عصر حاضر کے علماء کی آراء

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

109
دلیل ہفتم
اسی طرح حضرت امام ابوحنیفہ کے استاد حضرت حماد کے استاد حضرت ابراہیم
مخفی جو علماء حدیث اور فقہ میں غیر معمولی مقام رکھتے ہیں ان کے متعلق لکھا ہے کہ۔:
و,
وہ مرتد کو موت تک یعنی غیر محدود مدت تک مہلت دینے کے قائل تھے۔“
(نيل الأوطار لامام محمد بن علی بن محمد الشوكاني۔ابواب احكام الردة والاسلام باب قتل المرتد۔)
اتنا بڑا چوٹی کا عالم جو علماء حدیث اور فقہ میں ایک غیر معمولی مقام رکھتا ہے
اس کا اختلاف ان آج کل کے علماء کو نظر ہی نہیں آ رہا
عصر حاضر کے علماء کی آراء
اس زمانہ کے علماء نے بھی کبھی اس نظریہ پر اتفاق نہیں کیا۔سابق میں تو کبھی
اجماع ہوا ہی نہیں ، اب بھی اجماع نہیں ہے۔مثلا :
ا۔امام محمود شلتوت سابق شیخ الازھر فرماتے ہیں:
اس جرم کے بارہ میں جو کچھ قرآن کریم میں آیا ہے وہ درج ذیل آیت
کریمہ ہے:
وَمَنْ يَّرْتَدِدُ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَمَتْ وَ هُوَ كَافِرُ فَأُولَبِكَ حَبِطَتْ
أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَأُولَيكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا
خُلِدُونَ (المائدة : ۵۵)
اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ اس آیت میں صرف یہ ذکر ہے کہ ایسے مرتدین
کے اعمال ضائع ہو جائیں گے اور آخر میں آگ میں رہتے چلے جانے کی
سزا پائیں گے۔

110
جہاں تک اس جرم کی دنیوی سزا کا تعلق ہے تو اس کے ثبوت میں فقہاء درج
ذیل حدیث پیش کرتے ہیں جو ابن عباس سے مروی ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "مَنْ بَدَّلَ دِيْنَهُ فَاقْتُلُوهُ“ علماء نے اس
حدیث پر مختلف زاویوں سے بحث کی ہے۔۔۔۔اس مسئلہ کے بارہ میں نقطہ نظر اس وقت بدل جاتا ہے جب یہ بات سامنے
رکھی جائے کہ بہت سے علماء کی رائے میں حدود کہلانے والی سزاؤں کی بنیاد
حدیث احاد کو نہیں بنایا جا سکتا اور یہ کہ صرف کفر کی وجہ سے کسی کا خون بہانا
جائز نہیں بلکہ صرف اس صورت میں کسی کا خون بہانا جائز ہوگا جب کوئی
مسلمانوں سے جنگ کرے اور ان پر حملہ کرے اور بزور شمشیر ان کو ان کے
دین سے رو کے اور یہ کہ قرآن کریم کی اکثر آیات واضح طور پر دینی امور
میں کسی پر زبردستی کرنے کی مخالفت کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : لَا إِكْرَاهَ
فِي الدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَى نیز فرمایا: " أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ
النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ"
(الاسلام عقيدة وشريعة - طبعة دار العلم - القاهرة - صفحه ۲۹۲-۲۹۳)
۲۔علاؤالدین
-۲- استاذ محمحمود زغلف ڈاکٹر علاؤ الدین زیدان عبد المنعم یحییٰ الکامل اور
يَحْی کامل احمد صاحبان کی رائے ہے کہ :
اس مزعومہ حد کی کوئی دلیل قرآن یا سنت صحیحہ میں قطعاً موجود نہیں بلکہ اس
کے برعکس متعدد آیات قرآنیہ اس قسم کے مزاعم کو قطعاً باطل قرار دیتی اور
انسان کو کفر یا ایمان کے اختیار کرنے میں آزادی دیتی ہیں۔چاہے وہ
اسلام میں داخل ہو جائے اور چاہے تو اسے چھوڑ کر علیحدہ ہو جائے۔نیز بتاتی

