دوست آں باشد۔۔
سوچنے کی باتیں
18
17
اس نے انہیں کہا کہ تم کو خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ مجھے ہاتھ نہ لگاؤ اور یہیں پڑا رہنے دو۔اگر تم
نے مجھے عزت کے ساتھ دفن کرنا ہے تو اس کا ایک ہی مقام ہے اور وہ اس قلعہ کی چھت
ہے۔پس یا تو مجھے اس جگہ دفن کرو ورنہ یہیں پڑا رہنے دو کہ چیلیں اور کتے میرا گوشت نوچ
کرکھا جاویں۔چونکہ اس افسر کا تعلق فوج سے بہت اعلیٰ درجہ کا تھا۔اس کی یہ بات ایک
چنگاری بن گئی۔جس نے سپاہ کی غیرت کو بارود کی طرح آگ لگا دی اور اب ان کے
سامنے سوائے اس قلعہ کی فتح کے اور کوئی مقصد نہ رہا۔اور وہ لوگ ایک منٹ میں کچھ کے کچھ
بن گئے اور چیچنیں مارتے ہوئے اسی آگ کی بارش میں قلعہ کی طرف بڑھے اور اس طرح
قلعہ کے اوپر چڑھ گئے۔لکھا ہے کہ ان کے ہاتھوں کے پپوٹے اور ناخن تمام پتھروں سے
رگڑ کر اڑ گئے۔مگر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ قلعہ فتح ہو گیا اور ترکوں کا وہاں جھنڈا گڑ گیا اور اس
پاشا کو وہاں دفن کیا گیا۔پس جب غیرت آتی ہے تو کوئی بات انہونی نہیں رہتی۔(انوار العلوم جلد ۵ صفحه ۱۴ - ۱۵)
دوست آن باشد
بچے وفادار کی یہی علامت ہوتی ہے، وہ اپنے دوست اور محبوب کے لئے اپنی ہر چیز
قربان کرنے لئے تیار ہو جاتا ہے کجا یہ کہ ایسا محبوب اور دلدار ہو جو نہ صرف محبوب اور دلدار
ہو بلکہ انسان کا خالق اور مالک اور آقا بھی ہو۔قصہ مشہور ہے کہ ایک نوجوان اپنے باپ کا مال دوستوں کے ساتھ مل کر اڑانے کا
عادی تھا۔ہر وقت اس کے اردگرد خوشامدیوں کا ہجوم رہتا اور وہ دن رات روپیہ کو برباد
کرتے رہتے۔اس کا باپ اسے ہمیشہ نصیحت کرتا کہ یہ خوشامدی اور خود غرض نوجوان ہیں
انہیں تم سے حقیقی محبت نہیں۔تم ان پر اپنا روپیہ بر با دمت کرو۔مگر وہ اپنے باپ کی نصیحت کو
کبھی تسلیم نہ کرتا اور یہی جواب دیتا کہ یہ میرے بچے دوست ہیں۔باپ نے کہا۔تمہیں
اتنے دوست کہاں سے مل گئے مجھے تو ساری عمر میں صرف ایک دوست ملا ہے اور تمہاری یہ
حالت ہے کہ تمہارے ارد گرد ہر وقت دوستوں کا ہجوم رہتا ہے۔جب بہت عرصہ گزر گیا اور
باپ
کی نصیحت اس نے تسلیم نہ کی تو ایک دن باپ نے اسے کہا اگر تمہیں میری بات پر اعتبار
نہیں تو تجربہ کرلو اور اپنے دوستوں کا امتحان لے لو۔پھر تمہیں خود بخود پتہ لگ جائے گا کہ
تمہارے کتنے حقیقی دوست ہیں۔اس نے کہا میں اپنے دوستوں کا کس طرح امتحان لوں۔باپ نے کہا۔کہ تم ہر دوست کے مکان پر جاؤ اور اسے کہو کہ میرے باپ نے مجھے گھر سے
نکال دیا ہے اور جائداد سے مجھے بے دخل کر دیا ہے مجھے اس وقت کچھ روپیہ دیا جائے تا کہ
میں روزگار کا انتظام کرسکوں۔جب وہ اپنے دوستوں کے مکانوں پر گیا۔اور انہیں معلوم ہوا
کہ اسے باپ نے گھر سے نکال دیا ہے تو کسی نے اندر سے کہلا بھیجا کہ میں بیمار ہوں افسوس
www۔alislam۔org
20
19
