پیدائش سے پہلے زندگی کے وسائل فراہم کرنا

روئداد جلسۂ دعا

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

روئداد جلسه دعا
دوسرا پہلو جو ابھی میں نے بیان کیا ہے کہ قبل از پیدایش وجود ایسے سامان
ہوں کہ تمدنی زندگی اور قومی کے کام کے لئے پورا سامان موجود ہو ۔ دیکھو ہم
ابھی پیدا ہی نہ ہوئے تھے کہ سامان پہلے ہی کر دیا ۔ منور سورج جو اب چڑھا
ہوا ہے اور جس کی وجہ سے عام روشنی پھیلی ہوئی ہے اور دن چڑھا ہوا ہے
اگر نہ ہوتا تو کیا ہم دیکھ سکتے تھے یا روشنی کے ذریعہ جو فوائد اور منافع ہمیں
پہنچ سکتے ہیں ہم کس ذریعہ سے حاصل کر سکتے ۔ اگر سورج اور چاند یا اور
کسی قسم کی روشنی نہ ہوتی تو بینائی بے کار ہوتی اگر چہ آنکھوں میں ایک قوت
دیکھنے کی ہے مگر وہ بیرونی اور خارجی روشنی کے بدوں نکمی ہے۔ پس یہ کس
قدر احسان ہے کہ قومی سے کام لینے کے لئے اس نے اُن ضروری سامانوں
کو پہلے سے مہیا کر دیا ۔ اور پھر یہ کس قدر اس کی رحمت ہے کہ اُس نے ایسے
قومی دیئے ہیں اور ان میں بالقوہ ایسی استعدادات رکھ دی ہیں جو انسان کی
تکمیل اور وصول الى الغاية کے لئے از بس ضروری ہیں ۔ دماغ میں ،
اعصاب میں ، عروق میں ، ایسے خواص رکھے ہیں کہ انسان ان سے کام لیتا
ہے اور ان کی تکمیل کر سکتا ہے اس لئے کہ قوتوں کی تکمیل کا سامان ساتھ ہی
پیدا کر دیا ہے ۔ یہ تو اندرونی نظام کا حال ہے کہ ہر ایک قوت اُس منشاء اور
مفاد سے پوری مناسبت رکھتی ہے جس میں انسان کی فلاح ہے اور بیرونی
طور پر بھی ایسا ہی انتظام رکھا ہے کہ ہر شخص جس قسم کا حرفہ رکھتا ہے اس
کے مناسب حال ادوات و آلات قبل از وجود مہیا کر رکھے ہیں ۔ مثلاً
اگر کوئی جوتا بنانے والا ہے تو اُس کو چمڑا اور دھاگا نہ ملے تو وہ

آج 10 میں سے 10 باقی