بے وقوف مشرک_فرانسیسی پادری

سوچنے کی باتیں

78
77
تھا ہر ہر سہ لعنت تو آپ کی مراد تو یہ تھی کہ ابو بکر عمر اور عثمان پر لعنت ہو مگر جب میں نے بے وقوف مشرک۔فرانسیسی پادری
بر ہر سہ لعنت کہا تو میرا مطلب یہ تھا کہ وزیر پر بھی لعنت ہو اور بادشاہ پر بھی اور مجھ پر بھی جو
ایسے گندے لوگوں کے گھر میں آ گیا ہوں۔غرض شیعوں کا یہ طریق کہ صحابہ کرام کو گالیاں
دیتے ہیں اور اکابر صحابہ کو منافق کہتے ہیں نا پسندیدہ اور مذکورہ بالا آیت قرآنی کے خلاف
ہے۔حضرت علیؓ کا درجہ بلند ماننے کے لئے اس کی کیا ضرورت ہے کہ حضرت ابوبکر عمر اور
عثمان رضوان اللہ علیہم کو منافق کہا جائے اس کے بغیر بھی شیعیت قائم رہ سکتی ہے۔خلاصہ یہ
که قرآن کریم نہایت واضح طور پر فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے جو پاک بندے گذر چکے ہیں
تمہیں ان کے متعلق دعاؤں سے کام لینا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ خدا یا ہمارے دلوں میں ان
کے متعلق بغض پیدا نہ ہو کیونکہ اگر بغض پیدا ہوا تو ایمان ضائع ہو جائے گا۔(سیر روحانی جلد اول صفحہ ۲۱۸ - ۲۱۹)
کیا تم نے کبھی دیکھا کہ کوئی آقا اپنے نوکر سے ڈر رہا ہو اور اس کے آگے ہاتھ جوڑتا پھرتا
ہو یا کوئی افسر اپنے چپڑاسی کی منتیں کرتارہتا ہو اور اگر تم کسی کو ایسا کرتے دیکھو تو کیا تم نہیں کہو گے
کہ وہ پاگل ہو گیا ہے۔پھر تمہیں کیوں اتنی موٹی بات بھی سمجھ نہیں آتی کہ وَسَخَّرَ لَكُمُ ہم
نے تو ان تمام چیزوں کو تمہارا غلام بنا کر دنیا میں پیدا کیا ہے اور ان سب کا فرض ہے کہ وہ تمہاری
خدمت کریں۔بے شک یہ بڑی چیزیں ہیں مگر جس ہستی نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے بھی
بڑی ہے۔اس نے تو ان چیزوں کو تمہاری خدمت کیلئے پیدا کیا ہے مگر تمہاری عجیب حالت ہے
کہ تم الٹا انہی کے آگے اپنے ہاتھ جوڑ رہے ہو۔قرآن کریم نے جو شرک کی اس بے ہودگی کی
طرف اس زور سے توجہ دلائی ہے، مجھے اس کے متعلق ایک قصہ یاد آ گیا وہ بھی بیان کرتا ہوں کہ
اس سے مشرکوں کی بے وقوفی پر خوب روشنی پڑتی ہے وہ قصہ یہ ہے کہ فرانس میں دو پادری ایک
دفعہ سفر کر رہے تھے کہ سفر کرتے کرتے رات آ گئی اور انہیں ضرورت محسوس ہوئی کہ کہیں رات
آرام سے بسر کریں اور صبح پھر اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوجائیں۔انہوں نے ایک مکان کا
دروازہ کھٹکھٹایا۔اندر سے ایک عورت نکلی۔انہوں نے کہا ہم مسافر ہیں صرف رات کاٹنا چاہتے
ہیں اگر تکلیف نہ ہو تو تھوڑی سی جگہ کا ہمارے لئے انتظام کر دیا جائے ہم صبح چلے جائیں گے۔اس نے کہا جگہ تو کوئی نہیں۔ایک ہی کمرہ ہے جس میں ہم میاں بیوی رہتے ہیں مگر چونکہ تمہیں
بھی ضرورت ہے اس لئے ہم اس کمرہ میں ایک پردہ لٹکا دیتے ہیں ایک طرف تم سوتے رہنا۔دوسری طرف ہم رات گزار لیں گے۔چنانچہ اس نے پردہ لٹکا دیا اور وہ دونوں اندر آ گئے۔اتفاق
یہ ہے کہ ان کے پاس کچھ روپے بھی تھے۔اب جب وہ سونے کے لئے لیٹے تو انہیں خیال آیا کہ
www۔alislam۔org

