انسانی زندگی کے مدعا کے حصول کے وسائل

اِسلامی اُصول کی فلاسفی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قوت اس میں پائی نہیں جاتی۔ مگر جب ہم انسان کی قوتوں کو ٹٹولتے ہیں کہ ان میں اعلیٰ سے
اعلیٰ کون سی قوت ہے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ خدائے اعلیٰ برتر کی اس میں تلاش پائی جاتی
ہے یہاں تک کہ وہ چاہتا ہے کہ خدا کی محبت میں ایسا گداز اور محو ہو کہ اس کا اپنا کچھ بھی نہ
رہے سب خدا کا ہو جائے ۔ وہ کھانے اور سونے وغیرہ طبعی امور میں دوسرے حیوانات کو
اپنا شریک غالب رکھتا ہے۔ صنعت کاری میں بعض حیوانات اس سے بہت بڑھے
ہوئے ہیں بلکہ شہد کی مکھیاں بھی ہر ایک پھول کا عطر نکال کر ایسا شہد نفیس پیدا کرتی ہیں کہ
اب تک اس صنعت میں انسان کو کامیابی نہیں ہوئی ۔ پس ظاہر ہے کہ انسان کا اعلیٰ کمال
خدا تعالیٰ کا وصال ہے۔ لہذا اس کی زندگی کا اصل مدعا یہی ہے کہ خدا کی طرف اس کے
دل کی کھڑ کی کھلے۔
انسانی زندگی کے مدعا کے حصول کے وسائل
ہاں اگر یہ سوال ہو کہ یہ مدعا کیوں کر اور کس طرح حاصل ہو سکتا ہے اور کن وسائل
سے انسان اس کو پا سکتا ہے۔ پس واضح ہو کہ سب سے بڑا وسیلہ جو اس مدعا کے پانے کے
لئے شرط ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کو صحیح طور پر پہچانا جائے اور سچے خدا پر ایمان لایا
جائے کیونکہ اگر پہلا قدم ہی غلط ہے اور کوئی شخص مثلاً پرند یا چرند یا عناصر یا انسان کے
بچہ کو خدا سمجھ بیٹھا ہے تو پھر دوسرے قدموں میں اس کے راہ راست پر چلنے کی کیا امید
ہے۔ سچا خدا اس کے ڈھونڈ نے والوں کو مدد دیتا ہے مگر مردہ مردہ کو کیوں کر مدد دے سکتا
ہے۔ اس میں ان میں اللہ جل شانہ نے خوب تمثیل فرمائی ہے اور فرمانی ہے اور وہ یہ ہے۔
لَهُ دَعْوَةُ الْحَقِّ وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ
لَا يَسْتَجِيبُونَ لَهُمْ بِشَيْ إِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى الْمَاءِ

لِيَبْلُغَ فَاهُ وَمَا هُوَ بِبَالِغِهِ وَمَا دُعَاءُ الْكَفِرِينَ
إِلَّا فِي ضَلَلٍ
L
یعنی دعا کرنے کے لائق وہی سچا خدا ہے جو ہر ایک بات پر قادر ہے اور جولوگ
اس کے سوا اوروں کو پکارتے ہیں وہ کچھ بھی ان کو جواب نہیں دے سکتے ۔ ان کی مثال ایسی
ہے کہ جیسا کوئی پانی کی طرف ہاتھ پھیلا دے کہ اے پانی میرے منہ میں آ جا تو کیا وہ
اس کے منہ میں آجائے گا۔ ہرگز نہیں ۔ سو جو لوگ سچے خدا سے بے خبر ہیں ان کی تمام
دعا ئیں باطل ہیں۔
دوسر ا وسیلہ خدا تعالیٰ کے اس حسن و جمال پر اطلاع پانا ہے جو باعتبار کمال تام کے
اس میں پایا جاتا ہے۔ کیونکہ حسن ایک ایسی چیز ہے جو بالطبع دل اس کی طرف کھینچا جاتا ہے
اور اس کے مشاہدہ سے طبعاً محبت پیدا ہوتی ہے تو حسن باری تعالیٰ اس کی وحدانیت اور
اس کی عظمت اور بزرگی اور صفات ہیں جیسا کہ قرآن شریف نے یہ فرمایا ہے۔
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ۔ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ۔
یعنی خدا اپنی ذات اور صفات اور جلال میں ایک ہے کوئی اس کا شریک نہیں۔
سب اس کے حاجت مند ہیں۔ ذرہ ذرہ اس سے زندگی پاتا ہے۔ وہ کل چیزوں کے لئے
مبدء فیض ہے اور آپ کسی سے فیضیاب نہیں ۔ وہ نہ کسی کا بیٹا ہے اور نہ کسی کا باپ اور کیوں
کر ہو کہ اس کا کوئی ہم ذات نہیں ۔ قرآن نے بار بار خدا کا کمال پیش کر کے اور اس کی
عظمتیں دکھلا کے لوگوں کو توجہ دلائی ہے کہ دیکھو ایسا خدا دلوں کا مرغوب ہے نہ کہ مردہ اور
کمزور اور کم رحم اور کم قدرت ۔
تیسر اوسیلہ جو مقصود حقیقی تک پہنچنے کے لئے دوسرے درجہ کا زینہ ہے۔ خدا تعالیٰ
کے احسان پر اطلاع پانا ہے کیونکہ محبت کی محرک دو ہی چیزیں ہیں حسن یا احسان اور
الرعد : ۱۵
الاخلاص : ۲ تا ۵