ہے کہ اس وقت مل نہیں سکتا۔کسی نے خادم کے ذریعہ کہلوا دیا کہ وہ گھر پر نہیں ہیں۔کسی نے
معذرت کا اظہار کر دیا اور کہدیا کہ روپیہ تو تھا مگر آج ہی فلاں کو دیدیا گیا ہے۔اسی طرح
وہ خالی ہاتھ اپنے باپ کے پاس واپس پہنچا اور اسے کہا کہ آپ کی بات درست ثابت
کبھی کروڑ پتیوں پر بھی ایسی مصیبت آجاتی ہے کہ وہ پیسہ پیسہ کے محتاج ہو جاتے
ہیں۔(جیسے مشرقی پنجاب میں کئی مسلمان کروڑ پتی تھے مگر آج وہ بالکل کنگال ہیں ) میں
ساری عمر پیسہ پیسہ جمع کر کے چار پانچ سورو پید اکٹھا کیا تھا اور اسے زمین میں دبا رکھا تھا۔ہوئی۔میری تو کسی شخص نے مدد نہیں کی۔باپ نے کہا: اب آؤ میں تمہیں اپنا دوست بتاتا اس خیال کے آنے پر میں نے زمین کھودنی شروع کر دی اور وہ تھیلی نکال لی اس لئے مجھے
ہوں۔یہ کہہ کر وہ اسے اپنے ساتھ شہر سے باہر جنگل کی طرف لے گیا اور ایک مکان کے
پاس پہنچ کر اس نے آواز دی۔جس طرح اس زمانہ میں ریل پر پہرہ ہوتا ہے اس طرح
پرانے زمانے میں سڑکوں پر پہرہ ہوا کرتا تھا اور وہ شخص بھی انہی پہرہ داروں میں ملازم تھا۔اس نے زنجیر کھٹکھٹائی تو اندر سے آواز آئی کہ کون ہے۔اس نے اپنا نام لیا کہ فلاں شخص
ہوں۔اس نے کہا: بہت اچھا مگر اتنا کہنے کے بعد خاموشی طاری ہوگئی اور آدھ گھنٹے تک اندر
سے کوئی جواب نہ آیا۔بیٹا کہنے لگا: آپ کا دوست بھی میرے دوستوں جیسا ہی ثابت ہوا
ہے۔باپ نے کہا: گھبراؤ نہیں ، ابھی پتہ لگ جاتا ہے کہ اس نے نکلنے میں کیوں دیر لگائی
ہے۔پانچ دس منٹ اور گزرنے کے بعد وہ شخص باہر نکلا۔اس نے ایک ہاتھ میں اپنی بیوی
کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔اس کی کمر میں میان بندھی ہوئی تھی اور اس کے دوسرے ہاتھ میں تلوار
تھی۔اس نے باہر نکل کر کہا: میرے دوست معاف کرنا مجھے دیر اس لئے ہو گئی کہ آج آپ
آدھی رات کے وقت تشریف لائے ہیں۔جب آپ نے دروازہ کھٹکھٹایا تو میرے دل میں
خیال آیا کہ آدھی رات کے وقت آپ کا میرے پاس آنا ضرور اپنے اندر کوئی غرض رکھتا
ہے۔چنانچہ میں نے سوچا کہ ممکن ہے آپ پر اس وقت کوئی مصیبت آئی ہوئی ہو اور آپ
مدد کے لئے میرے پاس آئے ہوں اس خیال کے آنے پر میں نے تلوار اٹھالی۔کیونکہ یہی
اک چیز ہے جس سے میں آپ
کی مدد کر سکتا تھا۔پھر مجھے خیال آیا کہ گو آپ کروڑ پتی ہیں مگر
باہر آنے میں دیر ہوگئی ہے اس کے بعد مجھے خیال آیا کہ ممکن ہے آپ کے گھر والے بیمار
ہوں اور ان کی تیمارداری کے لئے کسی کی مدد کی ضرورت ہو۔چنانچہ میں نے اپنی بیوی کو
جگایا اور اسے بھی اپنے ساتھ لے لیا۔اب یہ تینوں چیز میں حاضر ہیں۔بتائیے آپ کو کیا کام
ہے۔باپ نے اپنے بیٹے سے کہا: دیکھا۔اس قسم کے دوست ہوا کرتے ہیں۔یہ مثال اپنے
اندر یہ سبق رکھتی ہے کہ اگر انسانوں کے دوست اس قسم کے ہو سکتے ہیں تو خدا تعالیٰ کے
دوست کو کیسا ہونا چاہئے۔( خطبات محمود جلد ۲ صفحه ۲۹۹ تا صفحه ۳۰۱ بحواله الفضل یکم نومبر ۱۹۴۷ء)
www۔alislam۔org