مرتدین کے بارہ میں قرآن کا موقف .
اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت
51
مرتدین کے بارہ میں قرآن کا موقف
اب اس کے مقابل پر میں وہ آیات قرآنیہ پیش کرتا ہوں جن میں ارتداد کا
واضح ذکر موجود ہے مگر ارتداد کی سزا قتل کا قطعا کوئی ذکر موجود نہیں بلکہ اس کے برعکس
کھلا کھلا مضمون ہے اور اس مضمون پر اتنی واضح آیات ہیں کہ ان کے بعد نظریہ قتل
مرتد کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔پہلی آیت
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
إِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللهِ وَاللهُ
يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَكَذِبُونَ
اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبِيْلِ اللَّهِ إِنَّهُمْ سَاءَ
مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ، ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ أَمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوا فَطِيعَ
عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ
أجْسَامُهُمُ وَ إِنْ يَقُولُوا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ كَأَنَّهُمْ خُشُبُ
مُسَنَدَةٌ يَحْسَبُوْنَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ
قْتَلَهُمُ اللهُ الى يُؤْفَكُونَ ، وَإِذَا قِيْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرُ
لَكُمْ رَسُولُ اللهِ لَقَوْا رُءُوسَهُمْ وَرَأَيْتَهُمْ يَصُدُّونَ وَهُمْ
مُسْتَكْبِرُونَ ) (المتفقون : ۲ تا ۶)
کہ اے محمد ! جب منافق تیرے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی
دیتے ہیں کہ یقینا تو اللہ کا رسول ہے اور اللہ خوب جانتا ہے کہ تُو اس کا رسول
52
ہے کیونکہ اسی نے تجھے بھیجا ہے۔اس سے بہتر کون تجھے جان سکتا ہے؟ اس
کے باوجود اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق جھوٹے ہیں۔بات بظاہر کچی کر
رہے ہیں لیکن بول جھوٹ رہے ہیں۔کیونکہ ان کے دل میں وہ بات نہیں
جسکا وہ منہ سے اقرار کر رہے ہیں۔اس مضمون پر یہ پہلا واقعہ ہمارے علم میں آیا ہے جس میں اگر چہ انسانوں کو
دسترس نہیں تھی مگر خدا نے جو دلوں کے راز سے واقف ہے خود گواہی دی کہ بعض لوگ
منہ سے اقرار کرنے والے ہیں۔لیکن ہم گواہی دے رہے ہیں کہ وہ جھوٹ بول
رہے ہیں اور وہ مرتد ہو چکے ہیں۔ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں رہا۔پھر فرمایا !
انہوں نے اپنے عہدوں یا اپنے ایمان کو ( دونوں معنی ہو سکتے ہیں) اپنے
لئے جُنَّة (ڈھال) بنالیا ہے اور پھر اللہ کے راستہ سے لوگوں کو روک رہے
ہیں۔بہت ہی برا کرتے ہیں جو یہ کرتے ہیں۔اس لئے یہ گندے سے
گندے ہوتے چلے جا رہے ہیں کہ وہ ایک دفعہ ایمان لائے تھے پھر اس
کے بعد انہوں نے انکار کر دیا یعنی کھلے کھلے مرتد ہو چکے ہیں۔اب اللہ نے
ان کے دلوں پر مہر بھی لگا دی ہے۔اب کبھی ایمان لا ہی نہیں سکتے۔ایسے پکے
مرتد ہو چکے ہیں کہ ان کے دلوں کے لئے تو بہ کے سارے دروازے بند ہو
چکے ہیں۔اور ان کو ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی کہ ہمارے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔رسول اللہ اور صحابہ مرتدین کو جانتے تھے
وہ لوگ کون تھے؟ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلاموں کو ان
