برطانوی حکومت کی دی گئی آزادی
روئداد جلسۂ دعا
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
روئداد جلسه دعا
اب ہم اپنی جماعت کو اور تمام سننے والوں کو بڑی صفائی اور وضاحت ۱۳
سے سناتے ہیں کہ سلطنت انگریزی ہماری محسن ہے اُس نے ہم پر بڑے بڑے
احسان کئے ہیں ۔ جس کی عمر ساٹھ یا ستر برس کی ہوگی وہ خوب جانتا ہوگا
کہ ہم پر سکھوں کا ایک زمانہ گذرا ہے اس وقت مسلمانوں : پر جس قدر آفتیں
حائل تھیں وہ پوشیدہ نہیں ہیں اُن کی یاد سے بدن پر لرزہ پڑتا ہے اور دل کانپ
اٹھتا ہے ۔ اُس وقت مسلمانوں کو عبادات اور فرائض مذہبی کی بجا آوری سے
جن کا بجالانا ان کو جان سے عزیز تر ہے روکا گیا تھا ۔ بانگ نماز جو نماز کا
مقدمہ ہے اس کو بآواز بلند پکارنے سے منع کیا گیا تھا۔ اگر کبھی موذن کے منہ
سے سہواً الله اكبر بآواز بلند نکل جاتا تو اُس کو مار ڈالا جاتا تھا اسی طرح
پر مسلمانوں کے حلال وحرام کے معاملہ میں بے جا تصرف کیا گیا تھا ۔ ایک
گائے کے مقدمہ میں ایک دفعہ پانچ ہزار غریب مسلمان قتل کئے گئے ۔
بٹالہ کا واقعہ ہے کہ ایک سید وہیں کا رہنے والا باہر سے دروازہ پر آیا
وہاں گائیوں کا ہجوم تھا اس نے تلوار کی نوک سے ذرہ ہٹایا ایک گائے
کے چمڑے کو اتفاق سے خفیف سی خراش پہنچ گئی اس بے چارہ کو پکڑ لیا گیا
اور اس امر پر زور دیا گیا کہ اس کو قتل کر دیا جائے ۔ آخر بڑی سفارشوں
کے بعد جان سے بچ گیا لیکن اُس کا ہاتھ ضرور کاٹا گیا مگر اب دیکھو کہ
ہر قوم و مذہب کے لوگوں کو کیسی آزادی ہے ہم صرف مسلمانوں ہی کا
ذکر کرتے ہیں فرائض مذہبی اور عبادات کے بجالانے میں سلطنت نے
روئداد جلسه دعا
۱۳ پوری آزادی دے رکھی ہے اور کسی کے مال و جان و آبرو سے کوئی ناحق کا
تعرض نہیں بر خلاف اُس پرفتن وقت کے کہ ہر ایک شخص کیسا ہی اس کا حساب
پاک ہو اپنی جان و مال پر لرزتا رہتا تھا۔ اب اگر کوئی خود اپنا چلن آپ
خراب کر لے اور اپنی کج روی اور بے اندامی اور ارتکاب جرائم سے خود
مستوجب عقوبت ٹھہر جائے تو اور بات ہے ۔ یا خود ہی سوء اعتقاد اور غفلت
کی وجہ سے عبادت میں کوتاہی کرے تو جدا امر ہے لیکن گورنمنٹ کی طرف
سے ہر طرح کی پوری آزادی ہے ۔ اس وقت جس قدر عابد بننا چا ہو بنو کوئی
روک نہیں گورنمنٹ خود معابد مذہبی کی حرمت کرتی ہے اور اُن کی مرمت
وغیرہ پر ہزاروں روپیہ خرچ کر دیتی ہے۔ سکھوں کے زمانہ میں اس کے
خلاف یہ حال تھا کہ مسجدوں میں بھنگ گھٹتی تھی اور گھوڑے بندھتے تھے جس کا
نمونہ خود یہاں قادیان میں موجود ہے اور پنجاب کے بڑے بڑے شہروں
میں اس کے بکثرت نمونے ملیں گے ۔ لاہور میں آج تک کئی ایک مسجد میں
سکھوں کے قبضہ میں ہیں ۔ آج اس کے مقابل میں گورنمنٹ انگلشیہ ان
بزرگ مکانوں کی ہر قسم کی واجب عزت کرتی ہے اور مذہبی مکانات کی
تعظیم و تکریم اپنے فرائض میں سے سمجھتی ہے جیسا کہ ان ہی دنوں حضور
وائسرائے لارڈ کرزن صاحب بہادر بالقابہ نے دہلی کی جامع مسجد
میں جوتا پہن کر جانے کی مخالفت اپنی عملی حالت سے ثابت کر دی اور
قابل اقتدا نمونہ بادشاہانہ اخلاق فاضلہ کا دیا اور اُن کی اُن تقریروں
رونداد جلسه دعا
سے جو وقتاً فوقتاً انہوں نے مختلف موقعوں پر کی ہیں صاف معلوم ہو گیا ﴿۱۵﴾
ہے کہ وہ مذہبی مکانات کی کیسی عزت کرتے ہیں پھر دیکھو کہ گورنمنٹ
نے کہیں منادات نہیں کی کہ کوئی بآواز بلند بانگ نہ دے یا روزہ نہ
رکھے بلکہ انہوں نے ہر قسم کے تغذیہ کے سامان مہیا کئے ہیں جس کا
سکھوں کے ذلیل زمانہ میں نام ونشان تک نہ تھا ۔ برف سوڈا واٹر اور
بسکٹ ڈبل روٹی وغیرہ ہر قسم کی غذا ئیں بہم پہنچا ئیں اور ہر قسم کی
رکھی ہے ۔ یہ ایک ضمنی امداد ہے جو اِن لوگوں
سہولت دے
سے
ہمارے شعائر اسلام کو پہنچی ہے ۔ اب اگر کوئی خود روزہ نہ رکھے تو یہ
اور بات ہے افسوس کی بات ہے کہ مسلمان خود شریعت کی توہین کرتے
ہیں ۔ چنانچہ دیکھو جنہوں نے اِن دنوں روزے رکھے ہیں ۔ وہ کچھ
دبلے نہیں ہو گئے اور جنہوں نے استخفاف کے ساتھ اس مہینہ کو
گزارا ہے وہ کچھ موٹے نہیں ہو گئے ان کا بھی وقت گزر گیا اور ان کا
بھی زمانہ گزر گیا ۔ جاڑہ کے روزے تھے صرف غذا کے اوقات کی
ایک تبدیلی تھی سات آٹھ بجے نہ کھائی چار پانچ بجے کھالی با وجود اس
قدر رعایت کے پھر بھی بہتوں نے شعائر اللہ کی عظمت نہیں کی اور خدا تعالیٰ
کے اس واجب التكريم مهمان ماه رمضان کو بڑی حقارت سے
دیکھا ۔ اِس قدر آسانی کے مہینوں میں رمضان کا آنا ایک قسم کا معیار تھا اور
مطیع و عاصی میں فرق کرنے کے لئے یہ روزے میزان کا حکم رکھتے تھے