مقدمہ

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

vii
مقدمه
آغاز اسلام سے لے کر آج تک اسلام اور عالم اسلام کو دشمنوں سے اتنا نقصان
نہیں پہنچا جتنا خود بعض سادہ لوح مسلمان علماء کے ہاتھوں پہنچا ہے۔بلکہ حق یہ ہے کہ
دشمنان اسلام نے بھی اکثر اوقات ان سادہ لوح علماء کے جاہلا نہ فتقوں کو ہی بنیاد بنا
کر اسلام پر حملے کئے ہیں۔علماء میں یہ غلط رجحان اس لئے پیدا ہوا کہ انہوں نے اپنے سیاسی اور تمدنی
ماحول سے متاثر ہو کر اسلام کے بعض احکامات کی ایسی تشریحات کو جو سیاسی رنگ لئے
ہوئے تھیں ترجیح دی اور قرآن کریم کی واضح تعلیمات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے اسوہ حسنہ کو پس پشت ڈال دیا۔قتل مرتد کا عقیدہ بھی ان غلط رجحانات اور بے بنیا د نظریات میں سے ایک
ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اس خوفناک عقیدہ کی کوئی بنیاد نہ تو قرآن کریم میں ہے اور نہ
ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت طیبہ میں، بلکہ یہ محض ایک سیاسی نظر یہ تھا جسے
عباسی خلفاء اور دوسرے حکام نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے بعض
متعصب علماء کی مدد سے اختراع کیا یہاں تک کہ اس دور کے دوسرے غیر متعصب
علماء بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔اور بدقسمتی سے بعد میں آنے والے علماء
کی اکثریت نے ، جو انہی سابقہ علماء کے مکاتب فکر کے زیر سایہ پروان چڑھی تھی ، اس
نہایت خطرناک غیر اسلامی نظریہ کو بغیر کسی تحقیق اور تنقید کے قبول کر لیا۔

viii
اس ناپاک عقیدہ کے نہایت خوفناک نتائج نکلے۔یہاں تک کہ علماء اسلام کو محض
معمولی اختلافات پر خود علماء اسلام نے مرتد قرار دیا اور حکام اور صاحب نفوذ علماء نے
اس ہتھیار کو اپنے مخالفین کے خلاف خوب خوب استعمال کیا۔تاریخ اسلام کے یہ نہایت
دردناک ابواب سپین میں عیسائی حکومتوں کی یاد دلاتے ہیں جب اسی قسم کے نظریات
کے قائل عیسائیوں نے خود اپنے عیسائی بھائیوں کو معمولی اختلافات پر نہایت
وحشت ناک سزائیں دیں۔حضرت امام جماعت احمدیہ نے اس تاریک دور کے واقعات کی تفصیل میں
جانے کی بجائے اس ناپاک اور فاسد عقیدہ کا ہر پہلو سے تجزیہ کیا ہے اور قرآن کریم،
سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفاء راشدین کے زمانہ کے تاریخی واقعات کی روشنی
میں اس عقیدہ کا جھوٹا ہونا ثابت کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسلام کے نہایت حسین چہرے کو
داغدار کرنے کی ناپاک کوشش اس بھیا نک نظریے کے ذریعہ کی گئی۔چنانچہ یہ فاسد
نظر یہ ہی وہ سب سے خطرناک ہتھیار تھا جسے دشمنان اسلام نے سب سے بڑھ کر
اسلام کے خلاف استعمال کیا۔ان حقائق پر مشتمل یہ عظیم خطاب حضرت امام جماعت احمدیہ مرزا طاہر احمد
رحمہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر بتاریخ ۲۷ جولائی ۱۹۸۶ء بمقام
اسلام آباد ٹلفور ڈسرے ارشاد فرمایا۔امید ہے یہ خطاب غیر متعصب محققین کو اسلام کی
صحیح اور پاک تعلیمات کو بہتر رنگ میں سمجھنے میں مدد دے گا اور اسلام کے دفاع کے
لئے ، خصوصاً اس میدان میں ، ان کے اندر نئی روح پھونک دے گا۔انشاء اللہ العزیز۔یادر ہے کہ اس خطاب کو کتابی صورت میں ڈھالتے وقت حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ
نے بعض مناسب ترامیم اور مفید اضافے فرمائے تھے۔الناشر

1
اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا
عَبْدُهُ وَ رَسُولُهُ۔أَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطنِ الرَّحِيمِ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة (تا)
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ
بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى
الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَا بِمِ
ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
(المآئدة: ۵۵)
عالم اسلام اس دور آخرین میں شدید قسم کے خطرات میں گھرا ہوا ہے اور
اسلام دشمن طاقتیں خواہ وہ مشرق سے تعلق رکھتی ہوں یا مغرب سے تعلق رکھتی ہوں،
نئے نئے حربوں سے اسلام پر حملہ آور ہو رہی ہیں۔اور سب سے بڑی دردناک
حقیقت یہ ہے کہ آج اسلام پر حملہ کے لئے اسلام ہی کے ہتھیار استعمال کئے جا
رہے ہیں اور عالم اسلام پر حملہ اسلام ہی کے نام پر کیا جا رہا ہے۔آج آپ جب

2
ایک عمومی نظر عالم اسلام پر ڈالتے ہیں تو یہ دیکھ کر تجب ہوتا ہے کہ اسلام کے مخالفین
سے تلوار کا جہا د حلال قرار دینے والے اور اسلام کے مخالفین کو بزور شمشیر مفتوح اور
مغلوب کرنے والے مسلسل ایک دوسرے کا گلا کاٹ رہے ہیں اور عالم اسلام کی
تلوار عالم اسلام ہی کے خلاف اٹھ رہی ہے اور عالم اسلام کے خنجر عالم اسلام ہی کے
سینوں میں گھونپے جا رہے ہیں۔خواہ ایران اور عراق کا اختلاف ہو یا فلسطین کے
مجاہدین کے دو گروہوں کا یا شام اور اردن کا اختلاف ہو یا لیبیا یا مصر کا اختلاف کسی
پہلو سے بھی عالم اسلام پر نظر ڈالیں تو آج اسلام کی طاقتیں عالم اسلام ہی کے
خلاف ایک دوسرے سے نبرد آزما ہیں۔اور عجیب بات ہے کہ آج اسلام دو متحارب
کیمپوں میں اس طرح بٹا ہوا ہے کہ اسلام کے بعض ممالک قرآن اور سنت کی تعلیم
پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ اسلام کا رنگ سرخ ہے اور اسلام اور
اشتراکیت میں سوائے نام کے عملاً کوئی مابہ الامتیاز نہیں۔ہاں ایک فرق ہے کہ خدا کو
اشتراکیت میں ڈال دو یا اسلام سے خدا کو نکال دو ، دونوں صورتوں میں یہ دونوں
نظریۂ حیات بالکل ایک سے دکھائی دیں گے۔اور دوسری طرف اسلام ہی کے نام پر
مغربی استعماریت کی پر زور نمائندگی کی جارہی ہے۔گویا اسلام دنیا میں کیپٹلزم کو
تقویت دینے کے لئے آیا تھا اور اس کے سوا اسلام کا اور کوئی مقصد نہیں تھا۔

آج 10 میں سے 10 باقی