111
ہیں کہ ہر انسان کے ایمان لانے یا حق سے اعراض کرنے کا حساب خود
اللہ تعالیٰ آخر کار لے گا کیونکہ وہی اپنے بندوں کے سینوں کے پوشیدہ
رازوں اور دلوں کے حالات سے پوری طرح باخبر ہے“۔جو لوگ حضرت ابوبکر صدیق کی مرتدین کے خلاف حروب سے قتل مرتد کا
جواز نکالتے ہیں انہیں جاننا چاہئے کہ اگر ہم ان حروب کے مختلف تاریخی
پہلوؤں پر غور کریں تو پتہ چلے گا کہ وہ لوگ صرف مرتد نہ تھے بلکہ انہوں نے
اسلامی معاشرہ کے اند رفتنہ کھڑا کر رکھا تھا اور ملک کے امن و امان کو برباد کر
دیا تھا حتی کہ انہوں نے مدینہ کا محاصرہ بھی کر لیا تھا جس پر مجبور ہوکر ابوبکران
کے مقابلہ پر نکلے اور انہیں ان کے محاصرہ سے نکالا۔اس سے ثابت ہوا کہ
بات صرف اتنی سے نہ تھی کہ چندا فراد مرتد ہو گئے تھے اور ان سے ان کے
ارتداد کی وجہ سے جنگ کی گئی بلکہ ابو بکر نے ان مرتدین کے خلاف اس لئے
جنگ کی کہ تا آپ ان کی اسلامی حکومت پر یلغار کو روکیں اور اس میں
فتنہ پردازی سے انہیں باز رکھیں تا کہ وہ اسلامی حکومت کے امن اور سلامتی
کے لئے خطرہ نہ بنیں۔آپ نے یہ قدم درج ذیل ارشاد الہی کی روشنی میں
اٹھایا تھا "وَ قَاتِلُوا الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ
الْمُعْتَدِينَ»۔(البقرة: ۲۱۰)
اسی طرح کتب تاریخ میں مذکور ثعلبہ کا قصہ بھی حد ردہ کے بطلان پر تین
ثبوت ہے اور اس بات کی تردید کرتا ہے کہ ابو بکر نے مرتدین سے صرف اس
بنا پر جنگ کی تھی کہ وہ زکوۃ دینے سے انکاری ہو گئے تھے۔کیونکہ تعلبہ نے تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زکوۃ دینے سے انکار کر دیا تھا اور آپ کے عامل

112
کے ساتھ بڑی بے باکی اور بدزبانی کا مظاہرہ کیا تھا مگر پھر بھی آپ نے نہ
اس کے قتل کا ارشاد فرمایا اور نہ ہی اس سے زبر دستی زکوۃ وصول کرنے کا۔بلکہ بعد میں خود ثعلبہ نادم ہو کر جب زکوۃ دینے آیا تو آپ نے لینے سے
انکار فرما دیا اسی طرح آپ کے بعد ابو بکر، عمر وعثمان رضوان
اللہ علیہم اجمعین
نے بھی اپنے اپنے زمانہ خلافت میں اس سے زکوۃ قبول نہ کی۔اس واقعہ سے معلوم ہوا کہ زکوۃ نہ تو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
عہد مبارک میں اور نہ ہی عہد صدیقی میں کوئی ایسا جبری ٹیکس سمجھی جاتی تھی جو
قوت سے وصول کیا جاتا ہو اور جو زکوۃ دینے سے انکاری ہوتا اس کے
خلاف چڑھائی کی جاتی تھی نہیں ، بلکہ مسلمان اپنے کامل ارادے سے اپنے
مولا کی فرمانبرداری کرتے ہوئے اپنے نفس کو پاک کرنے کی خاطر ز کوۃ ادا
کرتا تھا۔اور ظاہر ہے کہ حضرت
ابوبکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے
والے اور سب امور میں آپ کے اسوۂ حسنہ پر کار بند تھے۔ایسی صورت
میں آپ کے لئے یہ ناممکن ہے کہ آپ تلوار کے زور سے کسی کو دین اسلام
کی طرف لوٹنے پر مجبور کرتے۔پس ہم خدا سے ڈرتے ہیں کہ ابوبکر کی
طرف وہ بات منسوب کریں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے
مخالف ہے۔حقیقت یہی ہے کہ آپ نے ان مرتدین سے صرف اور صرف اس لئے
جنگ کی تھی کہ تا آپ نئے نئے پروان چڑھنے والے اسلامی معاشرہ کو ان
لوگوں کے فتنہ اور یورش سے بچاویں۔

