نظریۂ قتل مرتد اور علماء سلف .
اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت
104
مانتے تو انہیں قید میں ڈال دیتا۔(كنز العمال كتاب الايمان والاسلام من قسم الافعال باب اوّل
الفصل الخامس فى الارتداد و احكامه حديث نمبر ١٤٦٤ مطبوعه
دار الكتب العلمية بيروت الطبعة الاولى ١٤٩١ هـ ١٩٩٨م)
اس حدیث سے بھی معلوم ہوا کہ خلیفہ راشد حضرت عمرؓ بھی قتل مرتد کے نظریہ
کے مخالف تھے۔نظریہ قتل مرتد اور علماء سلف
قتل مرتد کے قائلین جب زمانہ نبوی ﷺ اور زمانہ خلافت راشدہ میں کوئی
مضبوط ٹھوس دلیل نہیں پاتے تو پھر اجماع کی باتیں شروع کر دیتے ہیں اور اسلام
کے وسطی زمانہ (جبکہ تاریکی پھیل چکی تھی) کے علماء کی باتوں سے استنباط کرتے
ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر اجماع ہو چکا ہے۔اس لئے اجماع کے
مقابل پر کسی کی بات قبول نہیں کی جائے گی۔دلیل اول:
دعوی اجماع غلط ہے
اس اجماع کے خلاف ایک دلیل تو میں پہلے دے چکا ہوں کہ حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں مرتدین گرفتار ہوئے ہیں اور ان
کو قتل نہیں کیا گیا۔تاريخ الطبري، حوادث ۵۱۱- صفحه ۲۵۹ تا ۲۶۳،
تاریخ ابن خلدون جلد اول ردة اهل عمان و مهرة واليمن
صفحه ۱۸۷۲،۸۷۱ مطبوعہ دار ابن حزم بيروت الطبعة الاولى ٢٠٠٣م)
105
اس لئے اس زمانہ کا اجماع تو قتل مرتد کے عقیدہ کے خلاف تھا۔اگر قتل مرتد
کے عقیدہ پر اجماع ہوتا تو کیسے ممکن تھا کہ حضرت
ابو بکر مرتدین کو قتل نہ کرواتے۔ایک صحابی نے بھی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر یہ اعتراض نہیں کیا کہ قرآن کا حکم
ہے کہ مرتد کو قتل کیا جائے اور یہ حد ہے جس کا جاری کرنا آپ پر فرض ہے آپ کو
اجازت ہی نہیں کہ ان لوگوں کو قتل کے سوا کوئی اور سزا دیں۔آپ کو کس طرح یہ حق
حاصل ہو گیا کہ ان کو غلام بنا لیں۔تو یہ صحابہ کا تقریری اجماع ہے۔ایک مخالف
آواز کا بھی نہ اٹھنا ثابت کرتا ہے کہ اگر اجماع ہے تو اس بات کے حق میں ہے کہ
مرتد کی سزا اسلام قتل قرار نہیں دیتا۔دلیل دوم
سنن دار قطنی میں حضرت ابن عباس سے ایک روایت یوں مروی ہے کہ :
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : الْمُرْتَدَّةُ عَنِ الإِسْلَامِ تُحْبَسُ وَلَا تُقْتَلُ
(سنن الدارقطني كتاب الحدود والديات حدیث نمبر ۱۲۰٫۳۱۷۳)
یعنی آپ کے نزدیک مرتد ہ کو قتل نہیں کیا جائے گا۔قید کیا جائے گا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو میدان جنگ میں بھی قتل کرنے
سے منع فرمایا ہے۔سو یہ دونوں روایات مودودی کے اس نظریہ کی مخالفت کر رہی ہیں
کہ مرتد قتل ہوگی اور اس بات کی بھی کر قتل مرتد کے نظریہ پر امت کا اجماع ہے۔دلیل سوم
علامہ المرغینانی ( وفات ۵۹۳ ہجری) فرماتے ہیں:
وَلَنَا أَنَّ النَّبِيَّ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ نَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ،
106
وَلاَنَّ الْاَصْلَ تَاخِيُرُ الْأَجْزِيَةِ إِلى دَارِ الْآخِرَةِ، إِذْ تَعْجِيلُهَا يُخِلُّ
بِمَعْنَى الْإِبْتِلاءِ، وَ إِنَّمَا عُدِلَ عَنْهُ دَفْعًا لِشَرِّ نَاجِرٍ وَ هُوَ الْحِرَابُ
وَلَا يَتَوَجَّهُ ذَلِكَ مِنَ النِّسَاءِ لِعَدْمِ صَلَاحِيَّةِ الْبِنْيَةِ بِخِلَافِ
الرجال -
( الهداية في شرح بداية المبتدى لعلى بن ابى بكر المرغيناني۔الجزء الثاني۔كتاب السير
باب احكام المرتدين صفحه : ۴۰۶، ۴۰۷۔داراحیاء التراث العربي بيروت ، لبنان)
یعنی مرتد ہ عورت
کو قتل نہ کرنے کی دو وجوہ ہیں۔ایک یہ کہ حضور اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے عورتوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔دوسرے یہ کہ سزا کا
