سورہ الناس میں بیان کردہ حقوق
روئداد جلسۂ دعا
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
روئداد جلسه دعا
لاشریک ہے۔ مگر اُس نے طفیلی طور پر بعض کو اپنے محامد میں شریک کر لیا ہے۔ جیسے اس
سورہ شریفہ میں بیان فرمایا ہے:۔
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ
الهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ
الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
اس میں اللہ تعالیٰ نے حقیقی مستحق حمد کے ساتھ عارضی مستحق حمد کا بھی
اشارہ ذکر فرمایا ہے اور یہ اس لئے ہے کہ اخلاق فاضلہ کی تکمیل ہو ۔ چنانچہ
اس سورہ میں تین قسم کے حق بیان فرمائے ہیں ۔ اوّل فرمایا کہ تم پناہ مانگو اللہ
کے پاس جو جامع جمیع صفات کاملہ ہے۔ اور جو رب ہے لوگوں کا ۔ اور
ملک بھی ہے اور معبود و مطلوب حقیقی بھی ہے ۔ یہ سورہ اس قسم کی ہے کہ
اس میں اصل توحید کو تو قائم رکھا ہے مگر معا یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ دوسرے
لوگوں کے حقوق بھی ضائع نہ کریں جو ان اسماء کے مظہر ظلی طور پر ہیں ۔ ربّ
کے لفظ میں اشارہ ہے کہ گو حقیقی طور پر خدا ہی پرورش کرنے والا اور تکمیل تک
پہنچانے والا ہے لیکن عارضی اور ظلی طور پر دو اور بھی وجود ہیں جو ربوبیت
ا الناس : ۲ تا ۷
روئداد جلسه دعا
کے مظہر ہیں۔ ایک جسمانی طور پر دوسرا روحانی طور پر جسمانی طور پر والد یہ طور پر جسمانی طور پر والدین ہیں اور ۔
روحانی طور پر مر شد اور ہادی ہے۔
دوسرے مقام پر تفصیل کے ساتھ بھی ذکر فرمایا ہے:۔
وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا !
یعنی خدا نے یہ چاہا ہے کہ کسی دوسرے کی بندگی نہ کرو اور والدین سے
احسان کرو ۔ حقیقت میں کیسی ربوبیت ہے کہ انسان بچہ ہوتا ہے اور کسی قسم کی
طاقت نہیں رکھتا ۔ اس حالت میں ماں کیا کیا خدمات کرتی ہے اور والد اس
حالت میں ماں کی مہمات کا کیسا متکفل ہوتا ہے ۔ خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل
سے ناتواں مخلوق کی خبر گیری کے لئے دو محل پیدا کر دیئے ہیں اور اپنی محبت کے
انوار سے ایک پر تو محبت کا اُن میں ڈال دیا ہے ۔ مگر یاد رکھنا چاہیے کہ ماں
باپ کی محبت عارضی ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت حقیقی ہے اور جب تک قلوب میں
اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا القانہ ہو کوئی فرد بشر خواہ دوست ہو یا کوئی
برابر درجہ کا ہو یا کوئی حاکم ہو کسی سے محبت نہیں کر سکتا اور یہ خدا کی کمال ربوبیت
کا راز ہے کہ ماں باپ بچوں سے ایسی محبت کرتے ہیں کہ اُن کے تکفل میں
ہر قسم کے دکھ شرح صدر سے اُٹھاتے ہیں یہاں تک کہ اُن کی زندگی کے
لئے مرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔ پس خدا تعالیٰ نے تکمیل اخلاق
فاضلہ کے لئے ربّ النّاس کے لفظ میں والدین اور مرشد کی طرف
بنی اسرائیل: ۲۴
روئداد جلسه دعا
۱۲ ایما فرمایا ہے تا کہ اس مجازی اور مشہود سلسلہ شکر گزاری سے حقیقی رب و ہادی
کی شکر گزاری میں قدم اُٹھائیں ۔ اسی راز کے حل کی یہ کلید ہے کہ اس سورہ شریفہ
کو رب الناس سے شروع فرمایا ہے ۔ اله الناس سے آغاز نہیں کیا ۔
چونکہ مرشد روحانی خدا تعالیٰ کے منشاء کے موافق اس کی توفیق و ہدایت سے
تربیت کرتا ہے اس لئے وہ بھی اسی میں شامل ہے پھر دوسرا ٹکڑا اس میں
ملک الناس ہے یعنی تم پناہ مانگو خدا کے پاس جو تمہا را با دشاہ ہے ۔ یہ
ایک اور اشارہ ہے تا لوگوں کو متمدن دنیا کے اصول سے واقف کیا جاوے اور
مہذب بنایا جاوے ۔ حقیقی طور پر تو اللہ تعالیٰ ہی بادشاہ ہے مگر اس میں اشارہ
ہے کہ ظلی طور پر بادشاہ ہوتے ہیں اور اسی لئے اس میں اشارہ ملک وقت
کے حقوق کی نگہداشت کی طرف بھی ایما ہے ۔ یہاں کافر اور مشرک اور موحد
بادشاہ یعنی کسی قسم کی قید نہیں بلکہ عام طور پر ہے خواہ کسی مذہب کا بادشاہ ہو ،
مذہب اور اعتقاد کے حصے جدا ہیں ۔ قرآن میں جہاں جہاں خدا نے محسن کا ذکر
فرمایا ہے وہاں کوئی شرط نہیں لگائی کہ وہ مسلمان ہو اور موحد ہو اور فلاں سلسلہ کا
ہو بلکہ عام طور پر محسن کی نسبت ذکر ہے ۔ خواہ وہ کوئی مذہب رکھتا ہو اور پھر
خدا تعالیٰ اپنے کلام پاک میں محسن کے ساتھ احسان کرنے کی سخت تاکید فرماتا
ہے جیسے آیت ذیل سے ہویدا ہے :۔
ل الرحمن : ٦١
هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ !
کیا احسان کا بدلا احسان کے سوا بھی ہو سکتا ہے