113
ان حقائق کی روشنی میں وہ سارے فاسد خیالات جھوٹے ثابت ہو جاتے
ہیں جو مستشرقین اور دشمنان اسلام نے مرتدین کے ساتھ ابوبکر کی جنگوں
کے نام سے مشہور کئے ہوئے ہیں“
(حقيقة الحكم بما انزل الله طبع اول دار نهر النيل القاهره۔صفحه ۲۶ ۱ تا ۱۳۱)
۳۔اسی طرح درج ذیل علماء کرام نے بھی اس بودے نظریہ کو بڑی شدت
کے ساتھ ردّ کیا ہے۔مولوی غلام احمد پرویز
( نقطہ پر کار حیات۔یعنی جہاد کا صحیح مفہوم قرآن کریم کی روشنی میں۔ادارہ طلوع اسلام۔اشرف پریس لاہور۔جولائی ۱۹۶۷۔صفحہ ۳۰۔۳۱)
ب۔مولانا ابولکلام آزاد
( تفسیر ترجمان القرآن زمزم کمپنی لمیٹیڈ۔لاہور۔جلد اول)
ج۔مولانا نواب اعظم یار جنگ چراغ عالی۔(اعظم الکلام فی ارتقاء الاسلام طبع اول حیدرآباد دکن ۱۹۱۰ء جز اول)
د۔مولا نا محمد علی جوہر، رئیس الاحرار
) سیرت محمد علی بقلم رئیس احمد جعفری طبع اول کتاب منزل۔لاہور)
د۔مولوی ثناء اللہ امرتسری
( اسلام اور عیسائیت ، ثنائی برقی پر لیں۔ہال بازار۔امرتسر ۱۹۴۱ء)
س۔جناب رحمت اللہ طارق
) قتل مرتد کی شرعی حیثیت ادارہ ادبیات اسلامیہ۔ملتان طبع ثالث - ۱۹۸۷ء)
ص۔چیف جسٹس ایس۔اے رحمان
(PUNISHMENT OF APOSTASY IN ISLAM ،ادارہ ثقافت اسلامیہ، پاکستان)

114
ط جسٹس ایم آر کیانی اور جسٹس محمد منیر
رپورٹ تحقیقاتی عدالت برائے تحقیقات فسادات پنجاب ۱۹۵۳ء)
یہ ہے ان کے اجماع کی حقیقت و حیثیت کہ اس زمانہ میں بھی کہ جس میں یہ
سانس لے رہے ہیں وہ بہت بڑے بڑے جید علماء اور ماہرین قانون بڑی قطعیت
کے ساتھ ان کے عقیدہ قتل مرتد کو رد کر رہے ہیں۔کیا مودودی صاحب سنجیدہ ہیں؟
مولانا مودودی صاحب نے فرمایا تھا کہ
اگر حقیقت میں ان مسلمانوں پر غور کرو تو وہ مسلمان ہیں ہی نہیں“۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ اپنے اس فتوی میں سنجیدہ تھے؟ سنئے وہ کیا فرماتے ہیں
ان لوگوں کے متعلق جو جماعت اسلامی سے الگ ہو جائیں۔اسلام سے الگ ہونے
والوں کے متعلق نہیں بلکہ جماعت اسلامی سے الگ ہونے والوں کو متنبہ کرتے
ہوئے کہتے ہیں:
وو
ر یہ وہ راستہ نہیں ہے جس میں آگے بڑھنا اور پیچھے ہٹ جانا دونوں
یکساں ہوں۔نہیں۔یہاں پیچھے ہٹنے کے معنی ارتداد کے ہیں“
روداد جماعت اسلامی از مودودی۔حصہ اول صفحہ ۸
مرتبه شعبه تنظیم جماعت)۔لاہور۔مکتبہ جماعت اسلامی)
اگر جماعت اسلامی سے علیحدہ ہو کر کسی اور جماعت میں شامل ہو جانے کا
نام ارتداد ہے تو دوسری جماعت کا نام کفر نہیں تو اور کیا ہوسکتا ہے؟

