تیسرا سوال

اِسلامی اُصول کی فلاسفی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تیسر اسوال
دنیا میں زندگی کے مدعا کیا ہیں
مدعا
اور
ان کا حصول کس طرح ہوتا ہے
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ اگر چہ مختلف الطبائع انسان اپنی کوتاہ نہمی یا پست ہمتی
چه
سے مختلف طور کے مدعا اپنی زندگی کے لئے ٹھہراتے ہیں اور فقط دنیا کے مقاصد اور
آرزوؤں تک چل کر آگے ٹھہر جاتے ہیں مگر وہ مدعا جو خدا تعالیٰ اپنے پاک کلام میں بیان
فرماتا ہے ۔
*
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ !
یعنی میں نے جن اور انسان کو اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ مجھے پہچانیں اور میری
پرستش کریں۔ پس اس آیت کی رو سے اصل مدعا انسان کی زندگی کا خدا کی پرستش اور خدا
کی معرفت اور خدا کے لئے ہو جانا ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ انسان کو یہ تو مرتبہ حاصل نہیں ہے
کہ اپنی زندگی کا مدعا اپنے اختیار سے آپ مقرر کرے کیونکہ انسان نہ اپنی مرضی سے آتا
ہے اور نہ اپنی مرضی سے واپس جائے گا بلکہ وہ ایک مخلوق ہے اور جس نے پیدا کیا اور
تمام حیوانات کی نسبت عمدہ اور اعلیٰ قومی اس کو عنایت کئے اسی نے اس کی زندگی کا ایک
مدعا ٹھہرا رکھا ہے۔ خواہ کوئی انسان اس مدعا کو سمجھے یا نہ سمجھے مگر انسان کی پیدائش کا مدعا
بلا شبہ خدا کی پرستش اور خدا کی معرفت اور خدا میں فانی ہو جانا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
قرآن شریف میں ایک اور جگہ فرماتا ہے۔
اصل مسودہ میں وہ یہ ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے“ کے الفاظ بھی مرقوم ہیں ۔ (ناشر) ل الذریات: ۵۷

إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي
فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا۔
ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۔
یعنی وہ دین جس میں خدا کی معرفت صحیح اور اس کی پرستش احسن طور پر ہے وہ
اسلام ہے اور اسلام انسان کی فطرت میں رکھا گیا ہے اور خدا نے انسان کو اسلام پر پیدا کیا
اور اسلام کے لئے پیدا کیا ہے یعنی یہ چاہا ہے کہ انسان اپنے تمام قومی کے ساتھ اس کی
پرستش اور اطاعت اور محبت میں لگ جائے ۔ اسی وجہ سے اس قادر کریم نے انسان کو تمام
قومی اسلام کے مناسب حال عطا کئے ہیں۔
ان آیتوں کی تفصیل بہت بڑی ہے اور ہم کسی قدر پہلے سوال کے تیسرے حصہ
میں لکھ بھی چکے ہیں لیکن اب ہم مختصر طور پر صرف یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ انسان کو جو کچھ
اندرونی اور بیرونی اعضاء دیئے گئے ہیں یا جو کچھ قوتیں عنایت ہوئی ہیں ، اصل مقصودان
سے خدا کی معرفت اور خدا کی پرستش اور خدا کی محبت ہے۔ اسی وجہ سے انسان دنیا میں
ہزاروں شغلوں کو اختیار کر کے پھر بھی بجز خدا کے اپنی سچی خوشحالی کسی میں نہیں پاتا۔ بڑا
دولتمند ہوکر ، بڑا عہدہ پاکر ، بڑا تاجر بن کر، بڑی بادشاہی تک پہنچ کر ، بڑا فلاسفر کہلا کر آخر
ان دنیوی گرفتاریوں سے بڑی حسرتوں کے ساتھ جاتا ہے اور ہمیشہ دل اس کا دنیا کے
استغراق سے اس کو ملزم کرتا رہتا ہے اور اس کے مکروں اور فریبوں اور ناجائز کاموں میں
کبھی اس کا کانشنس اس سے اتفاق نہیں کرتا ۔ ایک دانا انسان اس مسئلہ کو اس طرح
بھی سمجھ سکتا ہے کہ جس چیز کے قومی ایک اعلیٰ سے اعلیٰ کام کر سکتے ہیں اور پھر آگے جا کر
ٹھہر جاتے ہیں ۔ وہی اعلیٰ کام اس کی پیدائش کی علت غائی سمجھی جاتی ہے مثلاً بیل کا
کام اعلیٰ سے اعلیٰ قلبه رانی یا آبپاشی یا بار برداری ہے۔ اس سے زیادہ اس کی قوتوں میں
کچھ ثابت نہیں ہوا۔ سو بیل کی زندگی کا مدعا یہی تین چیزیں ہیں۔ اس سے زیادہ کوئی
ال عمران : ۲۰ ۲ الروم : ۳۱

آج 10 میں سے 10 باقی