کی معین طور پر خبر تھی کہ نہیں ؟ اگر خبر تھی تو اس قطعی اور پکی گواہی کے باوجود کہ نہ صرف
53
وہ مرتد ہو چکے ہیں بلکہ تو بہ کا بھی کوئی امکان نہیں رہا ان کو قتل کرنے کا حکم کیوں نہیں دیا
گیا آیا ان میں سے کسی ایک کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل کیوں نہ کروایا ؟
ان
کی تعیین و تشخیص کے متعلق قرآن ساتھ ہی آگے فرماتا ہے کہ وہ معین لوگ
ہیں جن کا تمہیں علم ہے اور اس علم کے باوجود :
” جب تم ان کو بلاتے ہو کہ تو بہ کریں تو اللہ کا رسول بھی ان کے لئے بخشش
طلب کرے گا یہ نہیں فرمایا کہ تو بہ کرتے ہی اللہ کا رسول ان
کو قتل کر دے گا
کیونکہ خدا نے مرتد کی سزا یہی رکھی ہے کہ تو بہ کے باوجود قتل ہوگا۔نہیں بلکہ
فرمایا: باز آ جاؤ، استغفار کرو، تو بہ کرو۔اگر تو بہ کرو گے تو خدا کا رسول بھی
تمہارے لئے بخشش طلب کرے گا۔اس سے زیادہ اور کیا ہوسکتا ہے؟) تو
وہ تحقیر اور طعن و تشنیع کے طور پر سر مٹکاتے ہیں اور تو دیکھے گا کہ وہ رکتے ہیں
اور دوسروں کو بھی خدا کی راہ سے روکتے ہیں۔مسلسل ایسا کرتے چلے جا
رہے ہیں اور وہ بڑے سخت تکبر کرنے والے لوگ ہیں“
اب بتائیے کہ ان آیات کے بعد کہ جن میں خدا تعالیٰ نے جو دلوں کا راز
جاننے والا ہے کسی کے کفر کی گواہی دی اور ان کے متعلق آگاہ فرما دیا کہ حضوراکرم
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ ان کو پہچاننے لگے اور ان کو معین طور پر تو بہ کی
دعوت دینے لگے اس کے باوجود بھی انہوں نے خدا کے رستہ سے روکا اور تکبر کیا اور
اپنے جرم پر اصرار کیا اس کے باوجود خدا تعالیٰ ان کے قتل کا حکم نہیں دیتا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے کسی ایک کو بھی قتل نہیں کرواتے۔
54
رسولِ خدا کا رئیس المرتدین سے حسن سلوک
ایک عجیب واقعہ قرآن کریم میں ملتا ہے کہ رئیس المنافقین جس کا نام لے کر
خدا تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بتا چکا تھا کہ یہ منافق ہے اور آپ کے دل کی
رحمت پر نظر کرتے ہوئے جانتا تھا کہ آپ اسکی بخشش کے لئے کوشش کریں گے آپ
کو حکما روکا کہ اسکی نماز جنازہ نہیں پڑھنی
وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ
( التوبة: (۸۴)
وہ منافق زندہ چلتا پھرتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق مسلسل
گستاخیاں کرتا چلا جاتا ہے اتنی شدید گستاخی کہ قرآن فرماتا ہے کہ اس نے ایک
موقع پر کہا کہ :
يَقُولُونَ لَبِنْ رَّجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ
(المنافقون: ٩)
کہ جب ہم مدینے لوٹیں گے تو سب سے معزز انسان ( جو اپنے زعم میں خود
عبداللہ بن ابی بن سلول تھا) (نعوذ بالله من ذالك) سب سے ذلیل
انسان کو ( یعنی حضرت محمد رسول اللہ کو) مدینہ سے نکال دے گا۔یہاں خدا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہیں لیا۔اس میں حکمت یہ تھی
کہ صحابہ اس آیت کو الٹا بھی سکتے تھے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔جب آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ ایک صحابی نے اس واقعہ کا ذکر کیا تو کہا: یا رسول اللہ ! وہ بیچ ہی تو
کہتا ہے کہ دنیا کا سب سے معزز انسان یعنی آپ دنیا کے سب سے ذلیل انسان
55
یعنی اس منافقین کے سردار کو مدینہ سے نکال دے گا۔بد بخت منافقوں کا سردار اس انتہائی گستاخی کے باوجود زندہ رکھا گیا۔وہ
