عقلی قویٰ اور ذہنی طاقتوں میں ترقی
روئداد جلسۂ دعا
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
روئداد جلسه دعا
کہ وہ بڑے تضرع سے دعا کیا کرتے تھے کہ صحیح بخاری کی ایک دفعہ 19
زیارت ہو جائے اور بعض وقت اس خیال سے کہ کہاں اس کی زیارت ممکن
ہے دعا کرتے کرتے اتنا روتے کہ ان کی ہچکیاں بندھ جاتی تھیں اب وہی
بخاری دو چار روپے میں امرت سر اور لاہور سے ملتی ہے ۔ ایک مولوی شیر محمد
صاحب تھے کہیں سے دوچار ورق احیاء العلوم کے اُن کو مل گئے تھے کتنی
مدت تک ہر نماز کے بعد نمازیوں کو بڑی خوشی اور فخر سے دکھایا کرتے تھے کہ
یہ احیاء العلوم ہے اور تڑپتے تھے کہ پوری کتاب کہیں سے مل جائے اب
جابجا احیاء العلوم مطبوعہ موجود ہے ۔ غرض انگریزی مقدم کی برکت سے
لوگوں کی دینی آنکھ بھی کھل گئی ہے اور خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ اسی سلطنت
کے ذریعہ دین کی کس قدر اعانت ہوئی ہے کہ کسی اور سلطنت میں ممکن ہی
نہیں ۔ پریس کی برکت اور قسم قسم کے کاغذ کی ایجاد سے ہر قسم کی کتابیں
تھوڑی تھوڑی قیمت پر میسر آسکتی ہیں اور پھر ڈاک خانہ کے طفیل کہیں سے
کہیں گھر بیٹھے بٹھائے پہنچ جاتی ہیں اور یوں دین کی صداقتوں کی تبلیغ کی
راہ کس قدر سہل اور صاف ہو گئی ہے ۔ پھر منجملہ اور برکات کے جو تائید
دین کے لئے اس گورنمنٹ کے عہد میں ملی ہیں ایک یہ بھی ہے کہ عقلی قومی
اور ذہنی طاقتوں میں بڑی ترقی ہوئی ہے اور چونکہ گورنمنٹ نے ہر ایک
قوم کو اپنے مذہب کی اشاعت کی آزادی دے رکھی ہے اس لئے ہر طرح
پر لوگوں کو ہر ایک مذہب کے اصول اور دلائل پر کھنے اور اُن پر غور کرنے
روئداد جلسه دعا
کا موقع مل گیا ہے ۔ اسلام پر جب مختلف مذہب والوں نے حملے کئے تو اہل اسلام
کو اپنے مذہب کی تائید اور صداقت کے لئے اپنی مذہبی کتابوں پر غور کرنے
کا موقع ملا اور اُن کی عقلی قوتوں میں ترقی ہوئی قاعدہ کی بات ہے کہ
جیسے جسمانی قومی ریاضت کرنے سے بڑھتے ہیں ایسا ہی روحانی قوی بھی
ریاضت سے نشو و نما پاتے ہیں جیسا گھوڑا چابک سوار کے نیچے آکر درست ہوتا
ہے اسی طرح سے انگریزوں کے آنے سے مذہب کے اُصولوں پر غور کرنے کا
موقع ملا ہے اور تدبر کرنے والوں کو استقامت اور استحکام اپنے مذہب حق میں
زیادہ مل گیا اور جس جس موقع پر قرآن کریم کے مخالفوں نے انگشت رکھی
وہیں سے غور کرنے والوں کو ایک گنج معارف ہاتھ لگا اور اس آزادی کی وجہ
سے علم کلام نے بھی معتد بہ ترقی کی اور یہ ترقی مخصوصا اسی جگہ پر ہوئی ہے
اب اگر کوئی روم یا شام کا رہنے والا خواہ وہ کیسا ہی عالم و فاضل کیوں نہ
ہو آ جائے تو وہ عیسائیوں یا آریوں کے اعتراضات کا کافی جواب نہ دے
سکے گا کیونکہ اس کو ایسی آزادی اور وسعت کے ساتھ مختلف مذاہب کے
اصولوں کے موازنہ کرنے کا موقع نہیں ملا غرض جیسے جسمانی طور پر گورنمنٹ
انگلشیہ سے ملک میں امن ہوا ایسے ہی روحانی امن بھی پوری طرح پھیلا
چونکہ ہمارا تعلق دینی اور روحانی باتوں سے ہے اس لئے ہم زیادہ تر ان
امور کا ذکر کریں گے جو فرائض مذہب کے ادا کرنے میں گورنمنٹ کی
طرف
رف سے ہم کو بطور احسان ملے ہیں پس یا د رکھنا چاہیے کہ انسان پوری آزادی