برطانوی حکومت کے تحت اذان کی اجازت

روئداد جلسۂ دعا

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

روئداد جلسه دعا
خدا تعالیٰ کی طرف سے سلطنت نے ہر قسم کی آزادی دے رکھی ہے طرح
طرح کے پھل اور غذا ئیں میسر آتی ہیں کوئی آسایش و آرام کا سامان نہیں
جو آج مہیا نہ ہو سکتا ہو ۔ با ایں ہمہ جو پرواہ نہیں کی گئی اس کی کیا وجہ ہے یہی
کہ دلوں میں ایمان نہیں رہا۔ افسوس خدا کا ایک ادنیٰ بھنگی کے برابر بھی لحاظ
نہیں کیا جا تا گویا یہ خیال ہے کہ خدا سے کبھی واسطہ ہی نہ ہوگا اور نہ کبھی
اُس سے پالا پڑے گا ۔ اور اُس کی عدالت کے سامنے جانا ہی نہیں ہوگا ۔
کاش منکر غور کریں اور سوچیں کہ کروڑوں سورجوں کی روشنی سے بھی بڑھ کر
خدا تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت ہیں افسوس کی جگہ ہے کہ ایک جو تہ کو دیکھ کر یقینی
طور پر سمجھ لیا جاتا ہے کہ اس کا کوئی بنانے والا ہے مگر یہ کس قدر بد بختی ہے کہ
خدا تعالیٰ کی بے انتہا مخلوق کو دیکھ کر بھی اُس پر ایمان نہ ہو یا ایسا ایمان ہو جو نہ
ہونے میں داخل ہے خدا تعالیٰ کی ہم پر بہت رحمتیں ہیں ازاں جملہ ایک یہ ہے
کہ اُس نے ہم کو جلتے ہوئے تنور سے نکال سکھوں کا زمانہ ایک آتشی تنور تھا اور
انگریزوں کا قدم رحمت و برکت کا قدم ہے۔ میں نے سنا ہے کہ جب اوّل ہی اوّل
انگریز آئے تو ہوشیار پور میں کسی موذن نے اونچی اذان کہی چونکہ ابھی ابتدا
تھی اور ہندوؤں اور سکھوں کا خیال تھا کہ یہ بھی اُونچی اذان کہنے پر روکیں گے یا
ان کی طرح اگر گائے کو کسی سے زخم لگ جائے تو اُس کا ہاتھ کاٹیں گے اس اونچی
اذان کہنے والے موذن کو پکڑ لیا۔ ایک بڑا بھاری ہجوم ہو کر ڈ پٹی کمشنر کے سامنے

روئداد جلسه دعا
اُسے لے گئے بڑے بڑے رئیس مہاجن جمع ہوئے اور کہا حضور ہمارے ۱۷
آٹے بھرشٹ ہو گئے ہمارے برتن ناپاک ہو گئے جب یہ باتیں اُس انگریز
کو سنائی گئیں تو اُسے بڑا تعجب ہوا کہ کیا بانگ میں ایسی خاصیت ہے کہ کھانے
کی چیزیں ناپاک ہو جاتی ہیں اُس نے سررشتہ دار سے کہا کہ جب تک تجربہ
نہ کر لیا جائے اس مقدمہ کو نہ کرنا چاہیے چنانچہ اُس نے مؤذن کو حکم دیا کہ تو
پھر اُسی طرح بانگ دے وہ ڈرا کہ شاید دوسرا جرم قائم نہ ہو بانگ دینے
سے ذرہ جھج کا مگر جب اُس کو تسلی دی گئی اُس نے اُسی قدر زور سے بانگ
دی صاحب بہادر نے کہا کہ ہم کو تو اس سے کوئی ضرر نہیں پہنچا سر رشتہ دار
سے پوچھا کہ تم کو کوئی ضرر پہنچا اُس نے بھی کہا کہ حقیقت میں کوئی ضرر نہیں
ہوا آخر اس کو چھوڑ دیا گیا اور کہا گیا کہ جاؤ جس طرح چاہو با نگ دو ۔
الله اکبر ۔ یہ کس قدر آزادی ہے اور کس قدر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے پھر
ایسے احسان پر اور ایسے انعام صریح پر بھی اگر کوئی دل گورنمنٹ انگریزی کا
احسان محسوس نہیں کرتا تو وہ دل بڑا کا فرنعمت اور نمک حرام اور سینہ سے چیر کر
نکال ڈالنے کے لائق ہے ۔
خود ہمارے اِس گاؤں میں جہاں ہماری مسجد ہے کا رداروں
کی جگہ تھی اُس وقت ہمارے بچپن کا زمانہ تھا لیکن میں نے معتبر آدمیوں
سے سنا ہے کہ جب انگریزوں کا دخل ہو گیا تو چند روز تک وہی سابقہ
قانون رہا انہی ایام میں ایک کاردار یہاں آیا ہوا تھا اُس کے پاس

آج 10 میں سے 10 باقی