مسلسل مدینے کی جگہوں میں دندناتا پھرتا رہا اور لوگوں کو مرتد کرنے کی کوشش کرتا
رہا۔اپنی ایک پارٹی بنائی۔عین جنگ کے دوران دھوکہ دے کر وہ پیٹھ پھیر کر بھاگتے
رہے۔ہر
قسم کی ظالمانہ کارروائیاں کیں۔ہر قسم کی گستاخیاں کیں۔اس کے باوجود
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کے ساتھ یہ سلوک تھا کہ خدا نے اس دل پر نظر رکھ
کر متنبہ فرمایا کہ اے محمد ! ( ع ) تو نے اسکی نماز جنازہ نہیں پڑھنی۔تو نے اس کے
لئے استغفار نہیں کرنا۔اگر تو اس کے لئے ستر بار بھی استغفار کرے گا تو تب بھی میں
اس کو نہیں بخشوں گا۔(التوبۃ: ۸۰ تا ۸۵)
نبی رحمت کا پاس کرو
اس سے بڑا ، اس سے واضح ، اس سے زیادہ یقینی مرتد لا کے تو دکھاؤ۔اور اس
سے زیادہ عظیم الشان سلوک تو دکھاؤ جو کسی نے کسی مرتد کے ساتھ کیا ہو۔اب تم ان
دعووں کی جرات کرتے ہو اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم الشان کردار کو قرآن
کے بیان کے منافی اور مخالف داغدار کرنے کی کوشش کرتے ہو۔شرم سے تمہیں موت
کیوں نہیں آ جاتی کہ دنیا کے سب سے زیادہ رحیم و کریم آقا کے خلاف ایسے گندے
الزامات لگاتے ہو اور ساری دنیا میں اس کو اور اس کے دین کو بدنام کرنے کی کوشش
کرتے ہو۔
56
دوسری آیت
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ أُمِنُوا بِالَّذِي أُنْزِلَ عَلَى
الَّذِينَ آمَنُوا وَجْهَ النَّهَارِ وَاكْفُرُوا أُخِرَهُ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ
( آل عمران ۷۳)
کتب تفسیر بیان کرتی ہیں کہ یہ آیت نجران کے عیسائیوں کے وفد کی رسول اللہ
کے پاس مدینہ میں آمد کے بعد نازل ہوئی۔اور وفد نجران کی آمد کا یہ واقعہ رسول اللہ
کی زندگی کے آخری سالوں کا ہے جب اسلامی سلطنت قائم ہو چکی تھی۔اس سے
معلوم ہوا کہ اس واقعہ کے وقت تک نظر یہ قتل مرتد کا کوئی وجود نہ تھا۔ورنہ یہ کیسے ہو
سکتا تھا کہ اہل کتاب اپنے بھائیوں کو یہ مشورہ دیتے کہ صبح کے وقت قرآن پر ایمان
لے آئیں اور شام کو مرتد ہو جائیں۔(ملاحظہ ہو۔السيرة النبوية لابن هشام قدوم وفد
نصاری (نجران اور وہ بھی اس وقت جبکہ اسلامی حکومت خوب مستحکم ہو چکی تھی اور
اہل کتاب مغلوب اور محکوم ہو گئے تھے۔ایسی صورتحال میں یہ کیسے ممکن تھا کہ یہ لوگ
اپنے ساتھیوں کو ایسا مشورہ دیتے حالانکہ انہیں علم تھا کہ ارتداد کی سزا قتل ہے؟ اگر قتل
مرتد کے قائل لوگوں کا موقف درست مانا جائے تو ایسی صورت میں ایسا مشورہ دینے
والوں کو ان کے ساتھی جواب دیتے : تمہارے دماغ خراب ہیں کہ ایسا مشورہ دیتے
ہو؟ کیا تمہیں علم نہیں کہ اگر ہم صبح ایمان لا کر شام کو ارتداد اختیار کر جائیں تو محمد ملے
اور اس کے ساتھی فوراًہماری گردن اڑا دیں گے؟
مگر قرآن نے ان کا ایسا کوئی جواب ذکر نہیں کیا جس سے ثابت ہوا کہ ان
57
کے صبح کے وقت ایمان لا کر شام کو مرتد ہونے میں ان کے لئے کوئی خطرہ نہ تھا۔تیسری آیت
پھر فرماتا ہے:
كَيْفَ يَهْدِى اللَّهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيْمَانِهِمْ وَ شَهِدُوا أَنَّ
الرَّسُوْلَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَتُ وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ
b
الظَّلِمِينَ ) أُولَيكَ جَزَاؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللَّهِ وَالْمَلَيْكَةِ
وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لا خَلِدِينَ فِيهَا لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ
