّقُونَ فِيهَا أَنْهُرٌ مِّنْ مَّاءِ
غَيْرِ اسِنٍ ۚ وَانْهُرُ مِنْ لَّبَنِ لَّمْ يَتَغَيَّرُ طَعْمُهُ وَأَنْهُرٌ مِّنْ خَمْرٍ
لذَّةٍ لِلشَّرِبِينَ وَانْهُرُ مِنْ عَسَلٍ مُصَفًّى ۔
یعنی وہ بہشت جو پر ہیز گاروں کو دی جائے گی اس کی مثال یہ ہے کہ
جیسے ایک باغ ہے اس میں اس پانی کی نہریں ہیں جو کبھی متعفن نہیں ہوتا اور نیز اس
میں اس دودھ کی نہریں ہیں جس کا کبھی مزہ نہیں بدلتا اور نیز اس میں اس شراب کی
نہریں ہیں جو سراسر سرور بخش ہے جس کے ساتھ خمار نہیں اور نیز اس میں اس شہد کی
نہریں ہیں جو نہایت صاف ہے جس کے ساتھ کوئی کثافت نہیں ۔ اس جگہ صاف
طور پر فرمایا کہ اس بہشت کو مثالی طور پر یوں سمجھ لو کہ ان تمام چیزوں کی اس میں
نا پیدا کنار نہریں ہیں وہ زندگی کا پانی جو عارف دنیا میں روحانی طور پر پیتا ہے
اس میں ظاہری طور پر موجود ہے اور وہ روحانی دودھ جس سے وہ شیر خوار بچہ کی
طرح روحانی طور پر دنیا میں پرورش پاتا ہے بہشت میں ظاہر ظاہر دکھائی د۔ دے گا
اور وہ خدا کی محبت کی شراب جس سے وہ دنیا میں روحانی طور پر ہمیشہ مست رہتا تھا
الحديد : ١٣ ال عمران : ۱۰۷
محمد : ۱۶

آج 10 میں سے 10 باقی