عبادت کو آزادی اور اطمینان سے بجا لانے کے لیے تیسری شرط: مالی استطاعت

روئداد جلسۂ دعا

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

روئداد جلسه دعا
تیسری شرط انسان کے لئے طاقت مالی ہے ۔ مساجد کی تعمیر اور
أمور متعلقہ اسلام کی بجا آوری مالی طاقت پر منحصر ہے ۔ اس کے سوا
تمدنی زندگی اور تمام اُمور کا اور خصوصاً مساجد کا انتظام بہت مشکل سے
ہوتا ہے اب اس پہلو کے لحاظ سے گورنمنٹ انگلشیہ کو دیکھو ۔ گورنمنٹ
نے ہر قسم کی تجارت کو ترقی دی ۔ تعلیم پھیلا کر ملک کے باشندوں کو
نوکریاں دیں اور بعض کو بڑے بڑے عہدے بھی دیئے سفر کے وسائل بہم
پہنچا کر دوسرے ملکوں میں جا کر روپیہ کما لانے میں مدد دی چنانچہ ڈاکٹر
پلیڈر عدالتوں کے عہدہ دار سرشتہ تعلیم کے ملازموں کو دیکھو غرض بہت
سے ذریعوں سے لوگ معقول روپیہ کماتے ہیں اور تجارت کرنے والے
سودا گر قسم قسم کے تجارتی مال ولایت اور دور دراز ملکوں افریقہ اور
آسٹریلیا وغیرہ میں جاکر مالا مال ہو کر آتے ہیں غرض گورنمنٹ نے
روزگار عام کر دیا ہے اور روپیہ کمانے کے بہت سے ذریعے پیدا کر
دیئے ہیں ۔
چوتھی شرط امن ہے ۔ یہ امن کی شرط انسان کے اپنے اختیار میں
نہیں ہے جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے اس کا انحصار علی الخصوص سلطنت پر
رکھا گیا ہے ۔ جس قد ر سلطنت نیک نیت اور اس کا دل کھوٹ سے پاک
ہو گا اسی قدر یہ شرط زیادہ صفائی سے پوری ہوگی اب اس زمانہ میں
امن کی شرط اعلیٰ درجہ پر پوری ہو رہی ہے ۔ میں خوب یقین رکھتا
ہوں کہ سکھوں کے زمانہ کے دن انگریزوں کے زمانہ کی راتوں سے
بھی کم درجہ پر تھے یہاں سے قریب ہی بوٹر ایک گاؤں ہے وہاں
یہ موضع قادیان شریف سے دو میل کے فاصلہ پر ہوگا۔ جمالی
☆

روئداد جلسه دعا
اگر یہاں سے کوئی عورت جایا کرتی تھی تو رو رو کر جایا کرتی تھی کہ خدا جانے ﴿۲۵﴾
پھر واپس آنا ہو گا یا نہیں ۔ اب یہ حالت ہو گئی ہے کہ انسان زمین کی انتہا تک
چلا جائے اس کو کسی قسم کا خطرہ نہیں سفر کے وسائل ایسے آسان کر دیئے گئے
ہیں کہ ہر ایک قسم کا آرام حاصل ہے گویا گھر کی طرح ریل میں بیٹھا ہوا یا سویا
ہوا جہاں چاہے چلا جائے ۔ مال و جان کی حفاظت کے لئے پولیس کا وسیع
صیغہ موجود ہے ۔ حقوق کی حفاظت کے لئے عدالتیں کھلی ہیں جہاں تک چاہے
چارہ جوئی کرتا چلا جائے ۔ یہ کس قدر احسان ہیں جو ہماری عملی آزادی کا
موجب ہوئے ہیں ۔ پس اگر ایسی حالت میں جبکہ جسم و روح پر بے انتہا احسان
ہو رہے ہوں ہم میں صلح کاری اور شکرگزاری کا مادہ پیدا نہیں ہوتا تو تعجب کی بات
ہے ؟ جو مخلوق کا شکر نہیں کرتا وہ خدا تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کر سکتا ۔ وجہ کیا
ہے؟ اس لئے کہ وہ مخلوق بھی تو خدا ہی کا فرستادہ ہوتا ہے اور خدا ہی کے
ارادہ کے تحت میں چلتا ہے ۔ الغرض یہ سب اُمور جو میں نے بیان کئے ہیں
ایک نیک دل انسان کو مجبور کر دیتے ہیں کہ وہ ایسے محسن کا شکر گزار ہو یہی
وجہ ہے کہ ہم بار بار اپنی تصنیفات میں اور اپنی تقریروں میں گورنمنٹ انگلشیہ
کے احسانوں کا ذکر کرتے ہیں کیونکہ ہمارا دل واقعی اس کے احسانات کی
لذت سے بھرا ہوا ہے احسان فراموش نادان اپنی منافقانہ فطرتوں پر
قیاس کر کے ہمارے اِس طریق عمل کو جو صدق و اخلاص سے پیدا ہوتا
ہے جھوٹی خوشامد پر حمل کرتے ہیں ۔
اب میں پھر اصل بات کی طرف عود کر کے

آج 10 میں سے 10 باقی