چوتھا سوال

اِسلامی اُصول کی فلاسفی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اسی کی طرف اللہ جل شانہ اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے۔
كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ !
یعنی تم ان لوگوں کی صحبت اختیار کرو جو راستباز ہیں ۔ ان لوگوں کی راہیں سیکھو
جن پر تم سے پہلے فضل ہو چکا ہے۔
آٹھواں وسیلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے پاک کشف اور پاک الہام اور پاک
خواہیں ہیں۔ چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سفر کرنا ایک نہایت دقیق در دقیق راہ ہے اور اس کے
طرح طرح کے مصائب اور دکھ لگے ہوئے ہیں اور ممکن ہے کہ انسان اس نا دیدہ راہ اور
ساتھ
۷۲ میں بھول جاوے یا نا امیدی طاری ہو اور آگے قدم بڑھانا چھوڑ دے۔ اس لئے خدا تعالیٰ
کی رحمت نے چاہا کہ اپنی طرف سے اس سفر میں ساتھ ساتھ اس کو تسلی دیتی رہے اور اس کی
دلد ہی کرتی رہے اور اس کی کمر ہمت باندھتی رہے اور اس کے شوق کو زیادہ کرے۔سواس
کی سنت اس راہ کے مسافروں کے ساتھ اس طرح پر واقع ہے کہ وہ وقتا فوقتا اپنے کلام اور
الہام سے ان کو تسلی دیتا اور ان پر ظاہر کرتا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ تب وہ قوت پا کر
بڑے زور سے اس سفر کو طے کرتے ہیں چنانچہ اس بارے میں وہ فرماتا ہے۔
لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ "
اسی طرح اور بھی کئی وسائل ہیں جو قرآن شریف نے بیان فرمائے ہیں مگر افسوس
اندیشہ طول کی وجہ سے ان کو بیان نہیں کر سکتے ۔
چوتھا سوال یہ ہے کہ
زندگی میں اور زندگی کے بعد عملی شریعت کا فعل کیا ہے؟
اس سوال کا جواب وہی ہے جو ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ خدا کی سچی اور
ا التوبة : ١١٩
الفاتحة :
یونس : ۶۵

کامل شریعت کا فعل جو اس کی زندگی میں انسان کے دل پر ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اس کو وحشیانہ
حالت سے انسان بناوے اور پھر انسان سے با اخلاق انسان بناوے اور پھر با اخلاق
انسان سے باخدا انسان بناوے اور نیز اس زندگی میں عملی شریعت کا ایک فعل یہ ہے کہ
شریعت حقہ پر قائم ہو جانے سے ایسے شخص کا بنی نوع پر یہ اثر ہوتا ہے کہ وہ درجہ بدرجہ ان
کے حقوق کو پہچانتا ہے اور عدل اور احسان اور ہمدردی کی قوتوں کو اپنے اپنے محل پر استعمال
کرتا ہے اور جو کچھ خدا نے اس کو علم اور معرفت اور مال اور آسائش میں سے حصہ دیا ہے
سب لوگوں کو حسب مراتب ان نعمتوں میں شریک کر دیتا ہے۔ وہ تمام بنی نوع پر سورج کی
طرح اپنی روشنی ڈالتا ہے اور چاند کی طرح حضرت اعلیٰ سے نور پا کر وہ نور دوسروں تک
پہنچاتا ہے۔ وہ دن کی طرح روشن ہو کر نیکی اور بھلائی کی راہیں لوگوں کو دکھاتا ہے۔ وہ
رات کی طرح ہر ایک ضعیف کی پردہ پوشی کرتا ہے اور تھکوں اور ماندوں کو آرام پہنچاتا ہے۔
وہ آسمان کی طرح ہر ایک حاجت مند کو اپنے سایہ کے نیچے جگہ دیتا ہے اور وقتوں پر اپنے
فیض کی بارشیں برساتا ہے وہ زمین کی طرح کمال انکسار سے ہر ایک آدمی کی آزمائش
کے لئے بطور فرش کے ہو جاتا ہے اور سب کو اپنی کنار عاطفت میں لے لیتا اور طرح طرح
کے روحانی میوے ان کے لئے پیش کرتا ہے۔ سو یہی کامل شریعت کا اثر ہے کہ کامل شریعت
پر قائم ہونے والا حق اللہ اور حق العباد کو کمال کے نقطہ تک پہنچا دیتا ہے۔ خدا میں وہ محو ہو جاتا
ہے اور مخلوق کا سچا خادم بن جاتا ہے۔ یہ تو عملی شریعت کا اس زندگی میں اس پر اثر ہے مگر
زندگی کے بعد جو اثر ہے وہ یہ ہے کہ خدا کا روحانی اتصال اس روز کھلے کھلے دیدار کے طور پر
اس کو نظر آئے گا اور خلق اللہ کی خدمت جو اس نے خدا کی محبت میں ہو کر کی جس کا محرک
ایمان اور اعمال صالحہ کی خواہش تھی وہ بہشت کے درختوں اور نہروں کی طرح متمثل ہو کر
دکھائی دے گی ۔ اس میں خدا تعالیٰ کا فرمان یہ ہے۔
اصل مسودہ میں ” آسائش “ کے الفاظ مرقوم ہیں۔ (ناشر)
☆

وَالشَّمْسِ وَضُحُهَا وَالْقَمَرِ إِذَا تَلْهَا وَالنَّهَارِ إِذَا جَلْهَا
وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشُهَا وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنُهَا وَالْأَرْضِ وَمَا
طَحُهَا وَنَفْسٍ وَمَا سَوهَا فَالْهَمَهَا فُجُورَهَا وَ
تَقُونَهَا قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسُّهَا
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغُونَهَا إِذِ انْبَعَثَ أَشْقُهَا فَقَالَ لَهُمْ
رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقُيهَا فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا
فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوْنَهَا وَلَا يَخَافُ
عقبها
یعنی قسم ہے سورج کی اور اس کی روشنی کی ۔ اور قسم ہے چاند کی جب پیروی
کرے سورج کی یعنی سورج سے نور حاصل کرے اور پھر سورج کی طرح اس نور کو
دوسروں تک پہنچاوے اور قسم ہے دن کی جب سورج کی صفائی دکھاوے اور راہوں
کو نمایاں کرے اور قسم ہے رات کی جب اندھیرا کرے اور اپنے پردہ تاریکی میں
سب کو لے لے اور قسم ہے آسمان کی اور اس علت غائی کی جو آسمان کی اس بناء کا
موجب ہوئی اور قسم ہے زمین کی اور اس علت غائی کی جو زمین کے اس قسم کے فرش
کا موجب ہوئی اور قسم ہے نفس کی اور نفس کے اس کمال کی جس نے ان سب
چیزوں کے اس کو برابر کر دیا یعنی وہ کمالات جو متفرق طور پر ان چیزوں میں پائے
جاتے ہیں کامل انسان کا نفس ان سب کو اپنے اندر جمع رکھتا ہے اور جیسے یہ تمام
چیزیں علیحدہ علیحدہ نوع انسان کی خدمت کر رہی ہیں ۔ کامل انسان ان تمام
خدمات کو اکیلا بجالاتا ہے جیسا کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں اور پھر فرماتا ہے کہ وہ شخص
الشمس: ۲ تا ۱۶

آج 10 میں سے 10 باقی