خدا تعالیٰ کی احسانی صفات کا خلاصہ سورہ فاتحہ میں پایا جاتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔
۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
کیونکہ ظاہر ہے کہ احسان کامل اس میں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو محض نابود
سے پیدا کرے اور پھر ہمیشہ اس کی ربوبیت ان کے شامل حال ہو اور وہی ہر ایک چیز کا
آپ سہارا ہو اور پھر اس کی تمام قسم کی رحمتیں اس کے بندوں کے لئے ظہور میں آئی ہوں
اور اس کا احسان بے انتہا ہو۔ جس کا کوئی شمار نہ کر سکے۔ سو ایسے احسانوں کو خدا تعالیٰ ۔
بار بار جتلایا ہے جیسا کہ ایک اور جگہ فرماتا ہے۔
وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا لَ
یعنی اگر خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو گننا چا ہو تو ہر گز گن نہ سکو گے۔
نے
چوتھا وسیلہ خدا تعالیٰ نے اصل مقصود کے پانے کے لئے دعا کو ٹھہرایا ہے جیسا کہ
وہ فرماتا ہے۔
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ "
یعنی تم دعا کرو میں قبول کروں گا اور بار بار دعا کے لئے رغبت دلائی ہے تا انسان
اپنی طاقت سے نہیں بلکہ خدا کی طاقت سے پاوے۔
پانچواں وسیلہ اصل مقصود کے پانے کے لئے خدا تعالیٰ نے مجاہدہ ٹھہرایا ہے یعنی
اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے ذریعہ سے اور اپنی طاقتوں کو خدا کی راہ میں خرچ
کرنے کے ذریعہ سے اور اپنی جان کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے ذریعہ سے اور اپنی عقل
کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے ذریعہ سے اس کو ڈھونڈا جائے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔
ا الفاتحة : ۲ تا ۴
ابراهیم : ۳۵
المؤمن: ٦١

جَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ !
وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ لَ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا لَ
یعنی اپنے مالوں اور اپنی جانوں اور اپنے نفسوں کو مع ان کی تمام طاقتوں کے
خدا کی راہ میں خرچ کرو اور جو کچھ ہم نے عقل اور علم اور فہم اور ہنر وغیرہ تم کو دیا ہے
وہ سب کچھ خدا کی راہ میں لگاؤ ۔ جو لوگ ہماری راہ میں ہر ایک طور سے کوشش بجالاتے ہیں
ہم ان کو اپنی راہیں دکھا دیا کرتے ہیں۔
چھٹا وسیلہ اصل مقصود کے پانے کے لئے استقامت کو بیان فرمایا گیا ہے یعنی
اس راہ میں درماندہ اور عاجز نہ ہو اور تھک نہ جائے اور امتحان سے ڈر نہ جائے جیسا
کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ
الَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ
نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ )
یعنی وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے اور باطل خداؤں سے
الگ ہو گئے پھر استقامت اختیار کی یعنی طرح طرح کی آزمائشوں اور بلا کے
وقت ثابت قدم رہے۔ ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ تم مت ڈرو اور مت غمگین
ہو اور خوش ہو اور خوشی میں بھر جاؤ کہ تم اس خوشی کے وارث ہو گئے جس کا تمہیں
وعدہ دیا گیا ہے ۔ ہم اس دنیوی زندگی میں اور آخرت میں تمہارے دوست
ہیں ۔ اس جگہ ان کلمات سے یہ اشارہ فرمایا کہ استقامت سے خدا تعالیٰ
التوبة: ١ ٢ البقرة : ٣ العنكبوت : ۷۰ حم السجدة: ۳۲۳۱

