عبادت کو آزادی اور اطمینان سے بجا لانے کے لیے دوسری شرط: ایمان
روئداد جلسۂ دعا
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
روئداد جلسه دعا
ملتے ہیں ۔ بعض خطرناک امراض مثلاً چیچک ۔ ہیضہ ۔ طاعون وغیرہ
کے دفعیہ کے لئے حال ہی میں طاعون کے متعلق جس قدر کار روائی گورنمنٹ
کی طرف سے عمل میں آئی ہے ۔ ہے ۔ وہ بہت ہی کچھ شکر گزاری کے قابل ہے
غرض صحت کے لحاظ سے گورنمنٹ نے ہر قسم کی ضروری امداد دی ہے اور
اس طرح پر عبادت کے لئے پہلی اور ضروری شرط کے پورا کرنے کے
واسطے بہت بڑی تائید کی ہے ۔
۔
دوسری شرط ایمان ہے ۔ اگر خدا تعالیٰ اور اس کے
احکام پر ایمان ہی نہ رہا ہو اور اندر ہی اندر بے دینی اور الحاد
کا جذام لگ گیا ہو تو بھی تعمیل احکام الہی نہیں ہو سکتی یہی وجہ ہے کہ
بہت لوگ کہا کرتے ہیں ۔ ایہہ جگ میٹھا تے اگلا رکن ڈٹھا ۔ افسوس
ہے دو آدمیوں کی شہادت پر ایک مجرم کو پھانسی مل سکتی ہے مگر
با وجود یکہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اور بے انتہا ولیوں کی
شہادت موجود ہے لیکن ابھی تک اس قسم کا الحاد لوگوں کے دِلوں
سے نہیں گیا ۔ ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ اپنے مقتدر نشانوں اور
معجزات سے آنا الموجود کہتا ہے مگر یہ کمبخت کا ن رکھتے ہوئے
بھی نہیں سنتے ۔ غرض یہ شرط بھی بہت بڑی ضروری شرط ہے اِس
کے لئے بھی ہمیں گورنمنٹ انگلشیہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ
ایمان و اعتقاد پختہ کرنے کے لئے عام تعلیم مذہبی کی ضرورت
روئداد جلسه دعا
تھی اور مذہبی تعلیم کا انحصار مذہبی کتابوں کی اشاعت سے وابستہ تھا ۔ (۲۳)
پر لیس اور ڈاکخانہ کی برکت سے ہر قسم کی مذہبی کتابیں مل سکتی ہیں اور
اخبارات کے ذریعہ تبادلہ خیالات کا موقع بھی ملتا ہے سعید الفطرت
لوگوں کے لئے بڑا بھاری موقع حاصل ہے کہ ایمان و اعتقاد میں رسوخ
حاصل کریں ۔ ان باتوں کے علاوہ جو ضروری اور اشد ضروری بات
ایمان کے رسوخ کے لئے ہے وہ خدا تعالیٰ کے نشانات ہیں جو
اس شخص کے ہاتھ پر سرزد ہوتے ہیں جو خدا کی طرف
سے مامور
ہو کر آتا ہے اور اپنے طرز عمل سے گم شدہ صداقتوں اور او معرفتوں
کو زندہ کرتا ہے سو خدا کا شکر کرنا چاہیے کہ اُس نے اِس زمانہ میں
ایسے شخص کو پھر ایمان زندہ کرنے کے لئے مامور کیا اور
اس لئے بھیجا کہ تا لوگ قوت یقین میں ترقی کریں وہ اسی مبارک
گورنمنٹ کے عہد میں آیا وہ کون ہے؟ وہی جو تم میں کھڑا ہوا بول
رہا ہے چونکہ یہ مسلّم بات ہے کہ جب تک پورے طور پر ایمان نہ ہو
نیکی کے اعمال انسان على وجه الا تم بجا نہیں لاسکتا ۔ جس قدر کوئی
پہلو یا کنگرہ ایمان کا گرا ہوا ہو اُسی قدر انسان اعمال میں سُست
اور کمزور ہو گا اس بنا پر ولی وہ کہلاتا ہے جس کا ہر پہلو سالم ہو
اور وہ کسی پہلو سے کمزور نہ ہو اس کی عبادات اکمل واتم طور پر صادر
ہوتی ہوں غرض دوسری شرط ایمان کی سلامتی ہے ۔