نظریہ قتل مرتد ۔۔۔۔ قرآن کریم کی روشنی میں .

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

20
نظر یقتل مرتد۔۔قرآن کریم کی روشنی میں
اسلام جس شاندار مذہبی آزادی کی تعلیم دیتا ہے، اس کے متعلق چند آیات
آپ کے سامنے رکھنے کے بعد میں ان دلائل کی طرف متوجہ ہوں گا جو قتل مرتد کے
جواز میں علماء کی طرف سے پیش کئے جاتے ہیں۔قتل مرتد کے جواب میں پہلی آیت :
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَى فَمَنْ يَكْفُرُ
بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنَ بِاللهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى
لَا انفِصَامَ لَهَا وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (البقرة: ۲۵۷)
کہ دیکھو! دین کے معاملے میں کسی قسم کا جبر جائز نہیں اور اس کی ضرورت ہی
نہیں۔کیوں؟ اس لئے کہ ہدایت اور گمراہی کا فرق خوب ظاہر ہو چکا ہے۔قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ پس جو شخص اپنی مرضی سے نیکی سے روکنے
والے کی بات ماننے سے انکار کرے اور اللہ پر ایمان رکھے اس نے ایک
مضبوط، قابل اعتماد کڑے پر ہاتھ ڈال لیا جوٹوٹنے کا نہیں ، یاوہ ہاتھ اب اس
کڑے کو چھوڑنے والا نہیں۔یہ ایک بہت ہی گہری حکمت کی بات پیش کرنے والی آیت ہے۔یہاں
بالکل بر عکس مضمون بیان ہوا ہے۔یہ نہیں فرمایا کہ تمہیں حق ہے کہ لوگوں کو ارتداد
اختیار کرنے سے روکو۔فرمایا کسی کو حق نہیں ہے کہ تمہیں اپنا دین چھوڑنے پر

21
مجبور کرے۔فرمایا، چونکہ حق ظاہر ہو گیا ہے اور دین میں جبر نہیں ہے، تم تو جبر نہیں کرو
گے کیونکہ خدا کا تمہیں حکم مل چکا ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں ہے، لیکن غیر کا جبر بھی
نہیں چل سکتا، کیونکہ تم نے حق کو حق سمجھ کے قبول کیا ہے، ایک مضبوط کڑے پر ہاتھ
ڈال بیٹھے ہو۔پس جو طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرے گا اور ان کے دین میں لوٹنے
سے انکار کر دے گا اور اللہ کے ایمان پر قائم رہے گا، اس نے گویا ایک مضبوط کڑے
پر ہاتھ ڈال دیا۔لَا انفِصَامَ لَهَا اب یہ تعلق ٹوٹنے کا نہیں۔یعنی جبر تمہارے
خلاف استعمال ہو گا، لیکن ہم جانتے ہیں کہ تم ایسے روشن مقام پر فائز ہو کہ کسی طرح
بھی اندھیروں کی طرف لوٹ جانے والے نہیں۔دوسری آیت
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَاَطِيْعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ وَاحْذَرُوا فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ
فَاعْلَمُوا أَنَّمَا عَلى رَسُولِنَا الْبَلغَ الْمُبِينُ (المائدة : ٩٣)
کہ تم اللہ کی بھی اطاعت کرو اور رسول کی بھی اطاعت کرو، اور ہوشیار رہو۔اگر اس تنبیہ کے باوجود بھی تم پھر گئے تو جان لو کہ ہمارے رسول کے ذمہ تو
صرف کھول کر بات پہنچا دینا ہے ( قتل کرنا نہیں)
اگر مرتد کی سزا قتل ہوتی تو اس کا تو فوری جواب یہ ہونا چاہئے تھا کہ ہم نے
خوب بات کھول دی ہے۔اتنی بات کھولنے کے باوجوداگر تم اس دین سے پھر گئے تو
یا درکھوتلوارتمہارا جواب ہے اور تمہاری گردن کاٹی جائے گی۔