کی رضا حاصل ہوتی ہے۔ یہ سچ بات ہے کہ استقامت فوق الکرامت ہے۔ کمال
استقامت یہ ہے کہ چاروں طرف بلاؤں کو محیط دیکھیں اور خدا کی راہ میں جان اور عزت
اور آبرو کو معرض خطر میں پاویں اور کوئی تسلی دینے والی بات موجود نہ ہو یہاں تک کہ
خدا تعالیٰ بھی امتحان کے طور پر تسلی دینے والے کشف یا خواب یا الہام کو بند کر دے اور
ہولناک خوفوں میں چھوڑ دے۔ اس وقت نامردی نہ دکھلا دیں اور بزدلوں کی طرح پیچھے
نہ ہٹیں ۔ اور وفاداری کی صفت میں کوئی خلل پیدا نہ کریں ۔ صدق اور ثبات میں کوئی رخنہ
ا نہ ڈالیں۔ ذلت پر خوش ہو جائیں ۔ موت پر راضی ہو جائیں اور ثابت قدمی کے لئے کسی
دوست کا انتظار نہ کریں کہ وہ سہارا دے۔ نہ اس وقت خدا کی بشارتوں کے طالب ہوں کہ
وقت نازک ہے اور باوجود سراسر بے کس اور کمزور ہونے کے اور کسی تسلی کے نہ پانے کے
سیدھے کھڑے ہو جائیں اور ہر چہ بادا باد کہہ کر گردن کو آگے رکھ دیں اور قضاء و قدر کے
آگے دم نہ ماریں اور ہرگز بے قراری اور جزع فزع نہ دکھلا دیں جب تک کہ آزمائش کا
حق پورا ہو جائے ۔ یہی استقامت ہے جس سے خدا ملتا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس کی
رسولوں اور نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں کی خاک سے اب تک خوشبو آ رہی ہے۔
اسی کی طرف اللہ جل شانہ اس دعا میں اشارہ فرماتا ہے۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ !
یعنی اے ہمارے خدا ! ہمیں استقامت کی راہ دکھلا ۔ وہی راہ جس پر تیرا
انعام و اکرام مترتب ہوتا ہے اور تو راضی ہو جاتا ہے۔ اور اسی کی طرف اس دوسری آیت
میں اشارہ فرمایا۔
رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ )
اے خدا ! اس مصیبت میں ہمارے دل پر وہ سکینت نازل کر جس سے صبر آ جائے۔
الفاتحة : 24 الاعراف: ۱۲۷

اور ایسا کر کہ ہماری موت اسلام پر ہو۔ جاننا چاہیے کہ دکھوں اور مصیبتوں کے وقت میں
خدا تعالیٰ اپنے پیارے بندوں کے دل پر ایک نو را تا رتا ہے جس سے وہ قوت پا کر نہایت
اطمینان سے مصیبت کا مقابلہ کرتے ہیں اور حلاوت ایمانی سے ان زنجیروں کو بوسہ دیتے
ہیں جو اس کی راہ میں ان کے پیروں میں پڑیں۔ جب با خدا آدمی پر بلائیں نازل ہوتی
ہیں اور موت کے آثار ظاہر ہو جاتے ہیں تو وہ اپنے رب کریم سے خواہ نخواہ کا جھگڑا
شروع نہیں کرتا کہ مجھے ان بلاؤں سے بچا کیونکہ اس وقت عافیت کی دعا میں اصرار کرنا
خدا تعالیٰ سے لڑائی اور موافقت تامہ کے مخالف ہے بلکہ سچا محب بلا کے اترنے سے اور
آگے قدم رکھتا ہے اور ایسے وقت میں جان کو نا چیز سمجھ کر اور جان کی محبت کو الوداع کہہ کر
اپنے مولیٰ کی مرضی کا بکلی تابع ہو جاتا ہے اور اس کی رضا چاہتا ہے۔ اسی کے حق میں
اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ
وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ
یعنی خدا کا پیارا بندہ اپنی جان خدا کی راہ میں دیتا ہے اور اس کے عوض
میں خدا کی مرضی خرید لیتا ہے ۔ وہی لوگ ہیں جو خدا کی رحمت خاص کے مور د ہیں ۔
غرض وہ استقامت جس سے خدا ملتا ہے اس کی یہی روح ہے جو بیان کی گئی جس کو
سمجھنا ہو سمجھ لے۔
ساتواں وسیلہ اصل مقصود کے پانے کے لئے راستبازوں کی صحبت اور ان کے
کامل نمونوں کو دیکھنا ہے۔ پس جاننا چاہیے کہ انبیاء کی ضرورتوں میں سے ایک یہ بھی
ضرورت ہے کہ انسان طبعاً کامل نمونہ کا محتاج ہے اور کامل نمونہ شوق کو زیادہ کرتا ہے
اور ہمت کو بڑھاتا ہے اور جو نمونہ کا پیرو نہیں وہ سست ہو جاتا ہے اور بہک جاتا ہے
البقرة: ۲۰۸

آج 10 میں سے 10 باقی