پانچواں سوال

اِسلامی اُصول کی فلاسفی

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پانچواں سوال
یہ ہے کہ
علم اور معرفت الہی کے ذریعے کیا کیا ہیں؟
اس سوال کے جواب میں واضح ہو کہ اس بارے میں جس قدر قرآن شریف نے
مبسوط طور پر ذکر فرمایا ہے۔ اس کے ذکر کرنے کی تو اس جگہ کسی طرح گنجائش نہیں لیکن بطور نمونہ
کسی قدر بیان کیا جاتا ہے ۔ سو جاننا چاہیے کہ قرآن شریف نے علم تین قسم پر قرار دیا ہے۔
(۱) علم الیقین (۲) عین الیقین (۳) حق الیقین جیسا کہ ہم پہلے اس سے سورہ الهكم التكاثر
کی تفسیر میں ذکر کر چکے ہیں اور بیان کر چکے ہیں کہ علم الیقین وہ ہے کہ شئے مقصود کا کسی واسطہ
کے ذریعہ سے نہ بلا واسطہ پتہ لگایا جائے ۔ جیسا کہ ہم دھوئیں سے آگ کے وجود پر استدلال
کرتے ہیں ہم نے آگ کو دیکھا نہیں مگر دھوئیں کو دیکھا ہے کہ جس سے ہمیں آگ کے وجود
پر یقین آیا ۔ سو یہ علم الیقین ہے اور اگر ہم نے آگ کو ہی دیکھ لیا ہے تو یہ بموجب بیان قرآن
شریف یعنی سورہ الھکم التکاثر کے علم کے مراتب میں سے عین الیقین کے نام سے موسوم
ہے اور اگر ہم اس آگ میں داخل بھی ہو گئے ہیں تو اس علم کے مرتبہ کا نام قرآن شریف کے
بیان کے رو سے حق الیقین ہے ۔ سورہ الهكم التكاثر کے اب دوبارہ لکھنے کی ضرورت
نہیں۔ ناظرین اس موقع سے اس تفسیر کو دیکھ لیں ۔
اب
ہیں۔ اللہ تعالیٰ دوزخیوں سے حکایت کر کے فرماتا ہے۔
ب جاننا چاہیے کہ پہلی قسم کا جو علم ہے یعنی علم الیقین ۔ اس کا ذریعہ عقل اور منقولات
قَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحُبِ السَّعِيرِ !
الملک : 1

یعنی دوزخی کہیں گے کہ اگر ہم عقلمند ہوتے اور مذہب اور عقیدہ کو معقول
طریقوں سے آزماتے یا کامل عقلمندوں اور محققوں کی تحریروں اور تقریروں کو توجہ سے
سنتے تو آج دوزخ میں نہ پڑتے ۔ یہ آیت اس دوسری آیت کے موافق ہے جہاں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
یعنی خدا تعالیٰ انسانی نفوس کو ان کی وسعت علمی سے زیادہ کسی بات کو قبول
کرنے کے لئے تکلیف نہیں دیتا اور وہی عقیدے پیش کرتا ہے جن کا سمجھنا انسان کی حد
استعداد میں داخل ہے تا اس کے حکم تکلیف مالا بطاق میں داخل نہ ہوں اور ان آیات میں
اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ انسان کانوں کے ذریعہ سے بھی علم الیقین حاصل کر سکتا
ہے مثلاً ہم نے لنڈن تو نہیں دیکھا، صرف دیکھنے والوں سے اس شہر کا وجود سنا ہے مگر کیا
ہم شک کر سکتے ہیں کہ شاید ان سب نے جھوٹھ بول دیا ہو گا مثلاً ہم نے عالمگیر بادشاہ کا
زمانہ نہیں پایا اور نہ عالمگیر کی شکل دیکھی ہے مگر کیا ہمیں اس بات میں کچھ بھی شبہ ہے کہ
عالمگیر چغتائی بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ تھا۔ پس ایسا یقین کیوں حاصل ہوا؟ اس کا
جواب یہی ہے کہ صرف سماع کے تواتر سے ۔ پس اس میں کچھ شک نہیں کہ سماع بھی
علم الیقین کے مرتبہ تک پہنچاتا ہے۔ نبیوں کی کتابیں اگر سلسلہ سماع میں کچھ خلل نہ رکھتی
ہوں وہ بھی ایک سماعی علم کا ذریعہ ہیں لیکن اگر ایک کتاب آسمانی کتاب کہلا کر پھر مثلاً
پچاس ساٹھ نسخے اس کے پائے جائیں اور بعض بعض کے مخالف ہوں تو گو کسی فریق نے
یقین بھی کر لیا ہو کہ ان میں ۔ سے صرف دو چار صحیح ہیں اور باقی وضعی اور جعلی لیکن محقق
کے لئے ایسا یقین جو کسی کامل تحقیقات پر مبنی نہیں بے ہودہ ہوگا اور نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ
سب کتابیں اپنے تناقض کی وجہ سے رڈی اور نا قابل اعتبار قرار دی جائیں گی اور ہرگز جائز
البقرة : ٢٨٧