تیسری آیت
22
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سکیم آف تھنگز (Scheme of things) یہ
نہیں ہے۔خدا نے دین کا نقشہ بناتے وقت اس میں جبر کو کبھی داخل ہی نہیں ہونے
دیا۔کائنات کی جو تصویر اس کامل مصور نے کھینچی تھی اس میں تو دین اور جبر کا کوئی
علاقہ اس نے قائم ہی نہیں ہونے دیا۔فرمایا۔:
وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَا مَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ
النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (يونس: ١٠٠)
کہ دیکھو! اگر اللہ چاہتا کہ مومنوں کی تعداد بڑھ جائے ،سارے لوگ ایمان
لے آئیں تو اس کا چاہنا ہی کافی تھا اور تمام کے تمام بنی نوع انسان فوراً خدا کی
چاہت کے ساتھ ہی ایمان لے آتے۔جب اللہ نے ایسا نہیں چاہا ” أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ
النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ، تو اے محمد ! کیا تو لوگوں کو مجبور کرے گا کہ وہ
ایمان لے آئیں۔دواہم اعلان
اس میں دو اعلان ہیں۔ایک یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمیشہ کے
لئے جبر کے الزام کی نفی فرما دی گئی کیونکہ محمد مصطفی ﷺ کا چاہنا تو وہی تھا جو خدا کا
چاہنا تھا۔آپ کا کلام خدا کا کلام تھا۔آپ خدا کی منشاء کے تابع بات کرتے تھے۔قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام: ۱۶۳)
یہ ایک ہی نبی ہے جسے خدا نے بنی نوع انسان کے سامنے یہ اعلان کرنے کی اجازت
دی کہ میرا اپنا تو کچھ بھی باقی نہیں رہا۔میری تمام عبادتیں، میری ساری قربانیاں،

23
میری تو زندگی اور موت کلیتًا خدائے رب العالمین کی ہو چکی ہے۔اللہ تعالیٰ نے جب یہ فرمایا کہ اے محمد ! میں تجھے بتاتا ہوں کہ میرا منشاء ہے
کہ دین میں آزادی ہو اور کسی کو زبردستی مومن نہ بنایا جائے تو " أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ
النَّاسَ“ کا کلمہ کسی ناراضگی کا کلمہ نہیں بلکہ پیار کا کلمہ ہے۔ہم خوب جانتے ہیں
کہ تو اب ایسی بات کر نہیں سکتا کیونکہ تجھے ہمارا منشاء معلوم ہو چکا ہے۔اور دوسری طرف تمام ان مسلمانوں کے لئے جو بعد کی نسلوں میں آنے
والے تھے یہ اعلان تھا کہ اب اگر تم نے دین میں جبر کے عقیدے کی اشاعت کی اور
اس کی تلقین کی تو یاد رکھو کہ اللہ اور محمد مصطفی ﷺ کے واضح وعدے اور منشاء کے
خلاف ایسا کرو گے، اس کے مطابق کبھی ایسا نہیں کرو گے۔چوتھی آیت
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَذَكِّرُ ۖ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكَّرَهُ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَّيْطِرٍة
إِلَّا مَنْ تَوَلَّى وَكَفَرَهُ فَيُعَذِّبُهُ اللهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَه
(الغاشية: ۲۲ تا ۲۵)
کہ اے
محمد! تو تو نصیحت کرنے والا ہے۔پس نصیحت کرتا چلا جا، تو ان
لوگوں پر داروغہ مقرر نہیں ہے۔یعنی اگر کوئی ایمان نہ لایا تو جس طرح داروغے کی
حفاظت میں چیزیں دی جاتی ہیں اور کوئی چیز ضائع ہو جائے تو اس کی جواب طلبی
ہوتی ہے ہم ہرگز تیری جواب طلبی نہیں کریں گے۔یہاں داروغہ نہیں ہے“ کا
مطلب یہ ہے کہ اگر چہ ہم نے تمام بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے تجھے مقررفرمایا

24
ہے لیکن جبر کا اختیار تجھے نہیں دیا۔تو نصیحت کرتا چلا جا اور نہ ماننے والوں کا معاملہ
ہمارے ذمہ ہے۔جو انکار کرے گا اور کفر کرے گا تو اس کے لئے عذاب اکبر ہے۔لیکن جہاں تک تیری ذات کا تعلق ہے تجھ سے ہرگز ان لوگوں کے بارہ میں نہیں
پوچھا جائے گا جو انکار کر رہے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی