سورہ الناس میں بیان کردہ حقوق (جاری)

روئداد جلسۂ دعا

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

روئداد جلسه دعا
اصلی اطاعت اُسی کی ہے مگر والدین مرشد و ہادی اور بادشاہ وقت کی اطاعت
کا حکم بھی خدا ہی نے دیا ہے اور اطاعت کا فائدہ یہ ہوگا کہ خنّاس کے قابو
سے بچ جاؤ گے ۔ پس پناہ مانگو کہ خنّاس کی وسوسہ اندازی کے شر سے محفوظ رہو
کیونکہ مومن ایک ہی سوراخ سے دو مرتبہ نہیں کاٹا جاتا ۔ ایک بار جس راہ سے
مصیبت آئے دوبارہ اُس میں نہ پھنسو۔ پس اس سورۃ میں صریح اشارہ ہے کہ
بادشاہ وقت کی اطاعت کرو۔ خنّاس میں خواص اسی طرح ودیعت رکھے گئے
ہیں جیسے خدا تعالیٰ نے درخت اور پانی اور آگ وغیرہ چیزوں اور عناصر میں
خواص رکھے ہیں ۔ عصر کا لفظ اصل میں عَنْ سِرّ ہے۔ عربی میں ص اور اس کا
بدل ہو جاتا ہے ۔ یعنی یہ چیز اسرار الہی میں سے ہے درحقیقت یہاں آ کر
انسان کی تحقیقات رک جاتی ہے ۔ غرض ہر ایک چیز خدا ہی کی طرف سے ہے
خواہ وہ بسائط کی قسم سے ہو خواہ مرکبات کی قسم سے ۔ جبکہ یہ بات یہ ہے کہ
ایسے بادشاہوں کو بھیج کر اُس نے ہزار ہا مشکلات سے ہم کو چھڑایا اور ایسی
تبدیلی بخشی کہ ایک آتشی تنور سے نکال کر ایسے باغ میں پہنچا دیا جہاں
فرحت افزا پودے ہیں اور ہر طرف ندیاں جاری ہیں اور ٹھنڈی خوشگوار
ہوائیں چل رہی ہیں پھر کس قدر نا شکری ہوگی اگر کوئی اس کے احسانات کو
فراموش کر دے ۔ خاص کر ہماری جماعت کو جس کو خدا نے بصیرت دی ہے
اور اُن میں فی الحقیقت نفاق نہیں ہے کیونکہ انہوں نے جس سے تعلق پیدا
کیا ہے اُس میں ذرہ بھر نفاق نہیں شکر گذاری کا بڑا عمدہ نمونہ بننا چاہیے۔

روئداد جلسه دعا
اور مجھے کامل یقین ہے کہ میری جماعت میں نفاق نہیں ہے اور میرے ساتھ
تعلق پیدا کرنے میں اُن کی فراست نے غلطی نہیں کی اس لئے کہ میں
در حقیقت وہی ہوں جس کے آنے کو ایمانی فراست نے ملنے پر متوجہ کیا ہے
اور خدا تعالیٰ گواہ اور آگاہ ہے کہ میں وہی صادق اور امین اور موعود ہوں
جس کا وعدہ ہمارے سید و مولی صادق و مصدوق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
کی زبان مبارک سے دیا گیا تھا اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جنہوں نے مجھ
سے تعلق پیدا نہیں کیا وہ اس نعمت سے محروم ہیں ۔ فراست گویا ایک
کرامت ہے یہ لفظ فراست بفتح نا بھی ہے اور بکسر نا بھی جب زبر کے
ساتھ ہو تو اس کے معنی ہیں گھوڑے پر چڑھنا ۔ مومن فراست کے ساتھ
اپنے نفس کا چابک سوار ہوتا ہے خدا کی طرف سے اُس کو نور ملتا ہے جس
سے وہ راہ پاتا ہے اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اتقوا
فراسة المؤمن فانه ينظر بنور الله - یعنی مومن کی فراست سے ڈرو کیونکہ
وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے ۔ غرض ہماری جماعت کی فراست حقہ کا بڑا
ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے خدا کے نور کو شناخت کیا ۔ اسی طرح میں امید
رکھتا ہوں کہ ہماری جماعت عملی حالت میں بھی ترقی کرے گی کیونکہ وہ
منافق نہیں ہے اور وہ ہمارے مخالفوں کے اس طرز عمل سے بالکل پاک ہے
کہ جب حکام سے ملتے ہیں تو اُن کی تعریفیں کرتے ہیں اور جب گھر میں

آج 10 میں سے 10 باقی