وَلَا هُمْ يُنْظَرُونَ إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ
وَاَصْلَحُوا " فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (ال عمران: ۸۷ تا ۹۰)
یہاں
قتل مرتد کے مضمون کو مکمل طور پر بیان
فرما دیا۔فرمایا:
کس طرح اللہ ہدایت دے ایسی قوم کو جنہوں نے ایمان لانے کے بعد کفر
اختیار کیا ؟ ( یہاں یہ
نہیں فرمایا کہ کس طرح خدا زندہ رہنے کی اجازت دے؟
کس طرح انہیں چلتا پھرتا باقی چھوڑے؟ صرف ہدایت کا مضمون چھیڑا
ہے۔پھر فرمایا) اور انہوں نے انکار کیا بعد اس کے کہ انہوں نے گواہی دی
کہ یہ رسول سچا ہے۔اور زبانی قرار ہی نہیں کیا تھا بلکہ کھلے کھلے نشانات
دیکھنے کے بعد انکار کیا۔اللہ ظالموں کو تو ہدایت نہیں دیا کرتا۔(لیکن آج کل
کے علماء تلوار کے زور سے ہدایت دینے کا ملکہ رکھتے ہیں) مذکورہ مرتدوں کی
سزا یہ بیان کی گئی ہے کہ اللہ اور اس کا رسول اور اس کے فرشتے اور سارے
کے سارے انسان ان پر لعنت ڈالتے ہیں ( یہ نہیں فرمایا کہ ایسے لوگوں کو قتل
58
کرتے ہیں) وہ اسی ذلیل حالت میں رہیں گے۔نہ ان کا عذاب کم کیا
جائے گا اور نہ وہ مہلت دیئے جائیں گے۔ہاں وہ لوگ جو خود تو بہ کر لیں اور
پھر اصلاح کرلیں تو وہ اللہ کو ظالم اور منتقم نہیں پائیں گے۔بلکہ بہت ہی
زیادہ بخشش کرنے والا اور رحم کرنے والا پائیں گے۔چوتھی آیت
فرمایا:
اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بَعْدَ إِيْمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّنْ تُقْبَلَ
تَوْبَتُهُمْ وَأُولَيكَ هُمُ القَاتُوْنَ o اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا
وَمَا تُوْا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِمْ مِلْءُ الْأَرْضِ
ذَهَبًا وَلَوِ افْتَدَى بِهِ أُولَكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ
تصِرِينَ (ال عمران : ۹۱-۹۲)
یقیناً وہ لوگ جو ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے۔پھر وہ کفر میں ترقی کرتے
چلے گئے۔(اگر وہ فورا قتل کر دئے گئے تھے تو انہوں نے کفر میں ترقی کیسے
کر لی تھی ؟ ) ان کی توبہ قبول نہیں ہوگی۔یہ بہت بڑے گمراہ لوگ ہیں“
ٹیڑھا استدلال
میں نے سنا ہے کہ بعض علماء نے آیت لَنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُم “ سے بھی قتل
مرتد کا استنباط کیا ہے کہ دیکھو ان کی توبہ قبول نہیں ہوگی اور وقتل کئے جائیں گے۔مگر
اگلی آیت اس کا کلیتا روفرما رہی ہے۔فرمایا:
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَمَا تُوا وَهُمْ كُفَّارُ
59
کہ وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور پھر کفر پر ہی مر گئے۔( یہ نہیں فرمایا قُتِلُوا
وَهُمُ كُفَّار کہ پھر وہ قتل کر دئے گئے اس حالت میں کہ وہ کافر تھے بلکہ فرمایا پھر وہ
طبعی موت مر گئے اور وہ کفار ہی تھے۔فرمایا)
فَلَنْ تُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِمْ مِّلُ الْأَرْضِ ذَهَبًا وَلَوِ افْتَدَى بِه
اس محاورہ نے اس مضمون کو کھول دیا ہے کیونکہ یہاں اس دنیا میں بندوں کا
ان سے تو بہ قبول کرنے کا بھی کوئی ذکر نہیں اور ایسے لوگ چونکہ کفر کی حالت میں جان
دے رہے ہیں اس لئے قیامت کے روز بھی کوئی سودا بازی نہیں ہو سکتی اور اس دن
