ٹرینسوال میں برطانوی فتح کے لیے دعا کی ذمہ داری

روئداد جلسۂ دعا

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

روئداد جلسه دعا
آتے ہیں تو کا فر بتلاتے ہیں ۔ اے میری جماعت سنو اور یاد رکھو کہ خدا ﴿۲۹﴾
اس طرز عمل کو پسند نہیں فرما تا ۔ تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہوا اور محض خدا
کے لئے رکھتے ہو ۔ نیکی کرنے والوں کے ساتھ نیکی کرو اور بدی کرنے
والوں کو معاف کرو ۔ کوئی شخص صدیق نہیں ہو سکتا جب تک وہ یک رنگ نہ
ہو ۔ جو منافقانہ چال چلتا ہے اور دورنگی اختیار کرتا ہے آخر وہ پکڑا جاتا
ہے ۔ مثل مشہور ہے ۔ دروغگو را حافظہ نباشد ۔
اس وقت میں ایک اور ضروری بات کہنی چاہتا ہوں اور وہ یہ
ہے کہ سلاطین کو اکثر مہمیں پیش آتی ہیں اور وہ بھی رعایا ہی کے بچاؤ اور
حفاظت کے لئے ہوتی ہیں تم نے دیکھا ہے کہ ہماری گورنمنٹ کو سرحد پر کئی
بار جنگ کرنی پڑی ہے گو سر حدی لوگ مسلمان ہیں مگر ہمارے نزدیک وہ حق
پر نہیں ہیں ۔ اُن کا انگریزوں کے ساتھ جنگ کرنا کسی مذہبی حیثیت اور پہلو
سے درست نہیں ہے اور نہ وہ حقیقتاً مذہبی پہلو سے لڑتے ہیں کیا وہ
یہ عذر کر سکتے ہیں کہ گورنمنٹ نے مسلمانوں کو آزادی نہیں دے رکھی ؟
بے شک دے رکھی ہے اور ایسی آزادی دے رکھی ہے جس کی نظیر کابل
اور نواح کابل میں رہ کر بھی نہیں مل سکتی ۔ امیر کے حالات اچھے سننے میں
نہیں آتے ان سرحدی مجنونوں کے لڑنے کی کوئی وجہ بجز پیٹ بھرنے کے

روئداد جلسه دعا
نہیں ہے دس بیس روپے مل جائیں تو اُن کا غازی پن غرق ہو جاتا ہے یہ
لوگ ظالم طبع ہیں اور اسلام کو بدنام کرتے ہیں ۔ اسلام بادشاہ وقت اور محسن
کے حقوق قائم کرتا ہے یہ دنی الطبع لوگ اپنے پیٹ کی خاطر حدود اللہ کو
توڑتے ہیں اور اُن کی رذالت اور سفاہت اور سفا کی کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ
ایک روٹی کے لئے بہ آسانی ایک انسان کا خون کر دیتے ہیں ایسا ہی آجکل
ہماری گورنمنٹ کو ٹرین سوال کی ایک چھوٹی سی جمہوری سلطنت کے ساتھ
مقابلہ ہے وہ سلطنت ۔ پنجاب سے بڑی نہیں ہے اور یہ سراسر اُس کی حماقت
ہے کہ اُس نے اس قدر بڑی سلطنت کے ساتھ مقابلہ شروع کیا ہے لیکن
اس وقت جبکہ مقابلہ شروع ہو گیا ہے ہر ایک مسلمان کا حق ہے کہ انگریزوں
کی کامیابی کے لئے دعا کرے ۔ ہم کو ٹرانسوال سے کیا غرض جس کے
ہزاروں ہم پر احسان ہیں ہمارا فرض ہے کہ اس کی خیر خواہی کریں ۔ ایک
ہمسایہ کے اتنے حقوق ہیں کہ اُس کی تکلیف سن کر اُس کا پتہ پانی ہو جاتا ہے
تو کیا اب ہمارے دلوں کو سرکار انگلشیہ کے وفادار سپاہیوں کے مصائب
پڑھ کر صدمہ نہیں پہنچتا۔ میرے نزدیک وہ بڑا سیاہ دل ہے جسے گورنمنٹ
کے دکھ اپنے دکھ معلوم نہیں ہوتے ۔ یا د رکھو جذام کئی قسم کے ہوتے
ہیں ایک جذام جسم کو لگ جاتا ہے جس کو کوڑھ کہتے ہیں اور ایک جذام
روح کو لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کو عادت بد ہو جاتی ہے۔

رونداد جلسه دعا
کہ لوگوں کی بدی سے خوش اور بھلائی سے رنج کرتا ہے چنانچہ اس قسم کا ﴿۳۱﴾
ہمارے ہاں ایک شخص بازار میں رہا کرتا تھا اگر کوئی مقدمہ کسی پر ہو جاتا تو
پوچھا کرتا تھا کہ مقدمہ کی کیا صورت ہے اگر کسی نے کہہ دیا کہ وہ بری ہو گیا
یا اچھی صورت ہے تو اُس پر آفت آ جاتی اور چپ ہو جاتا اور اگر کوئی کہہ دیتا
که فرد قرار داد جرم لگ گئی تو بہت خوش ہوتا اور اُس کو پاس بٹھا کر سارا قصہ
سنتا ۔ غرض بعض آدمیوں کی فطرت میں بداندیشی کا مادہ ہوتا ہے کہ وہ بری
خبر میں سننا چاہتے ہیں اور لوگوں کی برائی پر خوش ہوتے ہیں کیونکہ شیطان
کی سیرت اُن کے اندر ہوتی ہے پس بدخواہی کسی انسان کی بھی اچھی نہیں
چہ جائیکہ حسن ہو ۔ لہذا میں اپنی جماعت کو کہتا ہوں کہ وہ ایسے لوگوں کا نمونہ
اختیار نہ کریں بلکہ پوری ہمدردی اور سچی خیر خواہی کے ساتھ برٹش گورنمنٹ
کی کامیابی کے لئے دعا کریں اور عملی طور پر بھی وفاداری کے نمونے
دکھا ئیں ۔ ہم یہ باتیں کسی صلہ یا انعام کی خاطر نہیں کرتے ہم کو صلہ اور انعام
اور دنیوی خطابات سے کیا غرض ۔ ہماری نیات کو علیم خدا خوب جانتا ہے کہ
ہمارا کام محض اُس کے لئے اور اُسی کے امر سے ہے ۔ اُسی نے ہم کو تعلیم دی
ہے کہ محسن کا شکر کرو ہم اس شکر گزاری میں اپنے مولیٰ کریم کی اطاعت
کرتے ہیں اور اُسی سے انعام کی امید رکھتے ہیں سو تم جو میری جماعت ہو
اپنی محسن گورنمنٹ کی خوب قدر کرو۔
اب میں چاہتا ہوں کہ ٹرنسوال کے جنگ کے لئے ہم دعا کریں ۔ فقط

آج 10 میں سے 10 باقی