کامل علم کا ذریعہ خداے تعالیٰ کا الہام ہے
اِسلامی اُصول کی فلاسفی
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بول سکیں اسی طرح یہ بھی ممکن نہیں ہے کہ بغیر قرآن کے اس پیارے محبوب کا منہ دیکھ سکیں ۔
میں جوان تھا۔ اب بوڑھا ہوا مگر میں نے کوئی نہ پایا جس نے بغیر اس پاک چشمہ کے اس
کھلی کھلی معرفت کا پیالہ پیا ہو۔
کامل علم کا ذریعہ خدائے تعالیٰ کا الہام ہے
اے عزیز و اے پیارو۔ کوئی انسان خدا کے ارادوں میں اس سے لڑائی نہیں کر سکتا۔
یقیناً سمجھ لو کہ کامل علم کا ذریعہ خدا تعالیٰ کا الہام ہے جو خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کو ملا۔ پھر بعد اس
کے اس خدا نے جو دریائے فیض ہے یہ ہرگز نہ چاہا کہ آئندہ اس الہام کو مہر لگا دے اور اس طرح
پر دنیا کو تباہ کرے بلکہ اس کے الہام اور مکالمے اور مخاطبے کے ہمیشہ دروازے کھلے ہیں۔ ہاں ان
کو ان کی راہوں سے ڈھونڈو۔ تب وہ آسانی سے تمہیں ملیں گے۔ وہ زندگی کا پانی آسمان سے آیا
اور مناسب مقام پر ٹھہرا۔ اب تمہیں کیا کرنا چاہیے تا تم اس پانی کو پی سکو۔ یہی کرنا چاہیے کہ
افتان و خیزاں اس چشمہ تک پہنچو، پھر اپنا منہ اس چشمہ کے آگے رکھ دوتا اس زندگی کے پانی
سے سیراب ہو جاؤ۔ انسان کی تمام سعادت اسی میں ہے کہ جہاں روشنی کا پتہ ملے اسی طرف
دوڑے اور جہاں اس گم گشتہ دوست کا نشان پیدا ہو، اسی راہ کو اختیار کرے۔ دیکھتے ہو کہ
ہمیشہ آسمان سے روشنی اترتی اور زمین پر پڑتی ہے۔ اسی طرح ہدایت کا سچا نور آسمان سے
ہی اترتا ہے۔ انسان کی اپنی ہی باتیں اور اپنی ہی اٹکلیں سچا گیان اس کو نہیں بخش سکتیں ۔
کیا تم خدا کو بغیر خدا کی تجلی کے پاسکتے ہو؟ کیا تم بغیر اس آسمانی روشنی کے اندھیرے میں دیکھ
سکتے ہو؟ اگر دیکھ سکتے ہو تو شاید اس جگہ بھی دیکھ لو ۔ مگر ہماری آنکھیں گو بینا ہوں تا ہم
آسمانی روشنی کی محتاج ہیں اور ہمارے کان گوشنوا ہوں تا ہم اس ہوا کے حاجتمند ہیں جو خدا کی
طرف سے چلتی ہے ۔ وہ خدا سچا خدا نہیں ہے جو خاموش ہے اور سارا مدار ہماری اٹکلوں پر
ہے بلکہ کامل اور زندہ خدا وہ ہے جو اپنے وجود کا آپ پتہ دیتا رہا ہے اور اب بھی اس نے
یہی چاہا ہے کہ آپ اپنے وجود کا پتہ دیوے۔ آسمانی کھڑکیاں کھلنے کو ہیں۔ عنقریب صبح
صادق ہونے والی ہے۔ مبارک وہ جو اٹھ بیٹھیں اور اب سچے خدا کو ڈھونڈیں۔ وہی خدا
جس پر کوئی گردش اور مصیبت نہیں آتی جس کے جلال کی چمک پر کبھی حادثہ نہیں پڑتا۔
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
یعنی خدا ہی ہے جو ہر دم آسمان کا نور اور زمین کا نور ہے۔ اُسی سے ہر ایک جگہ
روشنی پڑتی ہے۔ آفتاب کا وہی آفتاب ہے۔ زمین کے تمام جانداروں کی وہی جان ہے۔
سچا زندہ خدا وہی ہے۔ مبارک وہ جو اس کو قبول کرے۔
تیسر اعلم کا ذریعہ وہ امور ہیں جو حق الیقین کے مرتبہ پر ہیں۔ اور وہ تمام شدائد اور
مصائب اور تکالیف ہیں جو خدا کے نبیوں اور راستبازوں کو مخالفوں کے ہاتھ سے یا آسمانی
قضا و قدر سے پہنچتے ہیں اور اس قسم کے دکھوں اور تکلیفوں سے وہ تمام شرعی ہدایتیں جو محض
علمی طور پر انسان کے دل میں تھیں اس پر وارد ہو کر عملی رنگ میں آ جاتی ہیں اور پھر عمل کی
زمین سے نشو و نما پا کر کمالِ تام تک پہنچ جاتی ہیں اور عمل کرنے والوں کا اپنا ہی وجود ایک
نسخہ مکمل خدا کی ہدایتوں کا ہو جاتا ہے اور وہ تمام اخلاق عفو اور انتظام اور صبر اور رحم و غیرہ
جو صرف دماغ اور دل میں بھرے ہوئے تھے اب تمام اعضاء کو عملی مزاولت کی برکت سے
سے حصہ ملتا ہے اور وہ تمام جسم پر وارد ہو کر اپنے نقش و نگار اس پر جما دیتے ہیں جیسا کہ
ان
اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ
مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ
النور : ٣٦
إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔
أولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ
هُمُ الْمُهْتَدُونَ - لَتُبْلَونَ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ
وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ
أَشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ
عَزْمِ الْأُمُورِ
یعنی ہم تمہیں خوف اور فاقہ اور مال کے نقصان اور جان کے نقصان اور کوشش
ضائع جانے اور اولاد کے فوت ہو جانے سے آزمائیں گے یعنی یہ تمام تکلیفیں قضا قدر
کے طور پر یا دشمن کے ہاتھ سے تمہیں پہنچیں گی۔ سوان لوگوں کو خوشخبری ہو جو مصیبت کے
وقت صرف یہ کہتے ہیں کہ ہم خدا کے ہیں اور خدا کی طرف رجوع کریں گے۔ ان لوگوں پر
خدا کا درود اور رحمت ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت کے کمال تک پہنچ گئے ہیں یعنی محض
اس علم میں کچھ شرف اور بزرگی نہیں جو صرف دماغ اور دل میں بھرا ہوا ہو بلکہ حقیقت میں
علم وہ ہے کہ دماغ سے اتر کر تمام اعضاء اس سے متادب اور رنگین ہو جائیں اور حافظہ کی
یادداشتیں عملی رنگ میں دکھائی دیں۔ سو علم کے مستحکم کرنے اور اس کے ترقی دینے کا یہ بڑا
ذریعہ پہ ہے کہ عملی طور پر اس کے نقوش اپنے اعضاء میں جمالیں۔ کوئی ادنی علم بھی عملی
مزاولت کے بع کے بغیر اپنے کمال کو نہیں : ں پہنچتا۔ مثلاً ، مثلاً مدت دراز سے ہمارے علم میں یہ بات ہے
کہ روٹی پکانا نہایت ہی سہل بات ہے اور اس میں کوئی زیادہ بار یکی نہیں۔ صرف اتنا ہے
کہ آٹا گوندھ کر اور بقدر ایک ایک روٹی کے اس آٹے کے پیڑے بناویں اور ان کو دونوں
ہاتھوں کے باہم ملانے سے چوڑے کر کے توے پر ڈال دیں اور ادھر ادھر پھیر کر اور
۸۶ آگ پر سینک کر رکھ لیں ، روٹی پک جائے گی ۔ یہ تو ہماری صرف علمی لاف و گزاف ہے
لیکن جب ہم نا تجربہ کاری کی حالت میں پکانے لگیں گے تو اول ہم پر یہی مصیبت
البقرة : ۱۵۶ تا ۱۵۸ ۲ آل عمران: ۱۸۷
پڑے گی کہ آٹے کو اس کے مناسب قوام پر رکھ سکیں بلکہ یا تو پتھر سا رہے گا اور یا پتلا ہو کر
گلگلوں کے لائق ہو جائے گا اور اگر مر مر کر اور تھک تھک کر گوندھ بھی لیا تو روٹی کا یہ حال
ہوگا کہ کچھ جلے گی اور کچھ کچھی رہے گی ۔ بیچ میں ٹکیہ رہے گی اور کئی طرف - سے کان نکلے
ہوئے ہوں گے حالانکہ پچاس برس تک ہم پکتی ہوئی دیکھتے رہے۔ غرض مجرد علم کی شامت
سے جو عملی مشق کے نیچے نہیں آیا ، کئی سیر آٹے کا نقصان کریں گے۔ پھر جبکہ ادنی ادنی سی
بات میں ہمارے علم کا یہ حال ہے تو بڑے بڑے امور میں بجر عملی مزاولت اور مشق کے
صرف علم پر کیونکر بھروسہ رکھیں ۔ سو خدا تعالیٰ ان آیتوں میں یہ سکھاتا ہے کہ جو مصیبتیں میں تم
پر ڈالتا ہوں وہ بھی علم اور تجربہ کا ذریعہ ہیں یعنی ان سے تمہارا علم کامل ہوتا ہے۔
اور پھر آگے فرماتا ہے کہ تم اپنے مالوں اور جانوں میں بھی آزمائے جاؤ گے۔
لوگ تمہارے مال لوٹیں گے تمہیں قتل کریں گے اور تم یہودیوں اور عیسائیوں اور مشرکوں
کے ہاتھ سے بہت ہی ستائے جاؤ گے۔ وہ بہت کچھ ایڈا کی باتیں تمہارے حق میں کہیں
گے۔ پس اگر تم صبر کرو گے اور بیجا باتوں سے بچو گے تو یہ ہمت اور بہادری کا کام ہوگا۔ ان
تمام آیات کا مطلب یہ ہے کہ بابرکت علم وہی ہوتا ہے جو عمل کے مرتبہ میں اپنی چمک
دکھاوے اور منحوس علم ور منحوس علم وہ ہے جو صرف علم کی حد تک رہے کبھی عمل تک نوبت نہ پہنچے۔
جاننا چاہئے کہ جس طرح مال تجارت سے بڑھتا ہے اور پھولتا ہے۔ ایسا ہی علم
عملی مزاولت سے اپنے روحانی کمال کو پہنچتا ہے۔ سو علم کو کمال تک پہنچانے کا بڑا ذریعہ عملی
مزاولت ہے۔ مزاولت سے علم میں نور آ جاتا ہے اور یہ بھی سمجھو کہ علم کا حق الیقین کے
مرتبہ تک پہنچنا اور کیا ہوتا ہے۔ یہی تو ہے کہ عملی طور پر ہر ایک گوشہ اس کا آزمایا جائے ۔
چنانچہ اسلام میں ایسا ہی ہوا ۔ جو کچھ خدا تعالیٰ نے قرآن کے ذریعہ سے لوگوں کو سکھایا
ان کو یہ موقع دیا کہ عملی طور پر اس تعلیم کو چھپکاویں اور اس کے نور سے پر ہو جاویں۔