زمین کے برابر سونا یا دیگر اشیاء بھی ان سے قبول نہیں کی جائیں گی۔اور ایسے لوگوں
کے لئے درد ناک عذاب ہے اور ان کے لئے کوئی مددگار نہیں۔پانچویں آیت
فرمایا۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا الَّذِينَ كَفَرُوا يَرُدُّوكُمُ
عَلَى أَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَسِرِينَ) (ال عمران:۱۵۰)
کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اگر تم ان لوگوں کی پیروی کرو گے جنہوں
نے کفر کیا تو وہ تمہیں تمہاری ایڑھیوں کے بل پھر ا دیں گے یعنی تمہیں تمہارے دین
سے ہٹا کر پھر کفر میں دھکیل دیں گے۔پھر تم گھاٹا پانے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔یہاں یہ نہیں فرمایا فَتَنْقَلِبُوا مَقْتُولِینَ“ کہ اگر تم نے ارتداد اختیار کیا تو
تم قتل کر دئے جاؤ گے۔اگر ارتداد کی سزا قتل تھی تو یہاں اسکا ذکر ہونا چاہئے تھا۔
60
چھٹی آیت
فرماتا ہے:
اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ امَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ ازْدَادُوا
كُفْرًا لَّمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ سَبِيْلاة
بَشِّرِ الْمُنْفِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا (النساء : ۱۳۸- ۱۳۹)
کہ یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور پھر کا فر ہو گئے ، پھر ایمان لائے ، پھر کافر
ہو گئے ، پھر کفر میں بڑھتے ہی چلے گئے ، اللہ کی سنت کے خلاف ہے کہ ایسے
لوگوں کی مغفرت فرمائے اور ایسے لوگوں کو ہدایت دے۔پس ایسے منافقین
کو تم عذاب الیم کی خوشخبری دے دو۔یہاں بھی ان لوگوں کے ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کرنے اور پھر ایمان
لانے اور پھر کفر کرنے اور پھر کفر میں بڑھ جانے کا ذکر ہے، مگر ایسے لوگوں کے
مسلمانوں کے ہاتھوں قتل ہونے کا کوئی ذکر نہیں بلکہ صرف اتنا فرمایا کہ اے نبی ! خدا
کے ہاں ملنے والے عذاب الیم کی خوشخبری ان کو دے دو۔ساتویں آیت
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ
بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَةَ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ أَعِزَّةٍ عَلَى
الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَا بِهِ
ذلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ه
(المآئدة: ۵۵)
61
دیکھیں یہ آیت بھی مرتد کی سزا قتل نہیں مقرر کرتی بلکہ صرف اتنا کہتی ہے کہ
ایسے مرتدین کی جگہ اللہ ایسے لوگوں کو لے آئے گا جن سے خدا محبت کرے گا اور وہ
بھی خدا سے محبت کرنے والے ہوں گے۔آٹھویں آیت
فرمایا:
وَمَنْ يَّرْتَدِدُ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَمَتْ وَ هُوَ كَافِرُ فَأُولَيكَ حَبِطَتْ
ج
أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ ۚ وَأُولَيكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا
خُلِدُونَ (البقرة : ۲۱۸)
یہ آیت بھی صرف یہی ذکر کرتی ہے کہ مرتدین کے اعمال دنیا و آخرت میں
اکارت جائیں گے اور قیامت کے دن انہیں آگ کا عذاب دیا جائے گا مگر اس
آیت میں قطعاً کوئی ذکر نہیں کہ لوگوں کے ہاتھوں مرتدین کو دنیا میں بھی عذاب
ملے گا۔اس موضوع پر اور بھی آیات ہیں جن میں ارتداد کا ذکر ہے اور کسی آیت میں
بھی نہ صرف یہ کہ قتل کا کوئی ذکر نہیں ملتا بلکہ قتل کے بالکل منافی مضمون واضح نظر آتا
ہے۔