115
ملاؤں کے ارادے
ان کے ارادے کیا ہیں؟ اگر ان کا بس چلے ( اور جس طرح حکومت پاکستان
پر یہ ایک عالمی سازش کے تحت قبضہ کر رہے ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے) تو یہ
کیا کریں گے؟ تحقیقاتی عدالت فسادات پنجاب ۱۹۵۳ء نے اس مسئلے پر غور کیا کہ
اس عقیدہ کے نتیجے کیا نکل سکتے ہیں۔عدالت کے جج صاحبان جسٹس منیر اور جسٹس
کیانی نے لکھا کہ :
وو
دیوبندیوں کے دارالعلوم سے مصدقہ فتوی (13 EX-D-E) میں
اثناعشری شیعوں کو کافر اور مرتد قرار دیا گیا ہے“
اور
شیعوں کے نزدیک تمام سنی کافر ہیں اور اہل قرآن یعنی وہ لوگ جو حدیث
کو غیر معتبر سمجھتے ہیں اور واجب التعمیل نہیں مانتے متفقہ طور پر کافر ہیں اور
یہی حال آزاد مفکرین کا ہے۔اس تمام بحث کا آخری نتیجہ یہ ہے کہ شیعہ،
سنی، دیوبندی، اہل حدیث اور بریلوی لوگوں میں سے کوئی بھی مسلم نہیں۔اور اگر مملکت کی حکومت ایسی جماعت کے ہاتھ میں ہو جو دوسری جماعت کو
کافر سمجھتی ہے تو جہاں کوئی شخص ایک عقیدے کو بدل کر دوسرا اختیار کرے گا
اس کو اسلامی مملکت میں لازماً موت کی سزا دی جائے گی“
رپورٹ تحقیقاتی عدالت برائے فسادات پنجاب ۱۹۵۳ء صفحہ ۲۳۶۔۲۳۷)
آج اسلام کو خود عالم اسلام سے خطرہ ہے۔یہ ایک بھیانک سازش ہے جس
کا سر براہ آج امریکہ کا استعمار ہے۔جن جن حکومتوں پر امریکہ کا رعب اور تسلط ہے

116
وہاں قتل مرتد کا عقیدہ اٹھایا جا رہا ہے اور یہ ظالم یہ چاہتے ہیں کہ مسلمان ہماری
طرف رخ کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی گردنیں کاٹیں اور جانتے ہیں کہ ان
کمز ور حکومتوں کو جو ہماری امداد پر پلتی ہیں، جو ہم سے روٹی مانگ کر کھاتے ہیں اور
ہم سے ہتھیار لیتے ہیں جرات نہیں ہوگی کہ کسی ہندو، کسی عیسائی، کسی یہودی کو قتل
کریں۔ہاں ! اگر ان کی بجلی گرے گی تو صرف مسلمانوں کے سر پر گرے گی۔اگر یہ
گردنیں کاٹیں گے تو صرف مسلمانوں کی کاٹیں گے۔ہر فرقہ دوسرے فرقہ کو مرتد
قرار دے گا اور ہر فرقہ جس کا زور چلے گا وہ دوسرے مرتد فرقے کو قتل کرتا چلا جائے
گا۔اسلام میں ایک کہرام برپا ہو جائے گا اور ایسے مذہب پر ساری دنیا لعنت ڈالے
گی اور ان لوگوں پر جن میں یہ بھیانک عقیدے چل رہے ہیں اور جو اس طرح اپنے
دوسرے بھائیوں کے خون مباح سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کو قتل کرتے چلے جاتے
ہیں۔یہ ہے اس سازش کا خلاصہ۔پرانا مشغلہ
اس سے پہلے یہ کھیل کھیلا جا چکا ہے۔یہ کوئی فرضی بات نہیں ہے۔عملاً عالم
اسلام میں اس سے پہلے جہاں جہاں بھی ملانوں کا اسلامی حکومتوں پر قبضہ ہوا ہے یا
ظالم اسلامی حکومتوں نے مسلمان علماء کو استعمال کیا ہے، وہاں قتل مرتد کے نام پر اتنا
بھیا نک کھیل کھیلا جا چکا ہے کہ اس کے تصور سے آج بھی انسان کے رونگٹے کھڑے
ہو جاتے ہیں۔عباسی بادشاہ مامون اور اس کے بعد کے زمانہ کے چند واقعات میں آپ
کے سامنے پیش کرتا ہوں۔نہایت راستباز ، خدا ترس، نیک اور عالم مسلمان محض اس