نہیں ہوگا کہ ایسے متناقض بیانات کو کسی علم کا ذریعہ ٹھہرایا جائے کیونکہ علم کی یہ تعریف ہے کہ
ایک یقینی معرفت عطا کرے اور مجموعہ متناقضات میں یقینی معرفت کا پایا جانا ممکن نہیں ۔
اس جگہ یادر ہے کہ قرآن شریف صرف سماع کی حد تک محدود نہیں ہے کیونکہ
اس میں انسانوں کے سمجھانے کے لئے بڑے بڑے معقول دلائل ہیں اور جس قدر عقائد
اور اصول اور احکام اس نے پیش کئے ہیں ان میں سے کوئی بھی ایسا امر نہیں جس میں
زبر دستی اور تحکم ہو جیسا کہ اس نے تم ہو جیسا کہ اس نے خود فرما دیا ہے کہ یہ سب عقائد ونغ عقائد وغیرہ انسان کی فطرت
میں پہلے سے منقوش ہیں اور قرآن شریف کا نام ذکر رکھا ہے جیسا کہ فرماتا ہے هذا ذکر
مبارک یعنی یہ قرآن با برکت کوئی نئی چیز نہیں لایا بلکہ جو کچھ انسان کی فطرت اور
صحیفہ قدرت میں بھرا پڑا ہے اس کو یاد دلاتا ہے اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے۔
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ !
یعنی یہ دین کوئی بات جبر سے منوانا نہیں چاہتا بلکہ ہر ایک بات کے دلائل پیش کرتا
ہے ماسوا اس کے قرآن میں دلوں کو روشن کرنے کے لئے ایک روحانی خاصیت بھی ہے
جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔
شِفَاءُ لِمَا فِي الصُّدُورِ ۔
یعنی قرآن اپنی خاصیت سے تمام بیماریوں کو دور کرتا ہے اس لئے اس کو منقولی
کتاب نہیں کہہ سکتے بلکہ وہ اعلیٰ درجہ کے معقول دلائل اپنے ساتھ رکھتا ہے اور ایک چمکتا
ہوا نور اس میں پایا جاتا ہے۔
ایسا ہی عقلی دلائل جو صحیح مقدمات سے مستنبط ہوئے ہوں بلا شبہ علم الیقین تک
پہنچاتے ہیں ۔ اسی کی طرف اللہ جل شانۂ آیات مندرجہ ذیل میں اشارہ فرماتا ہے جیسا
کہ وہ کہتا ہے۔
البقرة : ۲۵۷ ۲ یونس : ۵۸

إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ
وَالنَّهَارِ لَايَتِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ
قِيمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ
السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ ۚ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هُذَا بَاطِلًا
سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
یعنی جب دانشمند اور اہل عقل انسان زمین اور آسمان کے اجرام کی بناوٹ میں
غور کرتے اور رات دن کی کمی بیشی کے موجبات اور علل کو نظر عمیق سے دیکھتے ہیں انہیں اس
نظام پر نظر ڈالنے سے خدا تعالیٰ کے وجود پر دلیل ملتی ہے۔ پس وہ زیادہ انکشاف کے لئے
خدا سے مدد چاہتے ہیں اور اس کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر اور کروٹ پر لیٹ کر یاد کرتے ہیں
جس سے ان کی عقلیں بہت صاف ہو جاتی ہیں ۔ پس جب وہ ان عقلوں کے ذریعہ سے
اجرام فلکی اور زمینی کی بناوٹ احسن اور اولی میں فکر کرتے ہیں تو بے اختیار بول اٹھتے ہیں
کہ ایسا نظام ابلغ اور محکم ہرگز باطل اور بے سود نہیں بلکہ صانع حقیقی کا چہرہ دکھلا رہا ہے۔
پس وہ الوہیت صانع عالم کا اقرار کر کے یہ مناجات کرتے ہیں کہ یا الہی تو اس سے پاک
ہے کہ کوئی تیرے وجود سے انکار کر کے نالائق صفتوں سے تجھے موصوف کرے۔ سوتو
ہمیں دوزخ کی آگ سے بچا یعنی تجھ سے انکار کرنا عین دوزخ ہے اور تمام آرام اور
راحت تجھ میں اور تیری شناخت میں ہے۔ جو شخص کہ تیری سچی شناخت سے محروم رہا
وه در حقیقت اسی دنیا میں آگ میں ہے۔
انسانی فطرت کی حقیقت
ایسا ہی ایک علم کا ذریعہ انسانی کانشنس بھی ہے جس کا نام خدا کی کتاب میں
ال عمران : ۱۹۱ ۱۹۲

آج 10 میں سے 10 باقی