اصل یہ ہے کہ اس کو آخرت پر چھوڑ دیا جائے کیونکہ اس دنیا میں جلدی سے
سزا دے دینا آزمائش کرنے کے اصول میں خلل اندازی ہے۔اور اس
قاعدہ سے جو عدول کیا گیا ہے تو وہ صرف پیدا ہونے والے شر کو روکنے کی
غرض سے ہے اور وہ شر حراب یعنی جنگ ہے۔اور چونکہ عورتوں میں مردوں
کے برعکس اپنی خلقت کی وجہ سے جنگ کی قابلیت نہیں ہوتی اس لئے ان کو
قتل کیا ہی نہیں جاتا۔دلیل چهارم
اسی طرح ایک بہت بڑے فقیہ فتح القدیر“ کے مصنف امام ابن الهمام
( متوفی ۶۸۱ ہجری) فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔يَجِبُ فِى الْقَتْلِ بِالرِّدَّةِ أَنْ يَكُونَ لِدَفْعِ شَرِّ حِرَابِهِ، لَا جَزَاءً
عَلَى فِعْلِ الْكُفْرِ، لِاَنَّ جَزَاءَ هُ اَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ عِنْدَ اللهِ تَعَالَى
107
ހﷲ
فَيَخْتَصُّ بِمَنْ يَتَأْتَى مِنْهُ الْحِرَابُ، وَهُوَ الْرَّجُلُ، وَلِهَذَا نَهَى
النَّبِيُّ الله عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ۔۔۔۔۔و لِهَذَا قُلْنَا : لَوْ كَانَتِ الْمُرْتَدَّةُ
-
ذَاتَ رَأْي وَ تَبَعِ تُقْتَلُ، لَا لِرِدَّتِهَا، بَلْ لِأَنَّهَا حِينَئِذٍ تَسْعَى فِي
الْأَرْضِ بِالْفَسَادِ
شرح فتح القدير على الهداية لمحمد بن عبد الواحد المعروف بابن الهمام۔طبع اول۔القاهرة۔شركة البابی الحلبی۔۱۹۷۰ء الجزء السادس كتاب السير
باب احكام المرتدين۔صفحه: ۷۲)
یعنی مرتد کو صرف اس صورت میں قتل کیا جانا چاہئے جب اس کی طرف سے
جنگ کے خطرے کو ٹالنا مقصود ہو نہ کہ محض کفر اختیار کرنے کے بناء پر کیونکہ
کفر اختیار کرنے کی سزا خدا کے نزدیک اس سے بہت بڑھ کر ہے۔لہذا
صرف ایسے مرتد کو قتل کیا جائے گا جو محارب ہو جو عموماً مرد ہوتا ہے نہ کہ
عورت۔اسی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عورتوں کے قتل سے
منع فرمایا ہے۔۔۔۔ور اسی بناء پر ہمارے نزدیک اگر مردہ عورت اثر و رسوخ
اور جتھہ رکھنے والی ہو تو وہ قتل ہوگی۔اپنے ارتداد کی وجہ سے نہیں بلکہ زمین
میں فساد پھیلانے کی وجہ سے۔دلیل پنجم
اسی طرح امام البا برقی (متوفی ۷۸۶ ہجری) فرماتے ہیں:
د قتل صرف جنگ کرنے کی بناء پر کیا جائے گا کیونکہ محض کفر کرنے پر کسی کو
قتل کرنا جائز نہیں۔اسی وجہ سے اندھے اور گھر میں پڑے ہوئے اور
پیر فرتوت
کو قتل نہیں کیا جاتا۔(شرح فتح القدير على الهداية الجزء السادس كتاب السير باب احكام المرتدين صفحه ۷۴ )
دلیل ششم
108
نیز علامہ سرخسی جو پانچویں صدی ہجری کے علماء میں سے ہیں لکھتے ہیں:
کفر کرنا اگر چہ بہت بڑا جرم ہے مگر یہ بندے اور خدا کا معاملہ ہے اس لئے
اس کی سزا آخرت کو ملے گی۔دنیا میں جو سزائیں دی جاتی ہیں وہ بندوں
کے مصالح کی حفاظت کے لئے جاری کی گئی ہیں۔جیسے جانوں کی حفاظت
کے لئے قصاص کی سزا ، نسب کی حفاظت کے لئے حد زنا، لوگوں کے اموال
کی حفاظت کے لئے حد سرقہ ، عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے حد قذف
اور عقل کی حفاظت کے لئے حد خمر ہے۔چونکہ کفر پر اصرار کرنے والا
مسلمانوں کا محارب ہوتا ہے اس لئے اس کی طرف سے جنگ کے شر سے
بچاؤ کے لئے اسے قتل کیا جاتا ہے۔جنگ اور محاربت کے اس شر سے بچاؤ
کی فوری علت کو بعض جگہ خدا نے واضح بیان کیا ہے۔جیسے فرمایا: فَإِنْ
قَاتَلُوكُمْ فَاقْتُلُوهُمْ۔اور بعض جگہوں پر اس تک لے جانے والے
سبب شرک کا ذکر فرمایا ہے۔پس جب ایک طرف یہ ثابت ہو گیا کہ قتل
کرنے کی وجہ جنگ اور محاربت ہے اور دوسری طرف یہ معلوم ہے کہ عورت
کی خلقت جنگ کے قابل نہیں اس لئے وہ نہ کافرہ ہونے کی وجہ سے قتل
ہوتی ہے نہ ارتداد اختیار کرنے پر۔(المبسوط لشمس الدين السرخسي طبع دوم، بیروت۔دار المعرفة للطباعة والنشر جزء دهم
صفحه
+11)