روئداد جلسۂ دعا

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الكَرِيمِ
رونداد جلسه دعا
روئیداد جلسه دعاء
جو حضرت میرزاغلام احمد صاحب مسیح موعود کی
تحریک پر دارالامان قادیان مید میں بتاریخ
۲ فروری ۱۹۰۰ء منعقد
ہوا
پیشتر اس کے کہ ہم اس روئیداد کو ناظرین کے سامنے پیش کریں اوّل
اس امر کا جتلا دینا ضروری سمجھتے ہیں کہ جناب امام المتقين حجة الله بر زمين
حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان مسیح زمان علیہ الصلوة والسلام
جس طرح عام مخلوقات کے خیر خواہ ہیں اسی طرح وہ گورنمنٹ وقت کے سچے دل
سے وفادار اور خیر خواہ ہیں ۔ یہ انہیں کی ذات مبارک ہے جس نے حقوق رعایا و

روئداد جلسه دعا
حقوق گورنمنٹ کو روز روشن کی طرح کھول کر دکھا دیا اور اپنی جماعت کے دلوں میں اس
محسن گورنمنٹ کے احسانات کو ایسے مؤثر اور گونا گوں پیرایوں میں کوٹ کوٹ کر بھر دیا جس سے
اس سلطنت کے ساتھ منافقانہ رنگ کا دھبہ اس پاک جماعت کے دلوں سے ایسا یک لخت
اُڑ گیا کہ اس کا نام و نشان تک نہ رہا یہ وہی رنگ تھا جو معصب اور جاہل ملاؤں کی صحبت
سے بے چارہ سادہ دل اور نادان مسلمانوں کے رگ وریشہ میں چڑھتا جاتا ہے۔ اور وہ اسی
طرح صدق دل سے گورنمنٹ برطانیہ کے وفادار اور نمک حلال ہو گئے ہیں جس طرح
کسی اسلامی حکومت کے ہونے چاہیے تھے۔
یہ بات خود گورنمنٹ پر بھی مخفی نہیں کہ جناب موصوف کا خاندان ہمیشہ سے
اس گورنمنٹ کا وفادار اور جاں نثار رہا ہے اور ہر آڑے وقت پر اپنی حیثیت سے بڑھ
کر خدمات بجالاتا رہا ہے جس سے حکام گورنمنٹ خود نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ جناب
مرزا صاحب کے خاندان کو پہلے ہی سے اس گورنمنٹ سے تعلقات یگانگت حاصل
ہیں گو حضرت موصوف کے بزرگ سپاہ اور سواروں سے مدد فرماتے تھے تاہم یہ اپنے
رنگ میں پر سوز دعاؤں کے لشکر سے امداد دینے میں فروگذاشت نہیں کرتے ۔ چنانچہ
جب کبھی سرحد افغانستان یا بلوچستان یا برہما میں جنگ اور لڑائی پیش آئی تو یہ دعا
کرتے رہے۔ حضرت ملکہ معظمہ قیصرہ کی جو بلی پر بڑی خوشی منائی اور جلسہ منعقد
کر کے ان کی طول عمر اور اقبال کی دعا جناب الہی میں کی اور وہ اپنی اس طرز زندگی
میں جو محض فقیرانہ زندگی ہے اور ہمیشہ سے گوشہ گزینی اور خلوت نشینی ان کی عادت
ہو رہی ہے بجز دعا کے اور کس طرح اپنی محسن اور مہربان گورنمنٹ کی مدد کر سکتے
ہیں ۔ لہذا اس موقع پر بھی جبکہ سرکار برطانیہ کو ایک ایسی قوم سے جس کو در پردہ
اور قو میں مدد دے رہی ہیں جس سے ہماری گورنمنٹ کو ناحق تکلیف پہنچ رہی ہے
اس ہمدرد خلائق نے مناسب سمجھا کہ فتح یابی کے لئے دعا کی جائے چنانچہ یکم فروری کو

روئداد جلسه دعا
حضرت اقدس موصوف نے اپنی جماعت کے لوگوں کو جو افغانستان ۔عراق ۔ ہندوستان
کے مختلف بلاد مثلاً مدراس - کشمیر ۔ شاہجہاں پور ۔ جموں ۔ متھرا۔ جھنگ ۔ ملتان ۔ پٹیالہ۔
کپورتھلہ ۔ مالیر کوٹلہ ۔ لدھیانہ شاہ پور۔ سیالکوٹ۔ گجرات۔ لاہور ۔ امرتسر ۔
گورداسپور وغیرہ اضلاع سے آئے ہوئے تھے ارشاد فرمایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عید
کے روز سرکار برطانیہ کی کامیابی کے لئے دعا کی جائے جس کو سب نے سن کر خندہ پیشانی
سے پسند کیا۔
بنابریں عید کے روز قریب ۸ بجے کے حضرت مسیح علیہ السلام مع اپنی جماعت
کے اس وسیع میدان میں جو قصبہ قادیان کی جانب مغرب ہےا ہے اور جو قدیمی عید گاہ ہے
تشریف لے گئے اور نوبجے تک دور و نزدیک کے دیہات کے لوگ بھی وہاں جمع ہوتے
رہے۔ پھر علامة ا الدهر وحید العصر حضرت مولانا مولوی نور الدین صاحب نے
نماز عید الفطر پڑھائی اور بعد فراغت نماز عالی جناب حضرت امام الزمان نے کھڑے
ہو کر خطبہ نہایت فصاحت و بلاغت سے پڑھا اور تقریر اس قدر پر تا ثیر تھی کہ تمام لوگ
جو تعداد میں ہزار سے کم نہ تھے ہمہ تن گوش ہو ر ہے تھے اور اس قدر واضح اور عام فہم تھی
کہ دیہاتی آدمی بھی جو مویشیوں کی طرح زندگی بسر کرتے ہیں متاثر ہو کر بول اُٹھے۔
حضرت اقدس سب سچ کہہ رہے ہیں ۔ اس تقریر میں جیسے کہ اصل تقریر سے واضح ہوگا
اللہ تعالیٰ کے ساتھ ساتھ حکام مجازی کے حقوق کا کس قدر فوٹو کھینچا گیا ہے اور کس طرح
رعایا کو بتلایا گیا ہے کہ اس گورنمنٹ برطانیہ کے کس قدر احسانات ہم مسلمانوں پر ہیں اور
ہم مسلمان اپنے قرآن کی رو سے کس حد تک گورنمنٹ کی وفاداری اور جاں نثاری کے
لئے پابند کئے گئے ہیں۔ کیا کوئی دنیا میں ہے کہ اس طرح پر از روئے مذہب گورنمنٹ
برطانیہ کے حقوق صدق دلی اور نیک نیتی سے ثابت کر سکے ۔ یہ اسی جوانمرد کا کام ہے

آج 10 میں سے 10 باقی