خطبہ
روئداد جلسۂ دعا
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
روئداد جلسه دعا
کہ جس نے اپنی جماعت کے دلوں میں گورنمنٹ کی نسبت سچی محبت بٹھا دی ہے اور بارہا ﴿۵﴾
اپنی جماعت کو تحریر و تقریر بتا کید فرمایا ہے کہ اگر تم میں سے کوئی ایک رائی کے دانہ کے برابر
بھی اپنی گورنمنٹ سے منافقانہ روش اختیار کرے گا وہ ہماری جماعت میں شمار نہیں ہوگا اور
وہ خدا اور رسول کا نا فرمان ہوگا ۔ کیونکہ ہم لوگ گورنمنٹ برطانیہ کی کسی ذاتی منافع یا کسی خود
غرضی کی بنا پر تعریف و توصیف نہیں کرتے بلکہ از روئے مذہب اسلام ہم مامور ہیں کہ ہم
نہایت صفائی باطن اور صدق دل سے عملاً وقولاً وفاداری کا ثبوت دیں۔ ہم کسی خطاب یا
زمین یا جاگیر کے حاصل کرنے کے لیے منافقانہ چالیں یا خوشامدیں کرنی حرام سمجھتے ہیں
چونکہ تقریر بجنسہ ذیل میں لکھی جاتی ہے اس لئے ہمیں زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں۔
خطبه
جناب مسیح موعود عليه الصلوة والسلام
جو بعد نماز عیدالفطر پڑھا گیا
مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کا بہت شکر کرنا چاہیے جس نے اُن کو ایک
ایسا دین بخشا ہے جو علمی اور عملی طور پر ہر ایک قسم کے فساد اور مکروہ
باتوں اور ہر ایک نوع کی قباحت سے پاک ہے اگر انسان غور اور فکر
سے دیکھے تو اُس کو معلوم ہوگا کہ ” واقعی طور پر تمام محامد اور صفات کا