اللہ تعالیٰ کی قابل تعریف صفات

روئداد جلسۂ دعا

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

روئداد جلسه دعا
مستحق اللہ تعالیٰ ہی ہے اور کوئی انسان یا مخلوق واقعی اور حقیقی طور پر حمد و ثنا
کا مستحق نہیں ہے ۔ اگر انسان بغیر کسی قسم کی غرض کی ملونی کے دیکھے تو
اُس پر بد یہی طور پر کھل جاوے گا کہ کوئی شخص جو مستحق حمد قرار پاتا ہے وہ
یا تو اس لئے مستحق ہو سکتا ہے کہ کسی ایسے زمانہ میں جبکہ کوئی وجود نہ تھا اور
نہ کسی وجود کی خبر تھی وہ اس کا پیدا کرنے والا ہو ۔ یا اس وجہ سے کہ ایسے
زمانہ میں کہ کوئی وجود نہ تھا اور نہ معلوم تھا کہ وجود اور بقاء وجود اور حفظ
صحت اور قیام زندگی کے لئے کیا کیا اسباب ضروری ہیں اس نے وہ
سب سامان مہیا کئے ہوں یا ایسے زمانہ میں کہ اُس پر بہت سی مصیبتیں آ سکتی
تھیں اُس نے رحم کیا ہو اور اُس کو محفوظ رکھا ہو ۔ اور یا اس وجہ سے مستحق
تعریف ہو سکتا ہے کہ محنت کرنے والے کی محنت کو ضائع نہ کرے اور محنت
کرنے والوں کے حقوق پورے طور پر ادا کرے ۔ اگر چہ بظاہر اجرت
کرنے والے کے حقوق کا دینا معاوضہ ہے لیکن ایسا شخص بھی محسن ہو سکتا
ہے جو پورے طور پر حقوق ادا کرے ۔ یہ صفات اعلیٰ درجہ کی ہیں جو کسی کو
مستحق حمد وثنا بنا سکتی ہیں اب غور کر کے دیکھ لو کہ حقیقی طور پر ان سب محامد
کا مستحق صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے جو کامل طور پر ان صفات سے متصف ہے
اور کسی میں یہ صفات نہیں ہیں ۔
اوّل ۔ دیکھو صفت خلق اور پرورش ۔ یہ صفت اگر چہ انسان گمان
کر سکتا ہے کہ ماں باپ اور دیگر محسنوں کے اغراض و مقاصد ہوتے
ہیں ۔ جن کی بنا پر وہ احسان کرتے ہیں ۔ اس پر دلیل یہ ہے کہ مثلاً بچہ
تندرست خوبصورت توانا پیدا ہو تو ماں باپ کو خوشی ہوتی ہے ۔

روئداد جلسه دعا
اور اگر لڑکا ہو تو پھر یہ خوشی اور بھی بڑی ہوتی ہے شادیانے بجائے جاتے ﴿۷﴾
ہیں لیکن اگر لڑکی ہو تو گویا وہ گھر ماتم کدہ اور وہ دن سوگ کا دن ہو جاتا
ہے اور اپنے تئیں منہ دکھانے کے قابل نہیں سمجھتے ۔ بسا اوقات بعض نادان
مختلف تدابیر سے لڑکیوں کو ہلاک کر دیتے یا اُن کی پرورش میں کم التفات
کرتے ہیں ۔ اور اگر بچہ گنجہ اندھا اپانچ پیدا ہو تو چاہتے ہیں کہ وہ مر جاوے
اور اکثر دفعہ تعجب نہیں کہ خود بھی وبالِ جان سمجھ کر مار دیتے ہوں ۔ میں نے
پڑھا ہے کہ یونانی لوگ ایسے بچوں کو عمد ا ہلاک کر دیتے تھے بلکہ اُن کے ہاں
شاہی قانون تھا کہ اگر کوئی بچہ نا کا رہ ۔ اپاہج ۔ اندھا وغیرہ پیدا ہو تو اُس کو
فوراً مار دیا جائے اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ انسانی خیالات میں
پرورش اور خبر گیری کے ساتھ ذاتی اور نفسانی اغراض ملے ہوئے ہوتے
ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی اس قدر مخلوق کی ( جس کے تصور اور بیان سے وہم
اور زبان قاصر ہے اور جو زمین اور آسمان میں بھری پڑی ہے ) خلق اور
پرورش سے کوئی غرض نہیں ہے ۔ وہ والدین کی طرح خدمت اور رزق نہیں
چاہتا بلکہ اس نے مخلوق کو محض ربوبیت کے تقاضہ سے پیدا کیا ہے ۔ ہر ایک
شخص مان لے گا کہ پودا لگانا پھر آبیاشی کرنا اور اس کی خبر گیری رکھنا اور
شمر دار درخت ہونے تک محفوظ رکھنا ایک بڑا احسان ہے ۔ پس انسان اور
اس کی حالت اور غور و پرداخت پر غور کرو تو معلوم ہوگا کہ خدا تعالیٰ نے کتنا
بڑا احسان کیا ہے کہ اس قدرا نقلابات اور بیکسیوں کی گھڑیوں میں کیسے کیسے
تغیرات میں اس کی دستگیری فرمائی ہے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی