انسانی فطرت کی حقیقت
اِسلامی اُصول کی فلاسفی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انسانی فطرت رکھا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَ
یعنی خدا کی و کی فطرت جس پر لوگ پیدا کئے گئے ہیں اور وہ نقش و ہیں اور وہ نقش فطرت کیا ہے؟
یہی کہ خدا کو واحد لا شریک ، خالق الکل، مرنے اور پیدا ہونے سے پاک سمجھنا اور ہم
کانشنس کو علم الیقین کے مرتبہ پر اس لئے کہتے ہیں کہ گو بظاہر اس میں ایک علم سے
دوسرے علم کی طرف انتقال نہیں پایا جاتا جیسا کہ دھوئیں کے علم سے آگ کے علم کا
ہر طرف انتقال پایا جاتا ہے لیکن ایک قسم کے بار یک انتقال سے یہ مرتبہ خالی نہیں ہے
اور وہ یہ ہے کہ ہر ایک چیز میں خدا نے ایک نامعلوم خاصیت رکھی ہے جو بیان اور تقریر
میں نہیں آ سکتی لیکن اس چیز پر نظر ڈالنے اور اس کا تصور کرنے سے بلا توقف اس
خاصیت کی طرف ذہن منتقل ہو جاتا ہے۔ غرض وہ خاصیت اس وجود کو ایسی لازم پڑی
ہوتی ہے جیسا کہ آگ کو دھواں لازم ہے مثلاً جب ہم خدا تعالیٰ کی ذات کی طرف
توجہ کرتے ہیں کہ کیسی ہونی چاہیے آیا خدا ایسا ہونا چاہیے کہ ہماری طرح پیدا ہو اور
ہماری طرح دکھ اٹھا دے اور ہماری طرح مرے تو معاً اس تصور سے ہمارا دل دکھتا اور
کانشنس کا نپتا ہے اور اس قدر جوش دکھلاتا ہے کہ گویا اس خیال کو دھکے دیتا ہے اور
بول اٹھتا ہے کہ وہ خدا جس کی طاقتوں پر تمام امیدوں کا مدار ہے ۔ وہ تمام نقصانوں
سے پاک اور کامل اور قومی چاہیے اور جب ہی کہ خدا کا خیال ہمارے دل میں آتا ہے
معاً تو حید اور خدا میں دھوئیں اور آگ کی طرح بلکہ اس سے بہت زیادہ ملازمت تامہ
کا احساس ہوتا ہے ۔ لہذا جو علی جو علم ہمیں ہمارے کانشنس کے ذریعہ سے معلوم ہوتا ہے ﴿۸۰﴾
وہ علم الیقین کے مرتبہ میں داخل ہے لیکن اس پر ایک اور مرتبہ ہے جو عین الیقین کہلاتا
ہے اور اس مرتبہ سے اس طور کا علم مراد ہے کہ جب ہمارے یقین اور اس چیز میں
الروم : ٣١
جس پر کسی نوع کا یقین کیا گیا ہے کوئی درمیانی واسطہ نہ ہو مثلاً جب ہم قوت شامہ کے ذریعہ
سے ایک خوشبو یا بد بو کو معلوم کرتے ہیں اور یا ہم قوت ذائقہ کے ذریعہ سے شیریں یا نمکین پر
اطلاع پاتے ہیں یا قوت حاسّہ کے ذریعہ سے گرم یا سرد کو معلوم کرتے ہیں تو یہ تمام معلومات
ہمارے عین الیقین کی قسم میں داخل ہیں مگر عالم ثانی کے بارے میں ہمارا علم اللہیات تب
عین الیقین کی حد تک پہنچتا ہے کہ جب خود بلا واسطہ ہم الہام پاویں خدا کی آواز کو اپنے کانوں
سے سنیں اور خدا کے صاف اور صحیح کشفوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ ہم بے شک کامل
معرفت کے حاصل کرنے کے لئے بلا واسطہ الہام کے محتاج ہیں اور اس کامل معرفت کی ہم
اپنے دل میں بھوک اور پیاس بھی پاتے ہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے پہلے سے اس