117
جرم میں مصلوب کئے گئے کہ ان کا قرآن کریم کے متعلق یہ عقیدہ تھا کہ یہ مخلوق ہے۔لیکن جب دور بدلا اور ایسا شخص خلافت کی مسند پر بیٹھا جس کا خود اپنا عقیدہ یہ تھا کہ
قرآن کریم مخلوق ہے تو اس نے ایسے تمام علماء کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا جو قرآن
کریم کو مخلوق نہیں سمجھتے تھے۔مسلمان بزرگوں کے خون گلیوں میں بہتے رہے اس جرم
میں کہ وہ مرتد ہو گئے ہیں اور مرتد کی سزا قتل ہے۔اور ارتداد کی دلیل صرف اتنی تھی
کہ انہوں نے قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ کی تنزیہی صفات کے پیش نظر مخلوق قرار دیا۔یہ اتنا بھیا نک ظالمانہ دور ہے۔مگر یہ صرف ایک دور نہیں بلکہ کثرت سے
ایسے واقعات نہایت ظالمانہ طور پر اسلامی حکومتوں کے چہرے پر ایک ایسا کلنک کا
ٹیکہ لگاتے ہیں کہ جسے دیکھ کر آج بھی آزاد دنیا اسلام اور اسلام کے ماننے والوں
سے نفرت اور حقارت کرتی ہے اور اسلام کو ایک جاہلانہ تار یک ماضی کا مذہب قرار
دیتی ہے۔آج یہ علماء اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کر رہے۔ان کو کوئی شرم نہیں
آتی۔زبر دستی قرآن اور سنت کے خلاف عقیدے اسلام کی طرف منسوب کرتے
چلے جاتے ہیں اور اسلام کی تاریخ کو خون آلود کر تے چلے جاتے ہیں۔لیکن ملاں کے منہ کو جو خون لگ چکا ہے یہ خون اس منہ سے اب اترنے والا
نہیں ہے۔آج بھی اگر عالم اسلام کو ہوش نہ آئی اور ملاں کی بالا دستی کو رد کر کے ردی
کی ٹوکری میں نہ پھینکا گیا اور اسے مجبور نہ کیا گیا کہ تم دینی معاملات کو سیاست سے
الگ رکھو اور دین اسلام پر ظلم سے باز آ جاؤ۔۔۔صرف تقویٰ کی تعلیم دو اور نمازوں
اور عبادتوں کی تعلیم دو، اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ ماضی کی بھیانک تاریخ پھر دہرائی جائے
گی۔اور اس کے پیچھے بڑی بڑی حکومتیں ہیں جو چاہتی ہیں کہ ایسا ہو۔وہ چاہتی ہیں کہ
مسلمان مسلمان کی چھری سے ہلاک ہو اور اسلام عالم اسلام کی چھری سے ہلاک ہو۔

118
ایک اہم اقتباس
ہیں
تحقیقاتی عدالت کا ایک اور اقتباس پیش کر کے پھر میں اس مضمون کے آخری
حصے کی طرف آتا ہوں۔تحقیقاتی عدالت لکھتی ہے کہ عدالت تسلیم کرتی ہے کہ :
اسلامی مملکت میں ارتداد کی سزا موت ہے۔اس پر علماء عملاً متفق الرائے
رپورٹ تحقیقاتی عدالت فسادات پنجاب ۱۹۵۳ء صفحه ۲۳۶)
یعنی وہاں اس وقت عدالت میں جو علماء پیش ہوئے تھے وہ متفق الرائے
تھے۔عدالت ان علماء کی بات کر رہی ہے۔مگر بہت سے بڑے بڑے علماء جن کا پہلے
ذکر کیا جا چکا ہے وہ پاکستان سے بھی تعلق رکھتے ہیں اور دیگر عرب ممالک سے بھی تو
وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس لئے عدالت ان کا ذکر نہیں کرتی۔اس زمانہ میں
بھی اور اس سے پہلے بھی اس نظریہ کے خلاف وہ جہاد کر چکے ہیں۔کتابیں لکھ چکے
ہیں۔اس لئے عدالت کی ہرگز یہ مراد نہیں کہ سارے علماء اس نظریہ پر متفق تھے بلکہ
صرف وہ جو عدالت میں ان کے سامنے پیش ہوئے تھے۔عدالت مھتی ہے۔اگر مولانا ابوالحسنات سید محمد احمد قادری یا مرزا رضا احمد خاں بریلوی ( مراد
احمد رضا خاں بریلوی ہیں۔ناقل ) یا ان بے شمار علماء میں سے کوئی صاحب
( جو فتوے (EX-D-E14) کے خوبصورت درخت کے ہر پتے پر مرقوم
دکھائے گئے ہیں) ایسی اسلامی مملکت کے رئیس بن جائیں تو یہی انجام
( یعنی قتل۔ناقل ) دیوبندیوں اور وہابیوں کا ہو گا جن میں مولانا محمد شفیع
دیو بندی ممبر بورڈ تعلیمات اسلامی ملحقہ دستور ساز اسمبلی پاکستان اور مولانا
داؤد غزنوی بھی شامل ہیں۔اور اگر مولانا محمد شفیع دیو بندی رئیس مملکت مقرر