80
79
کہیں یہ گھر والے ہماری نقدی نہ چرا لیں۔اس لئے انہوں نے ایک دوسرے سے کہا کہ ذرا
ہوشیار رہنا اور جاگتے رہنا۔ایسا نہ ہو کہ ہم لوٹے جائیں۔ادھر میاں جو پیشہ میں قصاب تھا اس
خیال سے کہ ہمارے مہمانوں کی نیند خراب نہ ہو بیوی سے آہستہ آہستہ باتیں کرنے لگا۔ان
پادریوں کے پاس چونکہ روپیہ تھا انہوں نے سوچا کہ کہیں یہ لوگ ہمیں لوٹنے کی تجویز تو نہیں کر
رہے اور کان لگا کر باتیں سننے لگے۔ان دونوں میاں بیوی نے دوسو ر پال رکھے تھے جو سور
خانے میں تھے اور وہ چاہتے تھے کہ ان میں سے ایک کو دوسرے دن ذبح کر دیں۔اتفاق کی بات
ہے کہ ایک سو رموٹا تھا اور ایک دبلا تھا۔اسی طرح ایک پادری بھی موٹا تھا اور ایک دبلا۔جب
پادریوں نے کان لگا کر سننا شروع کیا تو اس وقت میاں بیوی آپس میں یہ گفتگو کر رہے تھے کہ
اب وقت آ گیا ہے کہ ایک کو ذبح کر دیا جائے۔خاوند کہنے لگا میری بھی یہ صلاح ہے کہ ایک کو
ذبح کر دیا جائے۔پادریوں نے جب یہ بات سنی تو انہوں نے سمجھا کہ بس اب ہماری خیر نہیں۔یہ ضرور چھرالے کر ہم پر حملہ کر دیں گے اور ہمیں مار کر نقدی اپنے قبضہ میں کرلیں گے مگر انہوں
نے کہا ابھی یہ فیصلہ کرنا ٹھیک نہیں ذرا اور باتیں بھی سن لیں۔پھر انہوں نے کان لگائے تو انہوں
نے سنا کہ بیوی کہہ رہی ہے پہلے کس کو ذبح کریں میاں نے کہا پہلے موٹے کو ذبح کرو پتلا جو ہے
اسے چند دن کھلا پلا کر پھر ذبح کر دیں گے۔یہ بات انہوں نے جو نہی سنی وہ سخت گھبرائے اور
انہیں یقین ہو گیا کہ اب ہمارے قتل کی تجویز پختہ ہو چکی ہے چنانچہ انہوں نے چاہا کہ کسی طرح
اس مکان سے بھاگ نکلیں۔دروازے چونکہ بند تھے اس لئے دروازوں سے نکلنے کا تو کوئی راستہ
نہ تھا۔وہ بالا خانہ پر لیٹے ہوئے تھے انہوں نے نظر جو ماری تو دیکھا کہ ایک کھڑی کھلی ہے۔بس
انہوں نے جلدی سے اٹھ کر کھڑی میں سے چھلانگ لگا دی جو موٹا پادری تھاوہ پہلے گرا اور جود بلا
پادری تھا وہ اس موٹے پادری کے اوپر آپڑا ہے کو تو کوئی چوٹ
نہ گھی۔مگر موٹا جو پہلے گرا تھا اس
کے پاؤں میں سخت موچ آ گئی اور وہ چلنے کے نا قابل ہو گیا۔یہ دیکھ کر دبلا پادری فوراً بھاگ کھڑا
اور ساتھی کو کہتا گیا کہ میں علاقہ کے رئیس سے کچھ سپاہی مدد کے لئے لاتا ہوں تم فکر نہ کرو اور
ادھر ادھر چمٹ کر اپنے آپ کو بچاؤ۔ادھر موٹے پادری کو یہ فکر ہوا کہ کہیں گھر والے چھری لے کر
نہ پہنچ جائیں اور مجھے ذبح نہ کر دیں۔چنانچہ اس نے آہستہ آہستہ گھٹنا شروع کیا اور گھسٹتے گھسٹتے
وہ اس سؤرخانہ کے پاس جا پہنچا جس میں میزبان کے سور بند تھے۔مگر اسے کچھ پتہ نہ تھا کہ اندر
سور ہیں یا کیا ہے اس نے خیال کیا کہ میں یہاں چھپ کر بیٹھ جاتا ہوں تا کہ گھر والے میرا
تعاقب کرتے ہوئے مجھے دیکھ نہ لیں۔جب اس نے سورخانہ کا دروازہ کھولا تو سور ڈر کے مارے
نکل بھاگے اور یہ اندر چھپ کر بیٹھ گیا۔تھوڑی دیر ہی گذری تھی کہ قصاب چھری لے کر موٹے
سور کو ذبح کرنے کیلئے وہاں پہنچ گیا۔پادری نے سمجھا کہ اب میری خیر نہیں یہ ضرور مجھے مارڈالے
گا۔چنانچہ وہ اور زیادہ دبک کر کونے میں چھپ گیا۔قصاب نے ڈنڈا ہلایا اور کہا نکل نکل۔مگر وہ
اور زیادہ سمٹ سمٹا کر ایک طرف ہو گیا وہ حیران ہوا کہ سو رنکلتا کیوں نہیں مگر خیر اس نے اور زیادہ
زور سے ڈنڈا پھیرا اور آواز دے کر سو رکو باہر نکالنا چاہا اور آخر گھسیٹ کر باہر نکال لیا۔پادری نے
سمجھ لیا کہ اب کوئی چارہ نجات کا نہیں اب میرے ذبح ہونے کا وقت آ گیا ہے اور وہ آخری
کوشش کے طور پر قصاب کے آگے ہاتھ جوڑ کر گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ میں پادری
ہوں میں نے تمہارا کوئی قصور نہیں کیا۔خدا کے لئے معاف کرو۔ادھر قصاب نے جب دیکھا کہ
سور کی بجائے اندر سے ایک آدمی نکل آیا ہے تو وہ سخت حیران ہوا اور اس نے سمجھا کہ یہ کوئی فرشتہ
ہے جو میری جان نکالنے کیلئے یہاں آیا ہے چنانچہ وہ ڈر کر دوزانو ہو کر اس کے سامنے بیٹھ گیا اور
ہاتھ جوڑ کر درخواست کرنے لگ گیا کہ خدا کے لئے مجھ پر رحم کرو ابھی میں مرنے کے قابل نہیں
مجھے اپنے کام درست کر لینے دو اور اپنے گناہوں سے تائب ہو لینے دو۔اب یہ عجیب نظارہ تھا کہ
www۔alislam۔org

آج 10 میں سے 10 باقی