معرفت کا سامان میسر نہیں کیا تو یہ پیاس اور بھوک ہمیں کیوں لگا دی ہے۔ کیا ہم اس زندگی میں
جو ہماری آخرت کے ذخیرہ کے لئے یہی ایک پیمانہ ہے اس بات پر راضی ہو سکتے ہیں کہ ہم اس
سچے اور کامل اور قادر اور زندہ خدا پر صرف قصوں اور کہانیوں کے رنگ میں ایمان لاویں یا محض
عقلی معرفت پر کفایت کریں۔ جواب تک ناقص اور نا تمام معرفت ہے۔ کیا خدا کے سچے
عاشقوں اور حقیقی دلدادوں کا دل نہیں چاہتا کہ اس محبوب کے کلام سے لذت حاصل کریں؟ کیا
جنہوں نے خدا کے لئے تمام دنیا کو برباد کیا ، دل کو دیا ، جان کو دیا ، وہ اس بات پر راضی ہو سکتے
ہیں کہ صرف ایک دھندلی سی روشنی میں کھڑے رہ کر مرتے رہیں اور اس آفتاب صداقت
کا منہ نہ دیکھیں کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اُس زندہ خدا کا انا الموجود کہنا وہ معرفت کا مرتبہ عطا
کرتا ہے کہ اگر دنیا کے تمام فلاسفروں کی خود تراشیدہ کتابیں ایک طرف رکھیں اور ایک طرف
انا الموجود خدا کا کہنا تو اس کے مقابل وہ تمام دفتر بیچ ہیں جو فلاسفر کہلا کر اندھے رہے۔
وہ ہمیں کیا سکھائیں گے ۔ غرض اگر خدا تعالیٰ نے حق کے طالبوں کو کامل معرفت دینے کا ارادہ
فرمایا ہے تو ضرور اس نے اپنے مکالمہ اور مخاطبہ کا طریق کھلا رکھا ہے۔ اس بارے میں
اللہ جل شانہ قرآن شریف میں یہ فرماتا ہے۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۔ صِرَاطَ الَّذِينَ
أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ !
یعنی اے خدا ہمیں وہ استقامت کی راہ بتلا جو راہ ان لوگوں کی ہے جن پر تیرا
انعام ہوا ہے۔ اس جگہ انعام سے مراد الہام اور کشف وغیرہ آسمانی علوم ہیں جو انسان کو
براہ راست ملتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک دوسری جگہ فرماتا ہے۔
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ
الْمَلَئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ
الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ !
یعنی جو لوگ خدا پر ایمان لاکر پوری پوری استقامت اختیار کرتے ہیں۔ ان پر
خدا تعالیٰ کے فرشتے اترتے ہیں اور یہ الہام ان کو کرتے ہیں کہ تم کچھ خوف اور غم نہ کرو۔
تمہارے لئے وہ بہشت ہے جس کے بارے میں تمہیں وعدہ دیا گیا ہے۔ سو اس آیت
میں بھی صاف لفظوں میں فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نیک بندے غم اور خوف کے وقت
خدا سے الہام پاتے ہیں اور فرشتے اتر کر ان کی تسلی کرتے ہیں اور پھر ایک اور آیت ۸۱
میں فرمایا ہے۔
لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ "
یعنی خدا کے دوستوں کو الہام اور خدا کے مکالمہ کے ذریعہ سے اس دنیا میں
خوشخبری ملتی ہے اور آئندہ زندگی میں بھی ملے گی ۔
الہام سے کیا مراد ہے؟
لیکن اس جگہ یادر ہے کہ الہام کے لفظ سے اس جگہ یہ مراد نہیں ہے کہ سوچ اور
ا الفاتحة : ٧،٦ حم السجدة : ۳۱ ۳ یونس: ۶۵