119
ہو جائیں تو وہ ان لوگوں کو جنہوں نے دیوبندیوں کو کافر قرار دیا ہے، دائرہ
اسلام سے خارج قرار دیں گے۔اور اگر وہ لوگ مرتد کی تعریف میں آئیں
گے یعنی انہوں نے اپنے مذہبی عقائد ورثے میں حاصل نہ کئے ہوں گے
بلکہ خود اپنا عقیدہ بدل لیا ہو گا تو مفتی صاحب ان کوموت کی سزا دے دیں
گئے۔مودودی کا تشدد
رپورٹ تحقیقاتی عدالت ۱۹۵۳ ء صفحه ۲۳۶)
مولوی مودودی صاحب کا ایک اور دلچسپ حوالہ ہے جس میں وہ اس بات
سے اختلاف رکھتے ہیں کہ سارے پیدائشی مسلمان ، مسلمان ہی شمار ہوں گے۔ان
کے نزدیک مسلمانوں کے گھر پیدا ہونے والے بھی فی الحقیقت مرتد ہیں۔وہ کہتے
ہیں کہ ہم اسلامی حکومت میں ان سب کو بطور مسلمان قبول نہیں کریں گے بلکہ ایک
سال کا نوٹس دیں گے کہ عملاً تو تم مرتد ہو ہی چکے ہو اس لئے اب ہم تمہیں کھلی چھٹی
دیتے ہیں کہ ایک سال کے اندر اندر خود اپنے منہ سے اسلام کی صداقت کا انکار کرو
اور کہو کہ اسلام جھوٹا مذہب ہے۔اگر تم ایسا کرو گے تو ہم تمہیں معاف کر دیں گے اور
جان بخشی کر دیں گے۔( بس ایک حسرت رہ گئی ہے کہ مسلمانوں سے اسلام کو جھوٹا
سن لیں) اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو ہم تمہیں متنبہ کرتے ہیں کہ ایک سال گزرنے کے
بعد اگر تمہاری یہی حالت رہی یعنی جسے ہم ارتداد سمجھتے ہیں تو ہم قتل وغارت کریں
گے اور تم سب کی جڑیں اکھاڑ پھینکیں گے اور بصورت دیگر جبر ا تم سے اس اسلام پر
عمل کروائیں گے جسے ہم اسلام سمجھتے ہیں۔

120
وہ لکھتے ہیں:
” جس علاقہ میں اسلامی انقلاب رونما ہو وہاں کی مسلمان آبادی کو نوٹس دیا
جائے کہ جو لوگ اسلام سے اعتقاد او عملا منحرف ہو چکے ہیں اور منحرف ہی
رہنا چاہتے ہیں وہ تاریخ اعلان سے ایک سال کے اندر اندر اپنے غیر مسلم
ہونے کا با قاعدہ اظہار کر کے ہمارے نظامِ اجتماعی سے باہر نکل جائیں۔اس مدت کے بعد اُن سب لوگوں کو جو مسلمانوں کی نسل سے پیدا ہوئے ہیں
مسلمان سمجھا جائے گا۔تمام قوانین اسلامی ان پر نافذ کئے جائیں گے۔فرائض و واجبات دینی کے التزام پر انہیں مجبور کیا جائے گا۔اور پھر جو کوئی
دائرہ اسلام سے باہر قدم رکھے گا اسے قتل کر دیا جائے گا۔ارتداد کی سزا اسلامی قانون میں۔صفحہ ۸۰)
اس جگہ کوئی مودودی صاحب کے ان الفاظ سے دھو کہ نہ کھائے کہ ان سب
لوگوں کو مسلمانوں کی نسل سے پیدا ہوئے ہیں مسلمان
سمجھا جائے گا کیونکہ مودودی۔صاحب اس سے پہلے پڑھے جانے والے ایک حوالہ میں فتویٰ دے چکے ہیں کہ ان
مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ ان میں ۱۰۰۰ میں سے ۹۹۹ بھی حقیقی مسلمان نہیں۔گویا
اس کا معنی یہ ہوا کہ یہ مسلمان پیدائشی کا فر ہیں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے
ہیں کہ ہر بچہ فطرت صحیحہ یعنی اسلام پر پیدا ہوتا ہے۔یہ ہیں ان علماء کے ارادے اور یہ ہے ان کے اسلام کا تصور اور یہ ہے ان
کے نزدیک آزادی ضمیر کا تصور۔

آج 10 میں سے 10 باقی